Thursday, 22 September 2022

آکاشوانی اورنگ آباد ‘ علاقائی خبریں ‘ تاریخ : 22 ؍ ستمبر 2022ء ‘ وقت : صبح 09.00 سے 09.10 ؍ بجے تک

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 22 September 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۲ ؍  سِتمبر  ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے  ...

٭ جالنہ میں ساڑھے چار سو کروڑ  روپیوں کے ملٹی ماڈل لاجِسٹِک پارک قائم کرنے کے لیے 

ہائی وے لاجِسٹِک مینجمنٹ اور جواہر لال نہرو پورٹ اتھا ریٹی کے ما بین سمجھوتہ معاہدہ  

٭ مرکزی حکو مت کی طرز پر ریاستی املاک تعمیر نو کمپنی قائم کرنے کا ریا ستی کا بینہ کا فیصلہ

٭ اَوسہ میں سِوِل اعلیٰ سطحی عدالت قائم کرنے کو منظوری

٭ پولس کے رخصت ِ اتفاقی کی تعداد میں اضا فہ 

٭ مراٹھا سماج کے ایک ہزار64؍ امید واروں کو مختلف شعبوں میں تقرر کرنے کے لیے جی آر  جاری 

٭ ممبئی کے پترا چال گھپلے کے معاملے میں ہماری جانچ کی جائے  ‘  راشٹر وادی کانگریس کے صدر شرد پوار کی 

حکو مت سے اپیل 

٭ ممبئی میونسپل کار پوریشن کے انتخابات ایک ماہ میں اور اِسی وقت قانون ساز اسمبلی کے انتخابات منعقد 

کر کے دکھائیں  ‘  شیو سینا پارٹی چیف اُدّھو ٹھا کرے 

٭ شیو سینا یہ پرائیوٹ لِمیٹیڈ کمپنی نہیں ہے ‘ باڑا صاحب کے خیا لات کو آ گے بڑھا نے والی پارٹی ہے  ‘  

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے کا جواب 

اور

٭ اِنگلینڈ کی خواتین کر کٹ ٹیم کے ساتھ دوسرا  ایک روزہ مقابلے میں بھارت کی88؍ رنز سے کامیابی


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ جالنہ میں ملٹی ماڈل لاجِسٹِک پارک قائم کرنے کے لیے نیشنل ہائی ویز لاجِسٹِک مینجمنٹ اور جواہر لال نہرو پورٹ اتھاریٹی کے ما بین سمجھو تہ معاہدہ کیا گیا ۔ اِس پرو جیکٹ کی وجہ سے مراٹھواڑہ  اور  وِدربھ کی تر قی کی رفتار میں اضا فہ ہو گا ۔ ایسا تیقن مرکزی راستوں کے ٹرانسپورٹ وزیر نتن گڈ کری نے ظاہر کیا ہے ۔ دِلّی میں کَل اِس معا ہدے پر دستخطیں کی گئی ۔ بعد ازاں وہ میڈیا سے مخاطب تھے۔ اِس پرو جیکٹ کی قیمت ساڑھے چار سو کروڑ روپئے ہے ۔ اِس پرو جیکٹ کی وجہ سے جالنہ  اور  اورنگ آباد  سمیت  مراٹھواڑہ کے تمام اضلاع اِسی طرح  بلڈانہ علاقے کے تجارت  ‘  صنعت  کے مال کی حمل و نقل تیزی سے اور کم خرچ میں ہو گی۔ مقامی روز گار فراہم ہو گا  اور  صنعتی تر قی کو فروغ  حاصل ہو گا ۔ ایسا تیقن گڈ کری نے ظاہر کیا ۔ مرکزی مملکتی وزیر مالیات ڈاکٹر بھاگوت کراڑ ‘  ریلوے مملکتی وزیر رائو صاحب دانوے سمیت کئی معزیزشحصیتیں اِس موقعے پر موجود تھیں ۔

مرکزی حکو مت کی طر ز پر ریاستی املاک تعمیر نو کمپنی قائم کرنے کا فیصلہ ریاستی کا بینہ نے لیا ہے ۔ اِس فیصلے کی وجہ سے حکو مت کی اراضی  ‘  سر مایہ  ‘  قرض اِسی طرح ضمانت اِس ضمن میں عوامی مفاد کا تحفظ ہو گا ۔ 

بھارت رتن لتا دینا ناتھ منگیشکر بین الاقوامی موسیقی کالج کے سر ٹیفکیٹ کورسیز 28؍ ستمبر سے شروع کرنے کو ریاستی کا بینہ کی کَل کی میٹنگ میں منظوری دی گئی ۔

***** ***** ***** 

لاتور ضلعے کے اَوسہ میں سِوِل جج اعلیٰ سطحی عدالت قائم کر کے روز گار فراہم کرنے کو کا بینہ نے منظوری دی ہے ۔ ریاست میں پولس سپاہیوں  اور  پولس سپرنٹنڈنٹ کی رخصت اتفاقی کی تعداد12؍ سے20؍ کر نے کا فیصلہ بھی کا بینی میٹنگ میں لیا گیا ۔ پولس پر کام کے بوجھ  ‘  مختلف تہواروں  اور  فیسٹیول کے تحت بندو بست  ‘  وی آئی پی ڈیو ٹی کی وجہ سے رخصت اتفاقی میں اضا فہ کیا گیاہے ۔ اِسی کے ساتھ 75؍ ہزار پولس کی بھر تی کرنے کےلیے بھی حکو مت نے منظوری دی ہے ۔

***** ***** ***** 

مراٹھا سماج کے ایک ہزار64؍ امید واروں کو حکو مت کے مختلف شعبوں میں تقرر کرنے کا ریاستی حکو مت نے فیصلہ کیا ہے ۔ اِس سلسلے میں سر کاری حکم نا مہ  GR کَل جا ری کیا گیا ۔

***** ***** ***** 

ممبئی کے گورے گائوں پترا چال معاملے میں جانچ کرنے کی اپیل سابق وزیر اعلیٰ شرد پوار نے ریاستی حکو مت سے کی ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اتُل بھات کھڑ کر  نے کَل اِس سلسلے میں پوار کی جانچ کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ اِس کے پس منظر میں پوار نے کَل ممبئی میں صحا فتی کانفرنس میں یہ بات کہی ۔ اِس معاملے میں جانچ کے لیے ہم تیار ہیں ۔ جلد از جلد جانچ کی جا ئے  تاہم  ہم پر عائد کیے گئے الزامات جانچ میں ثابت نہیں ہوئے تو الزام عائد کرنے والے کے خلاف سر کار اپنا رول ظاہر کریں یہ بات پوار نے کہی ہے ۔

***** ***** ***** 

ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخاب ایک ماہ میں  اور  اُسی وقت قانون ساز اسمبلی کے انتخا بات منعقد کر کے دکھائیں ۔ ایسی اپیل سابق وزیر اعلیٰ  نیز  شیو سینا چیف اُدھو ٹھا کرے نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اِسی طرح مرکزی وزیر داخلہ امِت شاہ سے کی ہے ۔ وہ کَل ممبئی میں گورے گائوں میں شیو سینکوں سے مخاطب تھے ۔ شیو سینا چھو ڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ اقتدار قائم کرنے کے لیے گئے ہوئے اراکین ِ اسمبلی پر اُنھوں نے سخت تنقید کی ۔

***** ***** ***** 


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


شیو سینا یہ پرائیو یٹ لِمیٹیڈ کمپنی نہیں ہے  ‘   باڑا صاحب کے خیا لات کو آ گرےلے جانے والی یہ پارٹی ہے ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے یہ بات کہی ہے ۔ نئی دِلّی میں مہا راشٹر سدن میں شیو سینا کے تمام ملک کے ریاستی چیف کے اجلاس سے وہ مخا طب تھے ۔ اِس موقعے پر اُن کا راجستھانی صافہ باندھ کر اِسی طرح مہا رانا پر تا پ کی مورتی دے کر استقبال کیا گیا ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل کووِڈ وباء کے نئے 640؍ مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد81؍ لاکھ17؍ ہزار24؍ ہو گئی ہے ۔ کَل اِس وباء کی وجہ سے5؍ افراد فوت ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک اِس وباء کی وجہ سے مر نے والے مریضوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ48؍ ہزار319؍ ہو گئی ہے ۔ شر ح اموات ایک اعشا ریہ 82؍ فیصد ہے ۔ کَل801؍ مریض صحت یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 79؍ لاکھ

64؍ ہزار655؍ مریض اِس وباء سے نجات حاصل کر چکے ہیں ۔ کووِڈ سے نجات کی شر ح 98؍ اعشا ریہ 12؍ فیصد ہو گئی ہے ۔ ریاست میں فی الحال 4؍ہزار50؍ مریضوں کا علاج جا ری ہیں ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل52؍ کورونا وائرس متاثرہ مریضوں کا اندراج ہوا ۔ اِس میں عثمان آباد ضلعے میں19؍  اورنگ آ باد 15؍  لاتور14؍ جالنہ  ‘  ہنگولی  ‘  پر بھنی  اور  بیڑ اضلاع میں فی کس ایک مریض پا یا گیا ۔

***** ***** ***** 

شیو سینا کے شِندے گروپ میں شامل ہوئے رام داس کدم نے شیو سینا چیف اُدھو ٹھا کرے کے سلسلے میں قابل اعتراض بیان دینے کے ضمن میں کَل اورنگ آ باد میں کدم کی تصویرکو جو تے مار کر احتجاج کیا گیا اِس موقعے پر موجود شیو سینکوں نے کدم کے خلاف زور دار نعرے بازی کرتے ہوئے تصویر کو نظر آتِش کیا ۔

***** ***** ***** 

قدیم پینشن اسکیم عائد کی جائے ۔ اِس مطالبے پر ریاستی سر کاری ملازمین مرکزی تنظیم کی جانب سے کَل احتجاج کیاگیا ۔ شو لا پور ‘  اورنگ آ باد  اور  لاتور میں ملازمین تنظیموں کی جانب سے ٹو وہیلر ریلی نکالی گئی ۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ ضلعے کے مُد کھیڑ تعلقے میں بارڈ میں گڑھوں کو بچا نے میں ڈرائیور کاقابو ختم ہو نے سے ٹیمپو پلٹ جانے سے ہوئے حادثے میں 3؍ سبزی فروش ہلاک ہو گئے   اور  12؍ افراد زخمی ہو گئے ۔ کَل صبح یہ حادثہ پیش آیا ۔

***** ***** ***** 

بھارت  اور  اِنگلینڈ خواتین کر کٹ ٹیموں کے در میان کینٹ بیری میں جاری سیریز کے دوسرے ایک روزہ مقابلے میں بھارت نے 88؍ رنز سے کامیابی حاصل کر لی ۔ اِس کامیابی کے ساتھ 3؍ مقابلوں کی اِس سیریز میں بھارتیہ خواتین ٹیم نے

 2 - 0 ؍  سے سبقت حاصل کر لی ۔ کَل ہوئے مقابلے میں پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے بھارتیہ ٹیم نے اِنگلینڈ کے سامنے کامیابی کےلیے334؍ رنز کا ہدف رکھا ۔ کپتان ہر من پریت کور نے115 ؍  گیندوں میں143؍ رنز بنائے ۔ اِنگلینڈ کی ٹیم334؍ کے نشانے کا پیچھا کرتی ہوئی 44؍ ویں  اوور میں245؍ رنز بنا کر آل آئوٹ ہو گئی ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد ضلعے کے ویجا پور میں نا رنگی -سارنگی ڈیم میں فی الحال 96؍ فیصد پانی کا ذخیرہ ہے ۔ پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ کسی بھی لمحے پانی کا اخراج کیا جا سکتا ہے ۔ اِس کی وجہ سے ندی کے کنارے کے دیہاتوں کو محتاط رہنے کا اشا رہ محکمہ آبپاشی نے دیا ہے ۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے ...

٭ جالنہ میں ساڑھے چار سو کروڑ  روپیوں کے ملٹی ماڈل لاجِسٹِک پارک قائم کرنے کے لیے 

ہائی وے لاجِسٹِک مینجمنٹ اور جواہر لال نہرو پورٹ اتھا ریٹی کے ما بین سمجھوتہ معاہدہ  

٭ مرکزی حکو مت کی طرز پر ریاستی املاک تعمیر نو کمپنی قائم کرنے کا ریا ستی کا بینہ کا فیصلہ

٭ اَوسہ میں سِوِل اعلیٰ سطحی عدالت قائم کرنے کو منظوری

٭ پولس کے رخصت ِ اتفاقی کی تعداد میں اضا فہ 

٭ مراٹھا سماج کے ایک ہزار64؍ امید واروں کو مختلف شعبوں میں تقرر کرنے کے لیے جی آر  جاری 

٭ ممبئی کے پترا چال گھپلے کے معاملے میں ہماری جانچ کی جائے  ‘  راشٹر وادی کانگریس کے صدر شرد پوار کی 

حکو مت سے اپیل 

٭ ممبئی میونسپل کار پوریشن کے انتخابات ایک ماہ میں اور اِسی وقت قانون ساز اسمبلی کے انتخابات منعقد 

کر کے دکھائیں  ‘  شیو سینا پارٹی چیف اُدّھو ٹھا کرے 

٭ شیو سینا یہ پرائیوٹ لِمیٹیڈ کمپنی نہیں ہے ‘ باڑا صاحب کے خیا لات کو آ گے بڑھا نے والی پارٹی ہے  ‘  

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے کا جواب 

اور

٭ اِنگلینڈ کی خواتین کر کٹ ٹیم کے ساتھ دوسرا  ایک روزہ مقابلے میں بھارت کی88؍ رنز سے کامیابی


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭٭٭


No comments:

आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 01.10.2026 रोजीचे दुपारी 01.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date - 01 October 2026 Time 01.00 to 01.05 PM Language Marathi आकाशवाणी छत...