Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 29.04.2017, Time : 8.40 to 8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 29 April 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۹؍ اپریل ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
قرض حاصل کرنے کے لیے نا اہل ہوجانے والے کسانوں کو بھی قرض فراہم کرنے کا حکم وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے دیا ہے۔ کل ممبئی میں 2017-18 کے خریف ہنگام کا جائزاتی اِجلاس وزیرِ اعلیٰ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اِس اِجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں کم و بیش 31 / لاکھ کسان قرض کے دائرے سے باہر ہوگئے ہیں۔ اس کے لیے اَپّر چیف سیکریٹری برائے امورِ مالیات کی زیرِ قیادت ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی تمام کسانوں کو قرض مہیا کرے گی۔ اُنھوں نے کہا کہ جو بینک کسانوں کو قرض فراہم کرنے کے اہل نہیں رہے انہیں تجارتی بینکوں سے جوڑ کر اِس قابل بنایا جارہا ہے۔ پھڑنویس نے بتایا کہ اس برس زرعی ترقی کی شرح ساڑھے بارہ فیصد رہی۔ انھوں نے ہدایت کی کہ اس موسمِ خریف میں دوبارہ تخم ریزی کی تکلیف دور کرنے کیلئے مؤثر منصوبہ تیار کیا جائے۔ رابطہ وزراء اور ضلع کلکٹر۔ ضلع۔ تعلقہ اور گائوں کی سطح پر مؤثر منصوبہ بندی کرکے قرض میلے منعقد کریں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
موسم کی پیشگی اِطلاع دینے والے مہاویدھ منصوبے کا اِفتتاح کل وزیرِ اعلیٰ کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔ اِس منصوبے کے باعث موسم کی پیشگوئی سے متعلق اندازوں میں بہتری آئیگی اور زرعی تحقیق و ہنگامی منصوبہ بندی میں مدد ملے گی۔ اس منصوبے کے تحت رِیاست کے تمام 65/ محصول ڈیویژنوں میں خودکار موسمیات مرکز قائم کیے جائیں گے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
رِیاست میں محکمے پولس میں بڑے پیمانے پر تبادلے کیے گئے ہیں۔ اورنگ آباد کے پولس کمشنر امیتیش کمار کا ممبئی شہر ٹریفک ایڈیشنل کمشنر کے عہدے پر تبادلہ کردیا گیا ۔ تھانہ کے اَپّر پولس کمشنر یشسوی یادو نے کل اورنگ آباد کے پولس کمشنرکی حیثیت سے عہدے کا جائزہ لیا۔ اورنگ آباد کے ڈِپٹی پولس کمشنر وسنت پردیشی کو تھانہ شہر پولس ڈِپٹی کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سندیپ آٹوڑے کو گوندیا کا اَپّر پولس سپرنٹنڈنٹ بنایا گیا ہے۔ عثمان آباد اَپّر پولس سپرنٹنڈنٹ دیپالی داٹے‘ اورنگ آباد شہر ڈِپٹی پولس کمشنر ہونگی۔
اورنگ آباد سرکل کے اِسپیشل اِنسپکٹر جنرل اجیت پاٹل کا پونا کرائم برانچ کے آئی جی اور ممبئی شہر ٹریفک کے ڈپٹی کمشنر ملند بھارمبے کا اورنگ آباد سرکل کے آئی جی کی حیثیت سے تبادلہ کیا گیا۔ اورنگ دیہی پولس سپرنٹنڈنٹ نوین چندر ریڈی کو ممبئی شہر ڈپٹی کمشنر آف پولس بنایا گیا ۔ جبکہ ناگپور سی آئی ڈی پولس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آرتی سنگھ نے اورنگ آباد یہی پولس سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے کل عہدے کا جائزہ لیا۔ پیٹھن کے ایڈیشنل ایس پی بچن سنگھ کا تبادلہ جلگائوں کے اَپّر پولس سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر کیا گیا ۔ اس کے علاوہ مراٹھواڑہ کے جالنہ۔ بیڑ۔ لاتور۔ ناندیڑ۔ پربھنی اور ہنگولی اضلاع کے بھی اعلیٰ پولس عہدیداروں کے تبادلے کیے گئے ۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
وزیرِ اعظم نریندر مودی کل بروز اتوار آکاشوانی پر من کی بات پروگرام میں قوم سے خطاب کریں گے۔ یہ اس سلسلے کا 31/ واں پروگرام ہے۔ آکاشوانی اور دُوردرشن کے تمام چینل صبح گیارہ بجے یہ پروگرام نشر کریں گے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
قانون ساز کونسل میں حزبِ اِختلاف کے قائد دھننجے منڈھے نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت تور کی خرید سے متعلق سخت شرائط منسوخ کرکے نئے احکامات جاری کرے۔ اُنھوں نے اِلزام عائد کیا کہ تورکی خرید کے معاملے میں منصوبہ بندی کا فقدان ہے اس لیے کسانوں کے ساتھ دھوکے بازی ہورہی ہے۔ کسانوں کو ضمانتی نرخ کے علاوہ فی کوئنٹل ساڑھے چار سو رُوپئے بونس دئیے جانے اور اندرونِ ایک ہفتہ تور خریدی کا عمل مکمل کیے جانے کا بھی اُنھوں نے مطالبہ کیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
عثمان آباد ضلع کے یرماڑا پولس اِسٹیشن کے سب اِنسپکٹر راجندر موتاڑے پر 2012 میں ہوئے جان لیوا حملے کے مقدمے میں ایک شخص کو 10/ برس قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ ملزم پوپٹ پوار کو گرفتار کرنے اس کے گھر گئے سب اِنسپکٹر موتاڑے پر ملزم نے حملہ کیا تھا۔ اس معاملے میں عثمان آباد ایڈیشنل سیشن کورٹ نے اسے موکا کے تحت یہ سزا سنائی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاست کے 80/ گرام پنچایتوں کیلئے عام اِنتخابات اور دو ہزار 440/ گرام پنچایتوں کے تین ہزار 909/ خالی نشستوں کیلئے ضمنی اِنتخابات 27/ مئی کو ہونگے۔ ان میں اورنگ آباد و عثمان آباد اَضلاع کی ایک ایک اور ناندیڑ و جالنہ کے دو۔ دو گرام پنچایتیں شامل ہیں۔

No comments:
Post a Comment