Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 12 January 2022
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲ ۱ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جنوری ۲۰۲۲ء
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سامعین کورونا وائرس ملک بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ہم آپ سے محتاط رہنے کی در خواست کرتےہیں ۔ ساتھ ہی 15؍ سے18؍ سال کے نو جوانوںسےویکسین لینے کی بھی اپیل کرتے ہیں۔
کووِڈ19؍ کی نئی قسم او مائیکرون جرثومہ بھی تشویش کا باعث ہے ۔ اِن جر ثموں سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک کا استعمال کریں ‘ ایک دوسرے سے 2؍ گز کی دوری بنا ئے رکھیں ‘ اپنے ہاتھ او ر چہرہ صاف رکھیں۔
اب خاص خبروں کی سر خیاں...
٭ عوامی نمائندوںکو60؍ دِن سے زیادہ عرصے کے لیے معطل کرنا مناسب نہیں‘ سپریم کورٹ
٭ اِنکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی مدت15؍ مارچ تک بڑھا دی گئی
٭ ریاست میں او مائیکرون کے مزید34؍ مریض پائے گئے جبکہ 34؍ہزار424؍ افراد
میں کورونا وائرس کی تشخیص ‘ مراٹھواڑے میں987؍ افراد ہوئے کووِڈ19؍ سے متاثر
٭ اورنگ آباد شہر میں میٹرو ٹرین شروع کرنے کے لیے اِنٹی گریٹیڈ ڈیولپمنٹ پلان
تیار کیا جائے گا ‘ مرکزی مملکتی وزیر مالیات ڈاکٹر بھاگوت کراڑ
اور
٭ تیسرے کرکٹ ٹیسٹ مقابلے میں بھارت کی پہلی پاری223؍ رن پر ختم ‘ جنوبی افریقہ
ایک وکٹ کے نقصان پر17؍ رن
اب خبریں تفصیل سے....
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ عوامی نمائندوں کو معطل کرنا یہ پوری طرح مقننہ کافیصلہ اور اختیار ہے تا ہم اُنھیں60؍دِن سے زیادہ عرصے کے لیے معطل کرنا منا سب نہیں ہے ۔مہاراشٹر اسمبلی کے12؍ معطل شدہ اراکین کی عرضی پر کَل سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی اِس موقعے پر عدالت نے کہا کہ اِس معطلی کے نہایت سنگین نتائج بر آمد ہو سکتے ہیں۔ اِس معاملے کی اگلی سنوائی 18؍ جنوری کو ہو گی ۔
***** ***** *****
سابق پولس کمشنر کو اپنی پولس فورس پر یقین نہیں اور ریاستی حکو مت کو CBI پر یقین نہیں ہے یہ دیکھتے ہوئے مہاراشٹر کی صورتحال نہایت تشویشناک ہے ۔ عدالتِ عالیہ نے یہ بات کہی ہے ۔
ممبئی کے سابق پولس کمشنر پرم بیر سنگھ کی عرضی پرکَل سماعت کرتے ہوئے عدالت نے یہ بات درج کر وائی ۔ خیال رہے کہ پرم بیر سنگھ نے الزم لگا یا ہے کہ ریاست کی پولس فورس انھیں ڈپارٹمنٹل انکوائری میں پھنسا رہی ہے ۔
اِس پر عدالت نے ناراضی ظاہرکرتے ہوئے پرم بیر سنگھ کو آئندہ گرفتاری سے تحفظ فراہم کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے ۔
***** ***** *****
آج سوامی وِویکانند کی جینتی ہے ۔ آج کا دِن قومی یوّا دِن کے طور پر منا یا جا تا ہے ۔ اِسی منا سبت سے وزیر اعظم نریندر مودی آج 25؍ ویں یوّا فیسٹیول کا آغاز کریں گے ۔اِسی ضمن میں وہ آج صبح11؍ بجے پُدوچیری میں منعقدہ پروگرام کا ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے آغاز کریں گے ۔اِس فیسٹیول کے دوران نوجوانوں کو ما حو لیات ‘ موسم ‘ تیکنا لو جی ‘ صنعتکاری ‘ قومی تشخص اور قومی اِرتقا جیسے موضوعات پر اپنے خیالات ظاہر کرنے کا موقع ملے گا ۔
اِسی منا سبت سے اورنگ آباد میں کری ڈا بھارتی کی جانب سے کھیلوں کے شعبے میں نما یاں کار کر دگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلا ڑیوں کی مائوں کو ویر جیجا ماتا پُرسکار سے نوازا جا ئےگا ۔ اِس کے علا وہ مرکزی وزارت برائے اطلاعات و نشر یات کے اورنگ آباد دفتر کی جانب سے کووِڈ19؍ کے حوالے سے رہنما ہدایات اور ٹیکہ کاری سے متعلق عوامی آگہی میں اضافہ کرنے کےمقصد سے تصویری رتھ کا آغاز ضلع کلکٹر دفتر سے کیا جا ئے گا ۔ اِسی طرح وِویکانند کالج کی جانب سے آج سے تین روزہ وویکانند آن لائن لیکچر سیریز کا اہتمام کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ڈائریکٹ ٹیکس کے مرکزی بورڈCBDT نے مالی سال2021-22 کا اِنکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی مدت
15؍ مارچ تک بڑھا دی ہے۔ اِس سے پہلے یہ مدّت15؍ جنوری تک بڑھا ئی گئی تھی ۔ تاہمCBDT نے بتا یا کہ کووِڈ پا بندیوں کی وجہ سے ٹیکس دہندگان کو در پیش مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اِس مدت میں مزید اضا فہ کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل مزید34؍ افراد او مائیکرون سے متاثر پائے گئے ۔ اِن میں پو ناضلعے کے 31؍ مریض‘ شولا پور ضلعے کے2؍ اور پنویل کے ایک مریض کا شمار ہے۔ اِس کے ساتھ ہی ریاست میں او مائیکرون سے متاثر مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک ہزار281؍ ہو گئی ہے ۔ اِن میں سے499؍ متاثرین علاج کے بعد شفا یاب ہو چکے ہیں۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
ریاست میں گزشتہ روز مزید34؍ہزار424؍ افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔اِس اضا فے کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کووِڈ مریضوں کی تعداد69؍ لاکھ87؍ ہزار938؍ ہو چکی ہے ۔ جبکہ ریاست میں کَل22؍ مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔اِس کے ساتھ ہی ریاست میں کووڈ19؍ کے سبب اب تک ایک لاکھ41؍ ہزار669؍ اموات ہو چکی ہے ۔
دوسری جانب کَل 18؍ہزار967؍ متاثرین علاج کے بعد شفا یاب ہو چکے ہیں ۔ اِس طرح اب تک
66؍ لاکھ21؍ہزار70؍ کووِڈ متاثرین علاج معالجے کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست بھر میں
2؍ لاکھ21؍ہزار477؍کورونا مریض زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑے میں گزشتہ کَل مزید987؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔ اورنگ آبادضلعے میں کَل مزید349؍ مریضوں کی نشاندہی ہوئی ۔ اِن میں285؍ مریض شہری علاقےکے اور64؍ مریض دیہی علاقوں کے ہیں ۔ اِسی طرح لاتور ضلعے میں کَل مزید216؍ مریض ناندیڑ میں170؍ عثمان آباد میں65؍ جالنہ میں64؍ پر بھنی میں60؍ بیڑ میں 39؍ اور ہنگولی ضلعے میں کَل مزید24؍ کووِڈ مریضوں کا اندراج ہوا ۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے میں اب تک17؍ لاکھ شہر یان کو کورونا وائرس سے بچائو کا پہلا ٹیکہ لگا دیا گیا ہے۔ جبکہ ساڑھے نو لاکھ افراد کو دوسرا ڈوز بھی دے دیا گیا ہے ۔ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر سُریش سابڑے نے بتا یا کہ ٹیکہ کاری مہم جنگی پیما نے پر جاری ہے ۔ انھوں نے بتا یا کہ چھوٹے چھو ٹے قصبوں اور بستیوں میں بھی رات دیر گئے تک ٹیکہ اندازی کی جارہی ہے۔
***** ***** *****
لاتور کے نگراں وزیر امِت دیشمکھ نے کووِڈ19؍ کے پھیلائو پر روک لگا نے کے لیے لاتور ضلعے میں تقاریب پر قا بو رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔وہ کَل ضلعے میں طبی سہو لیات کا جائزہ لیتے ہوئے اظہار خیال کررہے تھے ۔ اُنھوں نے کہا کہ ضلعے میں ہونے والے انتخا بات کے ضمن میں بڑےاجلاس منعقد نہ کیے جا ئیں ۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد شہر میں تقریباً 2؍ ہزار سے زیادہ شہر یان نے کووِڈسے حفاظت کی ویکسین کا بوسٹر ڈوز لے لیا ہے ۔ میونسپل کارپوریشن کے منتظم آستک کمار پانڈے نے یہ بات بتائی ۔ پا نڈے کے ساتھ ساتھ میونسپل کارپوریشن کے
60؍ افسران و ملازمین نے کَل بوسٹر ڈوز لیا ۔ اِس کے بعد وہ صحافیوں سے مخاطب تھے ۔ اُنھوں نے سبھی اہل شہریان سے بوسٹر ڈوز لینے کی اپیل کی ہے ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد شہر میں میٹروٹرین شروع کرنے کے لیے اِنٹی گریٹیڈ ڈیولپمنٹ پلان تیار کیا جا ئے گا ۔ مرکزی مملکتی وزیر مالیات ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے یہ بات کہی ہے۔ اورنگ آباد اسمارٹ سٹی منصوبے کے تحت شہر کا ـComprehensive Mobility Plan تیار کرنے اور میٹرو ٹرین فلائی اوور کے لیے
اِنٹی گریٹیڈ ڈیو لپمنٹ پلان تیار کرنے کےحوالے سے ڈاکٹر کراڑ نے کَل مہاراشٹر میٹرو ریل کارپوریشن ڈِلِمیٹیڈ ‘ مہا میٹرو اور نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف اِنڈیا کے افسران کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا ۔ اِس ملاقات کے بعد وہ مخاطب تھے۔اُنھوں نے بتا یا کہ والوج صنعتی علاقے سے شیندرا اور بِڑکن سے ہر سول مین راستے پر میٹرو لائن کومپری ہینسیو موبیلیٹی پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ اِس کے لیے مہاراشٹر میٹرو ریل کار پوریشن لِمیٹیڈ ‘ مہا میٹرو کا انتخاب کیا گیا ہے ۔
***** ***** *****
بھارت اور جنوبی افریقہ کے ما بین کیپ ٹائون میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ کرکٹ مقابلے کے پہلے دِن بھارت کی پہلی پا ری223؍ رن پر ختم ہو گئی ۔ اِس میںکپتان وِراٹ کو ہلی کے79؍ اور چِتیشور پجا رکے43؍ رن شامل ہیں ۔ کَل کا کھیل ختم ہوا تب جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اپنی پہلی پا ری میں ایک وکٹ کے نقصان پر 17؍ رن بنا لیے تھے۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ عوامی نمائندوںکو60؍ دِن سے زیادہ عرصے کے لیے معطل کرنا مناسب نہیں‘ سپریم کورٹ
٭ اِنکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی مدت15؍ مارچ تک بڑھا دی گئی
٭ ریاست میں او مائیکرون کے مزید34؍ مریض پائے گئے جبکہ 34؍ہزار424؍ افراد
میں کورونا وائرس کی تشخیص ‘ مراٹھواڑے میں987؍ افراد ہوئے کووِڈ19؍ سے متاثر
٭ اورنگ آباد شہر میں میٹرو ٹرین شروع کرنے کے لیے اِنٹی گریٹیڈ ڈیولپمنٹ پلان
تیار کیا جائے گا ‘ مرکزی مملکتی وزیر مالیات ڈاکٹر بھاگوت کراڑ
اور
٭ تیسرے کرکٹ ٹیسٹ مقابلے میں بھارت کی پہلی پاری223؍ رن پر ختم ‘ جنوبی افریقہ
ایک وکٹ کے نقصان پر17؍ رن
علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment