Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 20.04.2017, Time : 8.40 to 8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 20 April 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۰؍ اپریل ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
ملک کے اعلیٰ عہدیدار اور اہم شخصیات اب اپنی گاڑیوں پر Red Bacons یعنی لال بتی کا اِستعمال نہیں کرسکیں گے۔ کل نئی دِلّی میں کابینی میٹنگ میں سبھی طرح کی گاڑیوں پر لال بتی کے استعمال کے ترک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئندہ یکم مئی سے اس فیصلے کا نفاذ عمل میں آجائے گا۔ کابینی میٹنگ کے بعد وَزیرِ ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ لال بتیاں چونکہ VIP کلچر کی علامت ہے لہٰذا حکومت نے اسے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ البتہ ایمرجنسی خدمات جیسے ایمبولنس اور فائر بریگیڈ گاڑیاں بدستور لال بتی کا استعمال کریں گی۔
مرکزی وزارت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کئی مرکزی وزراء اور وزیرِ اعلیٰ دیویندر سمیت کئی ریاستی وزراء نے اپنی گاڑیوں کی لال بتیاں فوراً نکال دیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مرکزی حکومت نے 16/ لاکھ 15/ ہزار ایسی نئی ووٹنگ مشینیں خریدنے کی انتخابی کمیشن کی تجویز منظور کرلی ہے جس میں ڈالے گئے ووٹ کے درست ہونے سے متعلق تصدیقی پرچی نکلتی ہے۔ کل نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے وَزیرِ خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ اس مہینے آرڈر دیا گیا تب آئندہ سال ستمبر تک کمپنی یہ مشینیں سپلائی کردے گی۔ جناب جیٹلی نے کہا کہ ان مشینوں کی خریداری کے لیے تقریباً تین ہزار 174/ کروڑ روپیوں کی لاگت کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ 2019 کے عام انتخابات میں اس طرح کی نئی مشینیں استعمال کی جاسکیں گی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
BJP کے اعلیٰ رہنما ایل کے اڈوانی‘ مرلی منوہر جوشی اور اوما بھارتی کو ایودھیا میں متنازعہ ڈھانچہ گرائے جانے کے معاملے میں مقدمے کا سامنا کرنا ہوگا۔ سپریم کورٹ نے اس کیس میں CBI کی اپیل منظور کرتے ہوئے ان رہنمائوں کے خلاف مجرمانہ سازِش کے الزامات بحال کردِئیے ہیں۔ CBI کے وکیل نے اس سلسلے میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت ِعالیہ نے اس کیس کی یومیہ سماعت کا حکم دیا ہے اور ہدایت دی ہے کہ دو سال کے اندر اندر پوری کاروائی مکمل کی جائے۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ اس معاملے رائے بریلی اور لکھنؤ کی عدالتو ںمیں جاری مقدمات کو یکجا کرکے لکھنؤ میں ایک ساتھ سماعت کی جائے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
جل یُکت شیوار مہم اَور کھیتوں میں بارِش کے پانی کا ذَخیرہ اندوزی کے لیے کیے جانے والے کام آئندہ دو ماہ کے اندر اندر مکمل کرلیے جائیں۔ وزیرِ اعلیٰ دیویندر فرنویس نے سبھی ضلع کلکٹرس کو یہ ہدایت دی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے کل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جل یُکت شیوار مہم اور زِراعت سے متعلق دیگر اِسکیمات کا جائزہ لیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے حکّام کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ آئندہ دو ماہ تک زِراعت اور اس سے متعلقہ کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
رِیاستی حکومت کی جانب سے شعبۂ فلم کے لیے دئیے جانے والے ایوارڈس کا کل اعلان کیا گیا۔ راج کپور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوا رڈ معروف اداکارہ سائرہ بانو کو دیا جائے گا۔ اسی طرح راج کپور خصوصی شراکت ایوارڈ کے لیے اداکار جیکی شراف کا انتخاب کیا گیا ہے۔ چترپتی وی شانتا رام لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سینئر اداکار وکرم گوکھلے کو دِیا جائے گا جبکہ وی شانتا رام خصوصی شراکت ایوارڈ معروف اداکار ارون نلائوڑے کو دیا جائے گا۔ ثقافتی امور کے وَزیر ونود تائوڑے نے کل ممبئی میں ان ایوارڈس کا اعلان کیا۔ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پانچ لاکھ روپئے نقد اور سپاس نامے پر مشتمل ہے جبکہ خصوصی شراکت ایوارڈ تین لاکھ روپئے اور سپاس نامہ پر مشتمل ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ندیوں سے ریت کی کشیدپر نیشنل گرین ٹریبیونل نے امتناع عائد کردیا ہے۔ نیشنل گرین ٹریبیونل کے چیف جسٹس سوتنتر کمار کی صدارت والی بینچ نے رِیاستی حکومت سے وضاحت طلب کی ہے کہ غیر قانونی طرز پر ریت کی کشید کرنے والے اب تک کتنے افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔ غیر قانونی ریت کی کشید میں ٹریبیونل نے پمپ کے ذریعے سے بھی ریت نکالنے پر امتناع عائد کردیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مراٹھوا ڑہ میں غیر قانونی ریت کی حمل و نقل کرنے والی گاڑیوں پر پانچ گنا جرمانہ عائد کرنے کے بجائے ان گاڑیوں کو ضبط کرکے انہیں دوبارہ نیلام کرنے کے احکامات ڈِویژنل کمشنر ڈاکٹر پرشوتم بھاپکر نے دِئیے ہیں۔ مراٹھواڑہ میں اس سال 362/ ریت کے پٹے نیلام کیے گئے ہیں، جن کی قیمت 211/ کروڑ رُوپئے ہیں۔ تاہم اب تک صرف 40/ کروڑ 11/ لاکھ روپئے ہی وصول ہوئے ہے۔ ریت کی چوری کے معاملات کو روکنے کے لیے ڈِویژنل کمشنر نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
پربھنی میونسپل کارپوریشن کے لیے 65 /فیصد رائے دہی ہوئی جبکہ لاتور میونسپل کارپوریشن انتخابات میں 62/ فیصد ووٹنگ کا اندراج کیا گیا۔ معمولی واقعات کے علاوہ دونوں مقامات پر انتخابی عمل پُر امن رہا۔ پربھنی میں جعلی ووٹنگ کے معاملات میں دو گروہوں میں مارپیٹ ہوئی۔ ایک زون میں افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے کچھ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ورکروں کے درمیان مارپیٹ کے واقعات ہوئے ہیں۔

No comments:
Post a Comment