Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 27 January 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 27 ؍ جنوری ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
ملک نے کل 70؍واں یومِ جمہوریہ منایا،جس میں نئی دلّی میں راج پتھ پرشاندارفوجی پریڈ ہوئی ،ثقافتی گوناگونیت اورکلیدی ہتھیاروں کی نمائش کی گئی۔ہزاروں لوگوں نے تقریب میں شرکت کی،جس میں سرکردہ غیر ملکی شخصیات اورملک کے چوٹی کے سیاسی اورفوجی افرادشامل تھے۔جنوبی افریقہ کے صدرCyrill Ramaphosaکی مہمانِ خصوصی کے طورپرموجودگی اہمیت کی حامل تھی۔کیونکہ پریڈمیںبھارت نے جدوجہدآزادی میںمہاتماگاندھی کی خدمات کواجاگرکیاتھا۔گاندھی جی جنوبی افریقہ میں21؍سال قیام کے بعدجدوجہدمیںشامل ہوئے تھے۔تقریب کاآغازوزیراعظم نریندرمودی کے شہیدوں کوخراجِ عقیدت پیش کرنے سے ہوا۔انہوںنے انڈیاگیٹ کے امرجوان جیوتی پرگل دائرہ پیش کیا۔
صدرِ جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اکیس توپوں کی سلامی کے ساتھ ترنگالہرایا۔انہوں نے زمانہ امن کابھارت کاشجاعت کااعلیٰ ترین ایوارڈ اشوک چکرملیٹینٹس سے فوجی بننے والے لانس نائک نذیراحمدوانی کوعطاکیاانہوں نے نومبر میں کشمیرکے شویپاں میںدہشت گردوں کے ایک گروپ سے لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کردی تھی۔وانی کی اہلیہ مہ جبیں اوروالدہ راجہ بانونے ایوارڈحاصل کیا۔
***** ***** *****
ممبئی میںگورنرسی۔ودھیاساگررائوکے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی۔ماریشس کے وزیراعظم پرویندکمارجگناتھ، وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس اس موقع پرموجودتھے۔سن 2022 تک کسانوں کی آمدنی دُگناکرنے کے لئے ریاستی حکومت پابندہیں۔ یہ بات گورنرنے کہی۔چھترپتی شیواجی مہاراج شیتکری یوجنا کے تحت تقریباً 41؍لاکھ کسانوں کوفائدہ حاصل ہواہے۔یہ بات انہوںنے کہی۔ہندوستانی بحریہ بارڈرسیکوریٹی فورس، ریاستی سیکوریٹی ، ریزروفورس،ممبئی ہتھیاربندفورس،ممبئی آتش فرودستہ اوراین سی سی کے دستے نے گورنرکوگارڈآف آنرپیش کیا۔
مراٹھواڑہ سمیت تمام ریاست میںپرچم کشائی کے مختلف پروگرام کے ذریعے 70؍واں یومِ جمہوریہ کل منایاگیا۔
***** ***** *****
حکومت نے 29؍جنوری کولوک آیوکت قانون کے سلسلے میں کمیٹی تشکیل دینے کاتیقن دیاہے۔تاہم اس ضمن میںبھوک ہڑتال پرقائم رہیںگے۔یہ بات بزرگ سماجی رہنماانناہزارے نے کہی ہے۔وہ کل رانے گن سیدھی میں صحافیوں سے مخاطب تھے۔ریاست میںوزیراعلیٰ نے لوک آیوکت قانون تیارکرنے کے سلسلے میںکسی قسم کی ہلچل نہ کرے، پرحکومت پریقین نہیں رہاہے۔اس کی وجہہ سے جب تک عملی طورپرلوک آیوکت قانون نہیں آتاتب تک بھوک ہڑتال پرقائم رہنے کااشارہ ہزارے نے دیاہے۔
***** ***** *****
وزیراعظم نریندرمودی آج آکاشوانی پرــ’’من کی بات‘‘ اس پروگرام کی معرفت عوام سے خطاب کریںگے۔اس سیریزکایہ 52؍واں حصہ ہے۔ آکاشوانی اوردُوردرشن کے تمام چینلوں پرصبح گیارہ بجے اس پروگرام کونشرکیاجائے گا۔
***** ***** *****
بھارتی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میںنیوزی لینڈ کو90؍رن سے ہرادیاہے۔اس طرح بھارت نے 5؍میچوں کی سیریز میں دوصفرکی سبقت حاصل کرلی ہے۔کل Mount Maunganuiمیںٹیم انڈیا نے مقررہ 50؍اوورس میں چاروکٹ پرشاندار324؍رن بنائے۔جس میں روہیت شرمااورشیکھردھون کے درمیان پہلی وکٹ کی شاجھیداری میں 154؍رن بنے۔روہیت نے سب سے زیادہ 84؍رن اسکورکئے۔جبکہ دھون نے 66؍رن بنائے۔روہیت کومیچ کابہترین کھلاڑی قراردیا۔نیوزی لینڈکے کھلاڑیوں کو40؍اعشاریہ دواوورس میں234؍رن پرآئوٹ کردیاگیا۔کلدیپ یادونے 4؍وکٹ لئے۔
***** ***** *****
بیڈمنٹن میںبھارت کی بیڈمنٹن کھلاڑی سائنانہوال نے سیمی فائنل میں چین کی کھلاڑی He Bingjiaoکواٹھارہ۔اکیس ، اکیس ، بارہ اکیس ۔اٹھارہ سے ہرادیا۔کل جکارتہ میںانڈونیشیاء ماسٹرس کے خطابی مقابلے میںسائناکامقابلہ اسپین کی کھلاڑی کیرولینامیرن سے ہوگا۔
***** ***** *****
آنجہانی سماجی رہنماناناجی دیشمکھ کوبھارت رتن کااعزازظاہرکرنے کے سلسلے میں ہنگولی ضلع میں مسرت کااظہارکیاجارہاہے۔ناناجی دیشمکھ کے آبائی مقام کڈیلی میںکل شام آتش بازی کرکے گائوں میںشکرتقسیم کی گئی اورجشن منایاگیا۔

No comments:
Post a Comment