Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 01 June-2020
Time: 09:00 to 09:10 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:یکم؍جون ۲۰۲۰
وَقت : ۱۰:۹۔ ۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
٭ ریاستی حکومت کا مشن Begin Again نام کا نیا منصوبہ، تین مرحلوں میں ریاست میں لاک ڈائون میں نرمی کرنے کا اعلان۔
٭ ریڈ زون کے شہروں میں دُکانیں اور دیگر کاروبار شروع کرنے کو اجازت‘ تاہم کنٹینمنٹ زون میں کسی طرح کی سہولت نہیں۔
٭ یونیورسٹی کے گریجویٹ‘ پوسٹ گریجویٹ کے فائنل کے امتحانات منسوخ۔ سمسٹر کے نشانات کی بنیاد پر اوسط نشانات دیکر طلبہ کو کامیاب کرنے کا فیصلہ۔
٭ طلبہ کا نقصان نہ ہو اس لیے اسکولس شروع کرنے کے بجائے تعلیم شروع کرنے پر زور۔ وزیرِ اعلیٰ اُدّھو ٹھاکرے
٭ ریاست میں دو ہزار 487/ نئے کورونا وائرس متاثرین‘ علاج کے دوران 89/ افراد فوت۔
٭ اورنگ آباد میں تین افراد لقمۂ اَجل، 45/ نئے متاثرین۔
٭ ہنگولی‘ جالنہ، پربھنی، ناندیڑ اور عثمان آباد میں متاثرین کی تعداد میں اضافہ۔
٭ کووِڈ19- کے پھیلائو پر قابو پانے کیلئے مزید احتیاط برتنے کی ضرورت۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی
٭ ہندی فلمی دُنیا کے مشہور موسیقار‘ گلوکار واجد خان کا ممبئی میں انتقال۔
٭ اور۔۔۔۔۔ ریاست میں قبل از مانسون کی آمد۔ جالنہ اور پربھنی اضلاع میں بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک۔
***** ***** *****
خبریں تفصیل سے۔۔۔
مرکزی حکومت کی طرح ریاستی حکومت نے بھی ریاست میں 30/ جون تک لاک ڈائون قائم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اس کے ساتھ نئی شروعات کرنے کیلئے مشن Begin Again نام سے نئے منصوبے پر عمل درآمد کرنے کا طئے کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت اب تین مرحلوں میں لاک ڈائون میں سہولتیں دی جائیں گی۔ چوتھے لاک ڈائون کے دوران حکومت نے ریڈ زون کے علاوہ دیگر علاقوںمیںمختلف کاروبار اور خدمات شروع کرنے کی اجازت دی تھی۔ اس کے بعد اب ریڈ زون میں آنے والے ممبئی میونسپل کارپوریشن سمیت ممبئی عظمیٰ علاقے‘ اورنگ آباد‘ پونا‘ شولا پور‘ مالیگائوں‘ ناسک‘ دھولیہ، جلگائوں‘ آکولہ، امراوتی اور ناگپور ان کارپوریشن کے حدودمیں کاروبار مرحلے وار شروع کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ تاہم کنٹینمنٹ زون میں لاک ڈائون پر سختی سے عمل درآمد کیا جائیگا۔ وہاں فی الحال کوئی چھوٹ نہیں دی جائیگی۔
مشن Begin Againکے پہلے مرحلے کا آغاز پرسوں 3/ جو ن سے ہوگا۔ اس مرحلے میں چند شرائط پر بیچ‘ سرکاری ‘ نجی میدان‘ ہائوزنگ سوسائٹیوں کے میدان‘ گاڑی وغیرہ مقامات پر جاگنگ‘ دوڑنا‘ Walking جیسے جسمانی ورزش کو اجازت دی گئی ہے۔ ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھنے کے اُصول پر پابندی کرتے ہوئے خود کے روزگار والے کاروبار‘ پلمبر، الیکٹریشین‘ پیسٹ کنٹرول اور تکنیکی کاروبار والے اپنے کام کرسکتے ہیں۔ گاڑیوں کی درستگی کیلئے گیریج اور ورکشاپ بھی شروع کیے جاسکتے ہیں۔ تاہم گاڑیوںکی درستگی کیلئے قبل از معلومات گاڑی مالکان کو دینا ہوگا۔ ضروری خدمات میں آنے والے سرکاری دفاتر کے علاوہ دیگر تمام دفاتر میں 15/ فیصد یا کم از کم 15/ ملازمین پر کام شروع کیا جائیگا۔
مشن Begin کا دوسرا مرحلہ 5/ جون سے شروع ہوگا۔ اس میں چند شرائط پر صبح 9 سے شام 5 بجے کے درمیان تمام دُکانیں اور بازار کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ تاہم اس میں سے مارکیٹ کامپلیکس اور مالس کی تمام دُکانیں اورمارکیٹ ایک دِن میں ایک بازو کی اور دوسرے دِن دوسرے بازو کی بنیاد پر شروع کرنے کو اجازت دی گئی ہے۔ کپڑوں کی دُکانوں کے ٹرائل روم کا استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ ایک مرتبہ خریدے گئے کپڑے دوبار ہ تبدیل نہیں کرسکتے۔ عوام دُکانوں یا بازار میں جانے کیلئے پیدل یا سائیکل پر جائیں‘ ممکن ہو تو قریب کی دُکانوںکا استعمال کریں‘ اس کیلئے گاڑیوں کا استعمال نہ کریں‘ کسی مقام پر ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھنے کے اُصول کی پامالی کی گئی تو وہ بازار فوراً بند کرنے کا اختیار متعلقہ افسران کو دیا گیا ہے۔
ٹیکسی‘ کیب اور رکشہ جمعہ سے شروع کیے جائیں گے۔ ایک ڈرائیور اور دیگر دو مسافروں کو اس میں سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔ تمام فور وہیلرز کیلئے یہی اُصول و ضوابط ہونگے۔ ٹو وہیلر پر صرف ایک شخص جاسکتا ہے۔
مشن Begin Again کے تیسرے مرحلے کا آغاز 8/ جون سے ہوگا۔ اس میں نجی دفاتر‘ دس فیصد ملازمین کے ساتھ شروع کیے جائیں گے۔ دیگر ملازم کو گھروں میں کام کرنا ہوگا۔ مرکزی وزارتِ داخلہ کے رہنماء خطوط میں 8/ جون سے مذہبی مقامات‘ عبادت گاہیں‘ ہوٹلس‘ ریسٹورنٹ‘ مال شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے‘ لیکن ریاستی حکومت نے ہنوز اس پر پابندی برقرار رکھی ہے۔ اس کے علاوہ اسکولس‘ کالجیس‘ بین الاقوامی ہوائی سروس‘ میٹرو ریلوے‘ سینما گھر‘ جیمس‘ سوئمنگ پول‘ تفریحی گارڈن‘ ڈرامہ تھیٹر‘ آڈینس ہال‘ شادی خانے بند رہیں گے۔ اجتماعی طور پر منائے جانے والے سماجی‘ سیاسی‘ اسپورٹس‘ ثقافتی‘ مذہبی دفاتر بند رہیں گے۔ اسکے علاوہ حجام کی دُکانیں، بیوٹی پارلرس جون تک بند رہیں گے۔ بین الضلعی ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس خدمات بند رہیں گی۔ تاہم ضلع کے تحت گنجائش کے پچاس فیصد مسافروںکے ساتھ یہ خدمات جاری رہیں گی۔ اس سے قبل ریاستی حکومت نے ظاہر کیے گئے تمام سہولتوں کو اس کے بعد بھی قائم رکھا گیاہے۔ تمام افراد طبّی سیتو اَیپ ڈائون لوڈ کریں۔ ایسا مشورہ حکومت نے کل اپنے جاری کیے گئے ہدایتوں میں دیا ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں ڈگری‘ پوسٹ گریجویٹ کورسیز کے فائنل سمسٹر کے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کی اطلاع وزیرِ اعلیٰ اُدّھو ٹھاکرے نے دی۔ وہ کل سماجی رابطے کے ذریعے سے عوام سے مخاطب تھے۔ طلبہ کو اوسط نشانات دیکر کامیاب کیا جائیگا۔ اسکولس شروع کرنے کے بجائے تعلیم شروع کرنے پر زور دیا جائیگا۔ یہ بات وزیرِ اعلیٰ نے اس موقع پر کہی۔
***** ***** *****
جہاں پر کورونا وائرس کا پھیلائو نہیں ہے ایسے ریاست کے دور دراز کے علاقوں میں جن اسکولوں میں انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہیں وہ اسکولس سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے اسکولس کھل سکتے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں اسکولوں میں آن لائن طریقۂ تعلیم کا استعمال کیا جائیگا۔ اس سلسلے میں خاص طور پر دیہی علاقوں میں اسکولس شروع کرنے کے سلسلے میں جلد فیصلہ کیا جائیگا۔ یہ بات وزیرِ اعلیٰ نے کہی ہے۔
***** ***** *****
بارش کے آفات کے سلسلے میں ریاستی حکومت مکمل طور پر تیار ہے۔ کورونا وائرس کے وبائوں پر کامیابی حاصل کرنے کیلئے ریاستی حکومت کی اسکیموں کا وزیرِ اعلیٰ نے اس موقع پر تذکرہ کیا۔
***** ***** *****
ریاست میں کل تمام دِن میں دو ہزار 487/ نئے متاثرین پائے گئے۔ اس کی وجہہ سے ریاست میں جملہ متاثرین کی تعداد 67/ ہزار 655/ ہوگئی ہے۔ کل دورانِ علاج 89/ مریض چل بسے۔ اس کی وجہ سے اب تک اس مرض کی وجہ سے مرنے والوںکی تعداد دوہزار 286/ ہوگئی ہے۔ کل تمام دِن میں جملہ ایک ہزار 248/ مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ضلع میں کل مزید 45/کورونا وائرس متاثرین پائے گئے۔ جس کی وجہ سے ضلع میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد ایک ہزار 543/ ہوگئی ہے۔ کل تصدیق کیے گئے مریضوں میں جونا مونڈھا‘ بھوانی نگر 4/‘ کیلاش نگر گلی نمبر 2/‘ سڈکو این 6/‘ کراڑ پورہ میں تین۔ تین‘ جونا بازار‘ منجیت نگر میں دو۔ دو مریض پائے گئے۔ جعفر گیٹ‘ سنجے نگر‘ جسونت پورہ‘ وینکٹیش نگر‘ سمتا نگر‘ نیو بائجی پورہ‘ اہنسا نگر‘ پیسا دیوی روڈ‘ بجاج نگر‘ دیولائی علاقہ، ناتھ نگر‘ بالاجی نگر‘ حمال واڑی‘ بھوئی واڑہ، سرانا نگر‘ اعظم کالونی‘ سعادت نگر‘ محمود پورہ، نظام گنج کالونی‘ شاہ گنج‘ بیڑ بائے پاس روڈ‘ سوپن نگری‘ چمپا چوک‘ شتابدی نگر‘ میں ایک۔ ایک مریض پایا گیا۔ دیگر علاقوں سے تین متاثرین شامل ہیں۔ اورنگ آباد میں کل تین کورونا متاثرین فوت ہوگئے۔ اس میں نظام گنج کالونی کی 52/ سال کی اورکراڑ پورہ کی 62/ سال کی خاتون شامل ہیں۔ سنیچرکو اسپتال میں شریک کیے گئے جونا بازارکے 75/ سال کے شخص کی کل موت ہوگئی۔ اس مرض کی وجہ سے اورنگ آباد میں مرنے والوںکی تعداد 72/ ہوگئی ہے۔
کل ہنگولی ضلع میں 8/‘ جالنہ ضلع میں 4/‘ ناندیڑ ضلع میں 2/‘ پربھنی ضلع میں 2/‘ عثمان آباد ضلع میں 2/‘ کورونا وائرس متاثرین کی تصدیق ہوئی۔
***** ***** *****
کووِڈ19- کے پھیلائو پر قابو پانے کیلئے مزید احتیاط برتنے کی ضرورت پر وزیرِ اعظم نریندر مودی نے زور دیا ہے۔ آکاشوانی سے نشرہونے والے ’من کی بات‘ اس پروگرام کے تحت وہ عوام سے مخاطب تھے۔
***** ***** *****
ہندی فلمی دُنیاکے نئے موسیقار، گلوکار واجد خان کا آج صبح ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ وہ 42/ برس کے تھے۔ کڈنی کے عارضے کی وجہ سے اُن کی صحت خراب ہونے پر انہیں سٹی اسپتال علاج کیلئے شریک کیا گیا۔ دورانِ علاج آج صبح اُن کا انتقال ہوگیا۔ انھوں نے ساجد خان کے ساتھ ساجد۔ واجد اس نام سے اس دور میں مشہور ہوئی دبنگ‘ وانٹیڈ‘ ایک تھا ٹائیگر ایسی فلموں میں موسیقی دی تھی۔
***** ***** *****
ریاست میں کئی مقامات پر کل قبل از مانسون بارش ہوئی۔ مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد، ہنگولی، ناندیڑ اور عثمان آباد اضلاع میں بادلوں کی گھن گرج اور ہوائوں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ جالنہ، بیڑ، پربھنی اور لاتور میں بھی بہترین بارش درج کی گئی۔ اس بارش میں بجلی گرنے سے دو افراد چل بسے۔
اورنگ آباد شہر میں کل شب دس بجے کے قریب بہترین بارش ہوئی۔ جالنہ میں جعفرآباد تعلقے کے اڑند میں کھیت میں کام کرنے والے ایک نوجوان پر بجلی گرنے سے وہ ہلاک ہوگیا۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
٭ ریاستی حکومت کا مشن Begin Again نام کا نیا منصوبہ، تین مرحلوں میں ریاست میں لاک ڈائون میں نرمی کرنے کا اعلان۔
٭ ریڈ زون کے شہروں میں دُکانیں اور دیگر کاروبار شروع کرنے کو اجازت‘ تاہم کنٹینمنٹ زون میں کسی طرح کی سہولت نہیں۔
٭ یونیورسٹی کے گریجویٹ‘ پوسٹ گریجویٹ کے فائنل کے امتحانات منسوخ۔ سمسٹر کے نشانات کی بنیاد پر اوسط نشانات دیکر طلبہ کو کامیاب کرنے کا فیصلہ۔
٭ طلبہ کا نقصان نہ ہو اس لیے اسکولس شروع کرنے کے بجائے تعلیم شروع کرنے پر زور۔ وزیرِ اعلیٰ اُدّھو ٹھاکرے
٭ ریاست میں دو ہزار 487/ نئے کورونا وائرس متاثرین‘ علاج کے دوران 89/ افراد فوت۔
٭ اورنگ آباد میں تین افراد لقمۂ اَجل، 45/ نئے متاثرین۔
٭ ہنگولی‘ جالنہ، پربھنی، ناندیڑ اور عثمان آباد میں متاثرین کی تعداد میں اضافہ۔
٭ کووِڈ19- کے پھیلائو پر قابو پانے کیلئے مزید احتیاط برتنے کی ضرورت۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی
٭ ہندی فلمی دُنیا کے مشہور موسیقار‘ گلوکار واجد خان کا ممبئی میں انتقال۔
٭ اور۔۔۔۔۔ ریاست میں قبل از مانسون کی آمد۔ جالنہ اور پربھنی اضلاع میں بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment