Friday, 1 May 2020



Regional Urdu Text  Bulletin, Aurangabad, Date : 01.05.2020, Time : 9:00 to 9.10 AM

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 01 May-2020
Time: 09:00 to 09:10 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:یکم مئی  ۲۰۲۰؁
وَقت :  ۱۰:۹۔ ۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
٭ ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد 10/ ہزار سے تجاوز۔ اب تک 459/مریض فوت۔
٭ اورنگ آباد شہر میں ایک ہی دِن میں 47/ مریضوں کی تصدیق۔ لاک ڈائون میں مزید سختی کرنے کا رابطہ وزیر کا حکم۔
٭ کورونا وائرس کے پھیلائو کے پسِ منظر میں آج ریاست میں یومِ مہاراشٹر‘ اسی طرح عالمی یومِ مزدور سادگی سے منانے کی ریاستی
حکومت کی ہدایت۔
٭ لاک ڈائون کے درمیان پھنسے ہوئے افراد کو پہنچانے کیلئے ریاستی حکومت کا پلان تیار۔ ضلع کلکٹرس کا نوڈل آفیسرس کے طور پر تقرر۔
٭ اورنگ آباد سے بدناپور اَپ ڈائون کرنے والی تحصیلدار چھایا پوار معطل۔
٭ اور۔۔۔۔ ہندی فلمی دُنیا کے سینئراداکار رشی کپور چل بسے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی خالی ہوئی 9/ نشستوں کے انتخاب لینے کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کی آج میٹنگ ہوگی۔ ریاستی کابینہ نے وزیرِ اعلیٰ اُدّھو ٹھاکرے کو قانون ساز کونسل میں منتخب کرنے کی سفارش کرنے کے بعد کل گورنر بھگت سنہہ کوشیاری نے مرکزی الیکشن کمیشن کو مکتوب روانہ کرکے ریاستی قانون ساز کونسل کی ان نو خالی نشستوں پر جلد از جلد انتخاب کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ چیف الیکشن آفیسر سنیل ارورا لاک ڈائون کی وجہہ سے امریکہ میں پھنس گئے ہیں، وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے میٹنگ لیں گے۔
کورونا وائرس کے پھیلائو کے بحران کی وجہ سے یہ انتخاب کمیشن نے ملتوی کردئیے تھے۔ 24/ اپریل سے یہ 9/ نشستیں خالی ہیں۔ ریاست کا تعطل ختم کرنے کیلئے جلد از جلد انتخاب کروائے جائیں۔ یہ بات گورنر نے الیکشن کمیشن کو تحریر کیے گئے مکتوب میں کہی ہے۔ مرکزی حکومت نے لاک ڈائون میں کئی سہولتیں دی ہیں، اس کے تحت قانون ساز کونسل کے یہ انتخاب کرائے جاسکتے ہیں۔ اس بات کی وضاحت جاری کردہ بیان میں کی گئی۔ وزیرِ اعلیٰ اُدّھو ٹھاکرے اسمبلی کے کسی ایوان کے رکن نہیں ہے۔ 27/ مئی تک ان کا منتخب ہونا ضروری ہے۔ یہ بات مکتوب میں کہی گئی۔
***** ***** *****
ملک میںکورونا وباء سے متاثرین کی تعداد دُگنا ہونے کا تناسب گیارہ یوم کا ہوگیا ہے۔ مریضوں کے صحت یاب ہونے کا تناسب.19 25 فیصد ہوگیا ہے۔ مرکزی وزارتِ صحت کے جوائنٹ سیکریٹری لو اگروال نے کل دلّی میں صحافتی کانفرنس میں اس کی اطلاع دی۔ گذشتہ 24/ گھنٹوں میں ایک ہزار 718/ نئے کورونا متاثرین کی تصدیق ہوئی۔ فی الحال ملک میں 23/ ہزار 651/ مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ گذشتہ 24/ گھنٹوں میں 630/ مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ اس طرح اب تک 8/ ہزار 324/ مریض شفاء یاب ہوکر اسپتالوں سے ڈسچارج ہوگئے ہیں۔ اس کی اطلاع اگروال نے دی۔
***** ***** *****
ریاست میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 10/ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ کل مزید 583/ نئے مریضوںکی تصدیق ہوئی اور اب مریضوں کی تعداد 10/ ہزار 498/ ہوگئی ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے کل ریاست میں 27/ افرادفوت ہوگئے۔ جملہ مہلوکین کی تعداد 459/ ہوگئی ہے۔ ممبئی میں کل 417/ مریضوں کی شناخت ہوئی۔ اس طرح جملہ مریضوںکی تعداد 6/ ہزار 61/ ہوگئی ہے۔ ممبئی میں اب تک 290/ کورونا متاثرین کی اموات ہوچکی ہیں۔
اورنگ آباد شہر میں کل اب تک سب سے زیادہ 47/کورونا متاثرین کا اندراج ہوا، جس کی وجہہ سے کورونا متاثرین کی تعداد 177/ ہوگئی ہے۔ شہر میں کل شناخت کیے گئے مریضوں میں قلعہ ارک‘ جئے بھیم نگر‘ آصفیہ کالونی‘ نور کالونی‘ کیلاش نگر‘ چکل تھانہ، ساورکر نگر، بیگم پورہ، سنجے نگر، کھڑکیشور‘ اسکائے سٹی‘ بیڑ بائے پاس‘ روہی داس نگر‘ نارے گائوں‘ عزیز کالونی‘ روشن گیٹ ان علاقوں کے مریض شامل ہیں۔ ضلع سول اسپتال انتظامیہ نے کل اس کی اطلاع دی۔
ان متاثرین میں سے ایک شخص گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال گھاٹی میں وارڈ بوائے کے طو رپر کام کرتا ہے۔ وہ جالنہ کا رہائشی ہے۔ اُس نے چاریوم قبل اپنے افرادِ خاندان کو جالنہ چھوڑا تھا، اسکی وجہہ سے جالنہ میں مقیم اُس کے آٹھ رشتہ داروں کو جالنہ کے سرکاری اسپتال میں شریک کیا گیا ہے۔ منٹھا چوراہے کا سائی ناتھ نگر اور شکنتلا نگر یہ علاقہ ضلع انتظامیہ نے مکمل طور پر سیٖل کردیا ہے۔
اسی بیچ اورنگ آباد شہر میں کورونا سے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اس کے مدِ نظر ضلع بیوپاری تنظیم نے شہر کے پرانا اور نیا مونڈھا کا کاروبار آج سے تین یوم کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضلع بیوپاری تنظیم کے صدر جگناتھ کاڑے نے اس کی اطلاع دی۔ ان تین یوم میں اس مکمل احاطے کو سینیٹائز کیاجائیگا۔ دُکانوںکے مالکان‘ ملازمین اور حمالوں کی طبّی جانچ کی جائیگی۔ اس کی اطلاع کاڑے نے دی۔
***** ***** *****
ناندیڑ میں کل دو کورونا متاثرین فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں پربھنی ضلع کے سیلو کی 60/ سال کی خاتون اور پیر برہان نگر کا ایک شخص شامل ہے۔ تیسرے ابچل نگر کے مریض کا سرکاری میڈیکل کالج میں علاج جاری ہے۔ سیلو کی کورونا متاثرہ خاتون کے خاندان کے آٹھ اور ربط میں آئے 23/ ایسے 31/ افراد کو کورنٹائن کردیا گیا ہے۔متاثرہ خاتون نے پربھنی میں علاج کیا تھا اُس اسپتال کے 30/ افراد کو بھی کورنٹائن کیا گیا ہے۔
ہنگولی شہر میں کل چار نئے کورونا متاثرین پائے گئے۔ اس میں SRP کے تین جوان اور SRP کے جالنہ کے کورونا متاثرہ کے ربط میں آیا ایک شخص شامل ہے۔ اب ہنگولی میں کورونا متاثرین کی تعداد 20/ ہوگئی ہے۔ 
دھولیہ میں کل مزید 2/ متاثرین کی تصدیق ہوئی۔ اس میں ایک 28/ سال کا نوجوان اور 19/ سال کی دوشیزہ شامل ہے۔
احمد نگر میں ایک 31/ سال کے متاثرہ مریض کا 14/ یوم کے بعد کیے گئے دونوں ٹیسٹ کی رپورٹ نگیٹیو آئی۔ اسے کل اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ اب تک 25/ افراد ضلع میں اس موذی مرض سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔
***** ***** *****
لاک ڈائون کے درمیان پھنسے ہوئے مہاجر مزدوروں‘ مسافروں‘ طلبہ اسی طرح شہریوں کو اُن کی مرضی کے مقامات پر روانہ کرنے کیلئے ریاستی حکومت نے طریقۂ کار طئے کیا ہے۔ اس کیلئے تمام ضلع کلکٹر نوڈل آفیسرس رہیں گے۔ اسی طرح کابینہ کے کنٹرول یونٹ کی جانب سے اس پر نظر رکھی جائیگی۔ تمام مشنری ذمہ داری کے ساتھ اس سلسلے میں عمل درآمد کریں۔ ایسے احکام وزیرِ اعلیٰ اُدّھو ٹھاکرے نے دئیے ہیں۔
***** ***** *****
کورونا وائرس کے پھیلائو کے پسِ منظر میں آج ریاست میں یومِ مہاراشٹر اسی طرح عالمی یومِ مزدور سادگی سے منایاجارہا ہے۔ اورنگ آباد میں ضلع کلکٹر آفس کے احاطے میں رابطہ وزیر سبھاش دیسائی کے ہاتھوں سرکاری پرچم کشائی کی گئی۔ دیگر ریاستوں میں بھی رابطہ وزراء یا ضلع کلکٹرس کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی۔ کورونا وباء کے پسِ منظر میں محدود افسران کی موجودگی میں صبح آٹھ بجے پرچم کشائی کرنے کا حکم ریاستی حکومت نے جاری کیا ہے۔
***** ***** *****
گورنر بھگت سنہہ کوشیاری نے کچھ دیر قبل ریاست کی عوام کو اپنے خطاب میں یومِ مہاراشٹر اور یومِ مزدور کی مبارکباد پیش کی ہے اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑرہے افراد کی ستائش کی ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ ہم اس بحران سے کامیابی حاصل کریں گے۔
***** ***** *****
کووِڈ 19- کے پسِ منظر میں کام کاج میں قصوروار‘ اسی طرح پابندی کے باوجود اورنگ آباد ریڈ زون ضلع سے اَپ ڈائون کرنے کے سلسلے میں جالنہ ضلع کے بدنا پور کی تحصیلدار چھایا پوار کو معطل کردیا گیا ہے۔ ضلع کلکٹر رویندربِنوڑے نے اس سلسلے میں حکم جاری کیا۔ اورنگ آباد ریڈ زون میں جانے کی وجہہ سے اورنگ آباد سے جالنہ کا آمد و رفت مکمل طورپر بند کردیا گیاہے۔ افسران کو ہیڈ کوارٹر میں رہ کر کام کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ تاہم تحصیلدار پوار بدنا پور میں قیام نہ کرنے کی وجہہ سے کووِڈ 19- کے سلسلے میں مختلف رپورٹس وقتِ مقررہ میں اعلیٰ دفاتر کو روانہ نہ کرنے کی پاداش میں اور سرکاری کام میں بے توجہی برتنے پر اس طرح مختلف وجوہات کی بناء پر یہ کاروائی کی گئی۔
***** ***** *****
معروف ہندی فلم اداکار رشی کپور کل صبح ممبئی میں چل بسے۔ وہ 67/ برس کے تھے۔ رشی کپور کے جسد ِ خاکی پر کل شام کو ممبئی کے چندن واڑی شمشان بھومی پر آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ کپور خاندان کے افرادِ خاندان سمیت صنعت کار انیل امبانی‘ اداکار امیتابھ بچن‘ سیف علی خان‘ اسی طرح فلمی دنیا کی محدود شخصیتیں اس موقع پرموجود تھیں۔ رشی کپور کینسرکے عارضے کے علاج کے بعد گذشتہ ستمبر میں امریکہ سے بھارت واپس لوٹے تھے۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے رشی کپور کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جائوڑیکر نے فلم اداکار رشی کپور کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
میرا نامی جوکر‘ بابی‘ ساگر‘ پریم روگ‘ چاندنی‘ اگنی پتھ‘ دو دُونی چار‘ ایسی کئیں ہندی فلمو ںمیں انھوں نے بہترین اداکاری کی۔ رشی کپور کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔ صدرِ جمہوریہ رام ناتھ کووند نے معروف اداکار رشی کپور کی موت پر ان کے اہلِ خانہ اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ نائب صدرِ جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے بھی رشی کپور کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
٭ ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد 10/ ہزار سے تجاوز۔ اب تک 459/مریض فوت۔
٭ اورنگ آباد شہر میں ایک ہی دِن میں 47/ مریضوں کی تصدیق۔ لاک ڈائون میں مزید سختی کرنے کا رابطہ وزیر کا حکم۔
٭ کورونا وائرس کے پھیلائو کے پسِ منظر میں آج ریاست میں یومِ مہاراشٹر‘ اسی طرح عالمی یومِ مزدور سادگی سے منانے کی ریاستی
حکومت کی ہدایت۔
٭ لاک ڈائون کے درمیان پھنسے ہوئے افراد کو پہنچانے کیلئے ریاستی حکومت کا پلان تیار۔ ضلع کلکٹرس کا نوڈل آفیسرس کے طور پر تقرر۔
٭ اورنگ آباد سے بدناپور اَپ ڈائون کرنے والی تحصیلدار چھایا پوار معطل۔
٭ اور۔۔۔۔ ہندی فلمی دُنیا کے سینئر اداکار رشی کپور چل بسے۔
***** ***** *****

No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 15 اگست 2025‘ وقت: صبح 06:50 تا 07:00

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 15 August-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبری...