Thursday, 25 May 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 25 May 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۵؍مئی  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸

 کسا نوں کی پو ری توّرخرید نے کی وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے ہدا یت دی ہے۔اِس دوران وزیر اعلیٰ نے انتظا میہ کو اِس بات کا خاص خیا ل رکھنے کی ہدا یت دی کہ تا جروں کی توّر کی خرید اری نہ ہو۔ وزیر اعلیٰ کل لا تور ضلع میں جا ری مختلف منصو بوں کے جائزہ اجلاس میں بول رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ رواں مہینے کے آخر تک توّر کی خریداری مکمل کر لی جائے۔ ساتھ ہی اُنھوں نے خریداری کے لیے در کا ر ساز و سامان اور افرادی قو ت بڑھا نے کے علا وہ دو شِفٹ میں کام کر نے کی ہدا یت بھی دی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تخم ریزی کے رقبے اور پیدا وار کی جانچ کے دوران زیادہ سے زیادہ 10؍ فیصد کی سہو لت دی جائے لیکن اِس معا ملے میں قصور وار پائے جانے پر متعلقہ افراد کو جیل جا نا ہو گا۔
 اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے جل یُکت شیوار ،سوَچّھ بھارت مِشن ،فصل قرض یو جنا، پر دھان منتری گرام سڑک یو جنا، لاتور شہر کی پانی فراہمی اور دیگر منصبوں کا جائزہ لیا۔ اِس سے قبل وزیر اعلیٰ نے کل شو لا پور کا دورہ کیا اور کسانوں سے تبا دلہ خیا ل کیا۔
****************************
 مرکزی کا بینہ نے گنّے کے لیے اداکی جا نے والی مناسب قیمت یعنیFRPمیں 255؍ روپئے فی ٹن اضا فہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس فیصلے کے بعد یہ قیمت بڑھ کر2550؍ روپئے فی ٹن ہو جائے گی۔ اِسکے علا وہ مرکزی کا بینہ نے غیر ملکی سر ما یہ کا ری کو فروغ دینے سے متعلق بورڈ کو بر خاست کر نے کا فیصلہ بھی کیا ۔
  دفاعی شعبے کی خریداری اور میک اِن اِنڈیا کو فروغ دینے کے مقصد سے بنائی گئی پا لیسی کو بھی کل کا بینہ نے منظوری دیدی۔ نئی پالیسی کے مطا بق لڑا کا طیارے اور آبدوز یں اب بھارت میں ہی بنائی جائیں گی۔
****************************
 ریاستی حکو مت نے اپریل اور مئی کے مہینوں کے دوران غیر مو سمی بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے نقصان اُٹھا نے والے کسا نوں کو مدد فراہم کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس فیصلے کے مطا بق33؍فیصد سے زیادہ نقصان اُٹھا نے والے کسا نوں کو وزیر اعظم فصل قرض منصوبے کے تحت متعلقہ بیمہ کمپنی کی جانب سے امداد  دی جائیگی۔ ایسے کسان جو وزیر اعظم فصل قرض منصوبے میںدرج نہیں ہیں اُنھیں بھی مذکو رہ منصوبے کے تحت اندراج شدہ کسا نوں کو ملنے والی رقم کی آ دھی رقم دی جائے گی۔ یہ رقم زیا دہ سے زیادہ 2؍ ہیکٹر رقبے کے لیے دی جائیگی۔
****************************
 مرکزی اور  ریاستی حکو مت کی جانب سے زراعت کی تر قی کے لیے کئے گئے اقدا مات سے متعلق فیصلوں کی جانکاری کسانوں تک پہنچا نے کے مقصد سے بھا رتیہ جنتا پار ٹی آج سے ریاست بھر میں ’’شِوار سنوار سبھا‘‘منعقد کر رہی ہے۔ اِس مہم میں وزیر اعلیٰ سبھی وزراء ،پارٹی عہدیداران سمیت
BJP کے سبھی اراکین پارلیمنٹ ،اراکین اسمبلی،ضلع پریشد ممبران اور کار پو ریٹراِسطرح  4؍ ہزار عوامی نمائندے شر کت کرینگے۔ اِسکے تحت آج ایک ہی دِن میں 4؍ ہزار گائوں میں صبح شام2-2؍ اِسطرح 4؍ہزار جلسے ٔ عام منعقد ہو نگے۔ اِس مہم کے تحت وزیر اعلیٰ پھڑ نویس لاتورضلع میں جبکہ BJP کے ریاستی صدر رائو صاحب دانوے شمالی مہا راشٹر کے نندور بار ضلع میں کسا نوں سے بات چیت کرینگے۔
****************************
 وزیر دفاع ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ فوج کو اُسی طرح فیصلے کر نے کی اجازت ہو نی چا ہیے جسطرح کہ جنگ کے دوران کئے جاتے ہیں اور اِس کام کے لیے انھیں اراکین پارلیمنٹ سے مشورہ کرنے کی ضرورت نہ ہو۔ جموں و کشمیر کی مو جودہ صورتحال کے با رے میں پو چھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے جیٹلی نے کہا کہ فوج کے افسران ہی فوجی حل فراہم کر سکتے ہیں سیا ستدانوں کی رائے زنی سے کوئی حل نہیں نکا لا جا سکتا۔
****************************
 سڑک ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں کے محکمے کے وزیر نتن گڈ کری نے کہا ہے کہ حکو مت ملک میں عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کر نے کی پا بند ہے اور اگلے 5؍ سالوں میں 25؍ لاکھ کروڑ روپیوں کے مالیت کے کام انجام دینے کا نشا نہ مقرر کیا گیا ہے۔ آکاشوانی سے بات کر تے ہوئے گڈ کری نے کہا کہ ملک میں عالمی معیار کے13؍ ایکسپریس ویز بنانے کا  کام جا ری ہے۔
****************************
 بیڑ ضلع پریشد کے روبرو گذشتہ 17؍ دنوں سے دھر نا احتجاج کر رہے اسا تذہ نے کل سے بے مدت بھوک ہڑ تال شروع کر دی ہے۔
واضح ہو کہ سنچ مانیتہ میں سر پلس قرار دیئے گئے747؍ اسا تذہ نے دسمبر2015؁ سے پہلے کی وا جب الاداء تنخواہیں ادا کئے جانے کے مطالبے پر دھر نا احتجاج کرنے کا راستہ اپنا یا تھا لیکن انتظا میہ کی جانب سے مبینہ طور پر کوئی ردِّ عمل نہ آنے پر اِن اسا تذہ نے غیر معینہ بھوک ہڑتال شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔
****************************
 مراٹھا سماج کی جانب سے 9؍ اگست کو اگست کرانتی دِن کے موقع پر ممبئی میں مہا مور چہ نکا لا جائیگا۔ مراٹھا کرانتی مورچہ کی ریاستی کو آرڈینیشن کمیٹی کے کل ممبئی میں منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
****************************


 

No comments: