Monday, 17 January 2022

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ : 17 ؍ جنورئ 2022 وَقت : صبح 09.00 سے 09.10 ؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 17 January 2022

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۱۷  ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جنوری  ۲۰۲۲ء؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 

سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...


٭ مہاراشٹر میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند کیے گئے اسکولوں کو دو بارہ شروع کرنے کے بارے میں 

اگلے 15؍ دنوں میں صورتحال کو دیکھتے ہوئے لیا جائے گا فیصلہ ‘ وزیر صحت راجیش ٹو پے کی وضاحت

٭  

 مراٹھواڑہ میں کَل پائے گئے 2523؍ کورونا پا زیٹیو مریض‘ اورنگ آ باد ضلعے میں ہوا   658؍ مریضوں کا انکشاف

٭ ہنگولی ضلعے کے بسمت تعلقے کے کُرندا گائوں میں لگا یا گیا7؍ دنوں کا لاک ڈائون ‘ 

کورونا  مریضوں کی بڑھتی تعدادکے مدّ نظر لیا گیا فیصلہ 

اور

٭ نہیں رہے مشہور کتھک رقاص پنڈِت بِر جو مہاراج‘  83؍ سال کی عمر میں دیر رات نئی دِلّی میں لی 

آخری سانس


 

اب خبریں تفصیل سے....


مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹو پے نے کہا ہے کہ ریاست میں بند اسکولوں کو دو بارہ شروع کرنے کے بارے میں 15؍ دنوں میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کوئی فیصلہ لیا جا ئے گا ۔ ٹو پے نے کَل جالنہ میں یہ بات کہی۔ انھوں نے کہا کہ اسکو ل دو بارہ شروع کرنے کےبارے میں آخری فیصلہ وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ لیں گے ۔ 

ٹو پے کا کہنا تھا کہ کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے اسکول بند کیے گئے ہیں لیکن جن مقا مات پر مریضوں کی تعداد کم ہے وہاں 50؍ فیصد گنجائش کے ساتھ اسکو لوں کو دو بارہ شروع کرنے کا مطا لبہ کیا جا رہاہے۔

اِس بیچ  ’’ مہاراشٹر اِنگلش اسکول ٹرسٹیز اسو سی ایشن  ‘  میسٹا  ‘‘ تنظیم نے آج سے ریاست بھر میں اسکول کھول دینے کا اعلا ن کیا ہے ۔ کَل ناگپور میں اِس ضمن میں ہوئی میٹنگ کے بعد میسٹا کی جانب سے ڈاکٹر نِشانت نارنَورے نے یہ اعلان کیا ۔ انھوں نے کہا کہ سر پرستوں کی رضا مندی کے بعد اور سبھی کورونا مخالف ضابطوں پر عمل کر تے ہوئے اسکول دوبارہ شروع کیے جا ئیں گے ۔ نار نَورے کا کہنا تھا کہ مہاراشٹر بھر میں 18؍ ہزار انگریزی میڈیم اسکول میسٹا سے جُڑے ہیں اور اِن میں سے 50؍ فیصد اسکولوں کے شروع ہو جا نے کا امکان ہے ۔

***** ***** ***** 

کورونا وائرس سے بچائو کی ملک گیر ٹیکہ اندازی مہم کو کَل ایک سال مکمل ہو گیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے

 16؍ جنوری2021؁ کو اِس مہم کی شروعات کی تھی ۔ اب تک بھارت میں156؍ کروڑ90؍ لا کھ سے زیادہ ٹیکے دیے جا چکے ہیں جن میں 65؍ کروڑ48؍ لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے بچائو کے دو نوں ٹیکے لگوا چکے ہیں۔

ٹیکہ اندازی مہم کے ایک سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس سے جُڑے سبھی لوگوں کی سراہنا کی ہے ۔ اپنے ٹوئیٹ میں مودی نے کہا کہ ٹیکہ اندازی مہم سے کووِڈ19- کے خلاف جاری لڑائی کو تقویت ملی ہے ۔ ساتھ ہی ٹیکہ اندازی نے کئی لوگوں کی جان بھی بچا ئی ہے ۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومیکرون کے 8؍ نئے مریض سامنے آئے ۔ یہ سبھی مریض پونے ضلعے سے ہیں جن میں5؍ پونے میونسپل حدود سے ہیں جبکہ 3؍ مریضوں کا تعلق پِمپری-چِنچوڑ سے ہے۔ اِس انکشاف کے بعد مہاراشٹر میں او میکرون پا زیٹیو مریضوں کی کُل تعداد 1738؍ ہو گئی ہے ۔ اِس تعداد میں سے932؍ مریض ٹھیک ہو کر گھروں کو رخصت ہو چکے ہیں۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں41,327؍ لوگوں کو کورونا پا زیٹیو پا یا گیا ۔ اِس اضا فے کے بعد ریاست میں اب تک کورونا پا زیٹیو ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 72؍ لاکھ11؍ ہزار810؍ ہو گئی ہے ۔ وہیں29؍ لوگوں کی کَل دوران علاج موت ہو گئی ۔ اِس طرح مہاراشٹر میں اِس وباکی شروعات کےبعد سے اب تک جان گنوا نے والوں کی کُل تعداد ایک لاکھ41؍ ہزار808؍ تک جا پہنچی ہے۔ ریاستی شرح اموات قریب

2؍ فیصد رہی۔

دوسری جانب کَل دِن بھر میں ریاست کے مختلف اسپتالوں سے40,383؍ افراد کو  کورونا وائرس سے صحت یاب قرار دے کر گھروں کو رخصت کیا گیا ۔ اِس تعداد کو ملا کر اب تک مہاراشٹر میں کُل 68؍ لاکھ900؍

 کورونا مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے ٹھیک ہونے کا ریاستی تنا سب94؍ فیصد رہا ۔ فی الحال مہاراشٹر بھر میں کورونا پا زیٹیو مریضوں کی درج شدہ مجموعی تعداد 2؍ لاکھ65؍ ہزار346؍ ہے اور اِن سبھی کا علاج جا ری ہے ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل ایک دِن میں2523؍ کورونا پازیٹیو مریضوں کا اضا فہ درج کیا گیا ۔ اورنگ آ باد ضلعے میں گزشتہ روز658؍ افراد کو  کورونا پا زیٹیو پا یا گیا ۔ اِس تعداد میں519؍ افراد اورنگ آباد کی میونسپل حدود سے ہیں جبکہ باقی 139؍ مریضوں کا تعلق اورنگ آباد کے دیہی علاقوں سے ہے ۔

اورنگ آباد کے علا وہ مراٹھواڑہ کے دوسرے شہروں میں بھی کورونا پا زیٹیو مریضوں کی تعداد میں اضا فہ درج کیا جا رہا ہے۔ ناندیڑ ضلعے میں کَل ایک دِن میں 643؍ لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ لاتور میں543؍ عثمان آباد میں194؍ جالنہ میں185؍ بیڑ میں125؍ اور پر بھنی ضلعے میں101؍ افراد کو کَل کورونا پا زیٹیو پا یا گیا ۔ ہنگولی ضلعے میں گزشتہ روز74؍ کورونا پا زیٹیو مریضوں کا اضا فہ درج کیا گیا ۔

***** ***** ***** 

ہنگولی ضلعے کے بسمت تعلقے کے کُرندا گائوں میں 7؍ دنوں کا لاک ڈائون لگا دیا گیا ہے ۔ گائوں میں کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے ہنگولی ضلع انتظا میہ نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ کُرندا گائوں میں

 آج سے7؍ دنوں تک سبھی دکانیں ‘ بازار  اور  دیگر تجا رتی مراکز بند رہیں گے ۔ سبھی شہر یان سے تعا ون کر نے اور ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل ہنگولی ضلع انتظا میہ نے کی ہے ۔

***** ***** ***** 

دریں اثنا ہنگولی ضلعے میں اَگلے 2؍ مہینوں میں100؍ فیصد ٹیکہ اندازی مکمل کرنے کی ہدایت ضلع پریشد کے CEO سنجئے دَینے نے دی ہے۔ کلمنوری تعلقے میں ٹیکہ اندازی مہم اور عوامی بیداری تقریب کا دَینے نے کَل افتتاح کیا ۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے یہ اطلاع دی ۔ آکاشوانی کے ہنگولی کے نمائندے نے بتا یا کہ ضلعے میں ٹیکہ اندازی کا تناسب بڑھا نے کے لیے اب فلاحی تنظیمیں بھی آگے آنے لگی ہیں ۔


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


شمالی بھارت سے آنے والی سرد لہروں کی وجہ سے مہاراشٹر کے کئی مقا مات پر درجہ حرارت گر گیا ہے  اور  سردی کی شدّت میں اضا فہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 3؍ سے 4؍ دنوں میں درجہ حرارت میں معمولی سا اضا فہ ہو سکتاہے ۔ اورنگ آباد میں کم از کم درجہ حرارت 15؍ ڈگری سیلسی اَس درج کیا گیا ۔ وہیں پر بھنی میں کَل12؍ ڈگری سیلسی اَس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ اَبر آلود موسم اور سرد لہروں کی وجہ سے سر دی بڑھتی جا رہی ہے ۔

***** ***** ***** 

مشہور کتھک رقاص پنڈت بِرجو مہاراج نہیں رہے۔ بِر جو مہاراج کَل دیر رات نئی دِلّی میں چل بسے ۔ وہ83؍ برس کےتھے ۔ دِل کی دھڑ کن رُک جانے کو اُن کی موت کی وجہ بتا یا جا رہا ہے۔ 4؍ فروری1938؁ کو لکھنو میں پیدا ہوئے بِر جو مہاراج کا اصل نام بِرج موہن مِشرا تھا  اور  وہ کتھک رقص کےمہاراج گھرا نے سے تعلق رکھتے تھے ۔ عمر کے 13؍ سال سے پنڈت بِر جو مہاراج نے کتھک کی تعلیم شروع کر دی تھی ۔

پنڈت بِر جو مہاراج نے شطرنج کے کھلاڑی‘ دیوداس ‘ اُمرائو جان  اور  باجی رائو مستانی جیسی کئی فلموں میں رقص کی ہدایت کاری بھی کی ۔ اُنھیں کئی قو می اور بین الاقوامی انعا مات سے بھی نوازا گیا۔

***** ***** ***** 

اِنڈین اوپن بیڈ مِنٹن چیمپئن شِپ میں بھارت کے لکشیہ سین نے مر دوں کے سنگلز کا جبکہ سا توِک سائی راج رَنکی ریڈّی  اور  چِراغ شیٹّی کی جو ڑی نے ڈبلز کا خطاب جیت لیا ہے ۔ کَل کھیلے گئے فائنل مقا بلے میں لکشیہ سین نے اپنے حریف اور عالمی چیمپئن  لوہ کِین یو  کو 24 - 22   اور21 - 17 ؍ کے سیدھے سیٹوں میں شکست دی ۔

اِسی طرح رَنکی ریڈّی  اور  چِراغ شیٹّی کی جوڑی نے پہلے پائیدان کی  محمد احسان  اور  ہینڈرا سیتی یاَون کی اِنڈونیشیائی جوڑی کو 21 - 16    اور  26 - 24 ؍ کے سیٹوں میں ہراتے ہوئے خطاب اپنے نام کیا ۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ سنترا گچھی ایکسپریس ٹرین کے اَگلے 2؍ رائونڈ ردّ کر دیے گئے ہیں۔ بِلا سپور ریلوے ڈویژن میں جا ری پُل کے تعمیری کام کی وجہ سے یہ ٹرین آج اور 24؍ جنوری کو ناندیڑ سے روانہ نہیں ہو گی ۔ جنوب وسطی ریلوے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ناندیڑ سنترا گچھی ایکسپریس واپسی کے سفر کے لیے بھی 19؍  اور  26؍ جنوری کو نہیں چلے گی ۔

***** ***** ***** 


زرعی کھاد کی بڑھی قیمتوں کو کم کرنے کا مطالبہ ریاستی وزیرزراعت دادا بھو سے نے مرکزی حکو مت سے کیا ہے ۔ کھاد اور کیمیا کے مرکزی وزیر منسُکھ مانڈویہ کو لکھے خط میں داد بھو سے نے کہا کہ ربیع کے موسم میں ساز گار موسم کی وجہ سے زرعی رقبہ بڑھاہے جس سے کھاد کی مانگ میں اضا فہ ہوا ہے ۔ تاہم سبسیڈی والی کھاد کی قیمتوں میں اضا فے سےکسانوں کو مالی پریشا نیوں کا سامنا کر نا پڑرہا ہے ۔ دادا بھو سے نے کھاد کی قیمتوں میں ہوئے اضا فے کےکو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

***** ***** ***** 


اورآخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے ...


٭ مہاراشٹر میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند کیے گئے اسکولوں کو دو بارہ شروع کرنے کے بارے میں 

اگلے 15؍ دنوں میں صورتحال کو دیکھتے ہوئے لیا جائے گا فیصلہ ‘ وزیر صحت راجیش ٹو پے کی وضاحت

٭   مراٹھواڑہ میں کَل پائے گئے 2523؍ کورونا پا زیٹیو مریض‘ اورنگ آ باد ضلعے میں ہوا   658؍

  مریضوں کا انکشاف

٭ ہنگولی ضلعے کے بسمت تعلقے کے کُرندا گائوں میں لگا یا گیا7 ؍ دنوں کا لاک ڈائون ‘

  کورونا  مریضوں کی بڑھتی تعدادکے مدّ نظر لیا گیا فیصلہ 

اور

٭ نہیں رہے مشہور کتھک رقاص پنڈِت بِر جو مہاراج‘  83؍ سال کی عمر میں دیر رات نئی دِلّی میں لی

  آخری سانس


اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 16.06.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 16 June 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रपत...