Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 22.04.2017, Time : 8.40 to 8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 22 April 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۲؍ اپریل ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
مرکزی سرکار نے وضاحت کی ہے کہ ہوٹل اور ریستورانوں میں سروِس چارج کی اَدائیگی لازِمی نہیں ہے۔ مرکزی وزیرِ خوراک اور اُمورِ صارفین رام ولاس پاسوان نے کل نیوز ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹلوں کے مالکان کو یہ طئے کرنے کا اِختیار نہیں ہے کہ صارفین کتنا سروِس چارج ادا کریں۔ اس کے بجائے اسے گاہک پر چھوڑ دِیا جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اس سلسلے میں رہنما خطوط وضع کیے ہیں۔ جسے جلد ہی رِیاستوں کو بھیجا جائے گا تاکہ اس ضمن میں جلد ضروری کاروائی کی جاسکے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاست میں کل تین میونسپل کا رپوریشن اِنتخابات کے ووٹوں کی گنتی عمل میں آئی۔ لاتور اور چندر پور میں بی جے پی نے اکثریت حاصل کرلی ہے۔ جبکہ پربھنی میں 65/ میں سے 31/ نشستوں پر کامیابی کے ساتھ کانگریس سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے۔ کانگریس کو اِقتدار کے حصول کے لیے صرف دو ممبران کی حمایت کی ضرورت ہے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کو 18/ نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔ جبکہ بی جے پی کو آٹھ اور شیوسینا کو 6/ نشستیں ملی ہیں۔ دو آزاد اُمیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔
لاتور میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کو پہلی مرتبہ اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ کُل 70/ نشستوں میں سے 36/ نشستوں پر بی جے پی کے اُمیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ کانگریس کو 33/ نشستیں ملی ہیں اَور نیشنلسٹ کانگریس کو صرف ایک نشست پر اِکتفاء کرنا پڑا جبکہ شیوسینا کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی ہے۔
چندر پور میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی نے اپنا اقتدار برقرار رکھا ہے۔ 66/ نشستوں والی میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی نے 36/‘ کانگریس 12/‘ بہوجن سماج پارٹی 8/‘ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی‘ شیوسینا اور مہاراشٹر نونرمان سینا ہر ایک کو دو۔ دو نشستیں جبکہ 4/ جگہوں پر آزاد اُمیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مراٹھا سماج کو ریزرویشن دینے کے معاملے میں حکومت سنجیدہ ہے۔ یہ بات رِیاست کے وزیرِ محصول چندر کانت پاٹل نے کہی ہے۔ وہ کل جلگائوں میں صحیفہ نگاروں سے بات چیت کررَہے تھے۔ اُنھوں نے امید ظاہر کی کہ مراٹھا ریزرویشن معاملہ پر حکومت قانونی لڑائی لڑ رہی ہے جس میں اسے کامیابی کا پورا پورا یقین ہے۔ پاٹل نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کھاد اور بیجوں کی قیمتوں میں کمی کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہیں۔ جناب پاٹل نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ پابندی سے قرضۂ جات ادا کریں جس سے انہیں ادائیگی کے فائدے بھی حاصل ہوں گے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاستی سرکاری ملازِمین کے مہنگائی بھتّے میں 7/ فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ مہنگائی بھتّہ اب 132/ فیصد ہوجائے گا۔ یہ اضافہ گذشتہ جولائی سے لاگو ہوگا۔ ریاست کے تقریباً 16/ لاکھ ملازمین و افسران اسی طرح تقریباً ساڑھے چھ لاکھ وظیفہ یابان کو اس اِضافہ کا فائدہ پہنچے گا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کل سے عثمان آباد میں 97/ ویں کُل ہند ناٹیہ سمّیلن کا آغاز عمل میں آیا۔ اس سمّیلن کا افتتاح ریاست کے وزیرِ مویشیان مہادیو جانکر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ افتتاحی تقریب سے قبل شہر میں ناٹیہ دنڈی نکالی گئی۔ دنڈی میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ مختلف سماجی اصلاحی پیغامات والے رتھ بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے۔ ناٹیہ سمّیلن میں مشہور و معروف ناٹک پیش کیے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ مقامی فنکاروں کو اپنے فن کے مظاہرہ کا موقع بھی مل رہا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
وزیرِ اعظم فصل بیمہ اسکیم کی مؤثر عمل آوری کے لیے کل نئی دلّی میں جالنہ ضلع کے کلکٹر شیواجی جوندھڑے کو وَزیرِ اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں وزیرِ اعظم ایوارڈ دیا گیا۔ کل پبلک سروِس دِن کے موقع پر یہ ایوارڈس تقسیم کیے گئے۔ پبلک سروِس کے شعبہ میں بہترین خدمات کی انجام دہی کے عوض ہر سال سیول افسران کو یہ ایوارڈس دِئیے جاتے ہیں۔
کل ممبئی میں بھی پبلک سروس دن کے موقع پر ناندیڑ کے ضلع کلکٹر سریش کاکانی کا راجیو گاندھی تیز رفتار انتظامی مہم کے تحت بہترین کارکردگی کے عوض وزیرِ اعلیٰ دیویندر فرنویس کے ہاتھوں استقبال کیا گیا۔ اورنگ آباد ضلع کے پیٹھن تعلقہ کے ضلع پریشد ٹیچر بھرت گاڑے کا بھی وزیرِ اعلیٰ کے ہاتھوں اِستقبال کیا گیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
سانگلی ضلع کے میرج پنڈھر پور ہائی وے پر ایک منی ٹراویلس بس کے ریت کے ٹرک سے ٹکرا جانے کے سبب پیش آئے حادثے میں 6/ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 12/ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایک اور حادثے میں اورنگ آباد ضلع میں اورنگ آباد پونہ ہائی وے پر گنگا پور سے قریب ایک بس سڑک کے کنارے کھڑے کنٹینر سے ٹکرا گئی جس میں بس ڈرائیور سمیت 2/ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 17/ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ہنگولی ضلع کے سین گائوں میں اسقاطِ حمل کی غیر قانونی طور پر دوائیں رکھنے والے مہیش جیتھلیا کو عدالت نے چار دِنوں تک پولس کی تحویل میں رکھنے کا حکم دِیا ہے۔ دوہفتوں سے فرار جیتھلیا کو جمعرات کی رات گرفتار کیا گیا تھا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
حیدرآباد ۔ اورنگ آباد پسنجر ریل گاڑی کے اِنجن اور تین ڈبے جمعرات کی نصف شب کو آندھرا پردیش کے مقام وقارآباد سے قریب پٹری سے اُتر گئے۔ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اس حادثہ کے سبب کچھ ریل گاڑیاں عارضی طور پر ملتوی کردی گئی ہیں۔

No comments:
Post a Comment