Friday, 14 January 2022

TEXT: Regional Urdu News Bulletin, Aurangabad. Date: 14.January.2022, Time: 9.00 to 09.10 AM

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date: 14 January-2022
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۴؍ جنوری  ۲۰۲۲ء؁
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
آکاشوانی اورنگ آباد ۔
ملک کے بیشتر مقامات پر کووِڈ متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔اس لیے ہماری سامعین سے گذارش ہے کہ محتاط رہیں اور 15 تا 18 برس کے نوجوانوں اور دیگر اہل شہریوں کو کورونا مدافعتی ٹیکے لینے میں تعاون کریں۔ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کا پھیلائو تشویشناک ہے۔ اس سے محفوظ رہنے کیلئے تین سہل احکامات پر عمل کریں۔ ماسک لگائیں‘ دو میٹر کا فاصلہ رکھیں‘ ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں۔کووِڈ 19- سے متعلق کسی بھی مدد یا معلومات کیلئے مرکزی ہیلپ لائن نمبر011-23 97 80 46  یا  1075  پر اور ریاستی امدادی مرکز کی ہیلپ لائن نمبر 020- 26 12 73 94  پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
::::: سرخیاں::::::
چند اہم خبروں کی سرخیاں سماعت کیجیے:
٭ عوام میں ٹیکہ کاری کے ضمن میں غلط فہمی دور کرنے کی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے اپیل۔
٭ ریاست میں اومائیکرون کا ایک بھی نیا مریض نہیں؛ کووِڈ وباء کے نئے 46 ہزار 406 مریض؛ مراٹھواڑہ میں 4  افراد فوت‘ تاہم ایک ہزار 726 متاثرین۔
٭ جل جیون مشن کے تحت عثمان آباد ضلع کے 32 آبی فراہمی اسکیموں کو انتظامیہ کی منظوری۔
٭ پربھنی ضلع میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماء سابق رکنِ اسمبلی وجئے گوہانے کی راشٹروادی کانگریس میں شمولیت۔
٭ کیپ ٹائون میں جاری تیسرے کرکٹ ٹسٹ مقابلے میں فتح حاصل کرنے کیلئے جنوبی افریقہ کو  111 رَنز کی ضرورت۔
اور۔۔٭ دلّی میں جاری انڈین اوپن بیڈمنٹن مقابلے میں ناگپور کی مالویکا بنسوڑنے سائنا نہوال کو شکست دی۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
ٹیکہ کاری کے ضمن میں شہریوں میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کیا جائے‘ ویکسینیشن کے سلسلے میں افواہیں پھیلانے نہ دیں۔ ایسی اپیل وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کی ہے۔ ملک میں کووِڈ کے حالات کا جائزہ لینے کیلئے وزیرِ اعظم نے کل تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزرائے صحت سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وہ مخاطب تھے۔ ملک کے 92 فیصد عوام نے ٹیکوں کی پہلی خوراک لی ہے‘ تقریباً 70 فیصد شہریوں نے دونوں خوراکیں مکمل کرلی ہیں‘ تمام لوگوں کی ٹیکہ کاری مکمل ہوجائے اس کیلئے گھر گھر جاکر ٹیکہ کاری کرنے کی ’’ہر گھر دستک‘‘ مہم پر زور دینے کی اپیل وزیرِ اعظم نے کی۔مشکل طبعی حالات میں بھی دیہی علاقوں اور دور دراز کے علاقوں میں جاکر ٹیکہ کاری کرنے والے ملازمین اور صحت ملازمین کو انھوں نے مبارک باد پیش کی۔ اومائیکرون قسم کے وائرس کے سلسلے میں سابقہ تشویش اب ختم ہوتی نظر آرہی ہے۔ تاہم شہری بیدار رہیں اور خوف زدہ نہ ہوں‘ تہواروں کے دور میں خبردار رہیں۔ ایسی اپیل وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کی ہے۔
وزیرِ صحت راجیش ٹوپے اس میٹنگ میں موجود تھے۔ کورونا اور اومائیکرون کے پھیلائو پر قابو پانے کیلئے ویکسینیشن کی رفتار میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹیکوں کی خوراک زیادہ مقدار میں فراہم کرنے کا مطالبہ وزیرِ اعظم سے ٹوپے نے کیا ہے۔ ریاست میں پابندیوں کے سلسلے میں مرکزی حکومت خاص طریقۂ کار طئے کریں ایسا مطالبہ بھی اس موقع پر ٹوپے نے کیا ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں کل اومائیکرون کا ایک بھی مریض منظرِ عام پر نہیں آیا۔ اب تک ریاست میں اومائیکرون سے متاثرہ جملہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 367 ہے۔ اس میں سے 775 مریض اومائیکرون سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔
***** ***** *****
ریاست میں کل کووِڈ وباء کے نئے 46 ہزار 406 مریضوں کی شناخت ہوئی۔ اس کی وجہ سے تمام ریاست میں جملہ کووِڈ متاثرین کی تعداد 70 لاکھ 81 ہزار 67 ہوگئی ہے۔ کل 36 مریض دورانِ علاج چل بسے۔ ریاست میں اس وباء سے مرنے والوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ 41 ہزار 737 ہوگئی ہے۔ شرحِ اموات دو فیصد ہوگیا ہے۔ کل 34 ہزار 658 مریض شفاء یاب ہوگئے۔ ریاست میں اب تک 66 لاکھ 83 ہزار 769 مریض کوروناوائرس وباء سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔ کووِڈ سے نجات کی شرح 94  اعشاریہ 39 فیصد ہوگئی ہے۔ ریاست میں فی الحال 2 لاکھ 51 ہزار 828 مریضوں کا علاج جاری ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کل ایک ہزار 726 کورونا وائرس متاثرین مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ تاہم 4 مریض دورانِ علاج لقمۂ اجل بن گئے۔ مرنے والوں میں اورنگ آباد ضلع کے 3‘ تاہم جالنہ ضلع کا ایک مریض شامل ہیں۔ اورنگ آباد ضلع میں کل 573 نئے مریضوں کا انکشاف ہوا۔ اس میں شہر کے 382 تاہم دیہی علاقوں کے 191 مریض شامل ہیں۔ لاتور ضلع میں 421‘ ناندیڑ 400‘ عثمان آباد 140‘ جالنہ 64‘ پربھنی 56‘ بیڑ 45‘ اور ہنگولی ضلع میں کل 27 نئے مریضوں کا اندراج ہوا۔
***** ***** *****
کووِڈ اُصولوں کی پامالی کرنے کے سلسلے میں اورنگ آباد شہر میں جالنہ روڈپر واقع راج کلاتھ اس کپڑے کی دُکان پر انتظامیہ نے کاروائی کی ہے۔ اسسٹنٹ لیبر ڈپٹی کمشنر وائے ایس پڑیال اور میونسپل کارپوریشن کے وفد نے آئندہ حکم آنے تک یہ دُکان بند کردی ہے۔ اورنگ آباد میں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے کی وجہ سے اُصولوں کی پامالی کرنے والے ہوٹلس، مالس اور مختلف دُکانوں پر کاروائی کی جارہی ہے۔ اس کی اطلاع انتظامیہ نے دی ہے۔
***** ***** *****
جل جیون مشن کے تحت عثمان آباد ضلع میں 32 آبی فراہمی اسکیموں کو کل انتظامیہ کی منظوری دی گئی۔ ضلع کلکٹر کوستبھ دیویگائونکر کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں یہ منظوری دی گئی ہے۔ ریاستی حکومت کے رہنماء ہدایتوں پر غور کرکے اسی طرح مراٹھوا ڑہ میں گذشتہ 30 سال کے قحط کے حالات کی اسٹڈی کرکے ان اسکیموں پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت ضلع کلکٹر نے دی۔
***** ***** *****
پربھنی ضلع کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماء سابق رکنِ اسمبلی وجئے گوہانے نے کل ممبئی میں راشٹروادی کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ ان کے ہمراہ وردھا‘ ناندیڑ‘ اسی طرح پیٹھن کے دیگر پارٹیوں کے ورکرس نے بھی راشٹروادی کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ پا رٹی صدر شرد پوار نے پارٹی میں شامل ہونے پر ان کا استقبال کیا۔
***** ***** *****
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کیپ ٹائون میں جاری تیسرے کرکٹ ٹسٹ مقابلے میں میچ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے بھارت کو جنوبی افریقہ کے 8 وکٹس حاصل کرنا، تاہم جنوبی افریقہ کو ایک سو گیارہ رنز حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ مقابلے کے کل تیسرے دِن بھارتیہ ٹیم کی دوسری باری 198 رنز پر سمٹ گئی۔ وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل کے علاوہ کوئی بھی دوسرا بلّے باز 10 سے زیادہ رنز نہیں بناسکا۔ کل کھیل ختم ہوا اُس وقت جنوبی افریقہ کے دوسری باری میں 2 وکٹس کے نقصان پر ایک سو ا یک رنز ہوگئے تھے۔
***** ***** *****
اولمپک میں 2 مرتبہ تمغے جیتنے والی پی بی سندھو اور HS Prannoy دلّی میں جاری انڈیا اوپن بیڈمنٹن کے سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ البتہ سائنا نہوال کی مہم ختم ہوگئی ۔ سابق چمپئن اور 2012 میں اولمپک میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی سائنا اپنی ہم وطن مالویکا بنسوڑ سے 9-21 اور 17-21 سے ہار گئیں۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں چند اہم خبروں کی سرخیاں دوبارہ سماعت کیجیے:
٭ عوام میں ٹیکہ کاری کے ضمن میں غلط فہمی دور کرنے کی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے اپیل۔
٭ ریاست میں اومائیکرون کا ایک بھی نیا مریض نہیں؛ کووِڈ وباء کے نئے 46 ہزار 406 مریض؛ مراٹھواڑہ میں 4  افراد فوت‘ تاہم ایک ہزار 726 متاثرین۔
٭ جل جیون مشن کے تحت عثمان آباد ضلع کے 32 آبی فراہمی اسکیموں کو انتظامیہ کی منظوری۔
٭ پربھنی ضلع میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماء سابق رکنِ اسمبلی وجئے گوہانے کی راشٹروادی کانگریس میں شمولیت۔
٭ کیپ ٹائون میں جاری تیسرے کرکٹ ٹسٹ مقابلے میں فتح حاصل کرنے کیلئے جنوبی افریقہ کو  111 رَنز کی ضرورت۔
اور۔۔٭ دلّی میں جاری انڈین اوپن بیڈمنٹن مقابلے میں ناگپور کی مالویکا بنسوڑنے سائنا نہوال کو شکست دی۔
***** ***** *****

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 27.06.2025 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 27 June 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रपत...