Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date- 22 May 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۲؍مئی .۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
Date- 22 May 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۲؍مئی .۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
مہا راشٹر اشیاء اور خد مات ٹیکس بل کل قا نون ساز کونسل میں منظور کر لیا گیا۔
اشیاء اور خد مات ٹیکس عائد ہونے کے بعد مہنگائی میں اضا فہ نہیں ہو گا۔ ایسا تیقن معاشی مملکتی وزیر دیپک کیسر کر نے اِس بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے ظا ہر کیا۔ اِس سے قبل GST کے ضمن میں تر میمی بل کیسر کر نے ایوان میں پیش کرنے کے بعد اِس بل کی وجہ سے منسوخ ہونے والے ٹیکس کی التواء میں پڑی ہوئی رقم وصول کر نے کے لیے کونسی تدابیر اختیار کی جائیگی اِسکی وضا حت کی جائے ایسا مطالبہ حزب مخالف پارٹی رہنما دھننجئے مُنڈے نے کیا۔ قانون بنا تے وقت متعلقہ وزیر کی قیادت میں اسٹینڈنگ کمیٹی تشکیل دی جائے ایسا مطالبہ کانگریس گروپ رہنما شرد رنپِسے نے کیا۔
قانون ساز اسمبلی میں اِس بل پر بحث کر تے ہوئے کل راشٹر وادی کانگریس کے رہنما جینت پاٹل نے مختلف موضو عات پر
2؍ گھنٹے تقریری کی۔ ریاست اور ملک میں غلط کیا ہو رہا ہے یہ کہنے والا طبقہ کم ہو گیا ہے ۔ ایسا کوئی سوال نہ اُٹھائیں ایسی دہشت مرکزی حکو مت نے پیدا کر دی ہے۔ ایسا الزام پاٹل نے اِس موقع پر عائد کیا۔یہ بات کہتے ہوئے جینت پا ٹل نے ما وڑ میں ہوئے کسا نوں پر فائرنگ اور کنڑ کے رکن اسمبلی ہرش ور دھن جا دھو پر پولس کی جانب سے کی گئی مارپیٹ کے یاد دہانی کی۔
اشیاء او ر خد مات ٹیکس GST بل عائد ہو نے کے بعد مہنگائی میں2؍ فیصد کمی ہو گی اور معیشت میں تیزی آئیگی یہ بات مرکزی محصول سیکریٹری ہسمکھ ادّھیائے نے کہی ہے۔ PTI خبر رساں ایجنسی کو دیئے گئے ایک اِنٹر ویو میں ادّھیائے نے کہا کہ GST کونسل کی آئندہ میٹنگ میں سونا، بِسکٹ اور بیڑی جیسے اشیاء کے شرح ٹیکس کو قطیعت دی جائے گی۔ ریاست کو کم محصول کی وجہ سے ہونے والے خسا رے کو کار اور تمبا کو جیسی اشیاء پر SubTax عائد کر کے پُر کیا جائیگا یہ بات ادّھیائے نے کہی۔
****************************
شہری تر قی کے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو مرکز طلاق ثلاثہ کو روکنے کے لیے قا نون بنا ئے گا، لیکن اِس سے پہلے مسلم فرقے کو خود تبا دلۂ خیال کے بعد کسی مثبت نتیجے پر پہنچنے کا موقع دیا جائیگا۔ وہ کل بنگلور و میں نامہ نگاروں سے گفتگو کر رہے تھے۔ نائیڈو نے کہاہے کہ سر کا ر نے یہ بات بالکل صاف کر دی ہے کہ وہ تین طلا قوں کو ختم کر نا چا ہتی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ ہندوئوں نے بہت سی سماجی برائیوں کو ختم کر دیا ہے۔ اِسی طرح مسلمانوں کو بھی آ گے آ نا چا ہیے اور طلاق ثلا ثہ کو ختم کر نا چا ہیے جو کہ خواتین کے مفاد کے منا فی ہے۔ نائیڈو نے کہا کہ جہیز ،ستی اور بچوں کی شادیاں یہ سب ایسی برائیاں تھی جِن کے لیے معا شرہ آ گے آ یا اور با لآخر اِنھیں ختم کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔
****************************
مائونٹ ایوریسٹ پر صرف 5؍ دن کے فرق سے لگا تار دوسری مر تبہ چڑھائی کر نے کا ریکارڈ ہندوستان کی انشو جانسن نے قائم کیا ہے۔
وہ دنیا کی پہلی خا تون کوہ پیما قرار دی گئی ہے۔ اِسی طرح مائونٹ ایورسٹ کو5؍ مرتبہ سر کرنے والی انشو یہ پہلی ہندوستانی خاتون ہے۔
Dream Himalayan Adventuresادارے کے مینجِنگ ڈائریکٹر داوا ایس لاما نے اِسکی اطلاع دی۔
****************************
ملک میں ریلوے کا ایک ہی تر قیاتی خا کہ تیار کرنے پر زور دیا جائے گا۔
یہ بات ریلوے وزیر سُریش پر بھو نے کہی ۔ کو کن ریلوے کے 28؍ ریلوے اِسٹیشنوں پر اب مفت وائے فائے سہو لت دستیاب ہو گی۔
اِ س کا افتتاح کل پر بھو کے ہاتھوں عمل میں آ یا اِس موقع پر وہ مخا طب تھے۔
****************************
ممبئی-گوا سُپر فاسٹ Tejasریلوے گاڑی کو آج ریلوے وزیر سریش پر بھو ہری جھنڈی دکھائینگے۔
یہ ریلوے گاڑی جدید اور آرام دہ ریل گاڑی ہے۔ جو 200؍ کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے دوڑے گی۔ اِس ریلوے گاڑی کی وجہ سے ممبئی سے گوا کا سفر ساڑھے آٹھ گھنٹوں میں مکمل ہو گا۔ ایک ہفتے میں5؍ دِن یہ گاڑی چلے گی۔ اِس ریلوے گاڑی کو رائے گڑھ ضلع کے پین یا روہا اِسٹیشن پر روکا جائے ایسا مطالبہ اِس علا قے کے شہر یوں کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔
****************************
مہا راشٹر ریاستی اردو سا ہتیہ اکادمی کی جانب سے دیئے جانے والے مختلف ایوارڈس اور اعزا زات کے لیے قابل افراد کا انتخاب کر نے کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کے صدر کے طور پر اورنگ آ باد کے ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے اردو شعبے کے پرو فیسر محمد غیاث الدین کو منتخب کیا گیا ہے۔ اِسی طرح 10؍ مختلف اراکین کی کمیٹی میں اورنگ آ باد کے قلمکار نقشبندی سید نور الحسن بھی شامل ہیں۔
****************************
IPL ٹوئنٹی-ٹوئنٹی کرکٹ مقابلے کا خطاب ممبئی اِنڈینس نے حاصل کر لیا۔ کل حیدر آ باد میں ممبئی اِنڈینس اور رائزنگ پونے سُپر جائینٹ کے در میان ہوئے آخری مقابلے میں ممبئی اِنڈینس نے سنسنی خیز فتح حاصل کر لی۔
****************************
No comments:
Post a Comment