Tuesday, 16 July 2024

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 16 جولائی 2024‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 16 July-2024

Time: 09:00-09:10 am

آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۱۶؍ جولائی  ۲۰۲۴ء؁

وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

                پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:

                ٭             ملک میں رواں سال کے خریف ہنگام میں  50 کروڑ 75 لاکھ ہیکٹر سے زیادہ رقبے پر تخم ر یزی۔

                ٭             آشاڑھی واری کیلئے،رابطہ وزیر کی صدارت میں رابطہ کمیٹی تشکیل، وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں ہوگی سرکاری مہاپوجا۔

                ٭             چھترپتی سمبھاجی نگر میں مھاڈا کی ہائوسنگ اسکیم کیلئے آج ہوگی قرعہ اندازی۔

                ٭             وزیرِ اعلیٰ میری لاڈلی بہن اسکیم کیلئے مراٹھو اڑہ میں رجسٹریشن کے عمل کو زبردست پذیرائی۔

اور۔۔۔٭     ریاست میں آئندہ پانچ دن تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی محکمۂ موسمیات کی پیشن گوئی۔

***** ***** *****

                اب خبریں تفصیل سے:

                ملک میں رواں سال کے خریف ہنگام میں اب تک 50 کروڑ 75 لاکھ ہیکٹر سے زائد رقبے پر تخم ریزی کی جا چکی ہے۔ مرکزی وزارت برائے زراعت و بہبودِ کاشتکار کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 62 لاکھ ہیکٹر سے زیادہ رقبے پر دالوں، ایک کروڑچار لاکھ ہیکٹر سے زیادہ رقبے پر تلہن کی فصلیں اور ایک کروڑ 15 لاکھ ہیکٹر سے زیادہ رقبے پر چاول کی کاشت کی گئی ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے ان تینوں قسم کی فصلوں کی بوائی کے رقبہ میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔

***** ***** *****

                 پارلیمنٹ میں در اندازی کے معاملے میں دہلی پولس نےامول شندے، منورنجن ڈی، للت جھا، مہیش کماوت، ساگر شرما اور نیلم آزاد سمیت تمام چھ ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ 2   اگست کو ان تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے سماعت کی جائے گی۔ گذشتہ سال 13 دسمبر کو یہ تمام ملزمان پارلیمنٹ میں در آئے تھے اور لوک سبھا کے کام کاج کے دوران ہی مہمانوں کی گیلری سے نیچے اترکرایوان میں دھوئیں کی نلیاں پھوڑی تھیں۔

***** ***** *****

                راشٹرواد ی کانگریس پارٹی کے رہنما اور ر یاستی وزیر چھگن بھجبل نے کل راشٹروادی کانگریس شرد چندر پوار پارٹی کے سربراہ شرد پوار سے ملاقات کی۔ او بی سی اور مراٹھا ریزرویشن پر جاری تنازعہ پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے یہ ملاقات ہونے کی باتیں سیاسی حلقوں میں کی جارہی ہیں۔

***** ***** *****

                آشاڑھی ایکادشی کل منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر پنڈھرپور آنے والے عقیدتمندوں کیلئے تمام ضروری سہولیات اور انتظامات کیلئے شولاپور ضلع کے رابطہ وزیر چندرکانت پاٹل کی سربراہی میں ایک ’کوآرڈینیٹنگ کمیٹی‘ تشکیل دی گئی ہے۔ دیہی ترقی اور پنچایت راج محکمے کے وزیر گریش مہاجن اور صحت عامہ اور خاندانی بہبود کے وزیر تانا جی ساونت کمیٹی کے ارکان کے طور پر کام کریں گے۔ آشاڑھی یاتراکے موقع پر پنڈھرپور شہر کے رابطہ وزیر کے طور پر تاناجی ساونت کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔

                دریں اثنا‘وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے آج پنڈھرپورد ورے پر ہیں اوران کے ہا تھوں شب ڈھائی بجے شری وٹھل رکمنی ماتا کی سرکاری مہاپوجا کی جائیگی۔

***** ***** *****

                ریاست کی آنگن واڑیوںمیں معاون خدمت گاروں کی 14 ہزار 690 خالی آسامیاں جلد ہی پُر کیے جانے کی اطلاع بہبودیِ خواتین و اطفال محکمے کی وزیر آدیتی تٹکرے نے دی ہے۔ 31 اگست 2024 کے اواخر تک یہ تمام آسامیاں پُر کرنے کی ہدایات سبھی اضلاع اور پروجیکٹ سطح پر دی گئی ہیں۔ اس سے متعلق اشتہار جلد ہی شائع کیا جائے گا ‘ لہٰذا خواہشمند خواتین سے درخواستیں کرنے کی اپیل کی آدیتی تٹکرے نے کی ہے۔

***** ***** *****

                چھترپتی سمبھاجی نگر ہاؤسنگ اینڈ ائیریا ڈیولپمنٹ بورڈ کے تحت آج پردھان منتری آواس یوجنا، 20 فیصد جامع اسکیم اور MHADA ہاؤسنگ اسکیم کے تحت کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائےگی۔ ایک ہزار 494 پلاٹس، فلیٹس، رہائشی مکانات کیلئے یہ آن لائن قرعہ اندازی کی جائےگی۔ ضلع کلکٹر دفتر میں ہاؤسنگ وزیر اتل ساوے کے ہاتھوں قرعہ اندازی کی جائےگی۔

***** ***** *****

یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔

***** ***** *****

                وزیرِ اعلیٰ میری لاڈلی بہن اسکیم سے استفادہ کیلئے مراٹھواڑہ میں رجسٹریشن کو خاطر خواہ پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ اسکیم کی شرائط کو مزید آسان اور سہولت بخش کردیا گیا ہے۔ چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع پریشد کے بہبودیِ خواتین و ا طفال محکمے میں اس اسکیم کی کوآرڈنیٹر سوورنا جادھو نے آکاشوانی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں یہ معلومات دی۔ سو ورنا جادھو کا یہ مکمل انٹرویو کل بدھ کو آکاشوانی کے خصوصی پروگرام پراسنگک میں نشر کیا جائے گا۔

***** ***** *****

                 ناندیڑ ضلعے میں اس اسکیم کیلئے اب تک 70 ہزار سے زیادہ درخواستیں موصول ہونے کی اطلاع ضلع کلکٹر ابھیجیت رائوت نے دی ہے۔ اہل شہریوں کے درخواست فارم بھرنے کیلئے گاؤں گاؤں میں کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کے تحت بھی درخواست دہی کیلئےہیلپ سینٹرس شروع کیے گئے ہیں۔ ضلع کلکٹر رائوت نے اسکیم کی درخواست کیلئے کسی بھی ایجنٹ کی مدد نہ لینے اور اسکیم کے نام سےپیسے مانگے جانے پرانتظامیہ سے اس کی شکایت کرنے کی اپیل کی ہے۔

***** ***** *****

                ہنگولی ضلع میں، لاڈلی بہن اسکیم کی درخواستیں بھرنے کیلئے خواتین کی بھیڑ جمع ہو رہی ہے۔ ضلع کلکٹر جتیندر پاپڑکر نے کل ایک اطلاعی کانفرنس میں بتایا کہ درخواست دہندہ خواتین کی مدد کیلئے گاؤں کی سطح پر دیہی کمیٹیاں اور نگر پنچایت و نگر پالیکا سطح پر وارڈ کمیٹیاںقائم کی گئی ہیں۔

***** ***** *****

                لاتور ضلعے میں اس اسکیم کیلئے اب تک 81 ہزار 225 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ضلعے کے ہر گاؤں اور شہری علاقوں میں درخواست قبول کرنے کے مراکز شروع کردیئے گئے ہیں۔ ضلع کلکٹر ورشا ٹھاکر-گھوگے نے اسکیم کی درخواستوں کی جانچ اور آن لائن رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

***** ***** *****

                ملک بھر میں آئندہ 27جولائی تک بارش کا زور قائم رہنے اور ر یاست میں آئندہ پانچ دِنوں تک اکثر ساحلی علاقوں اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی تا اوسط درجے کی بارش ہونے کی پیشن گوئی محکمۂ موسمیات نے کی ہے۔ ر یاست کے کئی اضلاع میں زوردار بارش ہوئی ہے‘اس د وران 20اضلاع کے ساڑھے آٹھ لاکھ سے زائد شہری سیلاب سےمتاثر ہوئے ہیں‘ جبکہ ناسک میں آئندہ چار دِنوں میں موسلا دھا ر بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔

                دریں اثنا‘ مراٹھو اڑہ کے اکثر مقامات پر گذشتہ 48 گھنٹوں میں ہلکی تا اوسط درجے کی بارش ہوئی۔ چھترپتی سمبھاجی نگر، بیڑ اور دھا راشیو ضلعے کے آٹھ تعلقوں میں زیادہ بارش درج کی گئی۔ دھاراشیو ضلع کے د یہی علاقوں اور پار گائوں تعلقے میں بھی زیادہ بارش ہوئی، جبکہ پربھنی، لاتور اور ناندیڑ ضلعوں میں اوسط درجے کی بارش ہوئی۔

***** ***** *****

                دھارا شیو ضلع کے تلجاپور تعلقے کے تامَل واڑی میں مجوزہ صنعتی علاقے میں 130چھوٹے صنعتکاروں نے سرمایہ کاری کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ کل اس خصوص میں منعقدہ میٹنگ میں رُکنِ اسمبلی رانا جگجیت سنگھ پاٹل نے یہ اطلاع د ی۔ انھوںنے اس صنعتی علاقے سے دس ہزار روزگار مہیا کرنے کا ہدف پورا ہونے کا یقین بھی ظاہر کیا۔

***** ***** *****

                کیملن صنعتی گروپ کے بانی و سابق صدر سبھاش د انڈ یکر کا کل ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ وہ 85  برس کے تھے۔ اسکولی طلبہ کیلئے ر یاضی کے آلات‘ پنسل‘ مارکر اور سیاہی سمیت دیگر فنکارو ں کے استعمال کی دیگر اشیا، دفتری اشیا کیملن کمپنی کی جانب سے گذشتہ کئی برسوں سے بنائی جارہی ہیں۔ اس کمپنی کی کئی برسوں کی صدارت کے د ورا ن د انڈیکر نے اپنی مصنوعات کے معیار سے کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

***** ***** *****

                بزرگ مفکر نرہر کُرندکر کے یومِ پیدائش کے موقع پر ناند یڑ کے سینٹر فار ا یڈوانس اسٹڈی ا ینڈ ریسرچ کی ج انب سے نرہرکُرندکر ریسرچ اسکالر شپ دی جاتی ہے۔ اس کیلئے اس سال ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھو اڑہ یونیورسٹی کے شعبۂ تاریخ کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سنیتا ساورکر اور آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر کے سا بق انائونسر لکشمی کا نت دھونڈ کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ مرکز کے ڈا ئر یکٹر ڈاکٹر بھگوان انجنیکر نے کل یہ اطلاع دی۔

***** ***** *****

                محصول ملازمین کی تنظیموں نے اپنے مختلف مطالبات کیلئے کل سے بے مدت کام بند احتجاج شرو ع کیا ہے۔ ترمیم شدہ ضابطے پر عمل درآمد نہ کرنے اور عملے میں کٹوتی کی مخالفت سمیت دیگر مطالبات کیلئے معلّنہ اس احتجاج سے ہنگولی، پربھنی اور بیڑ میں محکمۂ محصول کے کام کاج متاثرہوئے۔ چھترپتی سمبھاجی نگر میں بھی شعبۂ محصول کے بیشتر ملازمین اس ہڑتال میں شریک ہوئے۔

***** ***** *****

                لاتو ر میونسپل کا رپوریشن کے ٹیکس نفاذ اور ٹیکس وصولی محکمے نے رواں مالی سال کے پہلے 50 دِنوں میں سا ڑھے دس کرو ڑ کا ریکارڈ ٹیکس وصول کیا ہے۔ گذشتہ کئی سالوں کی ٹیکس وصولی کے مقابلے میں املاک ٹیکس وصولی کا یہ تناسب سب سے زیادہ ہے۔

***** ***** *****

                مراٹھواڑہ ساہتیہ پریشد کی مجلس ِعاملہ کے انتخاب کی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں۔ اس انتخاب میں رائے دہندوں کی فہرست آج سے پریشد کے چھترپتی سمبھاجی نگر کے دفتر میں مشاہدہ کیلئے رکھی جائےگی۔ پانچ اگست تک اس فہرست پر اعتراض د اخل کیا جاسکے گا، جبکہ حتمی فہرست 20  اگست کو شائع کی جائےگی۔

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

                آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:

                ٭             ملک میں رواں سال کے خریف ہنگام میں  50 کروڑ 75 لاکھ ہیکٹر سے زیادہ رقبے پر تخم ر یزی۔

                ٭             آشاڑھی واری کیلئے،رابطہ وزیر کی صدارت میں رابطہ کمیٹی تشکیل، وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں ہوگی سرکاری مہاپوجا۔

                ٭             چھترپتی سمبھاجی نگر میں مھاڈا کی ہائوسنگ اسکیم کیلئے آج ہوگی قرعہ اندازی۔

                ٭             وزیرِ اعلیٰ میری لاڈلی بہن اسکیم کیلئے مراٹھو اڑہ میں رجسٹریشن کے عمل کو زبردست پذیرائی۔

اور۔۔۔٭     ریاست میں آئندہ پانچ دن تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی محکمۂ موسمیات کی پیشن گوئی۔

***** ***** *****

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 01.07.2025 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 01 July 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रपत...