Saturday, 21 December 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 21 December 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۱ ؍دسمبر ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر یت تر میمی قانون سے متعلق کسی غلط فہمی میں مبتلاء نہ ہوں۔ وزیر اعلیٰ کل قا نون ساز اسمبلی سے خطاب کر رہے تھے۔ اِس موقع پر انھوں نے تیقن دیا کہ کسی کو بھی ریاست میں مذہب اور ذات کی بنیاد پر عوام کے حقوق سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اُنھوں نے عوام سے تشد کا راستہ اختیار نہ کر نے کی گزارش کی اور کہا کہ اِس بل کے خلاف جمہوری انداز میں احتجاج کر تے ہوئے محضر پیش کرنا چا ہیے۔
 اِسی دوران شہر یت تر میمی قانون کے خلاف ریاست بھر میں مختلف مقا مات پر احتجاج کیا گیا۔ اورنگ آباد میں مجلس اتحاد المسلمین کی قیادت میں اِس قا نون کی مذمت میں عظیم الشان جلوس نکا لا گیا جس میں متعدد مسلم تنظیموں کے علا وہ کثیر تعداد میں عوام نے شر کت کی اور پر  امن طریقے سے احتجاج کیا۔ اِس جلوس کا اختتام ڈویژنل کمشنر دفتر پر ہوا۔
 جالنہ تعلقے کے رام نگر میں بازار دو گھنٹے کے لیے بند رکھا گیا اور شہر یت تر میمی قا نون کے خلاف جالنہ -منٹھا روڈ پر جلوس نکا لا گیا بعد ازاں پولس انتظا میہ کو مطالباتی محضر پیش کیا گیا۔
 پر بھنی میں بھی اِس قانون کے خلاف کلکٹر دفتر کے روبرو احتجاج کیا گیا اور قانون کی مذمت میں انتظا میہ کو محضر پیش کیاگیا۔ تاہم مورچے کے اختتام پر پتھرائو کا واقعہ پیش آ یاجس پر قا بو پانے کے لیے پولس نے لاٹھی چارج کیا ۔ پر بھنی ضلعے کے پا تھری اور پالم میں بھی عوام نے اِس قا نون کی مذمت میں جلوس نکا لا اور بند کا اہتمام کیا۔
 شہر یت تر میمی قانون کی مذمت کر تے ہوئے ہنگولی میں بھی احتجاج کیا گیا جس نے پُر تشدد موڑ اختیار کر لیا۔ بسوں پر پتھرائو کیا گیا اور آتش فرو دستے کی گاڑی کو آگ لگا دی گئی جس کے بعد پولس نے مظا ہرین پر لاٹھی چار ج کیا  اور  آنسو گیس کے گولے داغے حا لات کے پیش نظر کل ہنگو لی بس ڈپو کے تحت عوامی بس خد مات بند رکھی گئی۔ ضلعے کے آکھاڑہ بالا پور میں بھی اِس قا نون کی مذمت کر تے ہوئے جلوس نکا لا گیا۔

***** ***** ***** 

 باہمی امداد کے ریاستی وزیر جینت پاٹل نے کل قانون ساز کونسل میں کہا کہ حکو مت ریاست کے شکر کا خا نوں کی موجودہ مالی حالت کو بہتر بنا نے کی کوشش کر رہی ہے۔ رکن کونسل سدا شیو کھو ت کی جانب سے شکر کی راست اور کفا یتی نرح FRP سے متعلق سوال کیے جانے پر وزیر موصوف نے کہا کہ شوگر کمشنر کسا نوں کو واجب الادا FRP کی رقم دلا نے کی کوشش کررہے ہیں۔
 اِس موقع پر پاٹل نے کونسل ممبر ودیا چو ہان کی قیادت میں غیر قا نو نی ساہو کاری پر قا بو پانے اور غیر قا نو نی طور پر قرض فراہم کرنے والے پر کار وائی میں تسا ہل برتنے والے افسران کے خلاف سفارشیں کرنے کے لیے کمیٹی کے قیام کا اعلان بھی کیا۔

***** ***** ***** 

 ریاست کے اینٹی کرپشن بیو رو نے آب پاشی گھپلے میں این سی پی رہنما اور آ بی وسائل کے سا بق وزیر اجیت پوار کو بے قصور قرار دیا ہے۔ تفتیشی محکمہ نے کل ممبئی عدالت ِ عالیہ کی ناگپور بینچ میں حلف نا مے کے ذریعے یہ بیان دیا۔ حلف نا مے میں کہا گیا ہے کہ وِدربھ آب پا شی کا رپو ریشن کے تحت12؍ منصوبوں میں ہونے والے مبینہ گھپلے سے اجیت پوار کا کوئی تعلق نہیں۔
 دریں اثناء اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما دیویندر پھڑ نویس نے کہا کہ مذکورہ حلف نا مہ گمراہ کن ہے اور وہ عدالت میں نہیں ٹھہرسکے گا۔

***** ***** ***** 

 ڈاکٹربابا صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پر مود یولے کو ادویات سازی کے تعلیمی شعبہ کے اہم ایوارڈ پروفیسر  جی  پی  شری واستوقومی اعزاز سے نوازا گیا ۔ اُنہیں کل یہ ایوارڈ اسوسی ایشن آف فارماسیٹیکل  ریسرچ اِنسٹی ٹیوٹ کی جانب سے عطا کیا گیا۔

***** ***** ***** 

 این سی پی کے قو می صدر شرد پوار نے کہا کہ اورنگ آباد شہر آج ایک تعلیمی ہب بن گیا ہے۔ وہ کل اورنگ آ باد میں مہا تما گاندھی مشن ڈیمڈ یو نیور سٹی کا افتتاح کر نے کے بعد اپنے خیا لات کا اظہار کر رہے تھے۔ پوار نے کہا کہ تعلیمی اِدارے ایم جی ایم نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ سر کا ری امداد کے بغیر بھی معیاری تعلیم فراہم کی جا سکتی ہے۔ اِس موقعے پر منائے جا رہے امرت مہا اُتسو کے ضمن میں ایم جی ایم  یو نیور سٹی کے چانسلر اُنکُش رائو کدم کا شرد پوار کے ہاتھوں استقبال کیا گیا۔ اپنے خطاب میں پوار نے انکُش رائو کدم اور سابق وزیر کمل کشور کدم کی قا بلیت اور صلا حیتوں کا ذکر تے ہوئے کہا کہ بہترین انتظا میہ کی بدو لت ہی یہ اِدارہ قائم ہے ۔ اِس تقریب میں انکُش رائو کدم کی صلا حیتوں اور خد مات پر مشتمل کتاب کا اجراء بھی عمل میں آ یا۔

***** ***** ***** 

 جالنہ ضلعے میں رانجنی سے پر تور تک کی ریلوے لائن کی مر مت کے لیے آج سے آئندہ29؍ فر وری تک ہر سنیچر‘ منگل  اور جمعرات کو مذکورہ ریلوے لائن دو پہر 3؍بجکر 20؍ منٹ سے شام5؍بجکر50؍ منٹ تک بند رہے گی۔ یہ اطلاع جنوب وسطی ریلوے کے ناندیڑ ڈویژن کی جانب سے دی گئی۔ مذکورہ ریلوے لائن کی مر مت کے سبب حیدر آ باد-اورنگ آ باد مسا فر گاڑی رانجنی ریلوے اسٹیشن پر تقریباً50؍ منٹ اور کاچی گوڑہ-منماڑ مسافر گاڑی پر تور ریلوے اسٹیشن پر ایک گھنٹے سے زیادہ ٹھہرے گی۔

***** ***** *****

No comments: