Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date : 01.02.2019 , Time : 8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 02 January - 2019
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲؍جنوری ۲۰۱۹
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
مرکزی وزیرِ مالیات پیوش گوئل آج لوک سبھا میں مالی سال 2019-20 کا عبوری بجٹ پیش کرینگے۔ آکاشوانی سے آج صبح دس بجکر دس منٹ سے بجٹ کو براہِ راست نشر کیا جائیگا۔ اس بیچ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کی کل صدرِ جمہوریہ جناب رامناتھ کووند کے خطبے سے شروعات ہوئی۔ بجٹ اجلاس تیرہ فروری تک چلے گا۔ کل راجیہ سبھا میں بھارت کے سابق وزیرِ دفاع جارج فرنانڈیس کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ دوسری جانب صدرِ جمہوریہ کے خطاب پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ اُن کی تقریر میں کچھ بھی نیا نہیں تھا اور یہ انتخابی تقریر تھی۔ کانگریس رہنما ملکارجن کھڑگے نے کل پارلیمنٹ کے احاطے میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
وہیں اقلیتی اُمور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ حکومت نے کسی قسم کا بھید بھائو والا رویہ نہ اپناتے ہوئے ہر سطح کے لوگوں کی ترقی کا عہد کیا ہوا ہے۔
اس دوران حکومت نے بجٹ اجلاس کے دوران ایوان کا کام کاج معمول کے مطابق چلنے دینے کیلئے کل دونوں ایوانوں کے سبھی پارٹیوں کے اراکین کے ساتھ میٹنگ بھی کی۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے فوج میں شہید ہونے والے جوانوں کے اہلِ خانہ کو پچاس لاکھ روپئے‘ دو ہیکٹر زمین اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر دئیے جانے والے شوریہ پَدَک یافتہ فوجیوں کو دی جانے والی امداد میں دوگناگ اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پھڑنویس کل ممبئی میں ایک تقریب میں بول رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ شہیدوں کے خاندان کا احسان مند رہنا ہمارا فرض ہے۔
***** ***** *****
سماجی خدمتگار انّا ہزارے کی جانب سے لوک پال اور دیگر مطالبات کی یکسوئی کیلئے جاری بھوک ہڑتال پر اُن سے ملاقات کرکے بات چیت کی جائیگی۔ آبی وسائل کے وزیر گریش مہاجن نے یہ بات کہی۔ وہ کل ناسک ضلع کے ترمبکیشور میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔ مہاجن نے کہا کہ وہ اس بات کی کوشش کرینگے کہ انّا ہزارے اپنی بھوک ہڑتال ختم کردیں۔ دریں اثناء مہاجن نے اُن خبروں کو بے بنیاد بتاتے ہوئے خارج کیا جن میں کہا گیا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر اَمت شاہ نے شیوسینا صدر اُدّھو ٹھاکرے کو فون کیا ہے۔ مہاجن نے کہا کہ یہ خبر محضـ افواہ ہے۔
***** ***** *****
وائس ایڈمرل اجیت کمار نے بھارتی بحریہ کی مغربی کمانڈ کے سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ انھوں نے کل ممبئی میں اپنے عہدے کاجائزہ لیا۔ بحریہ کی مغربی کمانڈ کے سربراہ وائس ایڈمرل گریش لوتھرا کے سبکدوش ہونے کے بعد اجیت کمار نے یہ عہدہ سنبھالا ہے۔
***** ***** *****
آج سے اورنگ آباد میں ریاستی سطح کی پانچویں زرعی نمائش ’’مہا ایگرو‘‘ شروع ہورہی ہے۔ پیٹھن روڈ پر مہانُوبھو آشرم کے سامنے واقع کرشی وِگیان کیندر میں مہا ایگرو منعقد کیا گیا ہے۔ اس زرعی نمائش کا افتتاح صبح گیارہ بجے عمل میں آئیگا۔ چار دنوں تک چلنے والی اس نمائش میں دو سو زرعی کمپنیوں کے اسٹالس ہونگے جہاں زرعی اوزار‘ بازار اور فصلوں سے متعلق جدید معلومات دی جائیگی۔ اس کے علاوہ ورکشاپ اور کانفرنسوں کے دوران زرعی ماہرین‘ کھیتی اور اُس سے مربوط کاروبار کے بارے میں رہنمائی بھی کرینگے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ کی علاقائی نابرابری کو ختم کرنے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کیلئے مراٹھواڑہ کے سبھی عوامی نمائندوں‘ افسران اور محققین کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ اس خیال کا اظہار قانون ساز اسمبلی اسپیکر ہری بھائو باگڑے نے کیا ۔ وہ کل اورنگ آباد میں مراٹھوا ڑہ میں پانی کے مسائل پر منعقدہ ایک تقریب میں بول رہے تھے۔ باگڑے نے تقریب میں مراٹھواڑہ کے بیشتر اراکینِ اسمبلی اور اراکینِ پارلیمنٹ کے نہ آنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقعے پر مراٹھوا ڑہ ترقیاتی کارپوریشن کے صدر ڈاکٹر بھاگوت کراڑ‘ رکنِ اسمبلی پرشانت بمب‘ اورنگ آباد کے میئر نند کمار گھوڑیلے‘ ناندیڑ کی میئر شیتل بھورے‘ کے علاوہ کئی محققین اور عوامی نمائندوں نے مراٹھواڑہ کے مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے احاطے میں رہنے والے شہریوں کے واجب الادا پراپرٹی ٹیکس پر لگائے جانے والے سود کی رقم اور اضافی فیس کو پوری طرح معاف کرنے کا مطالبہ رکنِ اسمبلی ستیش چوہان نے کیا ہے۔ چوہان نے اس بارے میں اورنگ آباد کے میئر نند کمار گھوڑیلے اور میونسپل کمشنر نپون ونائک سے مطالبہ کیا ہے۔
***** ***** *****
پربھنی کے مشہور سیّد شاہ تراب الحق کے عرس تقریبات کی کل سے شروعات ہوئی۔ اس عرس میں مہاراشٹر کے مختلف حصوں سے ہندو۔ مسلم عقیدت مند بڑی تعدادمیں شرکت کرتے ہیں۔ عرس پندرہ دن چلے گا۔ صندل کا جلوس کل نکالا جائیگا۔
***** ***** *****
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل ہیملٹن میں کھیلا گیا چوتھا ایک روزہ کرکٹ مقابلہ نیوزی لینڈ نے آٹھ وکٹ سے جیت لیا۔ پانچ ایک روزہ مقابلوں کی اس سیریز میں بھارت تین۔ ایک سے برتری کے ساتھ سبقت حاصل کیے ہوئے ہے۔
***** ***** *****
اسپین میں جاری خواتین کے ہاکیت مقابلوں میں کل بھارت نے میزبان اسپین کو دو۔ دو کی برابری پر روکے رکھا۔ کل بھارتی ٹیم کا مقابلہ 2018ء کی رَنر اَپ ٹیم آئر لینڈ سے ہوگا۔

No comments:
Post a Comment