Monday, 21 September 2020

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 21 September 2020

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۲۱ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  ستمبر  ۲۰۲۰ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

٭

حزب اختلاف کے زور دار ہنگا مہ آ رائی کے دوران زراعت سے متعلق 2؍ بِل راجیہ سبھا میں صوتی رائے دہی کے ذریعے منظور

٭

سرکاری خریداری اور ضمانتی نرخ قائم رہیں گے ‘ وزیر اعظم کا اعادہ

٭

ریاست میں مزید 20؍ ہزار598؍ افراد کورونا وائر س سے متاثر‘

 455؍ مریض علاج کے دوران چل بسے

٭

مراٹھواڑے میں49؍ کورونا مریضوں کی موت ‘ مزید ایک ہزار348؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں


اور

٭

آئی پی ایل T-20؍ کر کٹ مقابلوں میں دِلی کیپیٹلس کی پنجاب کِنگ اِلیونس پر فتح


  اب خبریں تفصیل سے....

زرعی پیداوار کی تجا رت اور کامرس  ‘ حوصلہ افزاء اور سہو لیات بِل اِس طرح کاشتکاروں کے حقوق  اور حفاظتی  ضمانتی شرح  یہ  دو نوں بِل گزشتہ روز  ایوان بالا میں حزب اختلاف کے زور دار ہنگا مہ آ رائی کے درمیان صوتی رائے دہی کے ذریعے منظور کر لیے گئے ۔یہ بِل اِس سے پہلے ہی ایوانِ زیریں میں منظور کیے جا چکے ہیں۔ بِل پر بحث کے جواب میں وزیر زراعت نریندر سنگھ تو مر نے کہا کہ حکو مت نے کاشتکاروں کی آ مدنی میں دو گنا اضا فہ کرنے کے مقصدسے کاشتکاروں اور ریاستوں سے تبادلہ ٔ خیال کر نے کے بعد یہ قدم اُٹھا یا ہے۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ گزشتہ 6؍ برسوں میں فصلوں کی کم از کم بنیادی قیمتوں میں اضا فہ ہوا ہے۔ اُنھوں نے بتا یا کہ یہ تاریخی بِل ہے اور اِسکی بدو لت کاشتکاروں کی زندگی میں انقلابی تبدیلی لائی جا سکے گی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اب کاشتکار ملک بھر میں کہی بھی اپنی زرعی پیدا وار فروخت کر سکتے ہیں۔

اِسی دوران بِل پیش کیے جا نے کے بعد حزب اختلاف نے ایوان میں زور دار ہنگامہ بر پا کر دیاتھا۔ کئی اراکین  نے ایوان کے وسط میں پہنچ کر نعرے بازی کی ۔ اِس شور وغل کے دوران بِل پاس کر لیا گیا اور ایوانِ بالا کی کار وائی دِن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی ۔

***** ***** ***** 

وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس بل پر تبصرہ کر تے ہوئے کہا کہ یہ بِل کاشتکاروں کی آ مد نی میں دو گنا اضا فہ کرنے اور کاشتکاروں کو خوشحال بنا نے کی کاوشوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔  ایوانِ بالا میں بِل منظور کیے جا نے کے بعد وہ اظہار خیال کر رہے تھے۔اُنھوںنے کہا کہ کسانوں کی خد مت کرنے کے لیے ہی وہ بر سر اقتدار ہے۔ وزیر اعظم نے اِس بات کا بھی اعادہ کیا کہ سر کاری خریداری  اور ضمانتی نرخ قائم رہیں گے۔

اُنھوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں جدید تیکنا لو جی کے استعمال کی ضرورت ہے اور اب اِسکی راہ  ہموار ہو جائے گی۔ 

***** ***** ***** 

کل ایوان بالا میں منظور کئے گئے زرعی بِلوں کے حوالے سے کانگریس پارٹی نے حکو مت پر نکتہ چینی کی ہے۔کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ یہ بِل زراعی شعبے کے خلاف ہے اور حکو مت کم از کم ضما نتی نرخ ادا کرنے کی قانونی ذمہ داری سے فرار اختیار کر رہی ہے۔ کانگریس پارٹی نے یہ سوال بھی پوچھا ہے کہ زرعی پیداوار بازار کمیٹیاں نہیں ہوں گی تو کاشتکاروں کو کم از کم ضما نتی نر خ کس طرح  حاصل ہو گا۔

***** ***** ***** 

؎ دوسری جانب لوک سبھا میں کَل وقفہ صفر کے دوران جلگائوں کے رکن پارلیمنٹ  اُنمیش پاٹل‘ بارامتی کی رکن پارلیمنٹ سُپر یہ سُلے  ‘ پر بھنی کے رکن پارلیمنٹ  سنجئے جا دھو  اور  عثمان آ باد کے رکن پارلیمنٹ اوم راج نمبالکر اِن تمام اراکین نے مراٹھا ریزر ویشن معاملے پر حکو مت کی توجہ مبذول کر واتے ہوئے مراٹھا سماج کو ریز رویشن دینے کا مطالبہ کیا۔

اَحمد نگر کے رکن ِ پارلیمنٹ سُجئے وِکھے پاٹل  نے پیاز کی بر آ مدادات پر لگائی گئی پا بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اورنگ آ باد کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے راستوں کی خستہ حالی کی جانب حکو مت کی توجہ مبذول کر وائی او ر راستوں کا ناقص تعمیری کام کرنے والے گتے داروں کے خلاف کار وائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

***** ***** ***** 

پوشن ابھیان کے تحت غذائیت کی کمی پر قابو پانے کے حوالے سے  وزارتِ آیوش اور خواتین و بہبود اطفال کی وزارت کے ما بین کل ایک معاہدہ کیا گیا۔اِس کے تحت مجرب اور سائنسی نقطہ نظر سے کارگر ثابت ہو چکے وزارتِ آیوش کے مختلف طریقے ملک بھر میں روبہ عمل لائے جا ئیں گے۔مرکزی وزیر برائے خواتین و بہبود اطفال  اسمرتی ایرانی  اور  وزیر آ یوش شری پاد نائک کی موجود گی میں یہ معاہدہ کیا گیا۔

***** ***** ***** 

ریاست بھر میںزیر علاج کورونا مریضوں میں سے کَل26؍ ہزار408؍ افراد علاج کے بعد شفایاب ہو کر اپنے گھر لوٹ گئے ۔ یہ تعداد کل پائے گئے متاثرہ افراد کی  تعدادا سے  زیاد ہ ہے۔ ریاست بھر میں اب تک 8؍ لاکھ 84؍ ہزار 341؍ افراد علاج کے بعد کورونا وائرس سے نجات پا کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ 

اِسی دوران ریاست بھر میں گزشتہ کَل 20؍ ہزار598؍ افراد کورونا وائر س سے متاثر پائے گئے ۔ اس اضا فے کے ساتھ ہی ریاست بھر میں اب تک پائے گئے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 12؍ لاکھ 8؍ ہزار

642؍ تک جا پہنچی ہے۔

ریاست بھر میں کل 455؍ مریض علاج کے دوران چل بسے ۔ ان اموات کے بعد ریاست میں 

کورونا وائرس کے سبب وفات پا نے والوں کی تعداد 32؍ ہزار671؍ ہو چکی ہے ۔ فی الحال ریاست میں

 مجموعی طور پر2؍ لاکھ91؍ ہزار238؍ کورونا مریض زیر علاج ہیں۔




***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 



مراٹھواڑے میں گزشتہ روز 49؍ کورونا مریض دورانِ علاج انتقال کر گئے ۔ جبکہ مجموعی طورپر مزیدایک ہزار348؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ 

لاتور ضلعے میں کَل12؍ کورونا مریض علاج کے دوران فوت ہو گئے ۔ جبکہ مزید330؍ افراد میں کورونا وائرس کی علا ما ت پائی گئیں۔ اورنگ آ باد اور عثمان آ باد ضلعے میں فی کس 10-10؍ کورونا مریض کَل دوران علاج چل بسے جبکہ اورنگ آباد میں مزید277؍  اور  عثمان آ باد میں 182؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ۔ ناندیڑ ضلعے میں6؍ کورونا مریضوں نے کل علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ جبکہ مزید240؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔ بیڑ ضلعے میں 6؍ کورنا مریض کل دوران علاج فوت ہو گئے ۔ جبکہ مزید159؍ افراد کورونا وائر س کے نر غے میں آ گئے ہیں۔ جالنہ اور پر بھنی ضلعے میں بھی فی کس 2-2؍ کورونا مریضوں کی کل موت واقع ہو گئی ۔ جبکہ جالنہ میں100؍ اور پر بھنی ضلعے میں

36؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔ ہنگولی ضلعے میں ایک کورونا مریض کل دوران علاج انتقال کر گیا جبکہ مزید24؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔

***** ***** ***** 

  عثمان آ باد ضلعے کے تلجا پور شہر میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو پر روک لگا نے کے مقصد سے آئندہ

23؍ سے30؍ ستمبر کے دوران جنتا کر فیو منا یا جائے گا۔ بلدیہ اور ضلع انتظامیہ کے کل منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ کر فیو کے دوران لازمی خد مات کو چھوڑ کر باقی تمام دکانیں بند رہیں گی۔ صرف ہسپتالوں کے قریب واقع دوائوں کی دکانیں ہی کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی ۔ دودھ کے تاجروں کو صبح 7 ؍ بجے سے 9؍ بجے کے دوران ہی کاروبار کرنے کی اجازت دی  جائے گی۔

***** ***** ***** 

گزشتہ کچھ دنوں سے جا ری مسلسل بارش کی وجہ سے مراٹھواڑے کے آبی ذخائر میں بڑی مقدار میں پانی ذخیرہ ہو گیا ہے۔ پیٹھن کے ناتھ سا گر ڈیم سے بڑی مقدار میں پانی چھوڑے جا نے کی وجہ سے گوداوری ندی میں سیلاب آیا ہوا ہے۔ 

ناندیڑ شہر کے قریب واقع ڈاکٹر شنکر رائو چو ہان وشنو پوری آبی ذخیرے کے 9؍ در وازے کھول دیے گئے ہیں ۔ 

***** ***** ***** 

اِسی دوران مراٹھواڑے کے کئی علاقوں میں کل زور دار بارش ہوئی۔ ہنگولی ضلعے کے بسمت ‘ اَونڈھا  اور  کلمنوری  تعلقے میں گزشتہ روز دو پہر کے بعد موسلا دھار بارش ہوئی۔ نا ندیڑ شہر میں بھی کل دو پہر کے بعد بجلی کی گرج چمک اور طو فانی ہوائوں کے ساتھ زور دار بارش ہو ئی۔ 

محکمہ موسمیات نے آئندہ 2؍ روز میں ریاست کے بیشتر علاقوں میں بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق وسطی مہا راشٹر  ‘ مراٹھواڑہ اور  وِدربھ کے کچھ علاقوں میں موسلا دھار بارش  ہو سکتی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں بادلوں کی گھن گرج اور بجلی کی کڑ کڑاہٹ کے ساتھ بارش ہونے کی امید ہے ۔

***** ***** ***** 

دبئی میں کھیلے جا رہے اِنڈین پریمئر لیگ IPL T-20؍ مقابلوں میں کَل دِلّی کیپیٹلس نے پنجاب کِنگس اِلیون  کو سو پر اوور میں شکست دیدی ۔ انتہائی کانٹے کے مقابلے میں پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے دِلّی کیپیٹلس نے 

8؍ وکٹس کے نقصان پر 157؍ رن بنائے ۔ جوابی بلّے بازی میں کِنگس الیون  نے بھی 20؍ اووروں میں

 8؍ وکٹس کے نقصان پر 157؍  رن بنا کر ہدف برابر کر لیا۔ جس کے بعد مقابلے میں سو پر اوور کھیلا گیا ۔ جس میں پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے کِنگس الیون  پنجاب نے صرف 2؍ رن بنائے  جسے دِلّی کیپیٹلس نے آ سانی سے عبور کر تے ہوئے مقابلہ اپنے نام کر لیا۔

***** ***** ***** 

آخر میں اِس بلیٹن کی خاص خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے 

٭

حزب اختلاف کے زور دار ہنگا مہ آ رائی کے دوران زراعت سے متعلق 2؍ بِل راجیہ سبھا میں صوتی رائے دہی کے ذریعے منظور

٭

سرکاری خریداری اور ضمانتی نرخ قائم رہیں گے ‘ وزیر اعظم کا اعادہ

٭

ریاست میں مزید 20؍ ہزار598؍ افراد کورونا وائر س سے متاثر‘

 455؍ مریض علاج کے دوران چل بسے

٭

مراٹھواڑے میں49؍ کورونا مریضوں کی موت ‘ مزید ایک ہزار348؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں


اور

٭

آئی پی ایل T-20؍ کر کٹ مقابلوں میں دِلی کیپیٹلس  کی پنجاب کِنگ اِلیونس پر فتح

علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments:

आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 01.10.2026 रोजीचे दुपारी 01.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date - 01 October 2026 Time 01.00 to 01.05 PM Language Marathi आकाशवाणी छत...