Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 01.04.2017, Time : 8.40 to 8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 01 April 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : یکم اپریل ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
میڈیکل کورسیز میں داخلے کے لیے قومی داخلہ جانچ این ای ای ٹی کیلئے دَرخواست دَہی کی عمر کی حد میں اِضافہ کردِیا گیا ہے۔ مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ سی بی ایس ای نے اِس اِمتحان کے لیے عمر کی حد 25/ برس مقرر کی تھی۔ بورڈ کے اِس فیصلے کے خلاف داخل کردہ عرضداشت پر سماعت کے دَوران کل عدالت ِ عظمیٰ نے عمر کی حد آئندہ تعلیمی سال سے طئے کرنے کا حکم دِیا اَور اِس سال 25/ برس سے زِیادہ عمر والے طلباء بھی اِمتحان دے سکیں گے۔ دَرخواست دَہی کی آخری تاریخ میں بھی توسیع کرتے ہوئے عدالت نے اسے 5/ اپریل تک بڑھا دی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مرکزی حکومت نے اپریل تا جون سہ ماہی میں چھوٹی بچت اِسکیموں پر شرح سود میں صفر اَعشاریہ ایک فیصد تخفیف کردی ہے۔ نئی شرح سود کے مطابق پی پی ایف اَور قومی بچت سرٹیفکیٹ پر 7.9/ فیصد‘ کسان وِکاس پتر پر 7.6/ فیصد اَور سُوکنّیا سمرُدّھی یوجنا پر 8.4/ فیصد کی شرح سے سُود دِیا جائیگا۔ ایک تا پانچ برس کے ڈِپازِٹ پر 6.9/ تا 7.7/فیصد سود ملے گا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
سال 2017-18 کا رِیاستی سالانہ مالی بجٹ کل اَسمبلی میں صوتی رائے دَہی کے ذَریعے منظور کرلیا گیا۔ وَزیرِ خزانہ سدھیر منگنٹیوار نے اَیوان میں بجٹ سے متعلق بِل پیش کیا۔ حزبِ اِختلاف کی غیر حاضری کے باعث یہ بِل بآسانی منظور کرلیا گیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
خواتین اَور بہبودِ اَطفال کی وَزیر پنکجا مونڈھے نے کہا ہے کہ زِ یادتی کا شکا ر خواتین کے لیے منودَھیریہ یوجنا کے تحت متاثرہ خواتین کو دی جانے والی اِمداد تین لاکھ رُوپئے سے بڑھا کر 10/ لاکھ رُوپئے کرنے پر حکومت غور کررَہی ہے۔ کل قانون ساز کونسل سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ اِس خصوص میں عدالتی ہدایت کے مطابق عنقریب ایک جامع اِسکیم لائی جائیگی اَور اِس ضمن میں مختلف محکموں اَور قانون ساز اَیوانوں میں موجود خواتین اَراکین کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائیگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
وَزیرِ اَعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا ہے کہ اَسمبلی کے دونوں اَیوان آئین کے مطابق پُر وِقار اَور قابلِ تکریم ہیں۔ اِس لیے کسی بھی رُکنِ اَسمبلی کو اَیوان سے متعلق ہتک آمیز بیان دینے کی اِجازت نہیں دی جاسکتی۔ رُکنِ اَسمبلی اَنیل گوٹے کے بیان پر حزبِ اِختلاف کی جانب سے شدید مخالفت اَور نعرے بازی کے بعد وَزیرِ اَعلیٰ قانون ساز کونسل سے خطاب کررَہے تھے۔
دَریں اَثناء کانگریس اَور راشٹروادی کانگریس کے 19/ اَراکین کی معطلی کا فیصلہ آج واپس لیے جانے کا اِمکان ہے۔ وَزیرِ اَعلیٰ نے کل پی ٹی آئی سے گفتگو کرتے ہوئے اِس طرح کا اِشارہ دِیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اِمدادِ باہمی کے وَزیر سبھاش دیشمکھ نے کہا ہے کہ رِیاست کی اِمدادِ باہمی بینکوں میں بدعنوانیوں کے کم و بیش 2/ ہزار معاملات کی جانچ بر وَقت کروانے کے لیے سبکدوش جج کا تقرر کیا جائے گا۔ وہ کل اَسمبلی میں وَقفۂ سوالات کے دَوران ایک سوال کا جواب دے رَہے تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ایکسائز کے وَزیر چندر شیکھر باون کوڑے نے کہا کہ رِیاست کے شراب فروشوں اَور بیئر بار کو اَہم شخصیات‘ تاریخی قلعوں اَور دیوی دیوتائوں کے ناموں کے بورڈ لگانے سے روکنے کے لیے ایک قانون وَضع کیا جائیگا اَور اِس خصوص میں اَسمبلی کے مانسون اِجلاس میں بِل پیش کیا جائیگا۔
دَریں اَثناء رِیاستی اَور قومی شاہراہوں پر موجود شراب کی دُکانیں آج سے بند رَہیں گی۔ عدالت ِ عظمیٰ کے اِحکام کے مطابق یہ کاروائی کی گئی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
پٹرول اَور ڈیزل کی قیمتوں میں آج سے کمی کردی گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 3/ رُوپئے 77 / پیسے اَور ڈیزل کی قیمت میں دو رُوپئے 91/ پیسے کٹوتی کی گئی ۔ یہ نئی قیمتیں کل دَرمیانی شب سے نافذ ہوچکی ہیں۔ بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں تخفیف کے باعث پٹرولیم کمپنیوں کی جانب سے یہ قیمتیں کم کی گئیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
روز نا مہ اورنگ آ باد ٹائمز کی گولڈن جبلی تقا ریب کے سلسلے میں آج سے ایک2؍روزہ سیمینار کا آ غاز ہوگا۔
کریسنٹ ایجوکیشنل سو سائٹی ،قو می کونسل برائے فروغِ اُردو زَبان اور مو لانا آزاد کالج کے اِشترا ک سے ہونے والے اِس سیمینار کا موضوع : ’’صحافت: ماضی ‘ حال اَور اِمکانات‘‘ ہوگا۔ اَب سے کچھ دیر بعد سمینار کا افتتاح پروفیسر اِرتضیٰ کریم کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔ اِفتتاحی پروگرام کی صدا رت پدم شری فاطمہ زکر یا کریں گی اَور معروف تنقید نگار پروفیسر عتیق اللہ کلیدی خطبہ دیں گے۔ روضہ باغ میں آئی ایچ ایم ہال میں منعقد ہونے اِس سیمینار کے کنوینر خان مقیم خان ہونگے۔ جس میں ملک بھر کے نامور صحا فی اور ادیب اپنے مقالے پیش کریں گے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کسانوں کے قرضۂ جات کی معافی کے مطالبے پر نکالی گئی سنگھرش یاترا کل مراٹھواڑہ میں داخل ہوگئی۔ اِس ضمن میں پربھنی میں منعقدہ ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وَزیرِ اَعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے اَپیل کی کہ کسانوں کو قرضوں سے نجات دِلانے کیلئے تعاون کریں۔
یہ سنگھرش یاترا آج اَورنگ آباد پہنچے گی اَور دوپہر میں شہر کے عام خاص میدان پر ایک جلسۂ عام رَکھا گیا ہے۔

No comments:
Post a Comment