Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date- 24 May 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۴ ؍مئی ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
ہندوستانی فوج نے جمو ں وکشمیر کے نوشیرا سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب کار وائی کر کے پا کستانی فوجی چو کیوں کو تباہ کر دیا ہے۔
میجر جنرل اشوک نرولا نے کل ایک اطلاعی کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔9؍ مئی کو کی گئی ہندوستانی فوج کی اِس کار وائی کا ویڈ یو بھی اُنھوں نے جار ی کیا۔ اُنھوں نے بتا یا کہ مو سم گر ما کے با عث اِ س علا قے میں برف پگھلنے کے سبب پاکستان کی جانب سے دراندازی اور حملوں کی وارداتیں بڑھ گئی تھیں جِس کے بعد ہندوستانی فوج نے یہ کار وائی کی۔میجر جنرل نرولا نے بتا یا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے مسلح در اندازوں کی مدد کی جا تی ہے۔ جِس سے معصوم شہریوں کی جانیں جاتی ہیں۔ لائن آف کنٹرول پر بر تری قائم کر نے اور در اندازی روکنے کے لیے یہ کار وائی کی گئی۔
****************************
مسلم پر سنل لاء بورڈ نے نکاح خواں قا ضیوں کو ہدا یت کی ہے کہ ازدواج میں علٰحد گی کے لیے تین طلاق کے حق کے استعمال سے احتراز کر یں۔ عدالت عظمیٰ میں تین طلاق سے متعلق 10؍ دن طویل خصو صی سما عت کے بعد 5؍ ججوں کی آئینی بینچ نے اپنا فیصلہ محفوظ کر دیا ہے۔ اِس کے بعد مسلم پر سنل لاء بورڈ کے سیکریٹری محمد فضل الرحیم نے عدالت میں ایک نیا حلف نا مہ داخل کیا ہے۔ اِس حلف نا مے میں کہا گیا ہے کہ سماعت کے دوران جو بحث ہوئی اُسے مد ِ نظر رکھ اب مسلم پر سنل لاء بورڈ نے بیا ہتا جوڑوں اور نکاح خواں قاضیوں کے لیے نئے رہنما خطوط جاری کیئے ہیں۔
****************************
وزیر اعظم نریندر مودی 28؍ مئی کو آکاشوانی پر من کی بات پروگرام میں قوم سے خطاب کریںگے۔ اِس سلسلے کا یہ32؍ واں پروگرام ہو گا۔ اِس کے لیے شہر یوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے خیا لات اور تجا ویز روانہ کریں۔
****************************
بھیونڈی،مالیگائوں اور پنویل میونسپل کار پو ریشنوں کے لیے آج رائے دہی ہو رہی ہے۔ اِن تینوں شہروں میں مجمو عی طور پر 3؍ہزار251؍ امیدوار میدان میں ہیں۔ پنویل میونسپل کار پو ریشن گذشتہ برس اکتو بر میں قائم ہوئی جِس کے بعد وہاں یہ پہلا انتخاب ہے۔ بھیونڈی،نظام پور میونسپل کار پو ریشن میں فی الحال کانگریس کی قیادت وا لا اتحاد برسر اقتدار ہے جبکہ مالیگائوں میو نسپل کار پو ریشن میں راشٹر وادی کانگریس اور MIMاتحاد کا اقتدار پر قبضہ ہے۔ اِن شہر وں میں کل 12؍ لاکھ96؍ ہزار رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکتے ہیں۔ 26؍ مئی کو اِن انتخا بات کے نتائج کا اعلان کیا جائیگا۔
****************************
مہا راشٹر پر دیش کانگریس کمیٹی نے سوال اٹھا یا ہے کہ ریاست کے مملکتی وزیر برائے پارچہ با فی ارجن کھو تکر اور اُن کے اہل خانہ کی377؍ کوئنٹل توّر کس طرح خریدی جا سکتی ہے اور مطالبہ کیا کہ اِس معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائے۔ جالنہ ضلع میں مجمو عی طور پر ساڑھے چار لاکھ ٹن توّر کی پیدا وار ہوئی اِس میں سے ایک لاکھ ٹن سے زائد توّر صرف800؍ افراد نے فروخت کی ۔ یہ بات افشاء ہو نے کے بعد کانگریس نے توّر خریدی میں بد عنوانیوں کا الزام عائد کیا تھا بعد ازاں تفتیش میں اِس کی تصدیق ہوئی۔ جِس کے بعد کانگریس نے اِس معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
****************************
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس آج سے 2؍ روزہ دورے پر لا تور آ رہے ہیں۔ آج وہ لا تور میں چلائی جا رہی مختلف اسکیموں کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ ایک اجلاس میں شر کت کریں گے۔ اور کل نیلنگا اور اوَسا تعلقوں کے کچھ دیہا توں کا دورہ کر کے تر قیاتی کاموں کا معائنہ کریں گے۔
****************************
مرکزی وزیر برائے سما جی انصاف رام داس آٹھولے نے وضا حت کی ہے کہ پسماندہ طبقات کو جاری تحفظات اور مرا عات کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے۔ کل اورنگ آ باد میں اخبا ری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے اُنھوں نے ریاست کے اطلا عاتی کمشنر رتنا کر گائیکواڑ کو زدو کوب کیئے جانے کے واقعے کو غلط قرار دیا۔ پیٹھن تعلقے کے مودھڑ واڑی میں نصب کیئے گئے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے کی نقاب کشائی کل رام داس آٹھولے کے ہاتھوں عمل میں آئی۔
****************************
اورنگ آ باد میں جا ری ’’نشے سے پاک اورنگ آباد ‘‘مہم کے تحت کل ایک پرو گرام منعقد کیا گیا۔ رکن اسمبلی امتیاز جلیل کی کا وشوں سے منعقدہ اِس پروگرام میں شراب نوشی کے مضر اثرات پر روشنی ڈالی گئی اور شراب فروشی کے اڈّے بند کر نے سے متعلق قوا نین ،اُس کے لیے دستخطیں لینے اور تکنیکی نکات کے بارے میں رہنما ئی کی گئی ۔ اِس موقع پر امتیاز جلیل نے بتا یا کہ شراب کے با عث خاندانوں اور معا شرے کو ہونے والے نقصا نات اور نو جوانوں کو تبا ہی سے بچا نے کے لیے یہ مہم شروع کی گئی ہے۔
****************************
آبرسانی کے وزیر ببن رائو لو نیکر نے ہدا یت کی ہے کہ عوامی نمائندے حکو مت کی فلا حی اسکیموں سے عوام کو آگاہ کریں۔ پر بھنی میں بی جے پی کی جانب سے منعقدہ ایک پرو گرام سے خطاب کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ مختلف فلا حی منصوبوں کے ذریعے معاشرے کے سبھی طبقوں کی تر قی کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

No comments:
Post a Comment