Thursday, 19 August 2021

آکاشوانی اَورنگ آبادعلاقائی خبریں تاریخ : 19 ؍ اگست 2021 ؁وَقت : صبح 09.00 سے 09.10 ؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 19 August 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۱۹ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  اگست  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...

٭ مرکزی کا بینہ نے قومی پام تیل منصوبے کو دی منظوری ‘ منصوبے کا مقصد ملک کا خوردنی تیل کی در آمدات پر انحصار کم کر نا  اور  گھریلو پیداوار میں اضا فہ کرنا ہے 

٭ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے کورونا وائرس کی ممکنہ تیسری لہر کے بارے میں کیا خبر دار ‘ کہا حفظانِ صحت کے اصولوں پر کریں عمل  ‘ حکو متی کوششوں میں عوام سے تعاون کی اپیل کی

٭ سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کی در خواست کو کیا خارج ‘ در خواست میں دیشمکھ نے اپنے خلاف دائر CBI کی فردِ جرم کو ردّ کرنے کا مطالبہ کیا تھا

اور

٭ بیڑ ضلعے میں مہاتما گاندھی روزگار ضما نتی منصوبے میں ہوئی  مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے میں ممبئی ہائی کورٹ نے بیڑ ضلع کلکٹر کو جواب دینے کے لیے دیا 

4؍ ہفتوں کاو قت

 

اب خبریں تفصیل سے....

مرکزی کابینہ نے خوردنی تیل کی در آمدات پر انحصار کم کرنے اور ملک میں خوردنی تیل کی پیدا وار میں اضا فہ کرنے کے مقصد سے قومی پام تیل منصوبے کو منظوری دی ہے۔ مرکزی حکو مت کے اِس منصوبے کے دوران شمال - مشرق ریاستوں اور انڈو مان نکو بار جزائر میں اِس کی عمل آ وری پر خصو صی توجہ دی جائے گی ۔ اِس منصوبے پر قریب 11؍ ہزار کروڑ روپیوں کی لاگت آئے گی ۔ جس میں8؍ ہزار844؍ کروڑ روپیوں کے اخر اجات مرکزی حکو مت بر داشت کرے گی ۔ جبکہ  باقی2,196؍ کروڑ روپئے ریاستی حکو متیں دیں گی ۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کہا ہے کہ ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ہر کسی کو محتاط رہنے اور تعا ون کرنے کی ضرورت ہے۔ مستقبل میں آ نے والے تہواروں کے پس منظر میں بولتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہر ایک کو اِس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ حفظانِ صحت کے اصو ل کی خلاف ورزی نہ ہو  اور  کوئی ایسا کام نہ ہو جس سے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے آنے کی راہ ہموار ہو ۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ صرف معیشت میں سُست روی کو آنے سے روکنے کے لیے کچھ حد تک پا بندیوں میں رعا یت دی گئی ہے لیکن سیا سی ‘ سماجی  اور  مذہبی تقریبات کے انعقاد سے عام لوگوں کی صحت کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ جو با عث تشویش ہے۔ وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کسی طرح کے لا لچ  یا  اشتعال میں نہ آئیں اور اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی صحت کا بھی خیال رکھیں  اور  پر ہجوم مقا مات پر جانے سے بچیں۔ وزیر اعلیٰ ٹھا کرے نے مزید کہا کہ ریاست میں طِبّی آکسیجن کی محدود پیدا وار کو دیکھتے ہوئے ایک ذمہ دار شہری کے طور پر حکو مت کی کوششوں کو عوام کا تعا ون بے حد ضروری ہے۔

***** ***** ***** 

سپریم کورٹ نے مہا راشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کی اُس در خواست کو خارج کر دیا جس میں مرکزی تفتیشی بیو رو  CBI   کے ذریعے اُن کے خلاف دائر کی گئی فردِ جرم کو ردّ کرنے کامطالبہ کیا گیا تھا۔ اِس سے پہلے اِسی مطالبے پر مبنی دیشمکھ کی عرضداشت کو ممبئی ہائی کورٹ نامنظور کر چکی ہے ۔ جس کے بعد دیشمکھ نے اِس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ تاہم سنوائی کے بعد سپریم کورٹ نے بھی اِس در خواست کو نامنظور کر دیا۔

اِس بیچ سپریم کورٹ نے مہاراشٹر حکو مت کی اُس در خواست کو بھی نا منظور کر دیا جس میں انیل دیشمکھ کے خلاف مبینہ بد عنوا نی معاملے میں جاری CBI   تحقیقات میں مداخلت کرنے کی اجازت مانگی گئی تھی ۔ اِس سے پہلے ممبئی ہائی کورٹ ‘ مہاراشٹر حکومت کی اُس عرضی کو بھی خارج کر چکی ہے جس میں انیل دیشمکھ کے خلاف CBI   کی شروعاتی جانچ کے بعد تیار کی گئی رپورٹ کے کچھ اقتباسات کو حذف کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

***** ***** ***** 

وزارتِ مالیات کے مملکتی وزیر ڈاکٹر بھاگوت کراڑ کی جن آشیر واد یاترا جاری ہے۔ یا ترا ہنگولی ضلعے سے گزر رہی ہے۔ اِس سے پہلے کراڑ کی جن آ شیر واد یاترا ڈونگر کڑا ‘ وارنگا پھاٹہ ‘ آکھاڑا بالا پو رہوتے ہوئے کَل ہنگولی سے اَونڈھا ناگناتھ میں داخل ہو ئی۔ اِس موقعے پر کراڑ نے ناگناتھ مندر کے روبرو  پُونیہ شلوک اہِلیہ دیوی ہولکر کے مجسمے کو خراج عقیدت پیش کیا اور اُس کے بعد بند مندر کی سیڑ ھیوں پر ہی نا گناتھ کی علامتی پو جا کی ۔

اِس سے پہلے کَل صبح ہنگولی میں اخباری کانفرنس میں بولتے ہوئے کراڑ نے یقین دلا یا کہ مہاراشٹر حکو مت کی جانب سے تر قیا تی کاموں کے لیے جو بھی تجویز یں مرکزی حکو مت کو بھیجی جا ئیں گی اُن کے لیے فنڈز کی کمی نہیں ہو نے دی جا ئے گی۔

***** ***** ***** 

محکمہ ریلوے کے افسران نے کَل اورنگ آ باد ضلعے کے شہر یوں سے ملا قات کی او ر  ممبئی  -  ناگپور ہائی اسپیڈ ریلوے پروجیکٹ کے بارے میں تبادلۂ  خیال کیا۔ MGM   یو نیور سٹی میں منعقدہ اِس تقریب کے دوران ریلوے پرو جیکٹوں کے ما حو لیات اور سماجی اثرات پر بات چیت کی گئی ۔ اِس دوران تحویل اراضی سے جڑے معا ملات ‘ اُن کے معا وضے اور ٹرینوں کے Stop  جیسے کئی موضوعات زیر بحث آئے ۔

***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 

مہاراشٹرمیں کَل ایک دِن میں5,132؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے ۔ جس کے بعد اِس وباء کی شروعات کے بعد سے اب تک ریاست میں کورونا پازیٹیو ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر

64؍ لاکھ 6؍ ہزار345؍ ہو گئی ہے۔ وہیں کَل ریا ست میں158؍ کورونا مریض دورانِ علاج فوت ہو گئے ۔ اِن اموات کے بعد مہاراشٹر میں اب تک کورونا وائرس سے جان گنوا نے والوں کی کُل تعداد  ایک لاکھ35؍ ہزار413؍ ہو گئی ہے۔ ریاستی شرح اموات قریب 2؍ فیصد رہی۔

دوسری جانب کَل دِن بھر میں ریاست میں8,196 ؍ لوگوں کو کورونا وائر س سے صحت یاب قرار دے کر اسپتالوں سے گھر بھیجا گیا ۔ اِس طرح مہاراشٹر میں اب تک کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی کُل تعداد بڑھ کر 62؍ لاکھ9؍ ہزار364؍ تک جا پہنچی ہے ۔ کووِڈ 19؍ سے صحت یابی کا ریاستی تنا سب لگ بھگ 97؍ فیصد رہا ۔ فی الحال مہا راشٹر بھر میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی درج شدہ مجموعی تعداد گھٹ کر 58؍ ہزار69؍ رہ گئی ہے  اور  اِن سبھی کا علاج جا ری ہے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں گزشتہ روز210؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض منظر عام پر آئے  اور  3؍ مریضوں کی موت کا اندراج ہوا۔ مرنے والوں میں بیڑ ضلعے سے  2؍  اور ناندیڑ ضلعے سے ایک مریض شامل ہے۔ بیڑ ضلعے میں کَل کورونا وائرس کے 100؍ نئے مریض پائے گئے ۔ وہیں عثمان آباد میں45؍ لاتور میں22؍ اور  جالنہ ضلعے میں 18؍ مریضوں کا اضا فہ درج کیا گیا۔

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد ضلعے میں کَل کورونا وائرس کے 16؍ مریض منظر عام پر آئے ۔ اِس تعداد میں 6؍ مریض اورنگ آباد کی میونسپل حدود سے ہیں جبکہ 10؍ مریضوں کا تعلق اورنگ آباد کے دیہی علاقوں سے ہے۔ اِسی طرح ناندیڑ میں7؍ پر بھنی میں ایک اور ہنگولی میں بھی ایک شخص میں کورونا وائرس کی کَل تصدیق ہوئی ہے۔

***** ***** ***** 

بیڑ ضلعے میں مہا تما گاندھی روز گار ضما نتی منصوبے میں ہوئی مبینہ بے ضا بطگیوں کے معاملے میں ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے بیڑ کے نئے ضلع کلکٹر رادھا بِنود شر ما کو 4؍ ہفتوں کے اندر اپنا جواب دینے کو کہا ہے ۔ کَل ہوئی سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ضرورت پڑ نے پر ضلع کلکٹر دوسرے افسران کی مدد لیں اور4؍ ہفتوں کی مہلت میں اپنا جواب پیش کریں۔ساتھ ہی عدالت نے بیڑ کے اُس وقت کے ضلع کلکٹر رویندر جگتاپ کو کسی طرح کی راحت نہیں دی ۔ جسٹِس رویندر گھو گے اور جسٹِس  ایس  این  میہرے  پر مشتمل بینچ اِس معاملے کی سنوائی کر رہی ہے۔ تاہم تو ہینِ عدالت معاملے پر کَل سنوائی نہیں ہو سکی۔

***** ***** ***** 

عثمان آ باد ضلعے کے عمر گہ تعلقے کے کَڑ دورا گائوں کے ضلع پریشد اسکول کے اُستاد اُمیش رگھو ناتھ کھو سے کو مرکزی حکو مت کے قومی مثالی ٹیچر انعام کے لیے چُنا گیا ہے ۔ مرکزی وزارتِ تعلیم کی جانب سے ملک بھر کے 45؍ اسا تذہ کو مثالی ٹیچر انعام کے لیے چنا گیا ہے ۔ اِن میں مہاراشٹر کے 2؍ اساتذہ شامل ہیں۔

***** ***** ***** 

عثمان آباد ضلعے کے تلجا پور میں واقع منکا وَتی تا لاب کی جگہ ہڑپنے کے معاملے میں مشتبہ ملزمین تلجا پور کے سابق صدر بلدیہ  دیو آنند روچ کاری  اور  اُن کے بھائی با لا صاحب روچ کاری کو کَل ممبئی سے گرفتار کر لیا گیا۔ مقامی مندر کے پجا ری  او ر  سماجی خدمتگاروں نے در خواست میں الزام لگا یا تھا کہ روچ کاری بِرادران نے منکاوَتی تالاب کی زمین ہتھیا لی ہے۔ جس کے بعد عثمان آ باد ضلع کلکٹر نے جانچ کمیٹی نامزد کی تھی ۔جانچ کمیٹی کی رپورٹ کے مطا بق دو نوں بھائیوں کے خلاف کیس درج کر لیا گیا تھا ۔ تب سے دو نوں بھائی پولس کو چکمہ دے رہے تھے۔ تاہم کَل اُنھیں ممبئی سے گرفتار کر لیا گیا۔

***** ***** ***** 

معروف مراٹھی اسٹیج اداکارہ سیما موگھے کَل چل بسیں۔ 62؍ سالہ سیما مو گھے نے کَل پونے میں آخری سانس لی ۔ اُنھوں نے قریب 5؍ دہائیوں تک مختلف اسٹیج ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جو ہر دکھائے ۔ اِن میں ’’شا نتتا کورٹ چالو آہے‘‘  ڈرامے میں سیما موگھے کے ذریعے ادا کئے گئے  ’’بینا رے بائی ‘‘  کے کر دار کو شائقین نے کافی پسند کیا تھا۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ کے کئی مقا مات پر کَل بارش ہوئی۔ وہیں 5؍ ضلعوں کے24؍ ڈویژنوں میں کَل ژالہ باری کا اندراج ہوا۔ ہنگولی‘ جالنہ ‘ پر بھنی  اور  اورنگ آ باد ضلعوں میں کَل موسلا دھار بارش ہوئی۔ ہنگولی ضلعے کے اَونڈھا ناگناتھ تعلقے میں واقع سِدّھیشور ڈیم 100؍ فیصد لبریز ہو گیا جس کے بعد ڈیم کے 14؍ در وازوں میںسے

6؍ دروازوں کو ایک فٹ تک کھول دیا گیا ہے۔ اِس وقت بھی سِدھیشور ڈیم سے پورنا ندی میں پانی کا اخراج جاری ہے۔ پورنا ندی کے کنا رے آباد ہنگولی  اور  پر بھنی ضلعوں کے تیس گائوں کو چو کس رہنے کو کہا گیا ہے ۔ اورنگ آباد ضلعے میں بھی گزشتہ 2؍ دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اِس بارش سے ند یوں اور نالوں میں طغیا نی آ گئی ہے۔ پیٹھن تعلقے کے پا چوڑ کی گلہا ٹی ندی ‘  نو گائوں کی ویر بھدرا ندی  اور  وِہا مانڈوا کی سُلوچنا ندی میں پانی کا تیز بہائو دیکھا جا رہا ہے۔

آج علی الصبح بھی اورنگ آ باد شہر میں مو سلا دھار بارش ہوئی ۔

***** ***** ***** 

اور آخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے ...

٭ مرکزی کا بینہ نے قومی پام تیل منصوبے کو دی منظوری ‘ منصوبے کا مقصد ملک کا خوردنی تیل کی در آمدات پر انحصار کم کر نا  اور  گھریلو پیداوار میں اضا فہ کرنا ہے 

٭ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے کورونا وائرس کی ممکنہ تیسری لہر کے بارے میں کیا خبر دار ‘ کہا حفظانِ صحت کے اصولوں پر کریں عمل  ‘ حکو متی کوششوں میں عوام سے تعاون کی اپیل کی

٭ سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کی در خواست کو کیا خارج ‘ در خواست میں دیشمکھ نے اپنے خلاف دائر CBI کی فردِ جرم کو ردّ کرنے کا مطالبہ کیا تھا

اور

٭ بیڑ ضلعے میں مہاتما گاندھی روزگار ضما نتی منصوبے میں ہوئی  مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے میں ممبئی ہائی کورٹ نے بیڑ ضلع کلکٹر کو جواب دینے کے لیے دیا 4؍ ہفتوں کاو قت

اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

خبروں کا یہ بُلیٹِن آکاشوانی اورنگ آ باد کے یو ٹیوب چینل  آکاشوانی سما چار اورنگ آ باد   یا

  Aurangabad AIR News   پر دوبارہ کسی بھی وقت سنا جا سکتا ہے۔

٭٭٭٭٭


No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 10.10.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 10 October 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्...