Tuesday, 25 April 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 25 April 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۵؍اپریل  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 چھتیں گڑھ کے شورش پسندی سے متا ثرہ سُکما ضلع میں آج مائو نوازوں کے ایک خطرنا ک حملے میں CRPF کے 26؍ جوان شہید ہو گئے اور دیگر 6؍ بری طرح زخی ہو ئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ریاستی راجدھا نی رائے پور منتقل کیا گیا ہے۔ CRPF جوا نوں کی یہ تُکڑی ایک سڑک کی تعمیر کے پرا جکٹ کی حفا ظت کے لیے تعینات تھی۔ CRPF جوانوں کی جوابی فائرنگ میں کئی مائو نوازوں کی ہلا کت کی خبر بھی ملی ہے۔ صدر جمہوریہ ،وزیر اعظم اور وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے اِ س معاملے کی شدید مذمت کی ہے ۔
***************************
 وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے خوراک اور تحفظ صا رفین کے مرکزی وزیر رام وِلاس پاسوان سے مطالبہ کیا ہے کہ 22؍ اپریل تک
 قو می ایگریکلچر کو آپریٹو فیڈریشن تک پہونچ جانے والے سبھی کسانوں کی توّر خرید لی جائے۔ واضح رہے کہ 22؍ اپریل سے فیڈریشن نے ریاست میں توّر کی خریدی بند کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کل نئی دِلّی میں رام وِلاس پاسوان سے ملا قات کر کے اُن سے اِس معا ملے پر گفتگو کی۔
 دریں اثناء توّر کی خریدا ری دو باہ فوراًشروع نہ کی گئی تو ریاستی سطح پر تحریک شروع کئے جانے کا انتباہ کانگریس کی ریاستی اکائی کے صدر اشوک چو ہان نے دیا ہے۔ اِسی طرح اسمبلی کے حزب اختلاف رہنما رادھا کرشن وِکھے پاٹل نے مطالبہ کیا ہے کہ سبھی کسا نوں کی توّر خرید نے تک حکو مت خریدی مراکز جاری رکھے۔
 قا نون ساز کائونسل میں حزب اختلاف قائد دھننجئے منڈے نے کہا کہ توّر کی زبر دست پیداوار کا حکو مت کو اندازہ ہونے کے با وجود حکو مت کسا نوں کی توّر کی فروخت کے منا سب انتظا مات نہیں کر پائی۔
 دریں اثناء سوا بھیما نی شیتکری سنگھٹنا کے رہنما رکن پارلیمنٹ راجو شیٹی نے کسا نوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کم قیمت میں اپنی توّر تاجروں کو فروخت نہ کریں۔ شیٹی نے کل کو لہا پور میں کہا کہ توّر کی خریدی میں زبر دست گھو ٹا لہ ہوا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ مار کیٹِنگ فیڈریشن اور تاجروں کے ساز باز سے کسا نوں کے ساتھ دھو کہ دہی کی جا رہی ہے۔
 اچل پور کے ممبر اسمبلی بچّو کڑو نے کسانوں کے پاس زائد توّر ہونے کے باوجود خریدی مراکز بند ہو جانے کے با عث ریاست کے وزیر زراعت پانڈو رنگ پھُنڈ کر کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ اِسی طرح توّر کی خریدی بند کر دیئے جانے کے باعث ریاست بھر کے کسا نوں نے جگہ جگہ احتجا جی مظا ہرے بھی کئے۔ لاتور، جالنہ، آ کو لہ،بلڈا نہ اور ایوت محل وغیرہ سے کسا نوں کے احتجا جی مظا ہروں کے اطلا عیں موصول ہوئی ہیں۔
***************************
 ریاست کے46؍ ہزار دیہا توں کا سر وے کر کے مستحق کسا نوں کے قرضۂ جات معاف کئیے جا ئینگے۔ یہ بات ریاست کے وزیر محصول چندر کانت پاٹل نے کہی ہے۔ کل کو لہا پور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پا ٹل نے کہا کہ مجمو عی طور پر سبھی کسانوں کے قرض معاف کر دیئے جائیں تو غیر مستحق اور بڑے کسانوں کے بھی قرض معاف ہو جا تے ہیں۔
***************************
 ریاست میں ضائع ہو جانے والی زر عی پیدا وار سے متعلق مسائل اور ممکنہ نقصا نات کو ٹالنے کی غرض سے ریاستی حکو مت نے ایک 11؍ رکنی کمیٹی قائم کی ہے ۔ یہ کمیٹی زرعی پیدا وار کے نقصا نات کی رو ک تھام اور کسانوں کو مناسب دام دِلا نے کے لیے ضروری اقدا مات کی سفا رش حکو مت کو کریگی۔ یہ کمیٹی آئندہ 60؍ دنوں کے اندر اندر اپنی رپورٹ حکو مت کو پیش کر دیگی۔
***************************
 ریاستی سر کار پیٹرول پر عائد زائد ٹیکTaxes منسوخ کر یں۔
کانگریس کے ریا ستی صدر اور رکن پا رلیمنٹ اشو ک چو ہان نے یہ مطالبہ کیاہے۔ کل ممبئی میں اپنی مخا طبت کے دوران چو ہان نے کہا کہ ریاستی حکو مت پیٹرول پر26؍ فیصدVAT لا گو کر تی ہے۔ تا ہم شراب کی فروخت پر حالیہ امتناع کے بعد محصول کے خسا رہ کی بھر پائی کے لیے حکو مت نے پیٹرول پر زائد ٹیکس لاگو کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ جناب چو ہان نے کہا کہ حکو مت کا یہ فیصلہ اُ س کے اقتصا دی محاذ پر نا کا می کا ثبوت پیش کر تاہے۔ فی لیٹر پیٹرول پر حکو مت6؍ روپئے قحط زدہ حالات سے متعلق زائد ٹیکس بھی وصول کر تی ہے۔ فی الحال ریاست میں قحط زدہ صورتحال نہیں ہے۔ اِسی طرح اِس زائد ٹیکس کی مدت بھی31؍ مارچ2017؁ کو ختم ہو چکی ہے۔لہذا یہ دو نوں زائد Tasexختم کیئے جائیں ۔ اِس طرح کا مطالبہ اشوک چوہان نے کیا ہے۔
***************************
 سبھی کسان ایک ہی فصل کی تخم ریزی نہ کریں۔
یہ بات اورنگ آباد ضلع کے رابطہ وزیر رام داس کدم نے کہی ہے۔ وہ کل اورنگ آباد میں خریف ہنگام سے پہلے کے جائزہ اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔ اِس خریف ہنگام میں ضلع میں تقریباً 7؍ لاکھ29؍ ہزار ہیکٹرپر تخم ریزی کے امکا نات ہیں۔ جِس کے لیے 50؍ ہزار848؍ کوئنٹل بیجوں کی مانگ کی گئی ہے۔ اِسی طرح حزب ضرورت کیمیا وی کھاد بھی فراہم کیئے جائینگے۔
***************************
 رابطہ وزیر کدم نے کل اورنگ آباد میونسپل کار پو ریشن کے کا موں کا بھی جائزہ لیا۔ اُنھوں نے کہا کہ شہر کے سڈ کو علا قے میں 20؍ کروڑ روپیوں کے اخرجات سے با لا صاحب ٹھاکرے میمو ریل گارڈن بنا یا جائے گا۔ اِسی طرح امبیڈکر نگر علا قے میں ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر ہسپتال کے قیام کا اعلان بھی جناب کدم نے کیا ۔
***************************
 کسا نوں کے قرضۂ جات کی معا فی کے مطالبہ کے لیے جا ری حزب اختلاف کی سنگھرش یاتّرا کے تیسرے مر حلے کی آج سے کو لہا پور میں شروعات ہو گی۔ نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر سنیل تٹکرے نے کل شو لا پور میں یہ بات کہی۔ تٹکرے نے کہا کہ تیسرے مر حلے میں کو لہا پور ،سانگلی ،ستارہ اضلاع کے کسا نوں سے رابطہ قائم کیا جائے گا۔
***************************

 

No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 15 اگست 2025‘ وقت: صبح 06:50 تا 07:00

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 15 August-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبری...