Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 24 October 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۴؍ اکتوبر ۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
ہمارے سبھی سُننے والوں کو دیوالی مبارک ہو.
سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...
٭ ملک بھر میں آج منا یا جا رہا ہے روشنیوں کا تہوار دیوالی ‘ صدر جمہوریہ ‘ نائب صدر
اور
گور نر نے دی عوام کو دیوالی کی مبارکباد ۔
٭ ژالہ باری سے متاثرہ کسانو کو 50؍ ہزار روپئے فی ہیکٹر کے حساب سے امداد دینے کا سابق وزیر اعلیٰ
اُدھو ٹھاکرے کا مطالبہ ‘ بی جے پی نے اُدّھو کے دوروں کو قرار دیا نو ٹنکی ‘ کہا کسانوں کی
موجودہ حالات کے لیے خود وہی ہیں ذمہ دار۔
٭ مرکزی وزارت ِد اخلہ نے راجیو گاندھی فائونڈیشن اور راجیو گاندھی چیریٹیبل ٹرسٹ کے بیرونی ممالک سے چندہ حاصل کرنے کا اجازت نامہ کیا ردّ ‘ بی جے پی نے کیا فیصلے کا خیر مقدم
اور
٭ T-20؍ عالمی کپ میں بے حد دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں کَل بھارت نے روایتی حریف
پاکستان کو دی شکست ‘ وِراٹ کوہلی کی شاندار بلّے بازی۔
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ روشنیوںکے تہوار دیوالی کا سب سے اہم دِن ’’لکشمی پو جا ‘‘آج منا ئی جا رہی ہے ۔ صدر جمہوریہ محتر مہ دروپدی مُر مو اور نائب صدر جناب جگدیپ دھنکڑ نے دیوالی کے موقعے پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے پیغام میں محتر مہ مُر مو نےکہاکہ دیوالی ‘ جوش اور خوشی کا تہوار ہے اور یہ آ پسی تعاون اور رواداری کے جذبے کو بڑھا وا دینے کا بہترین موقع ہے ۔ وہیں نائب صدر جناب جگدیپ دھنکڑ نے کہا کہ دیوالی ‘ رام راجیہ کی آمد کا مظہر ہے جس کے ذریعے عوامی فلاح و بہبود اور بہترین حکمرانی کی ترغیب حاصل کی جا سکتی ہے ۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کے گور نر بھگت سنگھ کوشیاری نے بھی دیوالی کے موقعے پر ریاست کے عوام کو مبارکباد دی ہے ۔ اپنے پیغام میں گور نر نے کہا کہ وہ دیوالی پر ہر کسی کی زندگی میں حوشیوں ‘ امنگ اور بہترین صحت کے لیے دعا کر تے ہیں ۔
دریں اثناء مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے بھی عوام کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی ہے ۔ اِس بیچ لکشمی پو جا کے لیے ضروری ساز و سامان کے لیے بازار سج گئے ہیں ۔ رنگ بہ رنگے دیے ‘ کھانے پینے کی چیزوں اور پٹا خے خرید نے کے لیے بازاروں میں بھیڑ دیکھی گئی ۔ کورونا وائرس کے بعد پہلی مرتبہ دیوالی کا تہوار بِنا کسی پا بندیوں کے منا یا جا رہے ۔
***** ***** *****
ناندیڑ میں سچکھنڈ گرودوا رہ میں تخت اسنان سے دیوالی کے تہوار کی شروعات ہوئی ۔ اِس موقعے پر گو داوری ندی سے پانی کے گھڑے لاکر گرودوارہ کی صفائی کی گئی ۔ اِس تاریخی پَل کا حصہ بننے کے لیے ملک اور بیرون ملک سے ہزاروں عقیدت مند ناندیڑ پہنچے ہیں ۔
***** ***** *****
بھگوان شری رام کی تعلیمات کو اپنا نے کی اپیل وزیر اعظم نریندر مودی نے کی ہے ۔ وزیر اعظم گزشتہ کَل ایو دھیا میں دیپ اُتسو منا نے کے بعد عوام سے مخاطب تھے ۔ اُنھوں نے کہا کہ اُن کے نعرے سب کا ساتھ سب کا وِکاس کے لیے اُنھوں نے بھگوان شری رام سے ہی تحریک حاصل کی ہے۔ مودی نے کہا کہ اِس سال کی دیوالی آزادی کے امرت مہوتسو کی دیوالی ہے اور اِس وجہ سے یہ اور بھی خاص ہو جا تی ہے ۔
***** ***** *****
آج صبح امرا وتی ضلعے کے مال کھیڑ کے قریب ایک مال گاڑی کے20؍ ڈبّے پٹری سے اُتر گئے ۔ اِس حادثے میں کسی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے تاہم اِس لائن پر چلنے والی کئی ٹرینیں ردّ کر دی گئی ہیں اور کئی ٹرینوں کے رُوٹ بدل دیے گئے ہیں ۔
***** ***** *****
مانسون کی واپسی کے دوران ہوئی بارش کے نقصان کی بھر پائی کے طور پر کسانوں کو 50؍ ہزار روپئے فی ہیکٹر کی امداد دینے کا مطا لبہ سابق وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کیا ہے ۔ وہ کَل اورنگ آ باد میں ژالہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اُدّھو ٹھا کرے نے کہا کہ50؍ ہزار روپئے فی ہیکٹر کے حساب سے امداد دینے کا مطالبہ کسانوں کا ہے اور وہ اِس مطالبے کی مکمل حمایت کر تے ہیں ۔ ریاستی حکو مت پر طنز کر تے ہوئے اُدّھو ٹھا کرے نے کہا کہ موجودہ حکو مت میں جذبات اور احساسات کا قحط پڑا ہے ۔ اُنھوں نے کسانوں کوفوری امداد جاری کرنے کامطالبہ کیا ۔
اِس سے پہلے ٹھاکرے نے گنگا پور تعلقے کے دہے گائوں جاکر فصلوں کو ہوئے نقصان کا جائزہ لیا ۔ ساتھ ہی پینڈھا پور میں کسانوں سے بات چیت کی اور اُن کے مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔ اُدّھو ٹھا کرے نے کہا کہ وزیر زراعت کہتے ہیں کہ یہ قحط کا اعلان کرنے جیسے حالات نہیں ہیں لہذا وہ حالات کی حقیقت جاننے کے لیے یہ دورے کر رہے ہیں ۔
***** ***** *****
اِسی بیچ اُدھو ٹھا کرے کے دورے پر بھا رتیہ جنتا پارٹی نے تنقید کی ہے اور اِسے نو ٹنکی قرار دیا ہے ۔ بی جے پی کے تر جمان رام کلکر نی کی جانب سے جاری تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجود حا لا ت کے لیے سابق وزیر اعلیٰ اُدّھو ٹھا کرے ذمہ دار ہیں لہذا اُنھیں اِس طرح کے دورے کرنے کا کوئی اخلا قی اختیار حاصل نہیں ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پچھلے سال ہوئی زبر دست بارش میں جانور بہہ گئے اور زرعی زمینیں تباہ ہو گئی تب اُدّھو ٹھا کرے اور وزیر اعلیٰ تھے اور اُنھوں نے پنچ نا مے کرنے سے زیادہ کچھ نہیں کیا ۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے کے پر لی تعلقے کے رکن اسمبلی دھنننجئے منڈے نے بھی کسانوں کو مالی امداد اور فصل بیمہ دو نوں فراہم کرنے کا ریاستی حکو مت سے مطالبہ کیا ہے ۔ دھننجئے مُنڈے ‘ امبہ جو گائی تعلقے میں ژالہ باری سے ہوئے نقصان کاجائزہ لینے کے بعد بول رہے تھے ۔ اِس دوران اُنھوں نے سیدھے کھیت سے امداد اور با ز آ باد کاری محکمے کے سیکریٹری اسیم کمار گپتا اور محکمہ زراعت کے سیکریٹری ایکناتھ ڈائولے کو فون کر کے فصلوں کو ہوئے نقصان کی جانکاری دی ۔ ساتھ ہی دھننجئے منڈے نے کسانوں کی ہمت بندھا ئی اور اُنھیں حکو مت سے امداد دلوانے میں ہر ممکنہ تعاون کرنے کا تیقن دیا ۔
***** ***** *****
اِس دوران ریاستی وزیر عبد الستار نے اورنگ آباد ضلعے کے گنگا پور تعلقے کے بُٹّے وَڑ گائوں جا کر ژالہ باری سے متاثرہ کسان ‘ چوہان اور اُن کے افراد ِ خاندان سے ملا قات کی ۔ کسان کے بیٹے رشی کیش چو ہان سے متعلق خبر ذرائع ابلاغ میں آ نے کے بعد عبد الستار نے اُس بچّے سے ملاقات کی اور دیوالی کے لیےکپڑے ‘ مٹھائیاں ‘ پٹا خے اور 51؍ ہزار روپیوں کی مالی امداد بھی دی ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
مرکزی وزارت ِداخلہ نے راجیو گاندھی فائونڈیشن اور راجیو گاندھی چیریٹیبل ٹرسٹ اِن دونوں اِداروں کا بیرونی ممالک سے چندہ حاصل کرنے کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا ہے ۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ اِن اِداروں نے بیرونی ممالک سے چندہ وصول کر نے سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی ہے جس کے بعد یہ کار وائی کی گئی ہے ۔ واضح ہو کہ بی جے پی کی جانب سے اِن اِداروں پر چین سے چندہ حاصل کرنے کا الزام لگاتار لگا یا جا رہاتھا ۔
دوسری جانب بی جے پی نے حکو مت کے اِس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔مرکزی وزارتِ داخلہ نے اِن الزمات کی جانچ کےلیے جو لائی 2020ء میں ایک کمیٹی قائم کی تھی جس کی رپورٹ آنے کے بعد یہ کار وائی کی گئی ہے ۔ کانگریس کی سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ سو نیا گاندھی اِن دونوں فائونڈیشن کی صدر ہیں جبکہ ڈاکٹر منمو ہن سنگھ ‘ پی چِدمبرم ‘ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی اِن اِداروں کے ٹرسٹ میں شامل ہیں ۔
***** ***** *****
مہاراشٹر تعلیمی بورڈ نے واضح کیا ہے کہ اِس سال دسویں جماعت کے امتحا نات کے دوران 100؍ فیصد نصاب شامل رہے گا ۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کے دوران ہوئے امتحانات میں نصاب میں کٹو تی کی گئی تھی ۔
دوسری جانب دسویں جماعت کے امتحانات کے لیے در خواستیں قبول کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔ در خواستیں پیش کرنے کی آخری تاریخ 10 ؍نومبر ہے ۔ دسویں جماعت کے امتحانات مارچ کے مہینے میں ہوں گے ۔
***** ***** *****
آیور وید دِن کَل منا یا گیا۔ اِس موقعے پر کَل نئی دِلّی میں ہوئی تقریب میں آیو ش کے مرکزی وزیر سر وا نند سون وال نے شر کت کی ۔ اُنھوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ہزاروں سال سے آزما ئے ہوئے طریقہ علاج ‘ آ یور وید کی اہمیت کو سمجھیں ۔ آیور وید دِن کی مناسبت سے ہنگولی ضلعے میں بھی ڈاکٹروں کی تنظیم کی جانب سے واک ایتھون منعقد کیا گیا تھا ۔
پر بھنی ضلع سِوِل اسپتال میں بھی کَل آیور وید دِن منا یا گیا ۔ اِس تقریب میں ڈاکٹروں ‘ نرسوں اور طِبّی عملے نے بڑی تعداد میں شر کت کی ۔
***** ***** *****
جنوب وسطی ریلوے نے آج سکندر آباد- ناندیڑ کے در میان خصو صی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دیوالی کے دوران ہو رہی مسا فروں کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے یہ خصو صی ٹرین چلا ئی جا رہی ہے ۔ یہ ٹرین سکندر آباد ریلوے اسٹیشن سے صبح پونے آٹھ بجے روانہ ہو ئی جو دو پہر سوا تین بجے ناندیڑ پہنچے گی ۔
***** ***** *****
ممبئی ‘ پونے اور ریاست کے دیگر حصوں میں ہو رہی بارش اب تھم گئی ہے ۔ ریاست کے مختلف مقامات پر کَل ہلکی بارش کا اندراج ہوا تاہم آج ریاست بھر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ پونے دفتر ِموسمیات نے یہ پیشن گوئی کی ہے ۔ دریں اثناء بارش رک جانے کے بعد ناسک ضلعے کے ڈیمس سے گنگا پور ڈیم میں کیا جا رہا پا نی کا اخراج بھی روک دیا گیا ہے ۔ فی الحال گنگا پور ڈیم100؍ فیصد لبریز ہے ۔
***** ***** *****
کر کٹ : آسٹریلیا میں جاریT- 20 ؍ عالمی کپ مقابلے میں کل کھیلے گے مقابلے میں بھارت نے روایتی حریف پاکسان کو بے حد دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4؍ وکٹ سے ہرا دیا ۔ پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے پا کستان نے مقررہ 20؍ اووروں میں8؍ وکٹ کے نقصان پر 159؍ رن بنائے ۔ بھارت کی جانب سے عرش دیپ سنگھ اور ہاردِک پنڈیا نے 3 - 3 ؍ اور بھو نیشور کمار اور محمد شامی نے ا یک ایک وِکٹ حاصل کیا ۔
159؍ رنوں کے نشانے کا پیچھا کر نے اُتری ٹیم اِنڈیا نے لڑ کھڑا تی شروعات کی اور سلامی بلّے باز کے ایل راہل اور کپتان روہت شر ما جلد ہی اپنا وکٹ کھو بیٹھے ۔ سوریہ کمار یادو نے 15؍ رنوں پر آئو ٹ ہو جا نے کے بعد وِراٹ کو ہلی نے ہار دِک پنڈیا کے ساتھ مِل کر مضبوط شراکت داری کی اور بھارتی اننگز کو سنبھا لا ۔ وراٹ کوہلی نے 53؍ گیندوں میں6؍چوکے اور4؍ چھکوں کی مدد سے شاندار82؍ رن بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے ۔ بھارت کا اگلا مقابلہ جمعرات کو نیندر لینڈ سے ہوگا ۔
***** ***** *****
اور آخر میں اہم خبریں ایک بارپھر سن لیجیے...
٭ ملک بھر میں آج منا یا جا رہا ہے روشنیوں کا تہوار دیوالی ‘ صدر جمہوریہ ‘ نائب صدر
اور
گور نر نے دی عوام کو دیوالی کی مبارکباد ۔
٭ ژالہ باری سے متاثرہ کسانو کو 50؍ ہزار روپئے فی ہیکٹر کے حساب سے امداد دینے کا سابق وزیر اعلیٰ
اُدھو ٹھاکرے کا مطالبہ ‘ بی جے پی نے اُدّھو کے دوروں کو قرار دیا نو ٹنکی ‘ کہا کسانوں کی
موجودہ حالات کے لیے خود وہی ہیں ذمہ دار۔
٭ مرکزی وزارت ِد اخلہ نے راجیو گاندھی فائونڈیشن اور راجیو گاندھی چیریٹیبل ٹرسٹ کے بیرونی ممالک سے چندہ حاصل کرنے کا اجازت نامہ کیا ردّ ‘ بی جے پی نے کیا فیصلے کا خیر مقدم
اور
٭ T-20؍ عالمی کپ میں بے حد دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں کَل بھارت نے روایتی حریف
پاکستان کو دی شکست ‘ وِراٹ کوہلی کی شاندار بلّے بازی۔
س کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment