Tuesday, 22 January 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 22 January 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۲ ؍  جنوری   ۲۰۱۹؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 عام زمرے کے کمزور معا شی طبقات کے لیے مر کزی حکو مت کی جانب سے دیئے گئے10؍ فیصد ریزر ویشن کے خلاف مدراس ہائی کورٹ میں داخل عرضیوں پر عدالت نے مرکزی حکو مت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ در مُک کے سیکریٹری  آر  ایس  بھارتی کی داخل کر دہ عرضداشت میں کہا گیا ہے کہ 10؍ فیصد ریزر ویشن دینے کے لیے معا شی طور پر کمزور طبقات کا کوئی سر وے نہیں کیا گیا اور اِسے جلد بازی میں پارلیمنٹ سے منظور کر والیا گیا۔
 دوسری جانب ایڈیشنل ایڈو کیٹ جنرل جی راج گو پا لن نے عدالت میں بحث کر تے ہوئے کہا کہ یہ عرضی سیاسی مقا صد کے تحت دائر کی گئی ہے اور اِسے شروعاتی مر حلے میں ہی خارج کر دیاجا نا چا ہیے لیکن عدالت نے اِس عرضداشت پر سنوائی کر نے کا فیصلہ کیا اور
قا نون کی مرکزی وزا رت اور محکمۂ سما جی انصاف کو نوٹس جا ری کر تے ہوئے 18؍ فروری تک 10؍ فیصد ریزر ویشن کے بارے میں جواب دینے کو کہا۔
***** ***** *****
 بھارتی انتخا بی کمیشن نے کہا ہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین EVM پوری طرح سے محفوظ ہیں۔ EVM ہیکِنگ کے بارے میں کل لندن میں ہوئی ایک اخباری کانفرنس کے پس منظر میں انتخا بی کمیشن نے یہ وضا حت کی ۔ کمیشن نے  EVM میں کسی بھی طرح کی چھیڑ چھاڑ کی گنجائش سے انکار کیا اور اِس پر اُٹھائے جا رہے شکُوک و شُبہات کو پوری طرح سے خارج کر دیا۔
 دوسری جانب بی جے پی رہنما اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے لندن میں ہوئی اخبا ری کانفرنس میں کانگریس رہنما کپِّل سِبّل کی شر کت پر سوال اُٹھا ئے ہیں۔ تاہم کانگریس نے کہا کہ سِبّل کی جانب سے لندن کی اخباری کانفرنس میں حصّہ لینے کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
***** ***** *****
 مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ گذشتہ چار سالوں میں ریاست کے 18؍ ہزار گائووں میں پینے کا پانی فراہم کر نے والی اسکیمیں مکمل ہوئی ہیں اور یہ اب تک کا ایک ریکارڈ ہے۔ ستارہ ضلعے کے پاٹن تعلقے میں54؍ پانی فارہمی اسکیموں اور دیگر کاموں کا کل وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آ یا۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے یہ بات کہی۔ وزیر اعلیٰ پھڑ نویس نے دولت نگر میں با لا صاحب دیسائی کی یاد گا ر کی تعمیر کے پہلے مر حلے کے کام کا بھی افتتاح کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ ریاستی حکو مت دور دراز کے پہاڑی علاقوں میں رہنے والوں کے سبھی مسائل حل کر نے کے لیے اپنے عہد کی پا بند ہے۔
 اِس بیچ وزیر اعلیٰ پھڑ نویس نے کل ممبئی میں کا من ویلتھ اِنٹر پرائزیس اینڈ اِنویسٹمنٹ کونسل کے صدر لارڈ مر لینڈ اور CEOایلن جیمن سے ملا قات کی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مہا راشٹر میں اِسپیئر پارٹس بنا نے والے اور اُنھیں بر آ مد کر نے والے چھو ٹے اور در میانی در جے کے کا رخا نے بڑی تعداد میںموجودہیں جن کے لیے کا من ویلتھ کا ئونسل کی جانب سے کی جا نے والی حو صلہ افزائی اہم کر دار ادا کر سکتی ہے۔
***** ***** *****
 مہاراشٹر کے امداد باہمی اور مار کیٹِنگ کے وزیر سُبھاش دیشمکھ نے کہا ہے کہ 31؍ دسمبر تک فروخت ہو چکی پیاز پر کسا نوں کو سبسیڈی دی جائے گی۔ شو لاپور میں کل اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران دیشمکھ نے یہ بات کہی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ پیاز کی قیمتوں میں آئی گِرا وٹ کے بعد ریاستی حکو مت نے ایک سے 15؍ دسمبر کے درمیان بازار کمیٹیوں میں فروخت ہو ئی پیاز پر200؍ روپئے فی کوئنٹل کے حساب سے ہر کسان کو20؍ کونئنٹل تک سبسیڈی کا اعلان کیا تھا جسکے بعد کسا نوں نے اِسکی مدت میں تو سیع کیئے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔
***** ***** *****
 سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسیسCBDTاُن خبروں سے اِنکار کیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ کچھ چھو ٹی کمپنیوں کی جانب سے TDSمیں ہوئی غلطیوں کی وجہ سے اُنکے خلاف مقدمے چلانے کے لیے نو ٹس جاری کیئے گئے ہیں۔ CBDTکی جانب سے جاری بیان میں اِس طرح کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میڈیا میں چل رہی خبریں صرف افواہیں  ہیں۔
***** ***** *****
 حکو مت پائریسی کے مسئلے کو سنجید گی سے لے رہی ہے اور اب تک 200؍ سے زیا دہ ویب سائٹس کو بلاک کر دیا گیا ہے ۔ کامرس اور صنعتوں کی وزا رت کے جوائنٹ سیکریٹری راجیو اگر وال نے یہ اطلا ع دی۔ وہ کل ممبئی میں’’ ڈیجیٹل دو ر میں ڈیٹا کی حفا ظت‘‘ کے عنوان پر منعقدہ ورکشاپ میں بول رہے تھے۔ اگر وال نے مزید کہا کہ حکو مت کی جانب سے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے کیئے گئے اقدا مات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
***** ***** *****
 بھارتی کمیو نِسٹ پارٹی نے بی جے پی پر کسا نوں کے ساتھ دھو کہ دہی کر نے کا الزام لگا یا ہے ۔ پار ٹی کی پو لِٹ بیو رو کی رکن اور
 سا بق رکن پار لیمنٹ وُرُندا کرات نے کل بیڑ میں یہ بات کہی۔ کرات بیڑ ضلعے میں قحط کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ حکو مت نے مہا راشٹر میں قحط کا اعلان تو کر دیا لیکن اِس سے نمٹنے کے لیے اُٹھائے اقدا مات کہیں نظر نہیں آ تے۔ کرات نے کہا کہ مہا تما گاندھی نریگا اسکیم میں بھی خواتین کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے کرات نے حکو مت کی مختلف پا لیسیوں پر بھی تنقید کی۔
***** ***** *****

No comments: