Thursday, 31 October 2019

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 31 October 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۳۱  ؍اکتوبر  ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

  وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کو  بی جے پی مقننہ کا قائد منتخب کیا گیاہے۔ بی جے پی کے  نو منتخبہ اراکین ِ اسمبلی کے کل ممبئی میں منعقدہ اجلاس میں پارٹی کے ریاستی صدر چندر کانت پاٹل نے دیویندر پھڑ نویس کے نام کی تجویز پیش کی تھی۔جس کی11؍اراکینِ اسمبلی نے تائید کی۔ اِس انتخاب کے ساتھ ہی بی جے پی کی جانب سے وزیر اعلیٰ عہدے کے لیے پھڑ نویس کا نام طئے ہو گیا ہے۔اِس انتخاب کے لیے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے تمام ارکینِ اسمبلی کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ ریاست میں ایک مر تبہ پھر عظیم اتحاد کی حکو مت قائم ہو گی جو گزشتہ پانچ برسوں کی بہ نسبت زیادہ بہتر کام کرے گی ۔

***** ***** ***** 

  دوسری جانب راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے نو منتخبہ اراکین اسمبلی کی بھی کل ممبئی میں میٹنگ ہوئی ۔پارٹی کے دفتر میں منعقدہ اِس اجلاس میں این سی پی کے مقننہ کے قائد کے طور پر اجیت پوار کا انتخاب کیا گیا۔پارٹی کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے اُنکا نام تجویز کیا تھا۔
  اپنے خطاب میں اجیت پوار نے کہا کہ اُنکی جماعت ریاستی حکو مت کو اُسکی غلطیوں سے آگاہ کر ے گی  اورمعا شرے میں کسی بھی طبقے کے ساتھ نا انصافی نہ ہواِس پر بھی وہ خصو صی توجہ دیں گے۔

***** ***** ***** 

 شیو سینا مقننہ کے قائد کا انتخاب آج کیا جائے گا۔ اِس خصوص میں پارٹی کے نو منتخبہ اراکینِ اسمبلی کے ایک اجلاس کا اہتمام آج ممبئی کے دادر میں واقع شیو سینا بھون میں کیا گیا ہے۔اِس اجلاس میں شیو سینا کی حما یت کرنے والی پر ہار جن شکتی پارٹی کے ایم ایل اے اور آزاداراکینِ اسمبلی  بھی شرکت کریں گے۔
 کانگریس پارٹی نے بھی مقننہ کے قائد کو منتخب کر نے کے لیے  آج ممبئی میں پارٹی کے نو منتخبہ اراکین کا ایک اجلا س طلب کیاہے ۔

***** ***** ***** 

 مردِ آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی جینتی آج یومِ اتحاد کے طور پر منا ئی جا رہی ہے۔ اِس موقعے پر تمام ریاست میں ایکتا دوڑ کا اہتمام کیا گیا ہے۔شہر اورنگ آ باد میںعلی الصبح کرانتی چوک سے ایکتا دوڑ کا آغاز ہو چکا ہے ۔اِس موقعے پر حاضرین کو قومی یکجہتی کا حلف بھی دلا یا گیا۔عثمان آ باد ضلعے میں بھی ایکتا دوڑ شروع ہو چکی ہے۔
 جالنہ ضلعے میں بھی صبح8؍ بجے سے سر دار پٹیل کے مجسمے سے شیواجی پُتلے تک اوربیڑ ضلعے میں ضلع کلکٹر دفتر سے ضلع اسپورٹس کامپلکس کے در میان ایکتا دوڑ کا آغاز ہو چکا ہے۔
 اُدھر پر بھنی ضلعے میں بھی صبح ساڑھے سات بجے سے راج گوپال چاری گارڈن سے ضلع اسپوٹرس کامپلیکس کے درمیان ایکتا دوڑ شروع چکی ہے ۔ناندیڑ اور ہنگولی میں بھی ایکتا دوڑ کا اہتمام کیا گیاہے۔

***** ***** ***** 

 آج سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی بر سی ہے۔ اِس موقعے پر ملک بھر میںاُنھیں خراجِ عقیدت پیش کیاجا رہا ہے۔  خیال رہے کہ31؍ اکتوبر1984ء کے روز ایک محافظ نے گولیاں بر سا کراُنکا قتل کر دیا تھا۔

***** ***** ***** 

 مراٹھواڑہ کے پر بھنی ‘ لاتور اور ناندیڑ ضلعے کے بیشتر علاقوں میں کل پھر بارش ہوئی۔ پر بھنی شہر ‘ جنتور ‘ سون پیٹپھ اور پالم اِسی طرح  ناندیڑ ضلعے کے کنوٹ اور حما یت نگر علا قے میں بھی کل بارش ہوئی ۔ گزشتہ کچھ دنوں سے جاری اِس بار ش کی وجہ سے کسانوں کو ہوئے نقصان کے پنچنا مے فوراً  تیار کر کے کسا نوں کی امداد کرنے کے مطالبے  پر مبنی ایک مکتوب کل پر بھنی کے رکنِ پارلیمنٹ سنجئے جا دھو نے ضلع کلکٹر کو پیش کیا۔لاتور ضلعے میں بھی نقصان کے پنچنا مے فوراً تیار کر نے کی ہدا یت لاتور کے نگراں وزیر سنبھا جی پاٹل نلنگیکر نے لاتور ضلع کلکٹر کو دی ہے ۔

***** ***** ***** 

 اسمبلی انتخابات کے لیے نافذ  کئے گئے ضابطہ اخلاق کی مد ت کل ختم ہو گئی۔انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی21؍ ستمبر سے ضابطہ اخلاق نافد کر دیا گیا تھا۔

***** ***** ***** 

 پچاس کروڑ درخت لگانے کی مہم کا جائزہ لینے کی غرض سے اورنگ آ باد کے علا قائی کمشنر نے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ کمیٹی آئندہ5؍ نومبر تک ہنگولی ضلعے کے کلمنوری تعلقے میں دیہی انتظا میہ کی جانب سے لگائے گئے در ختوں معائنہ کرے گی۔

***** ***** ***** 

 اورنگ آ باد گریجویٹ حلقہ انتخاب کے لیے گریجویٹ رائے دہندگان آئندہ6؍ نومبر تک اپنے نام کا اندراج کر وا سکتے ہیں۔ اورنگ آباد کے علا قائی کمشنر  اور  ووٹر رجسٹریشن آفیسر سنیل کیندریکر نے یہ اطلاع دی ہے۔اُنھوں نے بتا یا کہ گریجویٹووٹرز کی پہلی فہرست 23؍ نومبر  کو اور  حتمی فہرست 30؍ دسمبر کو جاری کی جائے گی۔

***** ***** ***** 

 پر بھنی ضلعے میں آئندہ4؍ سے 13؍ جنوری کے درمیان فوج بھر تی میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اورنگ آباد کے فوج بھر تی دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطا بق اِس میں حصہ لینے کے لیے آئندہ5؍ نومبر سے 19؍ دسمبر کے در میان آن لائن در خواستیں پیش کی جا سکتی  ہیں۔

***** ***** *****

No comments: