Wednesday, 31 May 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 31 May 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۳۱؍مئی  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸

 ریاستی کا بینہ کے کل منعقدہ اجلاس میںمختلف فیصلوں کو منظوری دی گئی۔
کا بینہ نے زرعی اشیاء پر کی جا نے والی پرو سیسِنگ کا پر و جیکٹ قائم کر نے کے لیے وزیر اعلیٰ زراعت اور فوڈ پرو سیسِنگ منصوبے کو منظوری دی۔ اِس منصو بے کو اگلے 5؍ سالوں کے لیے منظوری دی گئی ہے۔ تا ہم اِسکی کار کر دگی کے جائزے کے بعد اِسے مستقبل میں جا ری رکھنے سے متعلق کوئی فیصلہ لیا جائیگا۔
 اِسکے علا وہ کا بینہ نے کسا نوں کو کفا یتی شر حوں پر بجلی فراہمی کے لیے ’’مُکھیہ منتری سَور کرشی و ا  ہنی‘‘ منصوبے کو بھی منظوری دی۔ اِس منصو بے پر ’’مہا نِر مِتی‘‘ کمپنی کی جانب سے عمل آ روی کی جائیگی۔ 11؍ کلو واٹ اور132؍ کلو واٹ بجلی اسٹیشنوں کے 5؍ تا10؍ کلو میٹر احا طے میں مو جود سر کا ری زمین کو مدّ نظر رکھتے ہوئے مذکو رہ پرو جیکٹ کے لیے جگہ کا انتخا ب کیا جا ئیگا۔
 اِسکے علا وہ ریاستی کا بینہ نے ریاست کی توا نائی تحفظ پا لیسی کو بھی کل منظوری دی۔ اِسکے بعد مرکز کے توا نا ئی تحفظ قا نون 2001؁ پر موثر عمل آ وری میں آ سا نی ہو گی۔ امید کی جا رہی ہے کہ اِس پا لیسی کی بدولت اگلے5؍ سالوں میں1000؍ میگا واٹ توا نائی کی بچت ہو گی۔
 اسکو لوں میں شکشن سیوک اسا تذہ کا تقرر اب Aptitude Testاور ذہنی آزمائش کے امتحا نوں کی بنیاد پر ہو گا۔ کل ہوئے کا بینی اجلاس میں
 یہ فیصلہ لیا گیا۔ ریاست کے تمام امدادی ، امداد کے اہل اور امداد کے اہل قرار دیئے جا چکے سبھی اسکو لوں پر اِس فیصلے کا اطلاق ہو گا۔
****************************
 ایک جون سے ہڑ تال کا اِرا دہ رکھنے والے کسا نوں سے کل وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے ملا قات کی۔ کہا جا رہا ہے کہ بات چیت میں کا فی مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ اِس موقعے پر زراعت کے مملکتی وزیر سدا بھائو کھوت بھی مو جود تھے۔ کہا جا رہا ہے کہ کسا نوں کے سبھی مطالبات پر ریاستی حکو مت مثبت انداز میں غور کر رہی ہے۔
****************************
 سابق مرکزی وزیر زراعت اور رکن پا رلیمنٹ شرد پوار نے کہا ہے کہ مجوزہ ممبئی-ناگپور سمرُدّھی شاہراہ کے بارے میں12؍ جون کو اورنگ آ باد میں سنگھرش کمیٹی کا اجلاس ہو گا۔ پوار نے کل ممبئی میں اِس پرو جیکٹ سے متا ثرہ کسا نوں سے ملا قات کی جسکے بعد منعقدہ اخباری کانفرنس میں اُنھوں نے یہ اطلاع دی۔ پوار نے کہا کہ مذکو رہ پرو جیکٹ کی تحویل اراضی کے عمل میں زبر دستی کسا نوں کی زمینیں تحویل میں لینے اور اُنھیں گرفتار کر نے کی شکا تیں بڑے پیما نے پر موصول ہو رہی ہیں۔ پوار نے مزید کہا کہ 12؍ جون کو اورنگ آ باد میں ہونے والے اجلاس کے بعد وہ اپنا موقف واضح کر ینگے۔
 دریں اثناء ہما رے نمائندے نے خبر دی ہے کہ کل پوار کے ساتھ ملا قات میں کسا نوں نے اُن سے سمرُدّھی شاہراہ پرو جیکٹ کے خلاف احتجاج کی قیادت کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔
****************************
 ملک بھر کے میڈیکل اسٹور مالکان نے کل ایک دن کی علا متی ہڑ تال منا ئی e-Portal کے ذریعے دوائیں فروخت کرنے کی بندش اور آن لائن فار میسی شروع کر نے کی حکو مت کی تجویز کے خلاف دوائوں کے خوردہ اور تھوک تاجروں نے ہڑ تال کر نے کا فیصلہ کیا تھا۔ مجمو عی طور پر اِس ہڑ تال کا ملا جلا اثر دیکھا گیا۔ عثمان آ باد ضلع میں100؍ فیصد دوائوں کی دکا نیں بند رہیں۔ وہیں لاتور اور پر بھنی میں احتجا جیوں نے جلوس نکا ل کر انتظا میہ کو محضر پیش کیئے۔
****************************
 جنوب مغربی مانسونی ہوائیں کل جنو بی ریاست کیرا لہ میں داخل ہو گئیں۔
محکمہ مو سمیات نے آج تملنا ڈو کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ دریں اثناء مہا راشٹر میں بھی مو سمی با رش کے تیزی سے داخل ہو نے کی امید کی جا رہی ہے۔
 اِس بیچ بیڑ شہر میں کل شام بارش کی آ مد ہو ئی۔ جِس سے درجہ حرا رت میں کچھ کمی واقع ہو ئی۔ تیز ہوائوں کی وجہ سے کچھ علا قوں میں بجلی کے تار ٹوٹ گئے جس سے  بیڑشہر کے کچھ علاقوں میں بجلی فراہمی مسدود رہی۔
****************************
 بھارت کے35؍ کروڑ نو جوا نوں سے روز گار کی شرح میں اضا فہ کر تے ہوئے ملک کو سپر پا ور بنا نے کی جانب کام کر نے کی اپیل سا بق خارجہ سیکریٹری نِرو پما رائو نے کی ہے۔ نِرو پما رائو اورنگ آباد کی ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں اظہار خیال کر رہی تھیں جہاں وہ کل57؍ ویںConvocation Dayمیں بحیثیت مہمان خصو صی شریک تھیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر بی۔ اے۔ چو پڑے نے تقریب کی صدا رت کی۔ اپنے خطاب میں رائو نے کہا کہ اُنھیں اِ س بات پر فخر ہے کہ وہ یو نیور سٹی کی سابق طالبہ ہیں۔ تقریب میں450؍محققین طلباء سمیت مختلف گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کور سیز کی تعلیم مکمل کر چکے طلباء کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔
****************************
 ریاستی تعلیمی بورڈ کی جانب سے کل ظاہر کیئے گئے بار ہویں جما عت کے نتیجوں کا تنا سب 89؍ فیصد رہا۔
طلباء 9؍ جون کو دو پہر 3؍ بجے کے بعد اپنے کالجوں سے مارکس میمو حاصل کر سکتے ہیں۔ اِن امتحا نات میں2؍ مضا مین میں نا کام قرار دیئے گئے طلباء دو بارہ امتحان دے سکتے ہیں۔ جو کہ11؍ جولائی کو منعقد ہو گا۔ ایک جون کو اِس Re-examinationکے ٹائم ٹیبل کا اعلان ہو گا۔
 کل ظاہر کر دہ نتائج میں حاصل کر دہ نمبرات کی دو با رہ جانچ کے لیے کل سے 3؍ جون تک در خواستیں داخل کی جا سکتی ہیں۔
****************************
 لکھنئو میںCBI کی ایک خصو صی عدالت نے ایو دھیا کے متنا زعہ ڈھا نچے کے انہدام کے معاملے میںBJP کے سینئر لیڈر ایل.کے. اڈوانی ،ڈاکٹر مرلی منو ہر جو شی، مرکزی وزیر او ما بھار تی  اور دیگر9؍ افراد کے خلاف فرد جرم عائد کر نے کا حکم دیا ہے۔ اِن پر مجر ما نہ سازش کے تحت الزامات عائد کیئے جائیں گے۔ سماعت کے دوران تمام 12؍ ملزموں نے قصور وار نہ ہونے کی دلیل پیش کی اور اُنکے خلاف عائد کیئے گئے الزا مات کو مستردکر نے کے لیے ایک در خواست دائر کی تھی۔ خصو صی عدالت کے جج ایس. کے. یادو نے اِن درخواستوں کو مسترد کر تے ہوئے اِنکے خلاف فرد جرم عائد کر نے کا حکم دیا۔ عدالت نے BJP  اورVHP کے لیڈروں کو 50-50؍ ہزار روپئے کے ذاتی مچلکے پر ضما نت دیدی۔
****************************

No comments: