Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date : 10.06.2020, Time : 9:00 to 9.10 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.Date: 10 June-2020
Time: 09:00 to 09:10 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:۱۰؍جون ۲۰۲۰
وَقت : ۱۰:۹۔ ۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
شروع میںچند اہم خبروںکی سرخیاں:
٭ مہاجر مزدوروں کو ان کی صلاحیت اور ہنر کے مطابق روزگار دینے کی سپریم کورٹ کی ہدایت؛ ریاستوں سے کہا کہ وہ اگلے پندرہ
دِنوں میں پھنسے ہوئے مزدوروں کو ان کے آبائی مقامات پر پہنچانے کا کریں انتظام۔
٭ مہاراشٹر میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد ہوئی 90/ ہزار کے پار؛ یاست بھر میں کل 120/ لوگوںنے گنوائی جان۔
٭ اورنگ آباد میں کل کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی آٹھ لوگوں کی موت؛ کل سامنے آئے 81/ پازیٹیو مریض۔
٭ بجلی کے شعبے کی کمپنیو ں مالی امداد دِلوانے کیلئے ریاستی حکومت دے گی ضمانت؛ ریاستی کابینہ نے کل ہوئے اجلاس میں لیا فیصلہ۔
***** ***** *****
خبریں تفصیل سے۔۔۔
سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت اور ریاستوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے آبائی مقامات پر لوٹے مہاجر مزدوروں کو اُن کی صلاحیت اور ہنر کے مطابق روزگار مہیا کروانے کے منصوبے تیار کریں۔ جسٹس اشوک بھوشن‘ جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم آر شاہ پر مشتمل بینچ نے کل اس معاملے کی سماعت کے دران یہ حکم دیا۔ عدالت نے حکومتوں سے یہ بھی کہا کہ وہ اگلے 24/ گھنٹوں میں مزدوروں کیلئے خصوصی ٹرینوںکا انتظام کرے اور اگلے پندرہ دِنوں کے اندر مزدوروں کو اُن کے آبائی مقامات تک پہنچائے۔ سپریم کورٹ نے مشورہ دیا کہ لاک ڈائون کے دوران جن مزدوروں کے خلاف ڈیزاسٹر مینجمنٹ قانون کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں انہیں واپس لینے پر متعلقہ حکام غور کرے۔ یہ سماعت عدالت کی جانب سے داخل کی گئی عرضداشت پر ہورہی ، جس کا فیصلہ پانچ جون کو محفوظ کرلیا گیا تھا۔ معاملے کی اگلی سماعت اگلے مہینے ہوگی۔
اس بیچ ملک بھر میں تین جون تک 4200/ خصوصی مزدور ٹرینیں چلائی گئی ہیں جن میں 802/ ٹرینیں مہاراشٹر سے ملک کے مختلف حصوںمیں مزدوروں کو پہنچا چکی ہیں۔ تاہم عدالت نے مہاراشٹر حکومت سے کہا کہ ریاست میں اب بھی پھنسے ہوئے مہاجر مزدوروں کا اندراج کرکے انہیں ان کی ریاستوں تک پہنچانے کے کام کو تیزی اور منصوبہ بندی کے ساتھ انجام دیا جائے۔ عدالت نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کو واپس بھیجنے کے کام میں ریاستی انتظامیہ کے دعوے محض کاغذی ثابت ہورہے ہیں، جس سے مزدوروں کو بے حد دشواریوںکا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
***** ***** *****
ممبئی ہائیکورٹ نے مرکزی حکومت سے کہا ہیکہ وہ N-95 ماسک کی قیمتوں پر قابورکھنے کیلئے اپنی پالیسی پر دوبارہ غور کرے۔ مفادِ عامہ کی ایک عرضی پر سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ انتہائی ضروری اشیاء کی قیمتوں پر قابو رکھنے کے قانون کی مددلے کر N-95 ماسک کی قیمتیں طئے کی جاسکتی ہیں۔
***** ***** *****
مہاراشٹر میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد 90/ ہزار کے پار ہوچکی ہے۔ کل درج کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں مزید دو ہزار 259/ مریضوںکا اضافہ ہوا۔ جسکے بعد مہاراشٹر میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 90/ ہزار 787/ہوگئی۔ ریاست بھر میں کل کورونا وائرس کی وجہ سے 120/ لوگوں کی موت ہوگئی۔ اس طرح مہاراشٹر میں کورونا وائرس کی وجہ سے جان گنوانے والوںکی مجموعی تعداد تین ہزار 289/ تک جاپہنچی ہے۔ وہیں کل دِن بھر میں ریاست میں ایک ہزار 663/ مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ اب تک مہاراشٹر میں 42/ ہزار 638/ افراد کورونا وائرس سے مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔ فی الحال پوری ریاست میں 44/ ہزار 849/ مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔
***** ***** *****
دوسری جانب اورنگ آباد میں گذشتہ کل آٹھ لوگوں کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی۔ مرنے واوں کا تعلق شہرکے رَما نگر‘ یونس کالونی، جاگیردار کالونی، جنسی، مجیب کالونی، عارف کالونی، گار کھیڑہ اورجادھو واڑی علاقوں سے ہے۔ اورنگ آباد میں اب تک 116/ لوگوں کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔
اس سے پہلے کل اورنگ آباد ضلعے میں 81/ کورونا پازیٹیو مریضوں کا انکشاف ہوا، جسکے بعد پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد دوہزار 150/ہوگئی۔ کل پتہ چلے مریضوں کا تعلق گنیش کالونی، موہن لال نگر، روشن گیٹ، گار کھیڑہ، بجاج نگر اور سمتا نگر سے ہے۔ جبکہ مکند واڑی، ہرسول ،بنجارہ کالونی
***** ***** *****
اورنگ آباد کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال‘ گھاٹی سے فرار ہوئے کورونا پازیٹیو مریض کو کل اُس کے گھر سے حراست میں لے لیا گیا۔ گھاٹی کی ڈین ڈاکٹر کانن ییڑیکر نے بتایا کہ اس مریض کو دوبارہ گھاٹی اسپتال میں بھرتی کرلیا گیا ہے۔ یہ مریض کل صبح ساڑھے چھ بجے اسپتال کے سیکوریٹی گارڈز کو چکمہ دے کر ICU سے فرار ہوگیا تھا۔ دوسری جانب ہرسول سینٹرل جیل کے دو کورونا پازیٹیو قیدی بھی اتوار کی رات کووِڈ کیئر سینٹر سے فرار ہوچکے ہیں، جن کی تلاش ہنوز جاری ہے۔
***** ***** *****
عثمان آباد ضلعے میں کل 14/ لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ان میں سے بارہ افراد شہر کے عثمان پورہ علاقے سے ہیں جو ایک پازیٹیو مریض کے رابطے میں آئے تھے۔ باقی دوافراد کا تعلق نلدرگ سے ہے جو پونے سے لوٹے ہیں۔
***** ***** *****
لاتور ضلعے میں بھی کل آٹھ کورونا پازیٹیومریضوں کا انکشاف ہوا۔ ان مریضوں کا تعلق لاتور شہر کے تلک نگر، موتی نگر، کپل نگر، کھاڑ گائوں روڈ اور بھسے واگھولی سے ہے۔ وہیں اَوسہ تعلقے کے اندھوری‘ چاکور تعلقے کے سُگائوں اور اودگیر کے صراف لائن سے بھی کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ کے دوسرے ضلعے ناندیڑ میں بھی کل تین نئے کورونا پازیٹیو مریضوںکا اضافہ ہوا۔ ان میں شاہو نگر علاقے کا ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔ دوسرے دومریضوں کا تعلق چوپال علاقے اور نائیگائوں تعلقے کے ٹاک بیڑ سے ہے۔ ناندیڑ ضلعے میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی کُل تعداد 195/ ہوچکی ہے۔ ضلعے میں اب تک 134/ افراد ٹھیک ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔
***** ***** *****
جالنہ ضلعے میں بھی کورونا مریضوںکی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ ضلعے میں کل تین لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ ان مریضوں کا تعلق جالنہ کے آنند نگر‘ لکشمی نگر‘ لکشمی نارائن پورہ اور اُڈپی ہوٹل علاقے سے ہے۔ ان مریضوں کا پتہ لگنے کے بعد جالنہ ضلعے میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی کُل تعداد 222/ ہوگئی ہے۔
***** ***** *****
اس دوران پربھنی ضلعے کے سیلو میں کل ایک خاتون کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوگئی۔ آکاشوانی کے نمائندے نے بتایا کہ پربھنی ضلعے میں کل دو لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ان میں مانوت تعلقے کا 44/ سالہ مرد اور سیلو تعلقے کی 45/ سالہ خاتون شامل ہیں۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ کل ایک ہی دِن میں ایک ہزار پندرہ کورونا پازیٹیو مریضوں کا پتہ چلا‘ جبکہ 58/ لوگوں نے اس بیماری کی وجہ سے کل جان گنوائی۔
پونے میں بھی کل 220/ نئے کوروناپازیٹیو مریضوںکا انکشاف ہوا اورتیرہ لوگوں کی موت ہوئی۔
وہیں ناسک میں 22/ لوگوں میں کل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور دو افراد ک موت واقع ہوگئی۔ اسی طرح کل پال گھر ضلعے میں تیرہ اور وردھا ضلعے میں تین نئے مریضوں کا اضافہ ہوا۔ اس دوران احمد نگر ضلعے میں کل ایک دِن میں 9/ کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے جبکہ دو مریضوں کی موت ہوگئی۔ احمد نگر میں کل پانچ افراد کو ٹھیک ہونے کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ اُدّھو ٹھاکرے نے ہدایت دی ہیکہ سمردّھی ہائی وے کی تعمیر کے دوران تجارت کیلئے مخصوص مقامات تیارکیے جائیں جو ہر طرح کی سہولتوں سے لیس ہوں۔ وزیرِ اعلیٰ ٹھاکرے نے کل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سمردّھی ہائی وے کے کام کا جائزہ لیا۔ اس دوران انھوںنے متعلقہ حکام کو یہ ہدایت دی۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں نئی صنعتوں کو لانے اور 24/ ضلعوں کو جوڑنے والے سمردّھی پروجیکٹ کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر حکومت نے بجلی کے شعبے میں کام کرنے والی مہانرمتی‘ مہا پاریشان‘ مہاوِترن اور MSEB جیسی کمپنیوں کو مختلف قومی اقتصادی اداروں سے مالی امداد حاصل کرنے کے عمل میں گارنٹر بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی کابینہ کے کل ہوئے اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ اس کے تحت ان کمپنیوں کو نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن MTPC‘ پاور فائنانس کارپوریشن یا نیشنلائز بینکوں اور تجارتی اداروں س امداد حاصل ہوگی۔ اس کام میں ریاستی حکومت کی جانب سے زیادہ سے زیادہ بیس ہزار کروڑ روپئوں تک کی گارنٹی لی جائیگی۔ واضح ہو کہ لاک ڈائون کی وجہ سے ریاست کی سبھی صنعتیں اور کاروبار اکائیں بند ہیں، جس سے صنعتی بجلی صارفین کی بجلی کی مانگ کمی ہوئی ہے جبکہ عوام کے گھروں میں رہنے سے گھریلو بجلی کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ اس پورے عمل کے دوران بجلی کمپنیوں کی آمدنی کا توازن بگڑ گیا ہے۔
***** ***** *****
مرکزی حکومت نے لاک ڈائون کے دوران اپنی مدت پوری کرچکے یا پوری کررہے گاڑیوں کے سبھی دستاویزات کی معیاد تیس ستمبر تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان دستاویزات میں ڈرائیونگ لائسنس‘ گاڑیوں کے رجسٹریشن کے کاغذات‘ مختلف پرمٹس‘ فٹنس سرٹیفکیٹ اور اس سے جڑے دیگرکاغذات شامل ہیں۔
***** ***** *****
اورنگ آباد شہر کے ساتارا علاقے میں بہن بھائی کا گلا کاٹ کر قتل کرنے کی واردات کا کل انکشاف ہوا۔ پولس نے بتایا کہ اُنیس سالہ کرن راجپوت اور اس کے بھائی سوربھ راجپوت کو کل اُن کے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا، جس کے بعد قتل کا انکشاف ہوا۔ پولس نے مزید کہا کہ دونوں کا قتل کرنے کے بعد گھر سے سوا ایک کلو سونا اور دس ہزار روپئے نقد رقم بھی لوٹ لی گئی۔
***** ***** *****
اورنگ آباد۔ ممبئی شاہراہ پر ساجا پور پٹرول پمپ کے قریب کنٹینر اور کار کی آمنے سامنے کی ٹکر میں دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ گذشتہ رات رونماء ہوا۔ مہلوکین میں والوج کے سائی نگر کے رہنے والے وِٹھل گوڈسے بھی شامل ہیں۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
سرخیاں ایک بار پھر۔۔۔
٭ مہاجر مزدوروں کو ان کی صلاحیت اور ہنر کے مطابق روزگار دینے کی سپریم کورٹ کی ہدایت؛ ریاستوں سے کہا کہ وہ اگلے پندرہ دِنوں
میں پھنسے ہوئے مزدوروں کو ان کے آبائی مقامات پر پہنچانے کا کریں انتظام۔
٭ مہاراشٹر میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد ہوئی 90/ ہزار کے پار؛ یاست بھر میں کل 120/ لوگوںنے گنوائی جان۔
٭ اورنگ آباد میں کل کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی آٹھ لوگوں کی موت؛ کل سامنے آئے 81/ پازیٹیو مریض۔
٭ بجلی کے شعبے کی کمپنیو ں مالی امداد دِلوانے کیلئے ریاستی حکومت دے گی ضمانت؛ ریاستی کابینہ نے کل ہوئے اجلاس میں لیا فیصلہ۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment