Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 19.04.2017, Time : 8.40 to 8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 19 April 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۹؍ اپریل ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
قومی محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ اِس برس موسمی بارِش معمول کے مطابق ہوگی اَور ماہ ِجون تا ستمبر کے دَوران سالانہ اَوسط کا 96/ فیصد بارِش ہونے کا اِمکان ہے۔ گذشتہ برس اِس عرصے کے دَوران 97/ فیصد برسات ہوئی تھی۔ کل نئی دہلی میں محکمۂ موسمیات کے ذِمّہ داران نے ایک اِطلاعی کانفرنس میں یہ اَندازہ پیش کیا۔ اِن اَفسران نے بتایا کہ کیرالا میں مانسون کے داخلے کے اِمکانات سے متعلق ماہ مئی میں اَور بارِش کے دوسرے مرحلے کے آغاز سے متعلق اَنداز ماہِ جون میں پیش کیے جائیں گے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
عدالتِ عظمیٰ نے کہا ہے کہ قومی ترانے کے اِعزاز میں کوئی مفاہمت نہیں ہوگی۔ قومی ترانے کے حوالے سے ایک پالیسی مرتب کیے جانے سے متعلق ایک عرضداشت پر عدالت ِ عظمیٰ نے مرکزی حکومت کو اَندرون 4/ ہفتے اَپنا جواب جمع کروانے کی ہدایت کی۔ اِس دَرخواست میں کام کاج کے اَیام میں پارلیمنٹ ‘ اَسمبلیوں‘ سرکاری دَفاتر اَور تعلیمی اِداروں میں قومی ترانے کے ساتھ وَندے ماترم کی ریکارڈنگ بجائے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ سینما گھروں میں قومی ترانہ بجاتے وَقت کھڑے ہونے سے معذور اَفراد کو اِستثنیٰ دِیا گیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ممبئی عدالت ِ عالیہ نے رِیاستی حکومت سے دَریافت کیا ہے کہ کیا جنسی زِیادتی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچوں سے متعلق حکومت کی کوئی اِسکیم موجود ہے؟ اِس سلسلے میں مفادِ عامّہ کی ایک عرضداشت پر سماعت کے دَوران عدالت نے پوچھا کہ کیا منو دَھیریہ یوجنا کے تحت متاثرہ خاتون کو دی جانے والی تین لاکھ رُوپئے کی اِمداد بڑھا کر دَس لاکھ کی جاسکتی ہے؟ اِس خصوص میں خواتین اَور بہبودِ اَطفال محکمے کے سیکریٹری کو آئندہ روز عدالت میں حاضر ہوکر معلومات فراہم کرنے کی ہدایت بھی عدالت نے دی ۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
رِیاست کے اَحمد نگر۔ بیڑ۔ پرلی اَور وَردھا۔ ناندیڑ رَیلوے لائن کیلئے حصولِ اَراضی کا کام ماہِ جولائی کے آخر تک مکمل کرکے یہ زَمین محکمۂ ریل کے حوالے کرنے کے اِحکامات وَزیرِ اَعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے دِئیے ہیں۔ اِس سلسلے میں وَزیرِ ریل سُریش پربھو کی موجودگی میں ایک اِجلاس منعقد ہوا۔ اِس اِجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سُریش پربھو نے کہا کہ ریاست میں ایک لاکھ 36/ ہزار کروڑ رُوپئے کے ریلوے پروجیکٹ یا تو منظور ہوچکے ہیں یا ان پر کام جاری ہے۔ اِن کاموں کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت بھی اُنھوں نے ریلوے اَفسران کو دی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
رِیاست میں پنڈت دین دَیال اُپادِھیائے سُوستھ مہاراشٹر اَبھیان چلایا جائے گا۔ اِس مہم کا پائلٹ پروجیکٹ اَور قبل اَز وَقت طبّی جانچ مہم آئندہ یکم مئی سے رِیاست کے 6/ اَضلاع میں شروع کی جائیگی۔ اِن میں بیڑ۔ ناسک۔ پال گھر۔ اَکولہ۔ چندر پور اَور سانگلی اَضلاع شامل ہیں۔ طبّی تعلیم کے وَزیر گریش مہاجن نے بتایا کہ رِیاست کے ضرورتمند اَور غریب عوام کو مفت طبّی سہولیات مہیا کرکے تندرست مہاراشٹر بنانے کیلئے یہ مہم چلائی جارَہی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کسانوں کے قرضۂ جات معاف کرنے کے مطالبے پر نکالی گئی سنگھرش یاترا کا دوسرا مرحلہ کل ناسک ضلع کے سِنّر تعلقے میں اِختتام پذیر ہوا۔ اِس موقع پر سابق نائب وَزیرِ اَعلیٰ اَجیت پوار۔ راشٹر وادی کانگریس کے رِیاستی صدر سنیل تٹکرے۔ رِیاستی اَسمبلی میں قائد ِ حزبِ اِختلاف رادھا کرشن وِکھے پاٹل سمیت متعدد رَہنما موجود تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
پربھنی‘ لاتور اَور چندر پور میں میونسپل کارپوریشن کے اِنتخابات کے لیے آج رائے دَہی ہورَہی ہے۔ دَرجۂ حرارت میں اِضافے کے باعث اِنتخابی محکمے نے رائے دَہی کے وقت میں ایک گھنٹے کا اِضافہ کیا ہے اَور رائے دَہندگان شام ساڑھے چھ بجے تک اَپنا حقِ رائے دَہی اِستعمال کرسکتے ہیں۔ آج صبح رائے دَہی کا آغاز ساڑھے سات بجے ہوا۔
لاتور میں کارپوریشن کی 70/ نشستوں کے لیے 407/ اُمیدوار میدان میں ہیں۔ شہر میں 371 / میں سے نواسی رائے دَہی مراکز کو حساس قرار دِیا گیا ہے اور ان مراکز پر اِضافی پولس بندوبست کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔
پربھنی میں 65/ نشستوں کیلئے 418/ اُمیدوار اَپنی قسمت آزمارَہے ہیں۔ شہر میں 281/ رائے دَہی مراکز اَور 2/ لاکھ 12/ ہزار رائے دَہندگان ہیں۔ اِن تمام مراکز پر سخت حفاظتی اِنتظامات کے ساتھ ساتھ سخت گرمی کے پیشِ نظر اِبتدائی طبّی اِمداد اَور ایمبولنس بھی کھڑی کی گئی ۔ یہ اِطلاع رِیاست کے اِنتخابی کمشنر جے ایس سہاریہ نے ممبئی میں اَخباری نمائندوں کو دی۔ پرسوں 21/ اپریل کو ووٹوں کی گنتی عمل میں آئے گی ۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
رِیاست کے اِطلاعاتی کمشنر رَتناکر گائیکواڑ کو زَدو کوب کیے جانے کے معاملے میں بھارتیہ رِیپبلکن بہوجن مہا سنگھ کے کارکنوں کو 22/ اپریل تک پولس تحویل میں رَکھنے کا حکم دِیا گیا ہے۔ گائیکواڑ کو پرسوں اَورنگ آباد کے صوبیداری گیسٹ ہائوس میں زَدو کوب کیا گیا تھا۔

No comments:
Post a Comment