Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 22 October 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۲؍ اکتوبر ۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے...
٭ کسانوں کی مستقل تر قی کے لیے خاص ایکشن خا کہ ‘ وزیر اعلیٰ کا اعلان
٭ آبی بر قی پرو جیکٹس کی تجوید اور جدید کاری کے لیے ایک ماہ میں پالیسی تیار کرنے کی نائب وزیر اعلیٰ کی ہدایت
٭ خواتین اور اطفال تر قیاتی شعبے کے مائیگریشن مانیٹرنگ سسٹم کا افتتاح
٭ آرِک سِٹی کو ممبئی-ناگپور سمرُدّھی ہائی وے سے جوڑ نے کی وزیر صنعت اُدئے سامنت کی ہدایت
٭ دیوالی کے ضمن میں اورنگ آباد سمیت 6؍ مقا مات پر ’’ لکھ لکھ چندیری ‘‘ پروگرام کا اہتمام
٭ مراٹھواڑہ میں کئی مقا مات پر کَل بھی واپسی کی بارش ‘ نقصانات کے پنچ نا مے کرنے کی وزیر زراعت کی ہدایت
اور
٭ T-20 ؍ کر کٹ عالمی مقابلے میں آئر لینڈ کی جانب سے ہوئی شکست سے ویسٹ اِنڈیز مقابلے سے باہر
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ کسانوں کی مستقل تر قی ہو اِس لیے خاص ایکشن خاکہ تیار کیا جائے گا ۔ اِس کا اعلان وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے
کیا ہے ۔ ناسک امداد باہمی شکر کار خانے کے کشید ہنگام کا افتتاح کر تے ہوئے وہ مخاطب تھے ۔ کسانوں کے لیے دی جا رہی امدادی اسکیموں کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ فوراً امداد کے طور پر 5؍ ہزار روپئے دیے جا رہے ہیں ۔ گھروں میں ہوئے نقصانات ‘ اناج ‘ کپڑے پانی سے خراب ہو گئے اِس کے لیے 15؍ ہزار روپئے کر دیے گئے ۔ ہم صرف کسانوں کی فلاح کے لیےیہ کر رہے ہیں ۔ یہ بات کہتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مستقل کسانوں کا فائدہ ہو اِس کے لیے حکو مت خاص ایکشن خاکہ تیار کر رہی ہے ۔ چھتر پتی شاہو مہاراج ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر اور انسانی تر قیاتی اِدارے کے نا سک ڈویژن کے آفس کا افتتاح کَل وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں عمل میں آ یا ۔
***** ***** *****
ریاست کے 8؍ آبی بر قی پرو جیکٹس کی تجدید کاری اور جدید کاری کرنے کے لیے آبی وسائل محکمہ اور مہا نِر متی کمپنی کے اشترا ک سے ایک ماہ میں پالیسی تیار کرنے کی ہدایت نائب وزیر اعلیٰ نیز آبی وسائل اور سود مند علاقوں کی تر قیاتی وزیر دیویندر پھڑ نویس نے دی ہے ۔ کَل ممبئی میں اِس ضمن میں ہوئی میٹنگ میں وہ مخاطب تھے ۔ آبی وسائل محکمے کا آبی بر قی پرو جیکٹ مقرررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے اقدا مات کریں ۔ مجوزہ پرو جیکٹ کم از کم 3؍ سال میں مکمل کرنے کے لیے پالیسی تیار کریں وغیرہ ہدایتیں پھڑ نویس نے اِس موقعے پر افسران کو دی ۔
***** ***** *****
ہجرت کرنے والی حاملہ‘ بچوں کی پر ورش کر رہی ماں اور بچوں کی معلو مات فوراً ایک سسٹم پر مہیا کرنے والے ملک کے پہلے اِمیگریشن مانیٹرنگ سسٹم کا افتتاح کَل خواتین و اطفال تر قیاتی وزیر منگل پر بھات لوڈھا کے ہاتھوں عمل میں آ یا ۔ اِس سسٹم کی وجہ سے ہجرت کرنے والی خواتین اور بچوں کی معلو مات فوراً فراہم ہو گی ۔ اِس کی وجہ سے مستحقین کو اسکیموں کا فائدہ آسان طریقے سے دیا جائے گا ۔
***** ***** *****
آرِک سٹی کو ممبئی -ناگپور شاہراہ سے جوڑ نے سے یہاں کی سر مایہ کاری میں یقیناً اضا فہ ہو گا ۔ متعلقہ مشنری فوراً یہ کام مکمل کریں ۔ ایسی ہدایت وزیر صنعت اُدئے سامنت نے دی ہے ۔ وہ کَل اورنگ آ باد میں آرِک سٹی کا دورہ کرنے کے بعد مخاطب تھے۔ 900؍ میٹر فاصلے کا یہ راستہ تیار کر نے سےممبئی اور پونا سے کنیکٹی وِٹی میں اضا فہ ہو گا اور وقت کی بچت ہو گی اور سر مایہ کار بڑے پیما نے پر سر مایہ کاری کریں گے ۔ ایسا تیقن اُنھوں نے ظاہر کیا ۔
***** ***** *****
آرِک سٹی میں شمسی توانائی کے پرو جیکٹس نصب کرنے کا منصوبہ بنائیں ۔ ٹرک ٹرمِنل بنائیں جائیں ۔ رہائشی بستیوں کے مسائل معلوم کرکے اُسے حل کرنے کی کوشش کرنے کی ہدایت سامنت نے دی ۔
دریں اثناء سامنت کے ہاتھوں کَل چکل تھا نہ صنعتی علاقے میں مراٹھواڑہ چھو ٹی صنعت تنظیم کے میٹنگ ہال کا افتتاح عمل میں آیا۔
***** ***** *****
مرکزی تفتیشی ایجنسیCBI کو ریاست میں کار وائی کرنے کے لیے ریاستی حکو مت سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ایسا فیصلہ حکو مت نے لیا ہے ۔ ریاست میں کسی قسم کی جانچ کرنے کے لیےCBI کو ریاستی حکو مت کی اجازت لینے کی ضرورت ہے ایسا فیصلہ 21؍ اکتوبر2020ء کو لیا گیا تھا ۔ تاہم ریاستی حکو مت کے اِس فیصلے کی وجہ سے CBI کو ریاست میں دوبارہ جانچ کرنے کا اختیار حاصل ہو گیا ہے۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
شیو سینا رہنما سنجئے رائوت کی عدالتی تحویل میں اضا فہ کر دیا گیا ہے ۔ گورےگائوں میں پترا چال اراضی بد عنوا نی کے سلسلے میں ED نے 31؍ جو لائی کو سنجئے رائوت کو حراست میں لیا تھا ۔ اِس کے بعد رائوت نے ضما نت کے لیے سیشن کورٹ میں عرضداشت پیش کی تھی ۔ اِس پر کَل سماعت ہوئی تاہم عدالت نے ضما نت نہ دیتے ہوئے آئندہ سماعت2؍ نومبر کو مقرر کی ۔ اِس کی وجہ سے رائوت کی عدالتی تحویل میں 2؍ نومبر تک اضافہ ہو گیا ۔
***** ***** *****
100؍ کروڑ مبینہ اصو لی کے سلسلے میں راشٹر وادی کانگریس کے سابق وزیر انیل دیشمکھ کی ضما نتی در خواست کوCBI نے خارج کر دیا ۔ دیشمکھ کی اِس ماہ کے شروع میں ممبئی ہائی کورٹ نےED معاملے میں ضما نت منظور کی تھی ۔ CBIکے پاس داخل معاملے میں اُنھوں نے ضمانت کے لیے در خواست دی تھی تاہم دیشمکھ ضمانت پر چھوٹنے کے بعد اِس معاملے کے ثبوت میں ردو بدل کر سکتے ہیں ۔ ایسا کہتے ہوئےCBI نے اِس ضما نتی درخواست پر اعتراض ظاہر کیا ۔ دیشمکھ کو گزشتہ سال نومبر میں حراست میں لیا گیا تھا۔
***** ***** *****
ریاستی حکو مت کے ثقا فتی امور محکمے کی معرفت دیوالی کے ضمن میںریاست میں اورنگ آباد ‘ ناسک ‘ پونے ‘ ناگپور اور امروتی اِن6؍ مقامات پر ’’ لکھ لکھ چندیری ‘‘ اِس ثقا فتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ ثقا فتی امور کے وزیر سُدھیر مُنگنٹیوار نے اِس کی اطلاع دی ۔ دیوالی صبح اور دیوالی شام اِس طرح کا یہ پروگرام ہو گا ۔ اورنگ آباد میں25؍ اور 26؍ اکتوبر کو یہ پروگرام ہو گا ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل بھی کئی مقامات پر واپسی کی بارش ہوئی ۔ ہنگولی ضلعے میں کئی مقا مات پر کَل صبح موسلا دھار بارش ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے سو یا بین کی فصلوں کا بڑے پیما نے پر نقصان ہوا ۔ ناندیڑ- اورنگ آباد راستے پر چو نڈی میں پُل کَل منہدم ہو گیا ۔ اِس کی وجہ سے ٹریفک مفلوج ہو کر رہ گئی تھی ۔ بیڑ ‘ لاتور ‘ پر بھنی ‘ عثمان آباد اضلاع کے کئی مقا مات پر کَل بارش ہوئی ۔ بارش کی وجہ سے خریف کی فصلوں کا نقصان ہوا ہے۔
***** ***** *****
واپسی کی بارش کی وجہ سے ہوئے نقصانات کے پنچ نا مے کرنے کی ہدایت وزیر زراعت عبد الستار نے دی ہے ۔ مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد ‘ جالنہ اور بیڑ اضلاع میں واپسی کی بارش کی وجہ سے ہوئے نقصان زدہ فصلوں کا کَل کھیتوں کے بندھاروں پر جاکر وزیر زراعت نے معائنہ کیا ۔ پنچ نا مے کرتے وقت ایک بھی نقصان زدہ کسان محروم نہ رہے ایسی ہدایت وزیر زراعت عبد الستار نے اِس موقعے پر دی ۔
***** ***** *****
آسٹریلیا میں جا ری T-20؍ کر کٹ عالمی کپ مقابلے میں کَل ہوئے بی گروپ کے اہلیتی مقابلے میں آئر لینڈ کر کٹ ٹیم نے ویسٹ اِنڈیز کو 9؍ وکٹس سے شکست دے دی ۔ اِس شکست کی وجہ سے ویسٹ اِنڈیز کی ٹیم اِس مقابلے سے باہر ہو گئی ہے ۔ اِس مقابلے میں بھارت کا پہلا مقابلہ 23؍ اکتوبر کو روایتی حریف پاکستان کے ساتھ ہو گا ۔
***** ***** *****
آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے....
٭ کسانوں کی مستقل تر قی کے لیے خاص ایکشن خا کہ ‘ وزیر اعلیٰ کا اعلان
٭ آبی بر قی پرو جیکٹس کی تجوید اور جدید کاری کے لیے ایک ماہ میں پالیسی تیار کرنے کی نائب وزیر اعلیٰ کی ہدایت
٭ خواتین اور اطفال تر قیاتی شعبے کے مائیگریشن مانیٹرنگ سسٹم کا افتتاح
٭ آرِک سِٹی کو ممبئی-ناگپور سمرُدّھی ہائی وے سے جوڑ نے کی وزیر صنعت اُدئے سامنت کی ہدایت
٭ دیوالی کے ضمن میں اورنگ آباد سمیت 6؍ مقا مات پر ’’ لکھ لکھ چندیری ‘‘ پروگرام کا اہتمام
٭ مراٹھواڑہ میں کئی مقا مات پر کَل بھی واپسی کی بارش ‘ نقصانات کے پنچ نا مے کرنے کی وزیر زراعت کی ہدایت
اور
٭ T-20 ؍ کر کٹ عالمی مقابلے میں آئر لینڈ کی جانب سے ہوئی شکست سے ویسٹ اِنڈیز مقابلے سے باہر
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment