Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 23 December 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۳ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ دِسمبر ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭
25؍ بھارتی کمپنیوں کے ساتھ ریاست میں61 ؍ ہزار کروڑ روپئے سر مایہ کاری کے معاہدے‘ 2؍ لاکھ53؍ ہزار افراد کو ملے گا روز گار
٭
یورپ میں نئے قسم کا کورونا وائرس پا ئے جانے کے پیش نظر وزیر اعلیٰ نے انتظامی مِشنری سے چو کس رہنے کی اپیل کی
٭
ریاست بھر میں مزید3؍ ہزار106؍ کورونا مریض پائے گئے ‘ مراٹھواڑے میں 6؍ مریض چل بسے
اور
٭
فروری میں ہونے والے CBSE کے امتحا نات ملتوی ‘ مرکزی حکو مت کا فیصلہ
اب خبریں تفصیل سے....
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے اور وزیر صنعت سبھاش دیسائی کی موجودگی میں 25؍ بھارتی کمپنیوں کے ساتھ ریاست میں61؍ ہزار کروڑ روپئے سر مایہ کاری کے معاہدے کئے گئے ہیں۔ یہ معاہدے کَل ممبئی میں کئے گئے۔ اِس کے سبب 2؍ لاکھ 53؍ ہزار880؍ روز گار کے مواقع دستیاب ہوں گے۔ یہ سر ما یہ کاری ٹیکسٹائل ‘ فوڈ پروسیسِنگ ‘ اِنفا میشن ٹیکنا لو جی ‘ فارما سیٹیکل اور آٹو مبائیل سمیت دیگر صنعتی شعبوںمیںکی جائے گی۔
اِس موقعے پر وزیر صنعت سبھا ش دیسائی ‘ مملکتی وزیر برائے صنعت کُماری آ دِتی تٹکرے اور محکمہ صنعت کے پرنسپل سیکریٹری بی وینو گو پال ریڈّی سمیت متعدد کمپنیوں کے نمائندے اور متعلقہ شعبہ جات کے افسران موجود تھے۔
اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ گزشتہ سال براہ راست غیر ملکی سر مایہ کاریFDI اور ملک کی بڑی کمپنیوں کے ساتھ مفاہمتی معاہدے کر کے ریاست میں2؍ لاکھ کروڑ روپئے سر مایہ کاری کو راغب کیا گیا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ کورو نا وائرس کی وباء کے دوران چھ مہینوں میں ایک لاکھ 12؍ہزار کروڑ روپئے کی سر مایہ کاری ملک بھر کے لیے ایک بہترین مثال ہے۔
***** ***** *****
اِنگلینڈسمیت دیگر یو روپی ممالک میں نئی قسم کا کورونا وائرس پائے جانے کے بعدو زیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے پوری انتظامی مِشنری کو چو کنا رہنے کی ہدایت دی ہے۔ اِس خصوص میں وزیر اعلیٰ نے کَل ریاست بھر کے تمام ڈِویژنل کمشنرس‘ ضلع کلکٹرس‘ میونسپل کمشنرس اور پولس سپرنٹنڈنٹس کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے تبادلۂ خیال کیا۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے متعلقہ علاقوں میں صورتحال‘ نئی قسم کاکورونا وائرس اور اُس سے بچائو کے لیے ضروری احتیاطی اقدامات اور ویکسین کی تیاری وغیرہ امور سے متعلق آگہی حاصل کی۔ وزیر اعلیٰ نے تمام افسران کو ادویات ‘ وینٹی لیٹرس اور مائع آکسیجن کا خاطرخواہ ذخیرہ اور آئیسولیشن کرنے کے انتظا مات کرنے کی ہدایت دی ۔ اُنھوں نے کہا کہ یہ جر ثو مہ جس تیزی سے پھیلتا ہے اُس سے زیادہ تیزی سے تشخیص کرنے اور علاج کرنے کا بندوبست کریں ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بیرون ممالک اور دیگر ریاستوں سے آ نے والے مسا فروں پر خاص توجہ دی جائے اور اُن سے با خبر رہیں ۔اِس موقعے پر وزیر صحت راجیش ٹو پے سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
***** ***** *****
ریاست کے کئی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضا فہ ہو رہا ہے اور یہ ماحول کسی بھی قسم کے وبائی امرض کے پھیلنے کے لیے ساز گار ہے اِسی لیے ایکشن اسکواڈ نے تمام ضلعی اور ریاستی انتظامیہ کو ضروری اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔ایکشن اسکواڈ کے رکن ڈاکٹر ششانک جو شی نے یہ اطلاع دی ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آنے والے کرسمس سے 26؍ جنوری تک کا عرصہ نہایت حساس ہے لہذا اِس دوران عوام کو ہجو م سے باز رکھنے اور دیگر احتیا طی ہدایات پر سنجید گی سے عمل در آ مدکر نے کی ضروررت ہے۔
***** ***** *****
ریاست بھر کے تمام میونسپل علاقوں میں گزشتہ رات11؍ بجے سے صبح6؍ بجے تک کر فیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
لہذا اورنگ آباد ضلع کلکٹر سنیل چو ہان نے کر فیو کے دوران اورنگ آ باد شہر میں انتہائی ضروری خد مات کو چھو ڑ کر دیگر سبھی کاروباری مراکز رات ساڑھے دس بجے سے ہی بند کر دینے کی ہدایت دی ہے۔
اُنھوں نے شہر یا ن سے بھی رات میں گھر سے باہر نہ جا نے کی اپیل کی ہے۔
پولس کمشنر ڈاکٹر نِکھل گپتا نے صحافیوں کو بتا یا کہ راستے پر پانچ سے زیادہ افراد پائے جانے اور حکم کی پا مالی کرتے ہوئے پا ئے جانے پر قا نونی کار وائی کی جائے گی۔
پولس سپرنٹنڈنٹ موکشدا پاٹل نے بتا یا کہ شاہراہوں پر رات 11؍ بجے کے بعد دھا بے اور دیگر ہوٹلس کھلے پائے جانے پر اُن کے خلاف قا نو نی کار وائی کی جائے گی۔
***** ***** *****
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
مرکزی حکو مت نے کورونا وائرس کے پھیلائو کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے CBSE کے آئندہ فر وری میں ہونے والے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مرکزی وزیر برائے تعلیم رمیش پوکھر یال نِشنک نے یہ اطلاع دی ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ کئی سرپرستوں‘ طلباء اور اساتذہ نے کورونا وائرس کے پھیلائو کو مد نظر رکھتے ہوئے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ملتوی کرنے کی در خواست کی تھی ۔اُنھوں نے بتا یا کہ امتحانات کی نئی تواریخ کا اعلان جلد ہی کیا جا ئے گا۔
***** ***** *****
مہاراشٹر ریاستی ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے سال 2021 میں لیے جانے والے دسویں جماعت کے امتحانات کے لیے آج سے درخواست داخل کی جاسکتی ہے۔ در خواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 11؍ جنوری مقرر کی گئی ہے۔بورڈ کی جانب سے آئندہ اپریل -مئی مہینے میں دسویں جماعت کے امتحانات لینے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
تعلیمی بورڈ کی جانب سے 20؍ نومبر سے10؍ دِسمبر کے در میان لیے گئے دسویں اور بارہویں جماعت کے سپلیمنٹری امتحا نات کے نتائج آج آن لائن ظاہر کئے جا ئیں گے۔ طلبہ دو پہر ایک بجے کے بعد بورڈ کی ویب سائیٹ پر نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔
***** ***** *****
اِسپندن آرگنائزیشن کی جانب سے دیا جانے والا محمد رفیع لائف ٹائم اچیف منٹ ایوارڈ اِس مرتبہ آنجہا نی موسیقار کلیان جی کو بعد از مرگ دیا جائے گا۔اِسی طرح معروف گلو کار شبیر کمار کو رفیع ایوارڈ سے سر فراز کیا جائے گا۔ رکن اسمبلی آشیش شیلار نے بتا یا کہ محمد رفیع کی 96؍ ویں جینتی کے موقعے پر معززین کی موجودگی میں یہ ایوارڈ دیئے جا ئیں گے ۔
***** ***** *****
ریاست میں آئندہ ہونے والے گرام پنچایت انتخابات کے لیے در خواست داخل کرنے کی مدت آج سے شروع ہو رہی ہے۔ آئندہ30؍ دسمبر تک در خواست داخل کی جا سکتی ہے۔در خواستوں کی چھان بین 31؍ دسمبر کو ہو گی ۔ اِن انتخابات کے لیے15؍ جنوری کو رائے دہی ہو گی اور 18؍ جنوری کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔
***** ***** *****
ریاست بھر میں گزشتہ روز3؍ہزار106؍ کورونا مریض پائے گئے ۔ریاست میں اب تک 19؍ لاکھ
2؍ ہزار458؍کورونا مریض پائے گئے ہیں۔ ریاست میں کل 75؍ مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔
دوسری جانب کَل 4؍ ہزار112؍ افراد علاج کے بعد کورونا وائرس سے نجات پاکر شفایاب ہو گئے لہذا اُنھیں دواخانوں سے رخصت دیدی گئی ۔ ریاست میں اب تک17؍ لاکھ94؍ ہزار80؍ افراد علاج کے بعد کورونا وائرس سے نجات پا چکے ہیں ۔ اِس طرح ریاست میں شفا یابی کی شرح 94؍ عشا ریہ3؍ فیصد ہو گئی ہے ۔ فی الحال ریاست میں 58؍ ہزار376؍ مریض زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑے میں گزشتہ کَل 6؍ کورونا مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔ جبکہ مزید306؍ افراد کورونا وائر س سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اورنگ آ باد اور ناندیڑ ضلعے میں 2-2؍ جبکہ لاتور اور جالنہ ضلعے میں ایک ایک کورونا مریض کل علاج کے دوران فوت ہو گیا۔
دوسری جانب اورنگ آ باد ضلعے میں گزشتہ روز مزید92؍ کورونا مریض پائے گئے ۔ اِسی طرح ناندیر ضلعے میں60؍ لاتور میں48؍ جالنہ میں37؍ بیڑ میں33؍ عثمان آ باد میں18؍ پر بھنی 13؍ اور ہنگولی ضلعے میں گزشتہ کَل5؍ افراد کورونا وائر س سے متاثر پائے گئے۔
***** ***** *****
دھرم آ باد-منماڑ- دھر م آ باد خصو صی ایکسپریس ٹرین آئندہ جمعہ سے چلائی جائے گی۔ جنوب وسطی ریلوے کے ناندیڑ دفتر نے کل یہ اطلاع دی۔ یہ گاڑی مکمل طور پر ریزرو ہو گی۔ یہ گاڑی صبح 4؍ بجے دھرم آ با د سے روانہ ہو گی اور دو پہر ایک بجک کر 20؍ منٹ پر منماڑ پہنچے گی ۔ اِسی طرح منماڑ سے دوپہر3؍ بجے روانہ ہو گی اور رات 12؍ بج کر10؍ منٹ پر دھر م آ باد پہنچے گی ۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد شہر میں سڈ کو بس اسٹینڈ کے سا منے کل ایک بس اور دو پہیہ گاڑی کے ما بین ہوئے حادثے میں ایک شخص جابحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے
٭
25؍ بھارتی کمپنیوں کے ساتھ ریاست میں61 ؍ ہزار کروڑ روپئے سر مایہ کاری کے معاہدے‘ 2؍ لاکھ53؍ ہزار افراد کو ملے گا روز گار
٭
یورپ میں نئے قسم کا کورونا وائرس پا ئے جانے کے پیش نظر وزیر اعلیٰ نے انتظامی مِشنری سے چو کس رہنے کی اپیل کی
٭
ریاست بھر میں مزید3؍ ہزار106؍ کورونا مریض پائے گئے ‘ مراٹھواڑے میں 6؍ مریض انتقال کر گئے
اور
٭
فروری میں ہونے والے CBSE کے امتحا نات ملتوی ‘ مرکزی حکو مت کا فیصلہ
علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment