egional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 23 October 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۳ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ اکتوبر ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے خاص خبروںکی سر خیاں...
٭مرکزی جانچ ایجنسیCBI ریاستی حکو مت کی اجازت کے بغیر تفتیش نہیں کر پائے گی۔ ریاستی محکمۂ داخلہ کی جانب سے ہدایت جاری
٭مزید علاقائی زبانوں میں JEE (Mains) امتحا نات کے آئندہ انعقاد کا مرکزی حکو مت کا فیصلہ
٭سابق ریاستی وزیر ایکناتھ کھڑ سے آج راشٹر وادی کانگریس پارٹی میں ہوں گے شامل
٭ریاست میں کَل کورونا کے7؍ ہزار539؍ نئے مریضوں کا اضا فہ 198؍ کی موت
٭مراٹھواڑہ میں کَل کورونا کے 16؍ مریض ہلاک’ ساتھ ہی569؍ نئے معاملے کئے گئے درج
٭بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے گریجویٹ اور ٹیچرس حلقوں کے انتخا بات میں اندرونِ 5؍ کلو میٹر فاصلے پر رائے دہی مراکز فراہم کرنے کا مطا لبہ
اب خبریں تفصیل سے....
ریاستی وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے کہا ہے کہ اب سے مرکزی جانچ ایجنسی سی بی آئی ریاستی حکو مت کی اجازت کے بغیر ریاست میں تفتیش نہیں کر سکے گی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ریاستی وزارتِ داخلہ کی جانب سے اِس خصوص میں ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سی بی آئی پیشہ وارانہ مہارت سے کام کرنے والا اہم ادارہ ہے تا ہم اِسے سیاسی فائدے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اِس شک کی بنیاد پر ریاستی حکو مت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ دیشمکھ نے بتا یا کہ فلم اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات ممبئی پولس کر رہی تھی جسے سی بی آئی نے خود لے لیا اور اِس معاملے میں ممبئی اور مہا راشٹر پولس کو بد نام کیا گیا ۔ اُنھوں نے کہا کہ سی بی آئی مستقبل میں اِس طرح مدا خلت نہیں کر سکے گی۔
***** ***** *****
آئندہ برس سے انجینئرنگ میں داخلوں کے لیے ہونے والے JEE (Mains)امتحا نات کا انعقاد مزید علاقائی زبانوں میں بھی کیا جائے گا۔ مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھر یال نِشنک نے کَل ایک ٹوئیٹر پیغام کے ذریعے یہ اعلان کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ اِن امتحا نات کا انعقاد کرنے والے اِدارے نے نئی تعلیمی پالیسی کے مطا بق یہ فیصلہ کیا ہے ۔ JEE (Mains) امتحانات اب تک انگریزی‘ ہندی اور گجراتی زبانوں میں منعقد کئے جاتے تھے۔ وزیر موصوف نے یہ بھی بتا یا کہ جن ریاستیوں کے اِنجینئرنگ کالجیز میں داخلوں کے لیے علاقا ئی زبانوں کو فوقیت دی جاتی ہے وہاں JEE (Mains) امتحانات علاقائی زبانوں میں منعقد کئے جا ئیں گے۔ اُنہوں نے امید ظاہر کی کہ اِس فیصلے کے بعد طلباء کو اِن امتحا نات میں مزید نمبرات حاصل کرنے میںمدد ملے گی۔
***** ***** *****
بی جے پی کی قائد سابقہ وزیر پنکجہ منڈے نے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ شدید بارش کے سبب کسا نوں کو ہوئے نقصانات کے پنچ نا مے نہ کرتے ہوئے اُنہیں فوری امداد فراہم کی جائے۔ منڈے نے کَل بیڑ ضلع میں بھاری بارش سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا اور کسا نوںسے گفت و شنیدکی ۔ متاثرہ فصلوں کے معائنے کے بعد منڈے نے صحیفہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے تنقید کی کہ جن علاقوں کا انہوں نے دورہ کیا ہے وہاں اب تک ریاستی حکو مت کا کوئی وزیر یا انتظا میہ کا افسر نہیں پہنچا ہے۔ منڈے نے انتباہ دیا کہ حکو مت کسا نوں کی دیوالی میٹھی کرے ور نہ پنچ نا موں کی ہو لی کر دی جائے گی۔ موصوفہ نے گیورائی تعلقے کے آگر ناندُر ‘ ناگزھری ‘ دھونڈی اور بیڑ تعلقے کے ہیرا پور میں نقصان زدہ فصلوں کا جائزہ لیا۔
***** ***** *****
ممبئی عدالتِ عالیہ کی اورنگ آ باد بینچ نے بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسا نوں کو فصل قرض دیتے وقت پچھلے قرض پر وصول کیا گیا سود واپس کریں اور حکو مت کے فیصلے کے مطا بق کسا نوں کو فصل قرض دیں ۔ عدالت میں در خواست داخل کی گئی تھی کہ ریاستی حکو مت کی مہا تما جیو تی با پھُلے کسان قرض مُکتی اسکیم کے تحت خریف ہنگام کے لیے ضلع بینکوں کی جانب سے نئے قرض دیتے ہوئے پچھلے قرضوں کا سود وصول کیا جا رہا ہے ۔ یا پچھلا سود ادا کئے بغیر نیا قرض دینے سے انکار کیا جا رہا ہے۔ اِس پر عدالت نے سماعت کے دوران یہ ہدایت دی اور کسانوں کوفوری طور پر فصل قرض فراہم کرنے کا حکم جاری کیا۔
***** ***** ****
ریاست کے ثقا فتی امور کے وزیر امِت دیشمکھ نے کہا ہے کہ ریاست میں تفریحی شعبے سے متعلق پالیسی جلد ہی طئے کی جائے گی۔ وزیر موصوف کَل منترا لیہ میں منعقدہ دادا صاحب پھالکے فلم سٹی کے بورڈ آ ف ڈائریکٹر کی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ اِس موقعے پر اُنہوں نے کہا کہ ریاست میں تفریحی شعبے کی بڑے پیما نے پر توسیع ہوئی ہے۔ ہندی ‘ مراٹھی اور دیگر علاقائی زبانوں میں اشتہارات اور Serialsتیار کئے جاتے ہیں اِسے پیش نظر رکھتے ہوئے اِس خصوص میں پالیسی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔
***** ***** *****
سابق ریاستی وزیر ایکناتھ کھڑ سے آج راشٹر وادی کانگریس پارٹی کی رکنیت اختیار کریں گے۔ وہ آج دو پہر2؍ بجے این سی پی کے قو می صدر شرد پوار کی موجودگی میں پارٹی کا حصہ بنیں گے۔ کھڑ سے نے پر سوں بی جے پی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا تھا۔
***** ***** *****
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر چندر کانت پاٹل نے کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر ریاست کے چیف انتخا بی افسر بلدیو سنگھ سے قانون ساز کائونسل کے گریجویٹ اور ٹیچرس حلقوںکے لیے ہونے والے انتخا بات میں رائے دہندگان کو اندرونِ5؍ کلو میٹر فاصلے پر انتخا بی مراکز فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اِن انتخا بات کے لیے سرِدست 16؍ کلو میٹر فاصلے تک رائے دہی مراکز کی فراہمی کا معیار مقرر ہے۔ پاٹل نے مطالبہ کیا ہے کہ مجموعی طور پر حلقوں کے جغرا فیہ کو مد نظر رکھتے ہوئے اگر اندرون 5؍ کلو میٹر فاصلے پر رائے دہی مراکز قائم کئے گئے تب ہی رائے دہندگان اپنے حق کا استعمال کر سکیں گے۔
***** ***** *****
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
مرکزی جانچ ایجنسی CBI نے پا لگھر ضلع کے گڈ چنچلے میںگزشتہ ماہ اپریل میں پیش آئے
تین سادھوں کے قتل معا ملے میں کَل 24 ؍ ملزمین کو دھا نو کی دیوانی اور فوجداری عدالت میں پیش کیا۔ سماعت کے بعد عدالت نے ملزمین کو 14؍ دنوں کی پولس حراست میں بھیج دیا۔ اِس تہیری قتل معاملے میں اب تک 180؍ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ جن میں سے28؍ ملزمین کو عدالت نے ضما نت دی ہے جبکہ اِس معاملے کے70؍ ملزمین کی ضمانت کی عر ضیاں زیر سماعت ہیں۔
***** ***** *****
ممبئی پولس نے اداکارہ کنگنا رناوت اور اُن کی بہن رنگولی چندیل کو26؍ اور27؍ اکتوبر کو باندرہ پولس کے روبرو حاضر رہنے کے لیے نوٹس جا ری کی ہے۔ پولس نے عدالت کی ہدایت پر یہ نوٹس جاری کی ہے۔سما جی رابطے کی سائٹس پر ذات کی بنیاد پر کشید گی پیدا کرنے کے باعث دو نوں کے خلاف گزشتہ ہفتے باندرہ کورٹ کے Judicial Mageistrateنے فردِ جرم داخل کرنے کا حکم دیا تھا۔
***** ***** *****
جئے ملہار سینا کی جانب سے کَل دھنگر سماج کو درج فہرست قبائل میں ریزر ویشن کے مطالبے پر انسانی زنجیر بنا کر احتجاج کیا گیا۔ تنظیم کے سرسینا پتی لہو شیواڑے نے بتا یا کہ یہ انسانی زنجیر ریاستی وزیر سندیپان بھومرے کی اورنگ آ باد میں واقع رہائش گاہ سے بھو کر دن میں واقع مرکزی وزیر رائو صاحب دانوے کے مکان تک بنا ئی گئی۔ اِس موقعے پر احتجاج کرنے والوں کے ہاتھوں میں ریزر ویشن کے مطالبے کی تختیاں موجود تھیں۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل دِن بھر میں7 ؍ ہزار539؍ کورونا کے نئے مریضوں کا اضا فہ ہو گیا جس کے بعد اِس بیماری کے کُل متاثرین کی تعداد بڑھ کر16؍ لاکھ 25؍ ہزار197؍ ہو چکی ہے۔ ریاست میں کَل
198؍ کورونا مریض علاج کے دوران ہلاک ہو گئے ۔ اِس وائرس کے پھیلائو کے سبب ریاست میں
اب تک42؍ ہزار831؍ مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ کل ریاست میں16؍ ہزار177؍ افراد کورونا سے نجات پا گئے جنہیں اسپتالوں سے رخصت دے دی گئی ۔ ریاست میں اب تک14؍ لاکھ 31؍ ہزار
856؍ مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں اِس بیماری کے ایک لاکھ 50؍ ہزار11؍ مریض زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل کورونا کے16؍ مریض چل بسے جبکہ 569؍ نئے معاملے بھی درج کئے گئے۔ اورنگ آ باد اور بیڑ ضلعے میں کَل کورونا کے فی کس 4؍ مریض انتقال کر گئے ۔ اورنگ آ باد ضلعے میں کل کورونا کے
102؍ جبکہ بیڑ میں128؍ نئے مریض پائے گئے۔ ناندیڑ اور لاتور اضلاع میں فی کس 3؍ مریض کَل ہلاک ہو گئے۔
ناندیڑ ضلع میں 93؍ جبکہ لاتور ضلع میں کَل کورونا کے80؍ نئے کیسیز درج کئے گئے۔ جالنہ اور پر بھنی اضلاع میں کَل کورونا کا1-1؍ مریض جا ں بحق ہو گیا۔ جالنہ ضلع میں کَل93؍ اور پر بھنی ضلع میں کورونا کے24؍ نئے مریضوں کا اضا فہ ہوا۔ عثمان آ باد ضلع میں کَل کورونا کے60؍ اور ہنگولی میں 9؍ نئے معاملے درج کئے گئے۔
***** ***** *****
جالنہ ضلع کے پر تور تعلقے میں واقع واٹور میں کَل چوروں نے
District Central Co-operative Bank کی دیوار توڑ کر وہاں موجود تجوری چوری کر لی جس میں
6؍ لاکھ62؍ ہزار روپئے کی رقم موجود تھی۔ نا معلو م افراد نے بینک کےCCTV کیمروں کے DVR ‘ پرنٹر ‘
کمپیو ٹر او رپنکھوں سمیت دیگر ساز و سامان بھی سر قہ کر لیا۔ اِس معاملے میں بینک منیجر شیواجی ساونت کی شکا یت پر پر تور پولس اسٹیشن میں فردِ جرم داخل کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر
٭مرکزی جانچ ایجنسیCBI ریاستی حکو مت کی اجازت کے بغیر تفتیش نہیں کر پائے گی۔ ریاستی محکمۂ داخلہ کی جانب سے ہدایت جاری
٭مزید علاقائی زبانوں میں JEE (Mains) امتحا نات کے انعقاد کا مرکزی حکو مت کا فیصلہ
٭سابق وزیر ایکناتھ کھڑ سے آج راشٹر وادی کانگریس پارٹی میں ہوں گے شامل
٭ریاست میں کَل کورونا کے7؍ ہزار539؍ نئے مریضوں کا اضا فہ 198؍ کی موت
٭مراٹھواڑہ میں کَل کورونا کے 16؍ مریض ہلاک‘ساتھ ہی569؍ نئے معاملے کئے گئے درج
٭بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے گریجویٹ اور ٹیچرس حلقوں کے انتخا بات میں اندرونِ 5؍ کلو میٹر فاصلے پر رائے دہی مراکز فراہم کرنے کا مطا لبہ
اِسی کے ساتھ علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment