Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date- 23 May 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۳ ؍مئی .۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
Date- 23 May 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۳ ؍مئی .۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
مہاراشٹر اشیاء اور خد مات ٹیکس بل سمیت تین بل کل قا نون ساز اسمبلی میں منظور کر لیے گئے۔ اِس کے لیے ریاستی حکومت کا تین روزہ خاص اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ سنیچر اور اتوار کو اِس بل پر بحث ہوئی اِس پر وزیر مالیات سُدھیر مُنگنٹیوار نے جواب دیا۔ GST کی وجہ سے مہنگائی میں کمی آئیگی ایسا تیقن اُنہوں نے ظاہر کیا۔ دنیا میں107؍ سے زیادہ ممالک میں GST قا نون عائد ہے ۔یہ بات وزیر مو صوف نے ایوان میں کہی۔ قا نون ساز کونسل میں پر سو ں ہی یہ بل منظور کر لیا گیا تھا۔
****************************
GSTبل دو نوں ایوانوں میں منظور ہونے پر وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے ایوان کا شکریہ ادا کیا۔ VATطریقہ کار سے جتنی آمدنی حاصل ہو تی ہے اُتنی آمدنیGSTکی وجہ سے ریاست کو حاصل ہو گی۔ تا ہم نقصان بھر پائی بھی حاصل ہو گی۔ میونسپل کار پو ریشن کی معا شی افادیت قائم رکھی جائیگی۔ میونسپل کار پو ریشن کو نقصان بھر پائی دینے والی مہار شٹر یہ ملک کی پہلی ریاست ہو گی یہ بات کہتے ہوئے وزیر مالیات نے کہا کہ یکم جو لائی سے یہ ٹیکس تمام ملک میں عائد کیا جا رہا ہے۔
****************************
ریاست کے کسا نوں کی اراضی پر66kv؍ سے 1200kv؍ کے بر قی ٹا ور نصب کر نے پر متعلقہ کسانوں کو اِس اراضی کے رقبے کا دوگنا بدلہ دیا جائیگا۔ یہ بات وزیر توا نائی چندر شیکھر با ون کُڑے نے کل کہی۔ اٹل شمسی زرعی پمپ اسکیم کے تحت ریاست میں2؍ہزار460؍ شمسی زرعی پمپ لگانے کو کا بینہ کی میٹنگ میں منظوری دی گئی۔ کسا نوں کی خودکشی کے اضلاع سمیت مراٹھواڑہ کے عثمان آ باد ،ہنگولی،جالنہ اِن اضلاع کو اِس اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔
****************************
سما جی انصاف اور خاص امدادی شعبہ نے ریاست کے6؍ اداروں کو شاہو پھُلے امبیڈکر ایوارڈس دینے کااعلان کیا ہے۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی
125؍ ویں جینتی کے سلسلے میں سما جی شعبے میں کام کر نے والے 125؍ افراد کو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر سماج ایوارڈس دیئے جائینگے۔ کل کو لہا پور میں
یہ ایوارڈس تقسیم کئے جائینگے۔ اِس میں اورنگ آباد کا ڈاکٹر ہیڈگیوار ہسپتال شامل ہے۔ 15؍ لاکھ روپئے اور یاد گاری نشا نی پر یہ ایوارڈ مشتمل ہے۔
ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر سماج ایوارڈ کے لیے منتخب کیئے گئے 125؍ افراد میں جالنہ ضلع کے 4؍ اورنگ آ باد ضلع کے3؍ لاتور،ناندیڑ اضلاع سے 2-2؍ بیڑ ضلع کا ایک فرد شامل ہیں۔25؍ ہزار روپئے ،شال اور نار یل پر یہ ایوارڈ مشتمل ہے۔
****************************
لاتور میونسپل کار پو ریشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اُمید وار سُریش پوار میئر کے عہدے پر منتخب ہو گئے ہیں۔ اُنھوں نے کانگریس کے ویکرانت گوجمگُنڈے کو 2؍ ووٹوں سے شکست دی۔ پوار کو 36؍ اور گوجمگُنڈے کو34؍ ووٹ حاصل ہوئے۔ اِسی طرح ڈِپٹی میئر کے عہدے پر بھارتیہ جنتا پار ٹی کے دیوی داس کاڑے منتخب ہوئے۔ کاڑے کو36؍ اورکانگریس کے امیدوار یونس مو من کو34؍ ووٹ حاصل ہوئے۔
****************************
پر بھنی سے مِر کھیل ریلوے راستے کو ڈبل لائن کر نے کا کام شروع ہونے کی وجہ سے کل24؍ مئی سے5؍ جون تک چند ریلوے گاڑیوں کے نظام الاوقات میں تبدیلی کی گئی ہے اور چند ریلوے گاڑیاں مکمل یا جزوی طور سے منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پر لی سے پو ر نا اور پور نا سے پر لی یہ ریلوے گاڑی منسوخ کر دی گئی۔ مسا فروں کی سہو لت کے لیے ناندیڑ سے پنویل اِس ریلوے گاڑی کو گنگا کھیڑ اِسٹیشن پر عارضی طور پر روکا جائیگا۔ اِس کے علا وہ ناندیڑ سے اورنگ آ باد ہفتے وار ایکسپریس گاڑی کو منسوخ کر دیا گیا ۔
حیدر آباد سے پر بھنی،پر بھنی سے ناندیڑ،منماڑ سے کا چی گوڑہ،کاچی گوڑہ سے منماڑ،نگر سول سے ناندیڑ یہ گاڑیاں جزوی طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔ امرتسر سے ناندیڑ جانے والی سُپر فاسٹ ایکسپریس ریلوے گاڑی انکائی سے پر بھنی کے در میان 65؍ منٹ ، نر سا پور سے نگر سول سُپر فاسٹ ریلوے گاڑی پر بھنی اسٹیشن پر8؍ منٹ اور ناندیڑ -نظام آ باد پسِنجر ریلوے گاڑی ناندیڑ اسٹیشن پر60؍ منٹ تا خیر سے چلے گی۔ اِسکی اطلاع جنوب وسطی ریلوے کے ناندیڑ ڈیویژن کی جانب سے دی گئی۔
****************************
اورنگ آ باد ضلع کے کنڑ شہر میں صاف صفائی نہیں ہو رہی ہے۔اِس بات کو لیکر کنڑ کی صدر بلدیہ سواتی کو لہے کو کل گالی گلوچ کر کے پھاوڑا اُٹھا یا گیا۔ بلدیہ کی اِسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ میں یہ واقعہ پیش آ یا۔ اِس سلسلے میں 2؍ اراکین بلدیہ سمیت 100؍ افراد کے خلاف جرم داخل کیا گیا۔ اِس واقعہ کے بعد شہر میں کچھ دیر کے لیے کشید گی کا ماحول ہو گیا تھا۔
****************************
تھانہ ضلع کے پنویل اور ناسک ضلع کے مالیگائوں میونسپل کار پو ریشنس کے انتخا بات کی تشہیر کل شام ختم ہوئی۔ پنویل میونسپل کار پو ریشن کی
78؍ نشستوں کے لیے 418؍ امید وار انتخا بی میدان میں شامل ہیں۔ اِن دونوں مقا مات پر انتخا بات کے لیے کل رائے دہی ہو گی۔ پر سوں26؍ مئی کو ووٹوں کی گنتی کی جائیگی۔
****************************
No comments:
Post a Comment