Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 22 July 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۲ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جولائی ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
Date : 22 July 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۲ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جولائی ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭
دودھ کی پیداوار کرنے والے کاشتکاروں کے لیے ریاستی حکو مت جلد ہی ایک نئی اسکیم تیار کرے گی ۔
٭
دیگر پسماندہ طبقات کو حاصل ریزر ویشن میں کسی قسم کی تبدیلی کیے بغیر مراٹھا سماج کو
ریزر ویشن : وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کا تیقن
٭
کورونا وائرس کے پھیلائو پر روک لگا نے کے لیے مراٹھواڑہ کی سبھی بلدیہ جات
اپنی حدود میں جراثم کش ادویات کا چھڑ کائو کریں ۔ ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ کا حکم
٭
ریاست میں مزید 8؍ہزار 369؍ افراد کورونا وائر س سے متا ثر ‘ علاج کے دوران246؍ کورونا مریضوں کی موت
اور
٭
اورنگ آباد میں 9؍ بیڑ ‘ ناندیڑ اور ہنگولی میں 2-2؍ جبکہ لاتور اور پر بھنی میں ایک ایک کورونا مریض علاج کے د وران فات پا گئے۔
٭
اورنگ آباد میں 9؍ بیڑ ‘ ناندیڑ اور ہنگولی میں 2-2؍ جبکہ لاتور اور پر بھنی میں ایک ایک کورونا مریض علاج کے د وران فات پا گئے۔
اب خبریں تفصیل سے....
بقائے مویشیان اور ڈیری ڈیولپمنٹ کے وزیر سنیل کیدار نے کہا ہے کہ دودھ کی پیدا وار کرنے والوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے مقصد سے ریاستی حکو مت جلد ہی ایک نیا منصوبہ متعارف کر وائے گی ۔ وہ کل ممبئی میں سر کاری اور نجی دودھ تنظیموں کے عہدیدارن اور دودھ کی پیداوار کرنے والے کاشتکاروں کے نمائندوں کے سا تھ تبادلۂ خیال کر رہے تھے۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ دودھ کی پیدا وار کرنے والے کاشتکاروں کی فلا ح و بہبود کے مقصد سے منصوبہ تیار کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے‘ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اور و زیر محصول بالاصاحیب تھورات کے ساتھ بات چیت کر کے کابینی اجلاس میں منظوری حاصل کرنے کے مقصد سے ضروری کاروائی جلد از جلد پوری کی جائے گی ۔ اِس میٹنگ میں مملکتی وزیر دتا تریہ بھر نے ‘ اسمبلی کے سابق اسپیکر ہری بھائو باگڑے ‘ سابق وزیر سدا بھائو کھوت ‘ سابق رکن پارلیمنٹ راجو شیٹٹے ‘ شعبہ اینیمل ہسبنڈ ری کے پرنسپل سیکریٹری انوپ کمار ‘ اعلیٰ افسران ‘ کسان تنظیم کے سر براہ ‘ اور ریا ست بھر کے مختلف دودھ تنظیموں کے صدور نے ویڈو کانفرنسنگ کے توسط سے شر کت کی۔

***** ***** *****
اِسی دوران کووِڈ19؍ کے باعث نقصان اٹھا رہے دودھ کی پیداوار کرنے والے کاشتکاروں نے کل ریاست بھر میں کئی مقامات پر دودھ آندو لن کیا ۔ اورنگ آ باد ‘ بیڑ‘ سانگلی‘ شولا پور ‘ کو لہا پو ر‘ ناسک‘ احمد نگر اور دیگر اضلاع میں کل یہ احتجاج کیا گیا۔ شو لا پور شہر میں چھتر پتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کو دودھ سے نہلا کرمہا وکاس آ گھاڑی کے خلاف مظا ہرہ کیا گیا۔ لاتور میں بھی سوابھیما ن شیتکری سنگٹھنا کی جا نب سے دودھ آندو لن کیا گیا۔
پر بھنی ضلعے میں سر کاری اور تمام نجی دودھ ڈیری مالکان اور کاشتکاروں نے بند منا کر احتجاج میں حصہ لیا۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے تیقن دیا ہے کہ مراٹھا سماج کے ریزر ویشن کے باعث دیگر پسماندہ طبقات OBCسماج کو حاصل ریزر ویشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی گی۔ وہ کل OBC اور خانہ بدوش قبائل کے مطالبات سے متعلق ویڈویو کانفرنسنگ کے توسط سے منعقدہ اجلاس میں مخاطب تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مراٹھا سماج اور او بی سی سماج کے ریزر ویشن سے متعلق شکوک و شبہات اور خوف دور کرنے کے لیے وہ ایڈو کیٹ جنرل کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔
***** ***** *****
ممبئی عدالتِ عظمی کی اورنگ آ باد بینچ نے مراٹھواڑے کی تمام بلدیہ جات کو ا پنے اپنے علاقوں میں کورونا وائرس کے پھیلائو پر روک لگا نے کے لیے جراثم کُش دوائوں کا چھڑ کائو کرنے کا حکم دیا ہے ۔
مفادِ عامہ کی ایک درخواست پر سماعت کر تے ہوئے عدالت نے یہ حکم دیا ۔
***** ***** *****
ریاست بھر میں گزشتہ روز مزید8؍ہزار369؍ افراد کورونا وائر س سے متاثر پائے گئے ۔ اِ س اضافے کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3؍ لاکھ 27؍ ہزار31 ؍ ہو گئی ہے۔ کل 246؍ کورونا مریض علاج کے دوران چل بسے ۔ جس کے بعدریاست بھر میں کورونا وارئرس کے سبب فوت ہونے والوں کی تعداد
12 ؍ہزار 276؍ ہو گئی ہے۔
دوسری جانب7؍ ہزار 188؍ کورونا متاثرین علاج کے بعد کل شفایاب ہو کر اپنے گھر لوٹ گئے۔ اِس طرح ریاست بھر میں علاج کے بعد کورونا وائرس سے نجات پا کر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر
ایک لاکھ82؍ ہزار217؍ ہو چکی ہے۔ فی الحال ریاست میں ایک لاکھ32؍ ہزار236؍ مریض زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد ضلعے میں کل 9؍ کورونا مریض علاج کے دوران وفات پا گئے ۔ جس کے بعد ضلعے میں کورونا وائر س کے سبب فوت ہونے والوں کی تعداد 407؍ ہو چکی ہے۔
اِسی دوران اورنگ آباد ضلعے میں کل مزید425؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔ اِس اضا فے کے ساتھ ہی اورنگ آباد میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوںکی مجموعی تعداد بڑھ کر11؍ ہزار666؍ ہو چکی ہے۔
دوسری جانب کل اورنگ آباد میں علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے مزید197؍ افراد کو ہسپتال سے رخصت دیدی گئی اور فی الحال اورنگ آباد میں 4؍ ہزار762؍ کورونا مریض زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے میں کل 2؍ کورونا متاثرین کی موت واقع ہو گئی ۔ جبکہ مزید44؍ افراد کورونا وائر س کی زد میں آ گئے ۔
جسکے ساتھ ہی بیڑ میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 398؍ ہو گئی ہے۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے میں گزشتہ روز 2؍ کورونا مریضوں کی علاج کے دوران موت ہو گئی ۔ جبکہ مزید32؍ افراد کورونا وائرس کے نر غے میں آ گئے۔ اِس اضا فے کے بعد ناندیڑ میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک ہزار
18؍ ہو گئی ہے۔
دوسری جانب 40؍ افراد علاج کے بعد شفایاب ہو کر کل اپنے گھر لوٹ گئے ۔ اور ابھی ناندیڑ میں
411؍ کورونا مریضوں کا علاج جاری ہے۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے میں کل 2؍ کورونا مریض علاج کے دوران چل بسے ۔ جبکہ مزید7 ؍ افراد کورونا وائرس سے
متاثر پائے گئے ہیں۔ اِس کے ساتھ ہی ہنگولی میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر440؍ ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ہنگولی میں کل 4 ؍ افراد علاج کے بعد شفایاب ہو کر اپنے گھر لوٹ گئے ۔ فی الحال ہنگولی میں 114 ؍ کورونا مریض زیر علاج ہے۔
***** ***** *****
لاتورضلعے کے اُدگیر میں کل 80؍ برس کی کورونا مریضہ علاج کے دوران انتقال کر گئی۔
جبکہ لاتور ضلعے میںگزشتہ کل مزید68؍ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ فی الحال لاتور میں
491؍ کورونا متاثرین زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے میں کل ایک کورونا مریض کی علاج کے دوران موت ہو گئی ۔اِسی دوران پر بھنی میں گزشتہ روز مزید43 ؍ افراد کورونا وائرس کے نر غے میں آ گئے ۔ اِس اضا فے کے بعد ضلعے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 448؍ ہوچکی ہے۔
دوسری جانب کل 20؍ افراد صحت یاب ہو کر اپنے گھر لو ٹ گئے ۔ اور فی الحال پر بھنی میں 213؍ کورونا مریضوں کا علاج جاری ہے۔
***** ***** *****
معروف شاعر شمس جالنوی کا کل صبح جالنہ میں انتقال ہو گیا ۔ وہ95؍ برس کے تھے۔ اُنھیں کل دوپہر قدیم جا لنہ میں واقع قبرستان میں سپر د لحد کیا گیا۔اُنھوں نے ملک کے بٹوارے سے پہلے لاہور کے ایک کالج سے اپنی تعلیم مکمل کی تھی۔ شمس جالنوی نے ملک بھر میں کئی مشاعروں اور ادبی اجلاس میں اپنی شاعری کا جادو بکھیر ا۔ اُنھیں متعدد اعزازات سے بھی سرفراز کیا جا چکا ہے۔اپنی شاعر میں زندگی کی حقیقت کوروشناس کروانے والے شمس جالنوی کے انتقال پر اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے شدید رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
یکم اگست کو منائی جانے والی عید الاضحی کے پیش نظر اورنگ آ باد کے پولس کمشنر چرنجیو پر ساد نے کل پولس کمشنر دفتر میں مسلم عمائدین اور اورنگ آ باد کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کے ساتھ تبادلۂ کیا ۔ عید الاضحی کی منا سبت سے ریاستی حکو مت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کے حوالے سے اِس مجلس میں تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اِس موقع پر امتیاز جلیل نے شہر میں واقع مساجد میں نماز عید الاضح ادا کرنے کی اجازت دینے اور شہر میں مختلف مقامات پر منا سب فا صلہ قائم رکھ تے ہوئے مویشی منڈی لگا نے کی اجازت دینے وغیرہ مطالبات کیے۔
***** ***** *****
آخر میں اِس بلیٹن کی خاص خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے...
٭
دودھ کی پیداوار کرنے والے کاشتکاروں کے لیے ریاستی حکو مت جلد ہی ایک نئی اسکیم تیار کرے گی ۔
٭
دیگر پسماندہ طبقات کو حاصل ریزر ویشن میں کسی قسم کی تبدیلی کیے بغیر مراٹھا سماج کو
ریزر ویشن : وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کا تیقن
٭
کورونا وائرس کے پھیلائو پر روک لگا نے کے لیے مراٹھواڑہ کی سبھی بلدیہ جات
اپنی حدود میں جراثم کش ادویات کا چھڑ کائو کریں ۔ ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ کا حکم
٭
ریاست میں مزید 8؍ہزار 369؍ افراد کورونا وائر س سے متا ثر ‘ علاج کے دوران246؍ کورونا مریضوں کی موت
اور
٭
اورنگ آباد میں 9؍ بیڑ ‘ ناندیڑ اور ہنگولی میں 2-2؍ جبکہ لاتور اور پر بھنی میں ایک ایک کورونا مریض علاج کے د وران فات پا گئے۔
علاقائی خبریں ختم ہوئی۔
٭٭٭٭٭٭
٭
اورنگ آباد میں 9؍ بیڑ ‘ ناندیڑ اور ہنگولی میں 2-2؍ جبکہ لاتور اور پر بھنی میں ایک ایک کورونا مریض علاج کے د وران فات پا گئے۔
علاقائی خبریں ختم ہوئی۔
٭٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment