Monday, 28 January 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 28 January 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۸؍  جنوری   ۲۰۱۹؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 وزیر اعظم نریندر مودی نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رائے دہندگان کی فہرست میں بطور ووٹر  اپنے ناموں کا اِندراج کرائیں۔
وہ کل آکاشوانی سے نشر ہونے والے پروگرام من کی بات میں قوم سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ حقِ رائے دہی کا استعمال ہر فرد کی زندگی کا یادگار موقع ہو تا ہے۔  وزیر اعظم نے کہا کہ 21؍ ویں صدی میں پیدا ہونے والے نو جوانوںکی زندگی میں ووٹ دینے کا یہ پہلا تجر بہ ہوگا۔اُنھوں نے رائے دہی کے لیے بہتر انتظا مات کر نے والے انتخا بی کمیشن کی انتھک کوششوں کو بھی سراہا۔ بھارتی خلائی تحقیقی اِدارے اِسرو کی جانب سے طلباء کا تیار کر دہ کلام سیٹ سیارچہ کامیا بی سے خلاء میں داغے جا نے کا ذکر کر تے ہوئے مودی نے کہا کہ آج بھارت نہ صرف ترقی کی سمت گامزن ہے بلکہ ترقی یافتہ ممالک کے سیارچے بھی کا میابی سے خلاء میں پہنچا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے طلباء کو نئے خیا لات کے ساتھ آگے بڑھنے کی تر غیب دی اور آئندہ ہونے والے امتحا نات کے لیے نیک خواہشات پیش کی ۔ حا ل ہی میں پو نا میں کھیلے گئے کھیلوں اِنڈیا مقابلے جیتنے والے کھلاڑیوں کومودی نے اپنے خطاب میں مبارکباد پیش کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک بھر میں صاف بیت الخلاء مہم کو بھر پور تعا ون حاصل ہو رہا ہے۔ اُنھوں نے تمام سر پنچوں اور دیہاتوں کے ذمہ داروں سے اپنی پنچایت میں اِس مہم سے متعلق عوام کی رہنمائی کر نے کی اپیل کی۔وزیر اعظم نے  عوام سے آئندہ 30؍ جنوری کو با با ئے قوم مہا تما گاندھی کی بر سی کے موقعے پر 2؍ منٹ کا مون رکھ کر گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کرنے کی بھی اپیل کی۔
***** ***** *****
  نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا  نائیڈو نے تعلیمی نظام کو دو بارہ مرتب کر نے کی ضرورت کا اظہار کیا ہے۔وہ کل نئی دہلی میں ایک پروگرام میں اظہار ِ خیال کر رہے تھے۔نائیڈو نے کہا کہ مجاہدین آزادی ، اور دیگر رہنمائوں کی قر با نیوں ، بہادری اور تعاون کو تعلیمی نصاب میں خصوصی طور پر شامل کرنے کی ضرورت ہے۔اُنھوں نے کہا تعلیم کا مقصد طلباء میں اعلیٰ صفات کو پر وان چڑ ھا نا ہے۔
 ***** ***** *****
 ایودھیا کی متنازعہ رام جنم بھومی اور بابری مسجد معاملے پر کل 29؍ جنوری کوعدالت عالیہ میں ہونے والی سماعت موخر کر دی گئی ہے۔ اگلی سماعت کی تاریخ کا فی الحال اعلان نہیں کیاگیا ہے۔
 ***** ***** *****
 مرکزی وزیر مالیات پیوش گوئل نے آج سر کا ری بینکوں کے چیف ایکزیکیٹو افسران کا اجلاس طلب کیا ہے۔اِس اجلاس میں بینکوں کے غیر موصولہ قرضِ جات اور چھو ٹے اور در میا نی درجے کی صنعتوں کو قرض فراہمی وغیرہ معاملات پر تبادلہ ٔ خیال کیئے جانے کی امید ہے۔ مرکزی وزیر ارون جیٹلی فی الحال علاج کی غرض سے امریکہ میں میقم ہے اسی لیے مالی بجٹ پیش کرنے کی اضا فی ذمہ داری پیوش گوئل کو سونپی گئی ہے۔
***** ***** *****
 خالص بھارتی تیکنا لو جی کی مدد سے تیار کی گئی  ایک ریل گاڑی کو وندے بھارت ایکسپریس کا نام دیا گیا ہے۔یہ گاڑی دہلی سے وارانسی کے در میان چلے گی ۔وزیر ریل پیوش گوئل نے کل نئی دہلی میں بتا یا کہ 16؍ ڈبوں پر مشتمل یہ ٹرین چینئی کی Integral Coachفیکٹری میں تیار کی گئی ۔اُنھوں نے بتا یا کہ اِس ریل گاڑی کا افتتاح جلد ہی وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔
***** ***** *****
 محکمہ ریلوے کی جانب سے آئندہ 14؍ اپریل سے سمانتا ایکسپریس کے نام سے خصو صی ریلوی گاڑی شروع کی جا رہی ہے۔
یہ خصو صی سیاحتی گاڑی ناگپور سے روانہ ہوگی اور دستورِ ہند کے معمار ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر اور گوتم بُدھ سے متعلقہ اہم مقامات کا دورہ کرے گی۔
اِس گاڑی کا سفر10؍ راتوں اور11؍ دنوں پر مشتمل ہو گا۔
 ***** ***** *****
 لاتور کے رابطہ وزیر سنبھا جی پاٹل نیلنگیکر نے لاتور میونسپل کا رپو ریشن کو نا جائز قبضہ جات ہٹائو مہم کے تحت ہٹائے گئے پھیری والوں کے لیے متبادل جگہ فراہم کر نے سے متعلق لا حہ عمل فوراً پیش کرنے کی ہدا یت دی ہے۔وہ کل لاتور میں12؍ بیت الخلاء کا افتتاح ،راستوں کا بھو می پو جن اور عوامی ہال کے افتتاح کے موقعے پر مخا طب تھے۔
 ***** ***** *****
 آئندہ یکم فروری سے 4؍ فروری کے دوران اورنگ آباد میںریاستی سطح کی پانچویں زرعی نمائش  ’’مہا ایگرو ‘‘ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اِس نمائش کے کو آرڈینیٹر وسنت دیشمکھ نے کل اورنگ آباد میں صحا فیوں کو یہ اطلاع دی۔پیٹھن روڈ پر واقع زراعت سائنس سینٹر کے احا طے میں اِس نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔
 ***** ***** *****
 بھارت کی بیڈ مِنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کو اِنڈو نیشیاء ماسٹرز بیڈ مِنٹن کی فاتح قرار دیا گیا ہے۔ کل کھیلے گے خواتین سنگلز کے فیصلہ کُن مقابلے میں سائنا کی مد مقابل اسپین کی کیرولینا مرین نے پیر میں چوٹ لگنے کے باعث اپنے آپ کو مقابلے سے الگ کر لیا تھا۔جسکے با عث سائنا کو مقابلے کا فاتح قرار دیا گیا۔
 ***** ***** *****

No comments: