Friday, 21 April 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 21 April 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۱؍اپریل  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸

 ملک کے 10؍ اہم پروجکٹوں میں مہا راشٹر کے زرعی تا لا بوں کے پرو جکٹ کو شامل کیا گیا ہے۔
ملک کے 10؍ اہم پرو جکٹوں پر مبنی ایک کتاب تیار کی گئی ہے۔ جِس کا آج وزیر اعظم کے ہاتھوں اجراء عمل میں آئے گا۔ ریاست میں اب تک 30؍ ہزار زر عی تا لاب بنائے جا چکے ہیں۔ جِس کے لیے ریاستی حکو مت نے 120؍ کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں۔ مراٹھواڑہ اور وِدربھ  میں بڑے پیما نے پر زرعی تا لاب بنائے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ ملک کے کل5؍ لاکھ زرعی تا لابوں میں سے تنہا مہا راشٹر1؍ لاکھ زرعی تا لا ب بنائے گا۔
***************************
 شہر میں سب کو مکان اِس اسکیم کے نِفاذ میں کئی رکا وٹیں ہیں۔
اِس اسکیم پر عمل در آ مد کے لیے ریاستیں تعائون کریں۔ یہ بات مرکزی وزیر شہری تر قیات وینکیا نائیڈو نے کہی ہے۔ کل نئی دِلّی میں صحیفہ نگاروں سے بات چیت کر تے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ شہروں میں سبھی بے گھر افراد کو مکا نات کی فراہمی کے لیے اُن کی حکو مت اپنی عہد کی پابند ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ ملک کے 2008  ؍ شہروں میں 17؍ کروڑ 73؍ لاکھ کفا یتی مکا نات کی تعمیر کو مرکز سر کار منظور ی دے چکی ہے۔ جناب نائیڈو نے مزید کہا کہ بے گھر لو گوں کو حکو مت کی  جانب سے کرا یہ پر مکا نات فراہم کر نے کی تجویز حکو مت کے زیر غور ہے۔
***************************
 ثانوی تعلیم کے مرکزی بورڈ CBSE نے خود سے ملحقہ اسکو لوں کو خبر دار کیا ہے کہ وہ کتا بیں اور یو نیفارم کی فروخت نہ کریں۔
بورڈ نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ اسکول تعلیمی اِدارے ہیں نہ کہ تجا رتی مراکز ، اِسکولوں میں کتا بیں ، دیگر اِسٹیشنری اشیاء اور یو نیفارم فروخت کرنے سے ضابطوں کی خلاف ورزی ہو تی ہیں ۔ بورڈ کی یہ ہدا یت والدین اور سر پرستوں کی اُس شکا یت کے بعد سامنے آئی ہے جِس میں کہا گیا ہے کہ اِسکول اُن کے اسکولوں ہی میں یا اُ ن کی منتخب دکانوں کے ذریعہ ہی کتابوں اور  یونیفارم کے حصّول کے لیے والدین اور سر پرستوں پر دبائو ڈال رہے ہیں۔
***************************
 وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ30؍ اپریل کو آکاشوانی کے ذریعے اپنے ما ہا نہ سلسلہ وار پروگرام من کی بات کے ذریعے عوام سے رابطہ کریں گے۔ یہ پروگرا م اِس سلسلے کی31؍ ویں کڑی ہو گا۔ اِس پروگرام کے لیے عوام 1-9-2-2؍ اِس نمبر پر یا پھر mygov.inاِس ویب سائیٹ کے ذریعے اپنی تجا ویز پیش کر سکتے ہیں۔
***************************
 آدرش ہاوزنگ سو سائٹی گھو ٹالے کے ملزم ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک چو ہان کے خلاف مقد مہ چلائے جانے کی ریاستی گور نر کی جانب سے اجا زت دیئے جانے کے پیچھے کوئی بھی سیا سی مقصد پو شیدہ نہیں ہے۔ ریاستی حکو مت نے اِس طرح کا دعویٰ ممبئی ہائی کورٹ میں داخل کیئے گئے اپنے حلفیہ بیان میں کیا ہے۔ گور نر کے فیصلے کے خلاف چو ہان نے ایک عرضداشت داخل کی ہے۔ عدالت نے حکو مت سے وضاحت طلب کی ہے کہ اِس سے پہلے چو ہان کے خلاف مقد مہ چلانے کی اجازت نہ دیئے جانے کی وجو ہات بتائی جائے۔
***************************
 کسا نوں کے قرضۂ جات کی معا فی کے مطالبے کے لیے رکن اسمبلی بچّو کڑو کی یاتّرا کو کل نندور بار ضلع کے مقام نوا پور سے قریب ایک ٹول ناکہ پر
روک دیا گیا۔ کڑو کی یا تّرا گجرات میں داخل ہونے والی تھی۔ ہمارے نا مہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ گجرات سر حد پر زبر دست حفاظتی انتظا مات کیئے گئے تھے۔
***************************
 عثمان آ باد میں آج سے17؍ ویں کل ہند نا ٹیہ سمیلن کا آ غاز ہو رہا ہے۔ اِ سمیلن کے صدر نشین سینئر اداکار جینت سا ور کر ہیں۔ اِس سمیلن میں مختلف ڈرا موں کے علا وہ مقا می فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔
***************************
 لاتور، پر بھنی اور چندر پور میونسپل کار پو ریشنس انتخا با ت کی ووٹوں کی گنتی آج ہو گی۔
 تینوں مقا مات پر سخت حفا ظتی انتظا مات کیئے گئے ہیں۔ پر بھنی میونسپل کا رپو ریشن کے لیے65؍ فیصد جبکہ لاتور میں62؍ فیصد رائے دہی ہو ئی تھی۔
***************************
 دلت تحریک کے نامور مصنف محقق اور ناٹک کار ڈاکٹر رام ناتھ چو ہان کا کل پو نا میں انتقال ہو گیا۔ وہ کینسر کے عارضے کا شکا ر تھے۔
 کل شام اُن کی آخری رسو مات ادا کی گئی۔
***************************
 اورنگ آباد شہر کے بیڑ بائے پاس روڈ پر دو پہر12 ؍ تا 4؍ بجے کے در میان ٹر ک اور بڑی گاڑیوں کو گذر نے کی اجازت دینے کافیصلہ اورنگ آ باد کے پولس کمشنر امِتیش کمار نے لیا ہے۔ گذشتہ کچھ دنوں سے اِس روڈ پر بڑھتے ہوئے حادثات کے مد نظر بڑی گاڑیوں کے لیے یہ راستہ بند کر دیا گیا تھا۔ تا ہم انتظا میہ کے اِس فیصلے سے بڑی گاڑیوں کی آمد و رفت میں بہت دِقتیں پیش آ رہی تھی۔ کل پولس کمِشنر اور اورنگ آ باد شہر کی ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے ذِمّہ داران کا ایک اجلاس ہوا۔ اِس اِجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
***************************
 

No comments: