Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date : 23 December 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۳ ؍ دسمبر ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
سب سےپہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ کورونا کے نئے ویریئنٹ کے پائے جانے کے پیش نظر عوام اِس کی روک تھام کے اصو لوں پر سختی سے عمل کریں ‘ وزیر صحت تا نا جی سا ونت کی اپیل
٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر میں پائے گئے کورونا کے 2؍ مریض ‘ اُن کے گلے کی رطو بت کے نمو نے جنوم جانچ کے لیے روانہ
٭ ناگپور ضلع بینک بد عنوا نی معاملے میں سابق وزیر سُنیل کیدار کو 5؍ برس کی سزائے قید
٭ مراٹھا سماج کے ساڑھے تین ہزار امید واروں کی EWSزمرے کےذریعے مازمت میں نامزدگی کا راستہ صاف
اور
٭ تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کے ذریعے اب تک ایک کروڑ سے زائد آیوشمان کارڈ تقسیم
اب خبریں تفصیل سے...
صحت عامہ اور خاندانی بہبود کے ریاستی وزیر تا نا جی ساونت نے ریاست میں کورونا کے نئے ویریئنٹ JN-1 کے پائے جانے پر عوام سے بے خوف رہنے اور اُس کی روک تھام کے اصو لوں پر سختی سے عمل در آمد کرنے کی اپیل کی ہے ۔ وزیر موصوف کل پونے میں محکمہ صحت کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ وزیر موصوف نے اِس موقع پر انتظامیہ کو ہدایت دی کہ کورونا مریضوں کی علیحد گی کے انتظام ‘ آکسیجن کی سہو لت ‘ ہنگا می طبی خد مات کے آلات کی کار کر دگی کے بارے میں بالمشا فہ معلو مات لیں اور اُس کی ویڈیو اعلیٰ افسران کو بھیجیں ۔ ساونت نے محکمہ صحت کو ہدایت دی ہے کہ وہ ضلعی سطح پر اسپتالوں کی طِبّی مشنری کی جانچ اور ماک ڈرل کر کے اُس سے متعلق رپورٹ آئندہ 3؍ دنوں میں پیش کریں ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر کے سڈ نوN-7؍ میں کورونا کے کل 2؍ مریض پائے گئے ہیں ۔ اِن میں ایک 10؍ سالہ بچی اور دوسری 65؍ سالہ ضعیف خاتون شامل ہے ۔ اِن دونوں مریضوں کو کورنٹین کیا گیا ہے ۔ میونسپل کارپوریشن کے صحت افسر ڈاکٹر پارس منڈلیچا نے بتا یا کہ اِن دونوں مریضوں کی حالت مستحکم ہے ۔ اُن کے گلے کی رطو بت کے نمو نے جنوم جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں ۔ اِن دو نوں کورونا مریضوں کے اہل خانہ کی بھی کورونا جانچ کی گئی ہے جس کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے ۔ یہ اطلاع ڈاکٹر منڈ لیچا نے دی ۔
اِسی دوران ضلع کلکٹر آستک کمار پانڈے نے ضلعے کی محکمہ صحت کو چو کس رہنے کی ہدایت دی ہے اور کہا ہے کہ مشتبہ مریضوں کی دیکھ بھال اور معائنے کیےجا ئیں ۔
***** ***** *****
اِسی طرح سانگلی میرج کپوار شہر میونسپل کارپوریشن علاقے میں بھی کورونا کے 2؍ مریض پائے گئے ہیں ۔ کارپوریشن کے ہیلتھ افسر ڈاکٹر ویبھو پاٹل نے بتا یا کہ دو نوں مریضوں کی طبی کیفیت مستحکم ہے ۔
***** ***** *****
سابق ریاستی وزیر سنیل کیدار کو ناگپور ضلع امدا دباہمی بینک NDCC بد عنوا نی معاملے میں 5؍ برس کی سزا سنائی گئی ہے ۔ سن 2002ء میں اِس بینک میں کروڑوں روپیوں کے گھپلے کا پر دہ فاش ہوا تھا ۔ اِس دوران سنیل کیدار بینک کے چیئر مین تھے ۔ ناگپور کے ایڈیشنل چیف میجسٹریٹ ‘ جے وی پیکھلے نے کیدار کو 5؍ برس قید کی سزا سنائی ہے ۔
***** ***** *****
ریاستی عوامی خد مات کمیشنMPSC کے تحت ملازمت میں تقررات کے دوران با مبے ہائی کورٹ نے ہدایت دی ہے کہ سما جی اور مالی طور پر پسماندہ طبقے SEBC زمرے میں در خواست دینے والے امید واروں کو EWS ریزر ویشن کا فائدہ دیا جا نا چاہیے۔ اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے ریاستی وزیر چندر کانت پاٹل نے ایک سوشل میڈیا پیغام میں بتا یا کہ مراٹھا سماج کے 3؍ ہزار 485؍ امید واروں کی ملازمت میں تقرری EWS زمرے میں کی جائے گی ۔ سابق وزیر اعلیٰ اشوک چو ہان نے حکو مت کے اِس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔
اِسی بیچ چندر کانت پاٹل نے بتا یا کہ مراٹھا سماج کے جن افراد کے کنبی ہونے کے اندراجات نہیں مل پائے ہیں اُن کا سر وے کیا جائے گا اور اسمبلی کے خصو صی اجلاس میں قانون وضع کیا جائے گا ۔ وزیر موصوف کل پونے میں صحیفہ نگاروں سے بات کر رہے تھے ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
کُل ہند مراٹھی تھیٹر کانفرنس کی صد سالہ تقا ریب آئندہ ماہ جنوری تا مئی کے دوران منعقد کی جائے گی ۔ اِس کے تحت ریاست کے تمام اضلاع میں 15؍ جنوری سے ڈرامے کے فن سے متعلق بیداری کے لیے مقا بلہ جاتی میلے کا انعقاد کیا جائے گا ۔ کُل ہند تھیٹر ادارے کے بیڑ شاخ کی صدر ڈاکٹر دیپا شر سا گر نے فنکاروں سے اِن مقابلوں میں شر کت کرنے کی اپیل کی ہے ۔ موصوفہ کل بیڑ میں ایک صحا فتی کانفرنس سے مخاطب تھیں ۔ انہوں نے بتا یا کہ خواہش مند فنکار آئندہ 31؍ دسمبر تک آن لائن در خواست دے سکتے ہیں ۔ اِن مقابلوں کی معلو مات ‘ قواعد اور در خواست فارم تھیٹر آرگنائزیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہے ۔
***** ***** *****
طلباء کی فو جی تنظیم ‘ نیشنل کیڈیٹ کورپسNCC کی جانب سے منعقدہ کیمپ میں بہترین کیڈیٹس کو فوج کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل یو گیندر سنگھ نے اعزاز سے نوازا ۔ گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران نئی دہلی میں منعقدہ کیمپ میں مہا راشٹر کے کیڈٹس نے لڑ کیوں کے زمرے میں دوسرا اور لڑ کوں کے زمرے میں تیسرامقام حاصل کیا ہے ۔
اِسی بیچ میجر جنرل یو گیندر سنگھ نے کل چھتر پتی سنبھا جی نگرکے این سی سی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پروگرام کے دوران دیو گری کالج کے ٹیم کی طرف سے دیے گئے گارڈ آف آنر کی تعریف کی ۔
***** ***** *****
تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کے دوران اب تک ایک کروڑ سے زائد صحت کے آیوشمان کارڈ تقسیم کیے جا چکے ہیں ۔ اب تک ایک کروڑ 31؍ لاکھ 66؍ ہزار سے زائد شہر یان کا 89؍ ہزار سے زائد تر قی یافتہ بھارت صحت کیمپوں میں معائنہ کیا جا چکا ہے ۔ 49؍ لاکھ سے زائد افراد کی ٹی بی کی بیماری کی اسکریننگ کی گئی اور 3؍ لاکھ 40؍ ہزار سے زائد مریضوں کے لیے صحت عامّہ کی اعلیٰ سہولیات کی سفار ش کی گئی ہے ۔
اِسی دوران تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کل چھتر پتی سنبھا جی نگر شہر کے ہڑ کو علا قے میں واقع سالی مندر پہنچی ۔ اِس موقعے پر خطاب کر تے ہوئے خزا نہ کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھاگوت کراڈ نے لوگوں سے سر کاری اسکیمات کو سمجھنے اور فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ۔
***** ***** *****
اِس یاترا کے دوران کئی استفا دہ کنندگان میری کہا نی میری زبانی عنوان کے تحت اِن اسکیمات سے انہیں حاصل ہو ئے فوائد کی اطلاع عوام کو دے رہے ہیں ۔
’’ میں دلیپ کلکر نی سنبھا جی نگر سے بات کر رہا ہوں۔بھارت سر کار نے جو بھی سوشکشت بے روزگار ہے اُن کے لیے جو مدرا لون کا جو انھوں نے اسکیم لا یا ہے ۔بہت اچھا ہے اُس کا مجھے بہت لابھ ہوا ۔کیوں کہ پہلا پرو جیکٹ میں ہی میں نے 50؍ ہزار کالون جو میرا پاس ہوا ہےسینٹرل بینک کی اور سے اور اُسی پیسوں سے میں نے میرا کمپیوٹر سیٹ اپ جو میرا تھامیں نے خریدا ۔ اب میرا بزنس اچھا چل رہاہے ۔ میں پنت پر دھا نریندر مودی جی کو بہت بہت دھنیہ واد دیتا ہوں ۔ ‘‘
اِسی بیچ کپڑا سازی کی مرکزی وزارت کی جوائنٹ سیکریٹری پرا جکتا لوانگارے نے بتا یا کہ تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کا مقصد مرکزی اور ریاستی حکو متوں کی اسکیمات کے فوائد کو تمام قصبہ جات تک پہنچا نا ہے ۔ موصوفہ نے کل دھارا شیو ضلع میں جاری سنکلپ یاترا کا جائزہ لیا اور استفا دہ کرنے والوں سے بات چیت کی ۔
***** ***** *****
تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا آج پر بھنی ضلعے کے گنگاکھیڑ تعلقے کے منسیر واڑی ‘ پالم تعلقے کے چاٹوری ‘ پاتھری تعلقے کے کاسا پوری اور سیلو تعلقے کے ساونگی میں عوامی بیداری پیدا کرےگی ۔
اِس موقعے پر ضلع کلکٹر رگھو ناتھ گاوڑے نے دیہی عوام سے حکو مت کی مختلف اسکیمات کے تحت اندراج کرنے کی اپیل کی ہے ۔
***** ***** *****
اِسی بیچ شو لا پور کے ضلع کلکٹر کمارآشیر واد نے ضلعے کی تمام حکو متی مشنری کو ریاستی اور مرکزی حکو مت کی اسکیمات کی معلو مات اور فائدہ عوام کے آخری طبقے تک پہنچا نے کی خاطر بہترین منصوبہ بندی کرنے اور اُس پر مکمل طور سے عمل آ وری کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
***** ***** *****
تعمیرات عامہ کے ریاستی وزیر اتل ساوے نے کہا ہے کہ ویلڈنگ کے شعبے میں نئی تکنیک اور مناسب تر بیت کی ضروت کو پورا کرنے کے لیے مہا جیو تی اسکیم کے تحت مراٹھواڑہ آٹو کلسٹر میں ایک جدید ترین تر بیتی مرکز شروع کیا جا سکتا ہے ۔ وزیر مو صوف کل چھتر پتی سنبھا جی نگر کے والوج میں ویلڈنگ ٹیک فیئر2023ء کاافتتاح کر تےہوئے بول رہے تھے ۔ اِس نمائش میں 15؍ صنعت کاروں نے اپنی مصنوعات پیش کی ۔
***** ***** *****
لاتور ضلعے کی لاتور تلجا پور شاہراہ پر کل نصف شب کو ایک کار اور گنے سے لدے ٹریکٹر کے در میان ہوئے تصا دم میں کار میں سوار 4؍ افراد کی موت ہوگئی ۔ ہلاک ہونے والے 4؍ افراد میں سے 3؍ ضلع پریشد اسکو لوں کے اسا تذہ تھے ۔ حادثہ اُس وقت پیش آ یا جب اوسا شہر کے قریب تیز رفتار کار پیچھے سے ٹریکٹر کی ٹرالی سے ٹکرا گئی ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ کورونا کے نئے ویریئنٹ کے پائے جانے کے پیش نظر عوام اِس کی روک تھام کے اصو لوں پر سختی سے عمل کریں ‘ وزیر صحت تا نا جی سا ونت کی اپیل
٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر میں پائے گئے کورونا کے 2؍ مریض ‘ اُن کے گلے کی رطو بت کے نمو نے جنوم جانچ کے لیے روانہ
٭ ناگپور ضلع بینک بد عنوا نی معاملے میں سابق وزیر سُنیل کیدار کو 5؍ برس کی سزائے قید
٭ مراٹھا سماج کے ساڑھے تین ہزار امید واروں کی EWSزمرے کےذریعے مازمت میں نامزدگی کا راستہ صاف
اور
٭ تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کے ذریعے اب تک ایک کروڑ سے زائد آیوشمان کارڈ تقسیم
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment