Saturday, 27 May 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 27 May 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۷ ؍مئی  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸

 وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گذشتہ 3؍ سالوں میں مرکزی حکو مت کے ذریعے کئے گئے اہم فیصلوں کی بدو لت عوام کی زندگیوں میں تبدیلیاں رو نما ہوئی ہیں۔ مرکز میںNDA حکو مت کے3؍ سال پو رے ہونے کے ضمن میںوزیر اعظم نے ٹوئیٹر پر حکو مت کا رپورٹ کارڈ جاری کیا۔ اِس دوران مو دی نے حکو مت کے ذریعے کئے گئے کاموں کا ذکر کیا۔ اِس بیچ کل وزیر اعظم نے آ سام اور ارونا چل پر دیش کو جوڑنے والے ملک کے سب سے طویل پل  Dhola-Sadia کا افتتاح کیا۔ سوّا نو کلو میٹر لمبائی والے اِس پل کی وجہ سے شمال مشرقی ریاستوں سے رابطہ میں آ سا نی ہو گی۔
 دوسری جانب اپو زیشن جماعت کانگریس نے مرکزکیBJPحکو مت پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ اُس نے ملک میں غیر اعلا نیہ طور پر ایمر جنسی نا فذ کر رکھی ہے۔ کل ممبئی میں اخبا ری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمنٹ اشوک چو ہان نے الزام لگا یا کہ BJP حکو مت ذات پات کی سیاست کر رہی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ گذشتہ 3؍ سالوں میں عوام پر مظا لم بڑھے ہیں۔ چو ہان نے مہنگا ئی ،
نوٹ بندی،کسا نوں کی خودکشی، بیروز گاری اور دیگر موضو عات کا ذکر کر تے ہوئے حکو مت پر سخت نکتہ چینی کی۔ اِس دوران کانگریس کے قو می تر جمان RPN سنگھ نے کہا کہ بھا رتیہ جنتا پار ٹی حکو مت نے صرف عوام کو گمراہ کرنے کا  کام کیا ہے۔
  ***************************
 پنویل،بھیونڈی،نظام پور اور مالیگائوں میونسپل کار پو ریشنوں کے انتخا بات کے نتیجوں کا کل اعلان کیا گیا۔
نتائج کے مطا بق پنویل میونسپل کا پو ریشن میں بھا رتیہ جنتا پار ٹی نے جبکہ بھیونڈی،نظام پور میونسپل کار پو ریشن میں کانگریس نے واضح اکثر یت حاصل کی ہے۔ مالیگائوں میونسپل کا پو ریشن میں کانگریس سب سے بڑی پا رٹی بن کے اُبھری ہے۔ پنویل میونسپل کار پو ریشن کی78؍ سیٹوں میں سے BJP نے
51؍ NCP کانگریس اور شیتکری کامگار پارٹی کے اتحاد نے27؍ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ۔ وہیں شیو سینا پنویل میں اپنا کھا تہ بھی نہیں کھول پائی۔
 دوسری جانب بھیونڈی میونسپل کار پو ریشن کی 90؍سیٹوں میں سے کانگریس نے47؍  BJP نے19؍  شیو سینا نے 12؍  RPI آٹھولے گروپ اور کونارک وِکاس آگھاڑی نے4-4؍ جبکہ سماج وادی پار ٹی نے 2؍سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔
 اِس بیچ مالیگائوں میونسپل کار پوریشن کی84؍ سیٹوں کے لیے ہوئے انتخا بات کے ظاہر کر دہ نتائج کے مطابق کانگریس نے28؍
NCP نے20؍  شیو سینا نے13؍ BJP نے9؍  MIM نے 7؍ جنتا دل نے 6؍  اور ایک سیٹ پر آزاد امید وار نے کامیابی حاصل کی ہے۔
***************************
 ملک بھر میں دوائیں فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹورمالکان منگل30؍ مئی کو ایک دِن کی علا متی ہڑ تال پر جا رہے ہیں۔
 ePortal کے ذریعے دوائیں فروخت کرنے اور آن لائن فا رمیسی شروع کرنے کی حکو مت کی تجویز کے خلاف خردہ اورتھوک دوائیں فروخت کرنیوالوں نے بند منا نے کا فیصلہ کیا ہے۔
 دریں اثناء غذاء اور ادویات کے محکمے نے بند کا فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی ہے۔ محکمے نے سبھی سر کا ری اسپتالوں سے اِس بات کو یقینی بنا نے کو کہا ہے کہ دوائوں کی ضروری مقدار کا ذخیرہ موجود ہو۔
***************************
 مرکزی حکو مت نے گائے اور دیگر جانوروں کو مذبح خانوں کو فروخت کرنے پر پا بندی لگا دی ہے۔ مرکزی حکو مت کی جانب سے جاری کردہ حکم نا مہ میں کہا گیا ہے کہ اب صرف کسا نوں اور  زرعی زمین مالکان کو ہی جانور بیچے جا سکتے ہیں۔ اِس نئے قا نون کے بعد جانوروں کی خرید و فروخت پر
کا فی اثر پڑیگا۔
***************************
 CBSEکے با رہویں جماعت کے امتحانات کے نتیجوں کا کل اتوار کو اعلان کیا جائے گا۔ طلباء اپنے نتائج CBSE کی ویب سائیٹس
www.cbseresults.nic.in   اور  www.cbse.nic.in   پربھی دیکھ سکتے ہیں۔
 اِس بیچ ریاستی بورڈ کی جا نب سے لیے گئے با رہویں جماعت کے امتحا نات کے نتیجوں کی تا ریخ کا اعلان پیر کے روز کیا جائیگا۔
***************************
 احمد نگر-منماڑ شاہرہ پر کل رات پیش آئے ایک حادثے میں 8؍ افراد کی موت ہو گئی۔ حادثہ اُس وقت پیش آ یا جب جیپ ڈرائیور گاڑی سے کنٹرول کھو بیٹھا اور وہ در خت سے جاٹکرائی۔ مہلو کین میں راہوری تعلقے کے وَرونڈی گائوں کے سر پنچ سچن ڈھگے بھی شامل ہیں۔
***************************
 پنجاب پولس کے سابق سر براہ  KPS Gillکا کل سہ پہر دِلّی کے گنگا رام اسپتال میں دل کا دورہ پڑ نے سے انتقال ہو گیا۔
وہ 82؍ سال کے تھے۔ اُنھوں نے پنجاب میں دہشت گر دی کو ختم کر نے میں کلیدی رول ادا کیا تھا۔ وہ دل کی بیما ری اور گردہ خراب ہونے کے آخری مر حلے میں تھے۔
***************************
 لاتور کے رکن پارلیمنٹ سنیل گائیکواڑ نے کہا ہے کہ نومبر مہینے سے لاتور-ممبئی  اور  لاتور -حیدر آ باد  فضائی خد مات شروع ہو جائیں گی۔ گائیکواڑ مرکزی حکو مت کے3؍ سال مکمل ہونے کے ضمن میں منعقدہ تقریب میں بول رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ آئندہ دو سالوں میں لاتور میں آکاشوانی کامرکزقائم کر لیا جائیگا۔
***************************
 

No comments: