Sunday, 30 April 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 30 April 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  30؍اپریل 2017
وقت : صبح  8-40 سے  8-45
 وَزیراعظم نریندرمودی نے مسلم معاشرے سے درخواست کی ہے کہ وہ طلاق ثلاثہ کوسیاسی رنگ نہ دیں۔انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میںتبادلہ خیال جاری ہے۔وَزیراعظم نے امیدظاہرکی کہ مسلم فرقہ خوداس مسئلے کوحل کرلے گا۔کل نئی دلّی میںایک تقریب میںاظہارخیال کرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ اگرلوگ مسئلے کوحل کرنے کے لئے خوداپنے طورپرآگے آتے ہیں تویہ ایک اچھی بات ہوگی۔وَزیراعظم نے کہا کہ اُن کی حکومت کامقصد سب کا ساتھ سب کاوکاس ہے اورسرکارنے عوام کے ساتھ جووعدے کئے ہیںوہ کسی بھیدبھائوکے بغیرپورے کئے جائیںگے۔نریندرمودی بسویشورجینتی کے موقع پر23؍ہندوستانی زبانوں میںوَچناوَچن کے ترجمے کوجاری کرنے کے بعداظہارِ خیال کررہے تھے۔اُنہوںنے بسویشورجینتی کی پہلی تقریب میں کتاب کی ڈیجیٹل شکل بھی جاری کرنے کی رَسم انجام دی۔
***************************
 کِسانوں پرپیداوارٹیکس عائدکرنے کے سلسلے میںدیاگیابیان یعنی کِسانوں کوختم کرنے کاکام ہے۔ایسی تنقیدقانون سازاسمبلی میںحزبِ مخالف پارٹی رہنمارادھاکرشن ویکھے پاٹل نے کی ہے۔نیتی آیوگ کی میٹنگ میںیہ تجویزپیش کی گئی تھی۔اس ضِمن میںوِیکھے پاٹل نے ایک مکتوب جاری کرتے ہوئے سخت تنقیدکی۔
 اسی بیچ زرعی پیداوارپرکسی قسم کاٹیکس عائدکرنے کی تجویزنہیںہے۔ یہ بات محصول وَزیرچندرکانت پاٹل نے کل کولہاپورمیںکہی۔اُنہوںنے کہا کہ نیتی آیوگ کی میٹنگ میںپیش کی گئی اس تجویزکومستردکردیاگیا۔
***************************
 سرکاری اِسکولوں کوبہتربنانے کے لئے مرکزی حکومت کوشاں ہیں۔یہ بات مرکزی فروغ ِ انسانی ترقیاتی وَزیرپرکاش جائوڑیکرنے کہی۔ تعلیمی شعبے میںنئی اسکیموں اورتجربات کے ذریعے س معیاربلندکرنے کے سلسلے میںفروغِ انسانی ترقیاتی وِزارت اورتعلیمی اتھاریٹی کی جانب سے کل پونامیں منعقد مغربی ڈیویژنل ورکشاپ کاافتتاح کرنے کے بعدوہ مخاطب تھے۔
***************************
 آشرم اسکولوں میںطلباء کوروزمّرہ کے اخراجات کے لئے درکاررقم اُن کے کھاتوں میںراست جمع کرنے کافیصلہ رِیاستی حکومت نے لیاہے۔ اسکولی اشیاء کی خریدی میںہونے والی بدعنوانیوں پرقابوپانے کے لئے یہ فیصلہ کیاگیا۔اس اسکیم کے تحت جماعت اوّل سے چہارم کے طلباء کوسالانہ ساڑھے سات ہزارروپئے ،پنجم سے نہم تک کے طلباء کے لئے سالانہ ساڑھے آٹھ ہزارروپئے اوردہم سے بارہویں تک کے طلباء کے لئے سالانہ ساڑھے نوہزارروپئے حاصل ہوںگے۔آئندہ تعلیمی سال سے ریاستی حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے 133؍آشرم اسکولوں میں اس اسکیم پر عمل درآمدکیاجائے گا۔
***************************
 وَزیراعظم نریندرمودی آج صبح گیارہ بجے آکاشوانی سے نشر ہونے والے ’’مَن کی بات‘‘ پروگرام کے تحت عوام سے خطاب کریںگے۔یہ پروگرام آکاشوانی اوردُوردرشن کے تمام چینلس سے نشرکیاجائے گا۔اس پروگرام کی سیریزکایہ 31؍واں حصّہ ہے۔
***************************
 رِیاست کے چندمقامات پرکل غیرموسمی بارش ہوئی۔مراٹھواڑہ میںلاتور،عثمان آباداوربیڑاضلاع میںکل کئی مقامات پرژالہ باری کے ساتھ غیر موسمی بارش ہونے کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔لاتورضلع کے لاتور،اوسا، ریناپور،چاکور،جڑکوٹ علاقے میںغیرموسمی بارش ہوئی۔اسی طرح عثمان آبادضلع میںکل غیرموسمی بارش ہوئی۔عثمان آباداورکلم تعلقوں میں اسی طرح بیڑضلع کے چندمقامات پربارش ہوئی۔رِیاست میںسانگلی، ستارہ اور واشم میںکئی دیہاتوں میںژالہ باری کے ساتھ غیرموسمی بارش ہوئی۔
***************************
 ممبئی۔لاتورایکسپریس ریلوے گاڑی کوبیدرتک لے جانے کے ریلوے بورڈکے فیصلے کے خلاف لاتورمیںکل ریلوے بچائو کمیٹی کی جانب سے گاندھی چوک میں احتجاجی دھرنے دئیے گئے۔اس موقع پرورکرس نے لاتورکے رُکنِ پارلیمنٹ ڈاکٹرسنیل گائیکواڑکے علامتی مجسمّہ کونذرِ آتش کیا۔ پولس نے اس سلسلے میںپانچ ورکرس کوحراست میںلے لیا۔لاتورممبئی ایکسپریس ۔لاتورریلوے اسٹیشن پربارہ گھنٹے قیام کرتی ہے۔اس وقت میںیہ گاڑی اودگیراسی طرح بیدرتک لے جانے کافیصلہ ریلوے انتظامیہ نے لیاہے۔اس فیصلے کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آبادبینچ میں عرضداشت داخل کی گئی ہے۔
***************************
 ناندیڑشہرمیں آلودگی پرقابو پانے کے لئے اس کے بعدہرمہینے کے پہلے جمعرات کوــ’’بغیرگاڑی کادن‘‘ "No Vhicle Day" کے طورپر منانے کی اپیل ناندیڑواگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن نے کی ہے۔ اس دن نجی گاڑیوں کااستعمال نہ کرتے ہوئے عوامی گاڑیوں کایاسائیکل کااستعمال کریں۔ یہ بات میونسپل کارپوریشن نے کہی۔ اس کی وجہہ سے شہرکاٹریفک جام کم ہوگا۔اورایندھن کی بچت ہوگی۔ جاری کردی اپیل میں یہ بات کہی گئی۔
***************************

 

No comments: