Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 23 December 2021
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۳ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ دسمبر ۲۰۲۱ء
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
کورونا تدارک ٹیکہ کاری مہم میں ملک دیڑھ سو کروڑ کا ہدف حاصل کرنے کی سمت گامزن ہے۔تاہم کورونا وائرس کا اومائیکرون ویرئنٹ پائے جانے کی وجہ سے تشویش لاحق ہے۔ اس لیے سامعین سے گذارش ہے کہ کورونا مدافعتی ٹیکے لینے میں انتظامیہ سے تعاون کریں اور دوسروں کی بھی مدد کریں۔ کورونا وائرس کا خطرہ ہنوز باقی ہے۔ ماسک کا استعمال کریں۔ محفوظ سماجی فاصلہ برقراررکھیں۔ ہاتھ، چہرہ بار بار دھوئیں۔ کووِڈ 19- سے متعلق مزید معلومات اور مدد کیلئے
011-23 97 80 46 اور 1075 اس قومی امدادی مرکز سے یا 020- 26 12 73 94 اس ریاستی امدادی مرکز سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے.
٭ شکتی فوجداری قا نون مہاراشٹر تر میمی بِل کے ضمن میں مشتر کہ کمیٹی کی رپورٹ قا نون ساز اسمبلی میں پیش
٭ مختلف محکموں میں نو کر بھر تی امتحا نات گھپلوں سمیت دیگر مسئلوں پر اسمبلی میں خانہ جنگی بحث‘ 3؍ سبکدوش سیکریٹریوں کی معرفت جانچ کر نے کا حکو مت کا اعلان
٭ پارلیمنٹ کا سر مائی اجلاس غیر معینہ مدّت کے لیے ملتوی
٭ ریاست میں کووِڈ کے نئے ایک ہزار201؍ مریض ‘ مراٹھواڑہ میں2؍ افراد فوت تاہم 30؍ نئے متاثرین
٭ مقامی خود مختار اِداروں کی خالی نشستوں کے ضمنی انتخا بات میں مراٹھواڑہ میں مہا وِکاس فرنٹ تاہم ریاست کے دیگر علاقوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امید وار کامیاب
اور
٭ ایشیائی ہا کی چیمپئن شِپ مقا بلے میں بھارت کو کانسے کا تمغہ
اب خبریں تفصیل سے....
شکتی فوجداری قا نون مہاراشٹر تر میمی بِل2020 کے ضمن میں مشتر کہ کمیٹی کی رپورٹ وزیر داخلہ دلیپ وڑسے پاٹل نے کَل قانون ساز اسمبلی میں پیش کی۔ آندھرا پر دیش کے دِشا قا نون کی بنیاد پر تیار کیا گیا یہ بِل اسمبلی کے گزشتہ سر مائی اجلاس میں پیش کیا گیا تھا۔ تاہم مشتر کہ کمیٹی کے پاس روانہ کر دیا گیا تھا -
خواتین پر نا انصا فی ‘ تشدد کے معاملا ت میں پولس اندرون 30؍ یو م جانچ مکمل کریں ۔ ایسی سفا رش مشتر کہ کمیٹی نے کی ہے۔ایسِڈ حملوں کے معاملات میں کم از کم15؍ سال کی غیر ضما نتی قید کی سزا ‘ اِسی طرح نقد رقم کے جر ما نے کی گنجائش کی سفارش بھی کمیٹی نے کی ہے ۔ یہ بات وڑ سے پاٹل نے کہی ہے ۔
***** ***** *****
مختلف محکموں میں نو کر بھر تی امتحا نات کھپلوں اور دیگر مسئلوں پر قا نون ساز اسمبلی میں کَل اجلاس کے پہلے دِن خانہ جنگی بحث ہوئی ۔ قا نون ساز اسمبلی کے انتخاب خفیہ رائے شما ری طریقہ ٔ کار کے بجا ئے صوتی رائے دہی طریقہ کار سے لینے کی تجویز کو کَل حکو مت کی پار ٹیوں نے اکثر یت کے ساتھ پاس کر دیا ۔ اِس تبدیلی کے ضمن میں حر کت کرنے کی اطلاع دینے کی مدّت 10؍ یو م سے ایک دن کر نے کا فیصلہ اِس موقع پر اکثر یت سے لیا گیا ۔حزب مخالف پارٹی رہنما دیویندر پھڑ نویس نے اِس تبدیلی کی شدید مخالفت کی۔
اراکین کے آئینی حقوق سے انکار کیا جا رہا ہے ایسا الزام عائد کر تے ہوئے حزب مخالف پارٹی اراکین نے اجلاس سے واک آئوٹ کیا۔
اِسی بیچ صفر وقفے کے دوران حزب مخالف پارٹی رہنما دیویندر پھڑ نویس نے نو کر بھر تی امتحا نات گھپلوں کی جانب توجہ مبذول کر وائی اور اِس معاملے پر بحث کا مطالبہ کیا۔اِس مطالبے کی کانگریس کے نا نا پٹو لے نے حمایت کی۔
ریاست کی عوام کو معلومات حاصل ہو اِس لیے اِن گھپلوں پر بحث کر نے کی ضرورت پر پٹو لے نے زور دیا ۔ مختلف محکموں میں ہوئی نو کر بھر تی امتحا نات گھپلوں کے سلسلے میں 3؍ سبکدوش سیکریٹریوںکی معرفت جانچ کی جا ئے گی ۔ اِس کی اطلاع وزیر صحت راجیش ٹو پے ئنے قا نون ساز اسمبلی میں دی ۔ فی الحال طلبا کے امتحا نات کیسے لیے جا ئیں اِس پر جلد ہی فیصلہ کیا جا ئے گا ۔اِسی طرح اِن طلباسے کسی قسم کی امتحان کی فیس نہیں لی جا ئے گی ۔ یہ بات ٹو پے نے کہی ہے۔ اِس سلسلے میں پولس جانچ کے دوران جو خا طی پائے گئے اُن کے خلاف سخت کار وائی کی جا ئے گی ۔ اِس میں وزراکی شمو لیت کے ضمن میں پولس کا سائبر شعبہ جانچ کرر ہا ہے۔ اِس کی اطلا ع وزیر صحت نے دی ۔
سر مائی اجلاس کے پہلے دِن کل آنجہا نی اراکین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اِس میں اورنگ آ باد ضلعے کے ویجا پور کے آر ایم وانی ‘ ناندیڑ ضلعے کے مُد کھیڑ کے ناگ ناتھ رائو راون گائونکر ‘ بھو کر دن جعفر آباد حلقہ انتخاب کے سنتوش دسپوتے شامل ہیں۔ ریا ستی قانون ساز کونسل کے رکن ہیمنت رن پِسے کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی نشست پر منتخب ہوئی رکن ڈاکٹر پرگیا راجیو ساتَو نے کَل قا نو ن ساز کونسل میں رکن کے عہدے کاحلف لیا۔
دریں اثنا اجلاس کے آغاز سے قبل حزب اختلاف پارٹیوں کے اراکین نے کسانوں کے مسائل اور دیگر مسائل پر اسمبلی کی سیڑ ھیوں پر حکو مت کے خلاف نعرے بازی کی۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
پارلیمنٹ کا سر مائی اجلاس کَل غیر معینہ مدّت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ۔ مقررہ مدّت سے ایک دِن پہلے ختم ہونے والے اِس اجلاس کے دوران کسانوں کے مسائل ‘ لکھیم پور کھیری معاملہ‘ 12؍ اراکین پارلیمنٹ کی معطّلی سمیت دیگر مسائل پر حزب مخالف کی جانب سے کی گئی ہنگا مہ آ رائی کی وجہ سے اجلاس کی کار وائی بار بار متاثر ہوئی ۔ لوک سبھا میں82؍ فیصد کام ہوا۔ 9؍ بِل پاس کیے گئے اِس کی اطلاع اسپیکر اوم بِر لا نے دی ۔
***** ***** *****
راجیہ سبھا میں تنا سب کے لحاظ سے بہت کم کام ہوا۔ یہ بات راجیہ سبھا کے صدر ایم وینکیا نائڈو نے کہی ہے ۔ اجلاس کا کام کاج بہترین طریقے سے چلا نے کے لیے اراکین کو کوشش کر نے کی ضرورت پر نائڈو نے زور دیا ۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کووِڈ وباسے متاثر ہ نئے ایک ہزار201؍ مریضوں کی شنا خت ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے ریاست میںکووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد66؍ لاکھ52؍ ہزار166؍ ہو گئی ہے۔ کَل8؍ مریض دوران علاج چل بسے ۔ ریاست میں اِس وبا سے مر نے والوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ41؍ ہزار375؍ ہو گئی ہے ۔ شرح اموات
2؍ اعشا ریہ ایک دو فیصد پر بر قرار ہے ۔ کَل953؍ مریض صحت یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 64؍ لاکھ
99؍ ہزار760؍ مریض کورونا وائرس سے نجات حاصل کر چکے ہیں۔کووِڈ نجات کی شرح97؍ اعشاریہ سات ایک فیصد ہو گئی ہے۔ ریاست میں فی الحال سات ہزار350؍ مریضوں کا علاج جاری ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل30؍ نئے کورونا وائرس مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔ تاہم 2؍ مریض دوران علاج چل بسے ۔ مر نے والوں میں جالنہ اور بیڑ اضلاع کا فی کس ایک مریض شامل ہے ۔
بیڑ ضلعے میں 9؍ مریض پائے گئے ۔ اورنگ آباد 8؍ ناندیڑ6؍ لاتور 3؍ تاہم عثمان آ باد اور جالنہ اضلاع میں فی کس 2؍ مریض پائے گئے ۔ پر بھنی اور ہنگولی اضلاع میں کَل ایک بھی کورونا وائرس متاثر ہ مریض کی شناخت نہیں ہوئی ۔
اِسی بیچ ناندیڑل ضلعے کے حما یت نگر کے3؍ کووِڈ متا ثرہ کے نمو نے اومائی کرون جانچ کے لیے پونے کی تجزیہ گاہ روانہ کیے گئے ہیں۔ یہ تینوں افراد جنوبی افریقہ سے واپس آئے ہیں ۔ ایسی خبر موصول ہوئی ہے ۔
***** ***** *****
ریاست کے مقا می خود مختار اِدارں کے خا لی نشستوں کے لیے ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج کَل ظا ہر کر دیے گئے ۔ مراٹھواڑہ کے ضمنی انتخا بات میں مہا وِکاس فرنٹ نے بازی ما رلی ہے ۔ تاہم ریاست کے دیگر علاقوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امید وار کامیاب رہے ۔
***** ***** *****
ایشیائی ہا کی چیمپئن شِپ مقابلے میں بھا رت نے پا کسان کو شکست دے کر کانسے کا تمغہ حاصل کر لیا ہے ۔ بھارت نے پا کستان کو 4-3؍ک سے شکست دی ۔
***** ***** *****
آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے ...
٭ شکتی فوجداری قا نون مہاراشٹر تر میمی بِل کے ضمن میں مشتر کہ کمیٹی کی رپورٹ قا نون ساز اسمبلی میں پیش
٭ مختلف محکموں میں نو کر بھر تی امتحا نات گھپلوں سمیت دیگر مسئلوں پر اسمبلی میں خانہ جنگی بحث‘ 3؍ سبکدوش سیکریٹریوں کی معرفت جانچ کر نے کا حکو مت کا اعلان
٭ پارلیمنٹ کا سر مائی اجلاس غیر معینہ مدّت کے لیے ملتوی
٭ ریاست میں کووِڈ کے نئے ایک ہزار201؍ مریض ‘ مراٹھواڑہ میں2؍ افراد فوت تاہم 30؍ نئے متاثرین
٭ مقامی خود مختار اِداروں کی خالی نشستوں کے ضمنی انتخا بات میں مراٹھواڑہ میں مہا وِکاس فرنٹ تاہم ریاست کے دیگر علاقوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امید وار کامیاب
اور
٭ ایشیائی ہا کی چیمپئن شِپ مقا بلے میں بھارت کو کانسے کا تمغہ
اِس کے ساتھ علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment