Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 25 March 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۵ ؍مارچ ۲۰۱۹
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پر چہ نامزدگی داخل کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔پہلے مرحلے میں 20؍ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سمیت91؍ حلقوں میں آئندہ11؍ اپریل کو رائے دہی ہو گی۔اِس پہلے مرحلے میں ریاست کے ور دھا، رام ٹیک،ناگپور، بھنڈارا-گوندیا، گڈچِرولی-چِمور، چندر پو راور ایوت محل -واشم اِن سات حلقو ںمیں رائے دہی ہو گی۔اِن حلقوں میں کل کاغذات کی جانچ کی جائے گی اور آئندہ جمعرات تک اُمید وار اپنی نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔
***** ***** *****
لوک سبھا انتخابات کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے تشہیری مہم کا آغاز ہو چکا ہے کل کانگریس - راشٹر وادی کانگریس پارٹی اتحاد کی تشہیری مہم ستارہ ضلعے کے کراڑ سے شروع ہو ئی جبکہ شیو سینا- بی جے پی اتحاد کی تشہیری مہم کا آغاز کولہا پو ر سے ہوا۔کراڑ میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے اُمید وار رُکن ِ پارلیمنٹ اُدین راجے بھونسلے کے تشہیری اجلاس میں راشٹر وادی کانگریس کے قائد شرد پوار،
کانگریس پارٹی کے رہنما پر تھوی راج چو ہان،سوابھیمانی شیتکری سنگٹھنا کے سر براہ راجو شیٹی،ریپبلیکن پارٹی آف اِنڈیا کے گجیندر کواڑے سمیت کئی سر کر دہ شخصیات نے شرکت کی۔
دوسری جانب کو لہا پور میں شیو سینا- بی جے پی اتحاد کے تشہیری اجلاس میں وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس ، شیو سینا کے سر براہ اُدھو ٹھاکرے اورریپبلیکن پارٹی آف اِنڈیا کے مرکزی وزیر رام داس آٹھولے نے حصہ لیا۔
***** ***** *****
لوک سبھا انتخابات کے لیے کانگریس پارٹی نے کل اپنے مزید 10؍ امید واروں کے ناموں کا اعلان کیا۔اِس میںمہاراشٹر کے چندر پو رحلقہ انتخابات سے اپنا امید وار تبدیل کر تے ہوئے شیو سینا سے کانگریس میں شامل ہو نے والے رکن اسمبلی سُریش دھا نور کر کو اُمید واری دی گئی ہے۔ اِس سے قبل مذکورہ حلقہ انتخا بات سے وِنائک بانگڑے کو اُمید واری دی گئی تھی۔ آکولہ حلقہ انتخابات سے ہدایت پٹیل اور رام ٹیک سے کِشور گج بھِیے کو نامزد کیا گیا ہے۔
ہنگولی حلقہ انتخا بات سے سابق رکن پارلیمنٹ سُبھاش وانکھیرے کو اُمید واری دی گئی ہے۔ اِس سے قبل وانکھیڑے اِسی حلقہ انتخابات میں 2؍ مرتبہ شیو سینا کے ٹکٹ پر منتخب ہو چکے ہیں۔راشٹر وادی کانگریس پارٹی نے بھنڈا را -گوندیا حلقے سے نانا پنچ بُدھے کو اُمید واری دی ہے۔
***** ***** *****
بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اب تک 306؍ امید واروںکو نامزد کیا ہے۔اِس میں پہلے اور دوسرے مر حلے کے تمام حلقے شامل ہیں۔پارٹی کی جانب سے کل9؍ حلقوں میں امید واروں کے ناموں کی فہرست جاری کی گئی جس میں ریاست کے بھنڈا را- گوندیا سے سُنیل با بو رائو مینڈھے کو اُمید واری دی گئی ہے۔ جبکہ شیو سینا نے ستارہ حلقے انتخابات سے نریندر پاٹل کو امید واری دی ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد سے کانگریس اتحاد کے اُمید وار سُبھاش جھامبڑ نے کہا ہے کا نگریس پارٹی کے ضلع صدر رکنِ اسمبلی عبد الستار اگر لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو میں اپنے قدم واپس لینے کے لیے تیار ہوں۔جھامبڑ نے کل ذرائع ابلاغ کو بتا یا کہ ضلع کمیٹی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے عبد الستار کا نام پارٹی سربراہان کو تجویز کیا تھا اور پارٹی نے اُنہیں اورنگ آباد اور جا لنہ اِن دونوں حلقوں سے امید واری دی تھی لیکن عبد الستار نے اِس سے انکار کر دیا تھا۔
اِسی دوران اورنگ آباد لوک سبھا حلقہ انتخاب سے کانگریس پارٹی نے سُبھاش جھامبڑ کو امُیدوار نامزد کرنے کے بعد راشٹر وادی کانگریس کے خواہش مند امید وار اور مراٹھواڑہ گریجویٹ حلقہ انتخابات کے موجودہ رکنِ اسمبلی ستیش چو ہان نے اتحاد کی پیر وی کرنے کاعزم ظاہر کیا ہے۔
***** ***** *****
احمد نگر حلقہ انتخابات میں چار رُخی مقابلہ متوقع ہے۔بی جے پی کے موجودہ رکن پارلیمنٹ دلیپ گاندھی کے فرزندسُویندر گاندھی نے لوک سبھا انتخابات بطورِ آزاد امید وار لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ بی جے پی نے سُوجئے وِکھے،راشٹر وادی کانگریس نے رکنِ اسمبلی سنگرام جگتاپ اور بہو جن ونچِت آگھاڑی نے سُدھا کر آوہاڑ کو امید واری دی ہے۔
***** ***** *****
سانگلی میں کانگریس پارٹی کے رہنما سابق مرکزی وزیرپر تیک پاٹل نے کل کانگریس پارٹی چھوڑ نے کا اعلان کر دیا۔سانگلی میں منعقدہ کارکنان کے اجلاس میں خطاب کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ وہ سانگلی حلقہ ٔ انتخابات سے سوابھیمانی شیتکری سنگٹھنا کو امید واری دیئے جانے سے ناراض ہو کریہ فیصلہ کر رہے ہیں۔
***** ***** *****
آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے بیڑ حلقے انتخابات میںبی جے پی -شیو سینا اتحاد اور راشٹر وادی کانگریس- کانگریس اتحاد کے در میان مقابلہ ہو گا۔مذکورہ حلقہ انتخابات پر تمام سیاسی جماعتوں کی توجہ مرکوز ہے۔

No comments:
Post a Comment