Tuesday, 22 December 2020

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ۲۲ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ دِسمبر ۲۰۲۰ئ؁ وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 22 December 2020

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۲۲ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  دِسمبر  ۲۰۲۰ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...

٭

مہاراشٹر کے میونسپل کارپوریشن حدود میں آج سے رات 11؍ بجے سے صبح6؍ بجے تک کر فیو‘ بر طا نیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائے جا نے کے بعدبھارت-   برطا نیہ فضائی خد مات31؍ دسمبر تک معطل

٭

کانگریس کے سینئر رہنما موتی لال ووہرا چل بسے‘ 93؍ سال کی عمر میں کَل نئی دِلّی میں لی آخری سانس

٭

مرکزی حکو مت کی ٹیموں نے کَل مراٹھواڑہ کے اورنگ آ باد ‘ جالنہ اور عثمان آ باد ضلعوں کا کیا دورہ‘ژالہ باری سے فصلوں کو ہوئے نقصان کا کیا معائنہ

 اور

٭

اورنگ آ باد میں کَل ہوئی 3؍ کورونا مریضوں کی موت‘59؍ نئے معا ملوں کا اِنکشاف 


  اب خبریں تفصیل سے...

مہاراشٹر کے میونسپل کارپوریشن حدود میں آج سے رات کا کر فیو نافد کیا جا رہا ہے۔ یہ کر فیو رات 11؍ بجے سے صبح6؍بجے تک نافذ رہے گا۔ بر طا نیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائے جا نے کے بعد وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی جس میںاحتیا طی اقدامات کے طور پر مہاراشٹر میں رات کا کر فیو لاگو کر نے کا فیصلہ لیا گیا۔ کر فیو کا اطلاق 5؍ جنوری تک رہے گا۔میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کا پتہ چلنے کے بعد ریاست میں مزید احتیاط برتے جانے کی ضرورت ہے لہذا اگلے 15؍ دنوں تک محتاط رہنا ہو گا ۔ اِس دوران وزیر اعلیٰ ٹھا کرے نے ریاست میں ہونے والی شادیوں کی تقریبات کے دوران کورونا مخالف ضابطوں پر سختی سے عمل آ وری یقینی بنا نے کی ہدایت دی۔

اِس بیچ بر طا نیہ میں کورونا وائرس کے اچا نک بڑھے معا ملات کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکو مت نے بر طا نیہ سے فضائی خد مات 31؍ دسمبر تک معطل کر دی ہے۔ یہ پا بندی آج رات سے نافذ ہو گی۔ آج رات تک بر طا نیہ سے بھارت آنے والے سبھی مسا فرین کاRT-PCR    ٹیسٹ کر وا نا لازمی قرار دیا گیا ہے۔سبھی یو رپی ممالک اور مشرقی وسطی سے بھارت آنے والے مسافروں کو 14؍ دنوں کے لیے کوارنٹائن بھی کیا جائے گا۔اِن مسافروں کاکوارنٹائن کے پانچویں یا ساتویں دنRT- PCR  ٹیسٹ کیا جا ئے گا۔ 

وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے ہدایت دی ہے کہ یو روپ سے بھارت آنے والے مسافروں میں نئے کورونا وائرس کی علا متیں نظر آ نے پر اُن کے لیے علیحدہ اسپتال کا انتظام کیا جا ئے۔ دوسرے ملکوں سے آ نے والے مسافروں کی جانچ کے بعد اُن کے ہاتھوں پر ہوم کوارنٹائن کی مہر لگائی جا ئے گی۔

***** ***** ***** 

کانگریس کے سینئر رہنما موتی لال ووہرا چَل بسے اُنھوں نے کَل نئی دِلّی میں آخری سانس لی ۔ ووہرا 93؍ برس کے تھے۔ ووہرا کو اکتوبر کے مہینے میں کورونا پازیٹیو پائے جا نے کے بعد اسپتال میں بھر تی کیا گیا تھا جہاں سے ٹھیک ہو کر وہ گھر لَوٹے تھے۔ تاہم دو دِن پہلے اُنھیں گُردوں میں انفکیشن کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

موتی لال ووہرا 6؍ مرتبہ مدھیہ پر دیش وِدھان سبھا کے لیے چُنے گئے ۔ وہ 2؍ مرتبہ مدھیہ پر دیش کے وزیر اعلیٰ رہے ۔ اِس کے علا وہ اُنھوں نے اُتر پر دیش کے گور نر کے طور پر بھی فرائض انجام دئے ۔ ووہرا کو 4؍ مرتبہ لوک سبھا اور ایک مرتبہ راجیہ سبھا رُکن کے طور پر بھی چُنا گیا۔ موتی لال ووہرا نے مرکزی کابینہ میں صحت اور خاندانی بہبود اور شہری ہوا بازی جیسی اہم وزارتوں کے وزیر کے طور بھی ذمہ داری نبھائی۔

***** ***** ***** 

مرکزی حکو مت کی ٹیم نے کَل مراٹھواڑہ کا دورہ کیا اور ژالہ باری سے فصلوں کو ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔ اِس ٹیم میںNDRF  ‘  دیہی تر قیات کی وزارت‘ وزارتِ مالیات اور دیگر اہم محکموں کے اعلیٰ افسران شامل تھے۔ مرکزی ٹیم دو عملوں پر مشتمل تھی جس میں سے ایک عملے نے اورنگ آ باد اور جالنہ جبکہ دوسرے نے عثمان آ باد ضلعے کا دورہ کیا۔

اورنگ آ باد کی ٹیم نے ضلعے کے ژالہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور کسانوں سے بات چیت کی۔ یہ ٹیم اورنگ آ باد تعلقے کے نِپا نی ‘   پِمپل گائوں پانڈھری‘   پیٹھن تعلقے کے شیکٹا‘ غازی پور‘ نِلج گائوں  اور  گنگا پور تعلقے کے ڈھور گائوں ‘  مُر می اور  ور کھیڑ گئی جہاں اُنھوں نے کسا نوں کی فصلوں کو ہوئے نقصان کا جا ئزہ لیا۔

اِس ٹیم نے بعد میں جالنہ ضلعے کے بد نا پور تعلقے کے واکُڑ نی ‘ بازارواہے گائوں‘ روشن گائوں اور جالنہ تعلقے کے نندا پور کا بھی دو رہ کیا۔

مرکز کی دوسری ٹیم نے کَل عثمان آ باد تعلقے کے پاٹو دا  اور کیشے گائوں کا دورہ کیا ۔ کیشے گائوں میں ژالہ باری کے دوران ایک تا لاب کو زبر دست نقصان پہنچا تھا۔ یہ ٹیم آج سے26 ؍ دسمبر تک مہاراشٹر کے شو لا پور ‘گڈ چِرولی ‘ پو نے ‘ ناگپور ‘ چندر پور  اور بھنڈا را ضلعوں کا دوہ کرے گی۔26؍ دسمبر کو ناگپور میں اِس ٹیم کی جائزہ میٹنگ ہو گی جس کے بعد یہ دِلّی روا نہ ہو گئی۔

***** ***** ***** 

شمالی بھارت میں سر د لہر کی وجہ سے مراٹھواڑہ میں درجہ حرارت گِر نے لگا ہے۔ کَل صبح پر بھنی میں سب سے کم 5.6؍ ڈِگری سیلسیس  درجہ حرارت درج کیا گیا۔ پر بھنی کی وسنت رائو نائک مراٹھواڑہ ایگریکلچر یو نیور سٹی کے شعبہ موسمیات نے یہ اطلاع دی۔ اورنگ آ باد میں بھی کَل اِس موسم کا اب تک کا سب سے سرد دِن رہا  اورنگ آ باد میں کَل کم از کم درجہ حرارت 9.5؍ ڈِگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

مہاراشٹر میں کَل دھو لیہ میں6.2؍  اور  ناسک ضلعے میں9؍  ڈِگری سیلسیس درجہ حرارت رہا۔ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ اگلے دو سے تین دنوں میں مہاراشٹر میں سرد لہر آ سکتی ہے۔

***** ***** ***** 



***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 




کسانوں کے مسائل پر بھوک ہڑ تال کا انتباہ دے چکے سماجی خد متگار اَنّا ہزارے سے بی جے پی رکن اسمبلی ہری بھائو با گڑے اور راجیہ سبھا رکن ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے کَل رالے گن سِدّھی جا کر ملا قات کی۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ اِن دو نوں رہنمائوں نے اَناّ ہزارے سے کہا ہے کہ وہ اپنی عمر او رصحت کا خیال کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کا راستہ نہ اپنائیں ۔ ہزارے نے گزشتہ ہفتے مرکزی وزیر زراعت کو خط لکھ کر بھوک ہڑ تال کر نے کا انتباہ دیا تھا۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر میں کَل ایک دن میں کورونا وائرس کے2,834؍ نئے پازیٹیو مریض پائے گئے۔ اِس اضا فے کے بعد ریاست میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد18؍ لاکھ99؍ ہزار سے تجا وز کر گئی ہے۔ ریاست بھر میں گزشتہ روز55؍ کورونا مریضوں کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ اس طرح مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے مر نے والوں کی اب تک کی مجموعی تعداد48؍ ہزار801؍ ہو گئی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ کَل6,053؍ مریضوں کو کورونا وائرس سے صحت یاب ہو نے کے بعد ریاست کے مختلف اسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔ اب تک مہاراشٹر میں17؍ لاکھ89؍ ہزار958؍ کورونا مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے ٹھیک ہو نے کی ریاستی شرح94؍ فیصد ہے فی الحال مہاراشٹر میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی کُل تعداد59؍ ہزار469؍ ہے جن کا ریاست بھر کے اسپتالوں میں علاج جا ری ہے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل6؍ کورونا مریضوں کی موت ہو گئی۔ وہیں204 ؍ نئے مریضوں کا پتہ لگا۔ اورنگ آ باد ضلعے میں کَل تین لوگوں کی موت کا اِندراج ہوا۔ پر بھنی ضلعے میں 2؍ اور بیڑ ضلعے میں ایک کورونا مریض کَل ہلاک ہو گیا۔ اورنگ آ باد ضلعے میں کَل59؍ لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اِسی طرح بیڑ میں46 ؍  ناندیڑ میں29؍ لاتور میں26؍ جالنہ میں21؍ عثمان آ باد میں15؍ پر بھنی میں6؍ اور ہنگولی ضلعے میں2؍ لوگوں کو کَل کورونا پازیٹیو پا یا گیا۔

***** ***** ***** 

جموں و کشمیر کے سیا چِن میں گشت کے دوران گاڑی کے کھائی میں گِر جا نے سے ہوئے حادثے میں جان گنوا نے والے 5؍ شہیدوں کے جسدِ خا کی کَل اُن کے آبائی گائوں لائے جا رہے ہیں۔ اِن میں لاتور ضلعے کے نِلنگا تعلقے کے عمر گہ ہاڈ گا کے فو جی ناگناتھ لو بھے اور سا تارا ضلعے کے چِنچیر نِمب کے فوجی سجیت کِردَت شامل ہیں۔یہ حادثہ 20؍ دسمبر اِتوار کے روز رونما ہوا تھا۔ اِن جوانوں کے جسد خا کی آج عمر گہ پہنچیں گے۔

***** ***** ***** 

جالنہ ضلعے کے بھو کر دن تعلقے کیبھِوپور کے فوجی گنیش گاونڈے فرائض کی انجام دہی کے دوران دِل کا دورہ پڑ نے سے کَل پونے میں انتقال کر گئے۔ گاونڈے گزشتہ15؍ سالوں سے مراٹھا بٹالین میں کام کر رہے تھے ۔ اُن کی آخری رسو مات کَل بھِوپور میں پورے سر کا ری اعزاز کے ساتھ ادا کی جا ئیں گی۔

***** ***** ***** 

محکمہ محصول نے کَل ہنگولی ضلعے کے اَونڈھا ناگناتھ تعلقے میں کار وائی کر تے ہوئے 125؍ براس ریت کا غیر قا نو نی ذخیرہ ضبط کیا۔ اِس ریت کی بازار میں قیمت قریب 10؍ لاکھ روپئے ہے۔ ضبط کیا گیاہ ذخیرہ تحصیل دفتر میں جمع کر دیا گیا ہے۔

***** ***** ***** 

لاتور ضلعے کے نگراں وزیر امِت دیشمکھ نے کَل وَرونٹی میں واقع کچرے سے کھاد بنا نے والے پرو جیکٹ کا دورہ کیا۔ اِس پلانٹ میں لاتور شہر سے نکلنے والے ہزار ٹن کچرے سے کیمیائی کھا د بنائی جا تی ہے۔ امِت دیشمکھ نے کچرا جمع کرنے ‘ الگ الگ کرنے اور کھاد بنا نے کے عمل سے آ گہی حاصل کی اور ضروری ہدایتیں دیں۔

***** ***** ***** 







اور آخر میں اہم خبریں ایک  بار پھر سن لیجیے 

٭

مہاراشٹر کے میونسپل کارپوریشن حدود میں آج سے رات 11؍ بجے سے صبح6؍ بجے تک کر فیو‘ بر طا نیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائے جا نے کے بعدبھارت-   برطا نیہ فضائی خد مات31؍ دسمبر تک معطل



٭

کانگریس کے سینئر رہنما موتی لال ووہرا چل بسے‘ 93؍ سال کی عمر میں کَل نئی دِلّی میں لی آخری سانس



٭

مرکزی حکو مت کی ٹیموں نے کَل مراٹھواڑہ کے اورنگ آ باد ‘ جالنہ اور عثمان آ باد ضلعوں کا کیا دورہ‘ژالہ باری سے فصلوں کو ہوئے نقصان کا کیا معائنہ


 اور

٭

اورنگ آ باد میں کَل ہوئی 3؍ کورونا مریضوں کی موت‘59؍ نئے معا ملوں کا اِنکشاف 

اِس کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments:

آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 11 اپریل 2026‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 11 April -2026 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبری...