Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 24 January 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۴ ؍ جنوری ۲۰۱۹
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق کسی بھی قا نو نی چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ کل نئی ممبئی میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ مراٹھا ریزر ویشن کے سلسلے میں کوئی عاجلا نہ فیصلہ نہیں کیا گیا بلکہ پورے غور و خوص کے بعد حکو مت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ اِسی لیے مراٹھا سماج کو تعلیمی اِداروں اور ملازمتوں میں ریزر ویشن دینے کے لیے حکو مت اُن کے ساتھ کھڑی ہے۔ پھڑ نویس نے کہا کہ اِس خصوص میں عدالتی لڑائی کے لیے اُن کی حکو مت پوری طرح تیار ہے۔ اِس موقع پر اُنھوں نے بینکوں کو تر غیب دی کہ مراٹھا نو جوانوں کا رو بار کے لیے قرض فراہم کیا جائے۔
دریں اثناء حکو مت نے کمیشن برائے پسماندہ طبقات کی مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق رپورٹ کل ممبئی عدالت عالیہ میں پیش کی۔ اِس سماعت کے دوران عدالت نے ریزر ویشن کو چیلنج کر نے والی در خواستوں پر حتمی سماعت آئندہ6؍ فروری کو مقرر کی ہے۔
***** ***** *****
وزیر ریلوے پیوش گوئل کو وزارتِ خزا نہ کا اضا فی قلمدان تفویض کیا گیاہے۔ سر طان کے عارضے سے متا ثر وزیرِ خزا نہ ارون جیٹلی کا پر سوں امریکہ میں آپریشن کیا گیا۔ جس کے بعد ڈاکٹروں نے اُنھیں کم از کم2؍ ہفتے آ رام کا مشورہ دیا۔ ارون جیٹلی کی واپسی تک پیوش گوئل قائم مقام وزیر ما لیات رہیں گے۔ اِس طرح اِس برس کا عبو ری مالی بجٹ بھی پیوش گوئل ہی پارلیمنٹ میں پیش کر سکتے ہیں۔
***** ***** *****
کانگریس پارٹی نے کل تنظیمی سطح پر پار ٹی میں کئی تبدیلیاں کی ہیں۔ شمالی اُتر پر دیش کی جنرل سیکریٹی کی حیثیت سے پرینکا گاندھی واڈرا کو نامزد کیا گیا ہے۔ مغربی اُتر پر دیش کے سیکریٹری کے طور پر جیوتِر آدِتیہ سِندھیا کو نامزد کیا گیا جبکہ سینئر پارٹی رہنما غلام نبی آزاد ہر یا نہ کے پار ٹی سیکریٹری ہوں گے۔ پارٹی کے تنظیمی سیکریٹری کی ذمہ داری کے سی وینو گو پال کے سُپرد کی گئی ہے۔ اِسکے علا وہ پارٹی کی خواتین تنظیم کے عہدیداروں کے ناموں کا بھی کل اعلان کیا گیا۔
مہاراشٹر کی کانگریس رابطہ کمیٹی کے سر براہ کی حیثیت سے سر کر دہ قائد ملِک ارجُن کھر گے اور تشہیری کمیٹی کی ذمہ داری سابق وزیر اعلیٰ سُشیل کُمار شِندے سنبھا لیں گے۔ اِس کے علا وہ ایک اور سا بق وزیر اعلیٰ پر تھوی راج چو ہان کو پارٹی منشور کمیٹی، رکن پارلیمنٹ کُمار کیتکر کو ذرائع ابلاغ و رابطہ عامّہ اور پارٹی کے ریاستی صدر اشوک چوہان کو انتخا بی کمیٹی کے صدر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
***** ***** *****
مرکزی وزیر زراعت رادھا مو ہن سنگھ نے کہا ہے کہ اِس سال کا عام مالیاتی بجٹ کسا نوں کے نام ہو گا اور سال2022 تک کسا نوں کی پیدا وار کو دو گنا کر نے کے لیے اقدا مات کیئے جائیں گے۔ کل ممبئی میں منعقدہ ایک سیمینار سے وہ خطاب کر رہے تھے۔ زراعت کو فائدہ مند بنا نے کے لیے حکو مت ، صنعت اور کسا ن متحد ہ طور پر کیا کر سکتے ہیں اِس عنوان پر یہ سیمینار منعقد کیا گیا تھا۔
***** ***** *****
اورنگ آباد اور ممبئی کے ممبرا سے گرفتار کیئے گئے 9؍ نو جوانوں میں سے8؍ کو5؍ فروری تک اِنسداد دہشت گر دی اسکواڈATSکی ٹیم کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ ایک نا بالغ لڑ کے کو اصلاح اطفال مرکز روانہ کیا گیا ہے گذشتہ برس اگست سے اِن افراد پر اور اُن کے مو بائل فون اور لیپ ٹاپ میں موجودمواد پر ATSنظر رکھے ہوئے تھی۔ اِن ملزمان کے قبضے سے کچھ کیمیا وی مادے ،کیلیں اور کچھ اسلحہ و ادویات ضبط کیئے جانے کی اطلاع سر کار ی وکیل نے کل عدالت میں دی۔
***** ***** *****
مہاراشٹر بجلی تقسیم کار کمپنی ریاست کے دیہی علاقوں میں بجلی کی چوی اور صا رفین کی شکا یات کے ازالے کے لیے گرام پنچا یت کی سطح پر
23؍ ہزار دیہی الیکٹریکل منیجر مقرر کرے گی۔ کل جاری کر دہ ایک سر کا ری بیان میں یہ اعلان کیاگیا۔ اِس سلسلے میں پہلے ہی ناگپور میں اِن منیجروں کو تر بیت دی جا چکی ہے۔ اسکول، اسپتال، کھیتوں اور گھروں میں شمسی توانائی کے استعمال میں اضا فے کے لیے عوامی بیداری پیدا کر نے کی ذمہ داری بھی اِن منیجروں کو دی گئی ہے۔
***** ***** *****
کانگریس کے ریاستی صدر اشوک چوہان نے کہا ہے کہ چند ریاستوں کے اسمبلی انتخا بات کے نتائج سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ عوام کو کانگریس سے پاک حکو مت نہیں بلکہ کانگریس کے ساتھ حکو مت چاہیے۔ کل رائے گڑھ ضلع کے مہاڈ میں کانگریس جن سنگھرش یاترا سے وہ خطاب کر رہے تھے۔
***** ***** *****
ریاستی قا نون ساز کونسل میں حزب اختلاف کے قائد دھننجئے منڈے نے الزام عائد کیا ہے کہ عوام اور بالخصوص کسا نوں کو دیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہ کر نے والے وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاست کی بی جے پی حکو مت دھو کہ باز ہے۔ پر بھنی ضلع کے جنتور میں ایک پارٹی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ اچھے دِن،عوام کو15؍لاکھ روپئے ،نوٹ بندی ،کا لا پیسہ ، کسا نوں کی قرض معا فی یہ سب دھو کہ ثابت ہوا ہے۔ اِس لیے اب اِس حکو مت کو گھر کا راستہ بتا یا جائے ۔

No comments:
Post a Comment