Saturday, 26 January 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 26 January 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۶ ؍  جنوری   ۲۰۱۹؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 70؍ واں یومِ جمہوریہ آج جوش و خروش کے ساتھ منا یا جا رہا ہے۔ دِلّی میں ہونے والی یومِ جمہوریہ کی مرکزی تقریب میں جنوبی افریقہ کے صدر سیریل راما فوسا مہمانِ خصو صی کے طور پر موجود رہیں گے۔ دِلّی کے راج پتھ پر آج بھارت کی طا قت، فن، ثقا فت اور تکثیر یت ظاہر کرنے والی پریڈ کی جائے گی۔ مُلک بھر میں یومِ جمہوریہ کے موقع پر سر کا ری اور نیم سر کاری دفاتر ، خانگی اِداروں اور دیگر مقا مات پر  پر چم کُشائی سمیت مختلف تقا ریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
 صدر جمہوریہ رام ناتھ کووِند نے کہا ہے کہ تر قی سے محروم اپنے ہم وطن بھائیوں کو آگے لے جا نا ہمارا ہدف ہے۔ یومِ جمہوریہ کی منا سبت سے صدر رامنا تھ کووِند نے کل شام قوم سے خطاب کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک کے تمام طبقات کی تر قی ہو نی چاہیے اور ملکی وسائل پر ہندوستانی کا حق ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک نے تر قی کے نقطۂ نظر سے طویل سفر کیا ہے۔ اُنہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سفر مستقبل میں بھی جا ری رہے گا۔
***** ***** *****
 سابق صدر ِجمہوریہ پر نب مکھر جی ، سماجی کار کن نا نا جی دیشمکھ اور گلو کار ڈاکٹر بھپن ہزارِ کا کو ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز بھارت رتن دیئے جانے کا اعلان کیا گیا۔ نا نا جی دیشمکھ اور بھو پین ہزارکا کو بعد از مر گ یہ اعزاز دیا جا رہا ہے۔ ہنگولی ضلع کے کڑوڑی گائوں میں پیدا ہونے والے نا نا جی دیشمکھ کو دیہی تر قی کے شعبے میں بہترین خد مات کے لیے بعد از مرگ بھارت رتن ایوارڈ ظاہر کیا گیا ہے۔ انہوں نے چِتر کوٹ میں دیہی صنعت یو نیور سٹی قائم کر کے دیہی تر قی کو نئی سمت عطا کی جس کے لیے اُنہیں پدم وِبھوشن سے بھی نوازا گیاتھا۔
***** ***** *****
 صدرِ جمہوریہ رامناتھ کووِند نے کل پدم ایوارڈ زکا اعلان کیا۔ گلو کار ہ تیجن بائی، جِبوتی کے صدر اسمٰعیل عمر گوئلے،
L&Tکمپنی کے چیئر مین انیل کُمار نائک اور بلونت موریشور عرف شیو شاہیر بابا صاحب پُرندرے کو پدم وِبھوشن سے سرفراز کیا جائے گا۔
 پدم بھوشن ایوارڈ پانے والے 14؍ افراد میں کوہ پیما، پچیندری پال، لوک سبھا کے سابق اسپیکر کِر یا مُنڈا، آنجہا نی صحافی کُلدیپ نائر اور لاتور کے وویکانند اسپتال کے ڈاکٹر اشوک کُکڑے شامل ہیں۔
 جبکہ پدم شری ایوارڈ پانے والے94؍ افراد میں اداکار منوج واجپائی ،موسیقار شنکر مہا دیون ،کر کٹ کھلاڑی گو تم گمبھیر، پہلوان بجرنگ پُنیا،فٹ بال کھلاڑی سُنیل چھیتری شامل ہیں۔ اِس مرتبہ پدم ایوارڈ پانے والوں میں 11؍ غیر ملکی افراد بھی شامل ہیں۔
***** ***** *****
 جیون رکشا پدک انعا مات کا بھی کل اعلان کیا گیا ۔ روزمرہ کی زندگی میں انسانوں کی جان کی حفا ظت کی خاطر بہترین کار کر دگی انجام دینے والے 47؍ افراد کو یہ انعام دیئے جائیں گے جن میں ریاست کے 5؍ شہر یان شامل ہیں۔
***** ***** *****
 مرکزی حکو مت نے کل یومِ جمہوریہ کی منا سبت سے بہا دری کے لیے دیئے جانے والے ایوارڈ س کا اعلان کیا۔ لانس نائک نظیر احمد وانی کو
بعد ازمرگ اشوک چکر سے نوازا جائے گا۔ میجر تُشار گوبا اور وِجئے کُمار کو کیر تی چکر جبکہ دیگر 9؍ فو جیوں کو شوریہ چکر دیئے جانے کا اعلان کیا گیا۔ فو جی جوانوں کو اُن کی بہترین خد مات کے لیے 21؍ پدم وشِشٹ سیوا پدک،3؍ اُتّم یُدھ سیوا پدک،32؍ اتی وِشِشٹھ سیوا پدک دیئے جا ئیں گے
10؍ یُدھ سیواپدک،109؍ شوریہ سیوا پدک،40؍ ویشِشٹیہ پورن سیوا پدک اور76؍ جوانوں کو خصو صی سیوا پدک دیئے جائیں گے۔
 وہیں3؍ پولس کے جوانوں کو صدر جمہوریہ پولس ویر تا پدک،146؍ پولس جوا نوں کو پولس ویر تا پدک سے نوازا جائے گا۔ ریاست کے44؍ پولس ملازمین کو انعا مات دیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں4؍ پولس ملازمین کو صدر جمہوریہ پولس پدک ظاہر کیئے گئے ہیں۔
***** ***** *****
 زراعت اور دیہی تر قی کے مرکزی وزیر مملک پُرشوتّم رُپالہ نے کہا ہے کہ ما حو لیات میں ہونے والی تبدیلیوں کے چیلنج کو قبول کر نے کے لیے بدلتے طر ز  زندگی پر سنجید گی سے تبادلۂ خیال کیا جا نا چا ہیے۔ وزیر موصوف نے کل لاتور ضلع کے اوسہ تعلقے میں واقع لوگدہ میں ’’موسمی تبدیلی اور قدرتی وسائل کا انتظام‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ریاستی کمیشن برائے زرعی قیمت کے چیئر مین پا شاہ پٹیل نے ورک شاپ میں رہنمائی کر تے ہوئے انسا نیت کی فلاح کے لیے تر قی کی سمت بدلنے کی ضرورت پر زور دیا۔
***** ***** *****
 بی جے پی کے ریاستی صدر رائو صاحب دانوے نے کہا ہے کہ پارٹی آئندہ لوک سبھا انتخا بات میں ریاست کی کُل47؍ نشستوں پر اپنے امید وار کھڑا کرے گی۔ دانوے کل جالنہ میں صحیفہ نگاروں سے خطاب کر رہے تھے۔
***** ***** *****
 اِنڈو نیشیاء کے جکارتہ میں کھیلے جا رہے ملیشیاء ماسٹرز بیڈ مِنٹن کے خوا تین سنگلز مقابلے میں بھارت کی سائنا نہوال نے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔ کل کھیلے گے کوارٹر فائنل میچ میں سائنا نے تھائی لینڈ کے کھلاڑی کو شکست دی۔
***** ***** *****

No comments: