Wednesday, 23 October 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 23 October 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۳ ؍اکتوبر  ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 ریاست میں کل بھی دوبارہ شروع ہوئی بارش کا زور قائم رہا۔ مراٹھواڑہ میں گزشتہ چار یوم سے جا ری بارش کی وجہ سے مختلف مقامات کے آبی ذخائر میں اضا فہ ہو گیا ہے۔ تاہم خریف فصلیں سو یا بین ‘ کپاس کو  اِس بارش سے نقصان ہواہے۔ اورنگ آ باد اِسی طرح جالنہ اضلاع میں کل موسلا دھار بارش ہوئی اورنگ آ باد ضلع میں کل شب دیر گئے تک بہترین بارش ہوئی۔ جالنہ ضلع میں کئی مقا مات پر کل بارش تین سے چار گھنٹے جاری رہی۔ اِسکی وجہ سے ند یوں اور نالوں میں سیلا بی صورتحال پیدا ہو گئی۔ عنبڑ تعلقے کے وڑ ی گودری میں 81؍ ملی میٹر اور جعفر آ باد تعلقے کے ٹیمبور نی میں74؍ ملی میٹر بارش درج کی گئی۔

***** ***** ***** 

 لاتور ضلع میں جا ری بارش کی وجہ سے مانجرا ڈیم کے ذخیرہ آ ب میں اضا فہ ہوا۔ ناگ زیرہ سمیت دس ڈیمس کے آ بی ذخائر میں بھی اضا فہ ہوا ہے۔
 بیڑ ضلع کے وڑ ونی تعلقے میں مسلسل دوسرے یوم سیلا بی صورتحال رہی۔ سانگلی ضلع میں کُرشنا ‘ وارنا‘ من گنگا اور اَگر نی ند یوں کی سطح آب میں تیزی سے اِضا فہ ہوا۔
 دھو لیہ ضلع میں کئی مقا مات پر بار ش ہونے کی وجہ سے دیہاتوں میں فصلوں کا نقصان ہوا۔ شو لا پور ضلع میں اُجنی ڈیم سے بھیما ندی میں پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ شو لا پور ضلعے کے چھوٹے اور وسط ڈیمس میں بہترین پانی کا ذخیرہ ہو گیا ہے۔

***** ***** ***** 

 سا تارہ ضلع میں پھلٹن تعلقے میں پونا- پنڈر پور راستے پر وِیڈ نی سے قریب پُل پر سے پانی بہنے کی وجہ سے چھ گھنٹے آمد و رفت مفلوج ہو کر رہ گئی تھی۔اِسی بیچ بحرہ عرب میں کم دبائوں کا پٹہ بنا ہواہے۔ جسکی وجہ سے ممبئی سمیت ریاست میں دیوا لی کے موقع پر با رش ہونے کا قیاس محکمہ موسمیات نے ظاہر کیا ہے۔

***** ***** ***** 

 ریاستی اسمبلی انتخا بات کے لیے21؍ اکتو بر کو ہوئی رائے دہی کی کل ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ ووٹوں کی گِنتی کے لیے انتظا میہ کی مشنری تیا رہے۔ ایک لاکھ12؍ہزار 328؍  ای  وی  ایم   اور  وی  وی  پیَٹ مشنری کی تین سطحوں کے تحفظ طریقہ کار اور  سی  سی  ٹی  وی  کے ذریعے سے24؍ گھنٹے نگرا نی کی جا رہی ہے۔ اِس کے علا وہ بڑے پیما نے پر پولس بندو بست تعینات کیا گیا ہے۔ اِن تمام مقا مات پر ووٹوں کی گنتی کے ویڈیو تیارکیئے جائیں گے۔ ریاستی اسمبلی کی
288؍ نشستوں کے لیے اوسطً 60؍ اعشا ریہ 46؍ فیصد رائے دہی ہوئی ہے۔

***** ***** ***** 

 ای  وی  ایم  رکھے ہوئے اسٹرانگ رومس اور ووٹوں کی گنتی کے مراکز کے احا طوں میں جامر نصب کر نے کا مطالبہ کانگریس کے ریاستی صدر باڑا صاحیب تھو رات نے ریاست کے چیف الیکشن آفیسرس سے کیا ہے۔ رائے دہی مشنری میں ردّو بدل ہو سکتا ہے ۔ ایسا عوامی نظریہ ہے۔ ایسا دعویٰ اُنھوں نے الیکشن آفیسرس کو تحریرکئے گئے مکتوب میں کیا۔

***** ***** ***** 

 عوامی شعبوں کے بینکس کے انضمان کرنے کے حکو مت کے فیصلے کے خلاف بینکس تنظیموں کی جانب سے کی گئی کل کی ہڑ تال کا بینک کے کام کاج پر اثر ہوا اور صا رفین کو روکاوٹوں کا مقابلہ کر نا پڑا۔
 اِس انضمان کی وجہ سے بینکس کوکچھ فائدہ حاصل نہیں ہو گا اِسکے بر خلاف ملازمین اور افسران کو کئی مشکلات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ یہ بات احتجا جی تنظیموں نے کی۔ اورنگ آباد شہر میں کرانتی چوک میں بینک آف مہاراشٹر شاخ کے رو برو تنظیموں نے کل احتجاج کیا۔

***** ***** ***** 

 بھارت نے کل رانچی میں جنو بی افریقہ کو ایک اننگز اور202؍ رن سے زبر دست شکست دیتے ہوئے تیسرا اور آخری ٹسٹ میچ بھی جیت لیا۔ اِس طرح بھارت نے یہ سیریز صفر کے مقابلے تین میچوں سے اپنے نام کر لی۔ جنو بی افریقہ نے فالو آن کے بعد اپنی دوسری اننگز میں صرف132؍ رنز بنائے۔ جنو بی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 162؍ رنز بنا ئے تھے۔ بھارت نے اپنی پہلی اننگز 497؍ رن پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔ اُس نے اپنے 9؍ وکٹ گنوا ئے تھے۔ محمد سمیع نے16؍ رن دے کر تین وکٹ جبکہ اُمیش یادَو اور ندیم نے 2-2؍ وکٹ لیے۔ روہت شر ما کو مین آ ف دی میچ اور مین آ ف دی سیریز قرار دیا گیا ۔

***** ***** ***** 

 پر بھنی ضلع میں کپاس خریدی کی کل سے شروعات کی گئی۔ صنعتی علاقے میں اِس موقع پر کپاس کے ترازو کی پو جا کی گئی اِسی طرح فروخت کرنے کے لیے کپاس لا نے والے کسا نوں کا استقبال کیا گیا۔

***** ***** ***** 

 ہنگولی کے رکن اسمبلی تا نا جی مُٹ کُڑے کے والد سکھا رام مہیپتی مٹ کُڑے کل چل بسے ہنگولی کے اَڑگائوں میں کل اُن کے آخری رسو مات ادا کر دی گئیں۔

***** ***** ***** 

 27؍ اکتوبر بروز اتوار وزیر اعظم نریندر مودی آکاشوانی کے اپنے ما ہا نہ پروگرام میں ’’ من کی بات‘‘ کے تحت عوام سے خطاب کریں گے۔ اِس پرو گرام کے لیے شہری اپنے مشورے اور رائے MYGOV  او پن فورم  یا  نریندر مودی  ایپ پر درج کر یں ایسی اپیل کی گئی ہے۔

***** ***** *****

No comments: