Wednesday, 26 April 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 26 April 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۶؍اپریل  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸

 ریاست میں قو می ایگریکلچر مار کیٹِنگ فیڈریشن 22؍ اپریل تک مراکز پر پہو نچ جانے والے کسا نوں کی توّر خریدے گی۔
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے یہ بات کہی ہے۔ وہ کل ممبئی میں اِس ضمن میں منعقدہ جائزہ اجلاس سے مخا طب تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ ایک ہزار پچاس روپئے فی کوئنٹل سے توّر خرید نے کے لیے ایک ہزار کروڑ روپئے فراہم کیئے جا ئینگے۔ اِس سال ملک بھر میں 11؍ لاکھ ٹن توّر خریدی گئی۔ جِس میں سے 4؍ لاکھ ٹن توّر صرف مہا راشٹر ہی سے خریدی گئی۔ یہ بات بھی وزیر اعلیٰ نے کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ کسا نوں کے نام پر اگر تا جر توّر فروخت کر یں تو اُن کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
***************************
 حکو مت کسا نوں کے پاس مو جود توّر کی مکمل خریدی کریں۔
جنتا دل یو نائیٹیڈ کے ریاستی صدر اور رکن اسمبلی کپِل پاٹل نے یہ مطالبہ کیا ہے۔ کل ممبئی میں منترا لیہ کے داخلی در وازے پر یو نائیٹیڈ جنتادل نے توّر کی فروخت کے لیے احتجا جی مظا ہرہ کیا۔ اِس موقع پر اپنی مخا طبت میں پاٹل نے کہا کہ حکو مت دال مِل ما لکان سے ساز باز کر کے کسانوں کا
نقصان نہ کریں۔
***************************
 ریاست میں آئندہ یکم مئی یعنی یو م مہا راشٹر کے موقع سے Soil & Water Conservationکمِشنریٹ کا قیام عمل میں آ رہا ہے۔
یہ دفتر اورنگ آ باد شہر کے Water & Land Management Instituteوالمی کے احا طہ میں قائم کیا جائے گا۔ گذشتہ اکتو بر میں اورنگ آباد میں ہو ئے کابینی اجلاس میں اِس کمِشنر یٹ کا قیام کا فیصلہ کیاگیا تھا۔
 مہا راشٹر اشیاء اور خد مات ٹیکس بل سمیت دیگر بلوں کی منظوری کے لیے کابینہ نے ریاستی اسمبلی کے آئندہ17؍ مئی کو خصو صی اجلاس طلب کیئے جانے کی تجویز کو بھی منظوری دیدی ہے۔ اِن بلوں پر آئندہ یکم جو لائی سے عمل در آمد کے لیے ریاستی اسمبلی میںGST اور اُس سے متعلقہ بل منظور ہو نا ضروری ہے۔
***************************
 کسانوں کے قرضہ ٔ جات کی معا فی کے مطالبہ کے لیے جاری حزب اختلاف کی سنگھرش یاتّرا کے تیسرے مر حلے کا کل سے کو لہا پور میں
آ غاز ہو ا۔ کسانوں کے پاس مو جود پوری توّر حکو مت خریدے نیز ایگریکلچر مارکیٹِنگ فیڈریشن پر توّر کی خریداری کے دوران ہوئے گھو ٹا لے اور تاجروں کی جعل سازی کی تحقیقات کا مطالبہ سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے اِس موقع پر کیا۔ یہ یاتّرا کو لہا پور سے سانگلی کے لیے روانہ ہوگئی۔
***************************
 بامبے ہائی کورٹ نے ریاستی حکو مت کو ہدا یت دی ہے کہ وہ سر کا ری ہسپتا لوں کے رہائشی ڈاکٹروں کے مسائل کو جاننے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام پر غور کریں۔ گذشتہ ماہ ڈاکٹروں کی معلنہ ہڑ تال کے خلاف ہا ئی کورٹ میں داخل کی گئی عرضداشت کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ حکو مت اِس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ رہائشی ڈاکٹروں کو ہڑ تال پر جانے کی ضرورت پیش نہ آئے۔
***************************
 بامبے ہائی کورٹ نے کل2008؁ میں مالیگائوں بم دھما کوں کی کلیدی ملزم سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھا کُر کو ضما ت دیدی ہے۔
تا ہم عدالت نے لیفٹِنٹ کرنل پر ساد پرو ہِت کی در خواست ضما نت مسترد کر دی ہے۔ اپریل2016؁ میں قو می تحقیقاتی ایجنسی نے پر گیہ سنگھ ٹھاکُر کو مہا راشٹر آرگنائز کرائم ڈ کنٹرول ایکٹ کے تحت بے گناہ قرار دیا تھا۔ جس کے بعد سا دھو ی نے خصو صی عدالت میں ضما نت کی درخواست پیش کی تھی۔ جسے خصو صی عدالت نے نا کا فی شواہد کی بناء پر مسترد کر دیا تھا۔
***************************
 آئندہ 2؍ بر سوں میں ریاست کے19؍ لاکھ خاندانوں کو بجلی کنکشن دیا جائے گا۔
وزیر توا نائی چندر شیکھر با ون کُڑے نے یہ بات کہی ہے۔ کل اورنگ آ باد میں33؍ کلو واٹ بجلی کے سب اِسٹیشن کا سنگ بنیاد جناب با ون کُڑے کے ہاتھوں رکھا گیا۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ اورنگ آباد ضلع میں بجلی کی تر سیل کے لیے اِ س سال تقریباً پا نچ سو کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔
***************************
 جلگائوں میں گورنمنٹ اِنٹِگریٹیڈ میڈیکل ایجو کیشن کیمپس قائم کیا جائے گا۔
میڈیکل ایجو کیشن کے وزیر گِریش مہا ج نے کل منترا لیہ میں صحیفہ نگاروں سے گفتگو کے دوران یہ بات کہی۔ تقریباً47؍ ایکر وسیع اِس کیمپس میں ایلو پیتھِک ،ہو میو پیتھِک اور آیور ویدک کے علا وہ ڈینٹل اور فیزیو تھیرا پی کے کورسیس کے لیے بھی کالجس قائم کیئے جائینگے۔ اِس اِدا رے کے قیام کے لیے 250؍ کروڑ روپیوں کے اخرا جات کو بھی کا بینہ نے منظوری دیدی ہے۔ یہ بات بھی جناب مہا جن نے کہی ۔
***************************
 ریاست کے بڑے تا لابوں سے گال کشی کر کے کسانوں کو مفت فرا ہم کر نے کا فیصلہ حکو مت نے کیا ہے۔
جائیکواڑی سمیت دیگر پانچ تا لا بوں پر تجر بی بنیادوں پر اِس پرو جکٹ پر کام جاری ہے۔ تا لا بوں میں تقریباً 30؍ تا40؍ فیصد گال جمع ہو گیا ہے۔ گال کشی سے تا لا بوں کی پانی ذخیرہ اندوزی کی گنجائش بھی بڑھے گی۔
***************************
 

No comments: