Wednesday, 30 January 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 30 January 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۳۰ ؍  جنوری   ۲۰۱۹؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 قحط کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مرکزی حکو مت کی جانب سے ریاست کے لیے 4؍ ہزار714؍ کروڑ روپئے منظور کیئے گئے ہیں۔ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کے اجلاس میں یہ منظوری دی گئی۔ مہاراشٹر کے علاوہ  ہماچل پر دیش،اُتر پر دیش، آندھرا پر دیش ،کرنا ٹک، گجرات اورپُدو چیری کے لیے بھی مرکزی امداد کا اعلان کیاگیا ہے۔
 دریں اثناء  امدد اور باز آ باد کاری کے وزیر چندر کانت پاٹل نے کہا ہے کہ ریاستی حکو مت کی جانب سے مرکز سے طلب کی گئی امداد کی یہ پہلی قسط ہے اور بقیہ فنڈز کے حصول کے لیے ریاستی حکو مت ضروری نمائندگی کرے گی۔اُنھوں نے کہا کہ قحط کے پیش نظر ریاستی حکو مت کسا نوں کے ساتھ کھڑی ہے اور جو قصبے اور دیہات قحط سے متاثرہ ہیں اور مرکزی حکو مت کے طئے کردہ اصولوں پر نہیں اُتر تے اُنھیں ریاستی حکو مت فنڈ ز مہیا کرے گی اِسکے لیے تجا ویز تیار کر نے کاکام جا ری ہے۔
***** ***** *****
 مرکز ی حکو مت کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایو دھیا میں با بری مسجد رام جنم بھو می معاملے میں متنازعہ 2.77؍ ایکر اراضی کو چھوڑ کر آس پاس کی بقیہ67؍ ایکر اراضی رام جنم بھو می ٹرسٹ کو دی جائے اِس سلسلے میں مرکزی حکو مت نے کل رام جنم بھو می ٹرسٹ کو زمین الاٹ کیئے جانے کے لیے عدالت عظمیٰ میں در خواست داخل کی ہے۔ ما ضی میں مرکز نے یہ زمین ایکوائر کی تھی لیکن عدالت عظمیٰ نے اراضی اپنے قبضے میں لینے کے مرکز کے متنازعہ فیصلے پر حکم التواء جاری کر رکھا ہے۔
***** ***** *****
 لوک آ یوکت کی معرفت تحقیقات کے دائرہ کار میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کو بھی شامل کر نے کو ریاستی کا بینہ نے منظوری دیدی ۔ اِس فیصلے کے با عث اب لوک آ یو کت وزیر اعلیٰ سے بھی تحقیقات کر سکتے ہیں۔ دیہاتوں میں املاک ٹیکس عائد کر نے کے طریقہ کار میں تر میم کے لیے رپورٹ مرتب کر نے ، اضا فی توا نائی سے آبپاشی کی اسکیموں کے لیے بجلی کی نرخ میں رعایت اور درج فہرست ذاتوں اور
نو بودھ افراد کو نئے کارو بار کے لیے کُل تخمینے کی 15؍ فیصد رقم دینے کو بھی کل منعقدہ کا بینی اجلاس میں منظوری دی گئی۔
***** ***** *****
 سابق وزیر دِفاع اور معروف مزدور قائد جارج فرنانڈیز کی آخری رسو مات آج نئی دہلی میں ادا کی جائے گی۔ کل وہ نئی دہلی میں دوران علاج چل بسے تھے ۔وہ 88؍ برس کے تھے۔ ایمر جنسی کے دوران جد و جہد کی علا مت سمجھے جانے والے جارج فرنانڈیز نے کئی مزدور تحریکوں کی قیادت کی۔ ایمر جنسی کے بعد بر سر اقتدار آنے والے مُرار جی دیسائی حکو مت میں فر نانڈیز نے وزیر صنعت وی پی سنگھ کی حکو مت میں وزیر ریل اور اٹل بہاری واجپائی کی حکو مت میں وزیر دفاع کی حیثیت سے خد مات انجام دیں۔
 صدر جمہوریہ رامناتھ کووِند ،نائب صدر وینکیا نائیڈو ، وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر راہُل گاندھی ،
گور نر سی وِدیا ساگر رائو اور وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس اور این سی پی صدر شرد پوار سمیت متعدد قائدین نے جارج فر نانڈیز کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔
***** ***** *****
 بابا ئے قوم مہاتما گاندھی کی 71؍ ویں بر سی  پر آج ملک بھر میںاُنھیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ اِس سلسلے میں ملک بھر میں دعا ئیہ جلسے اور گاندھیائی افکار کی تر ویج کے لیے پروگرام منعقد کیئے جا رہے ہیں۔ آج صبح11؍ بجے ملک بھر میں
2؍ منٹ کی خا مو شی منا کر با با ئے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
***** ***** *****
 بچوں کی اموات اور بھکمری کے واقعات کے تدا رُک کی غرض سے ریاست میں نو زائیدہ بچوں کو دیئے جانے والے ’’وزیر اعلیٰ استقبالِ نوزائیدہ کِٹ‘‘ اسکیم کا افتتاح کل وزیر بہبود اطفال پنکجا منڈے کے ہاتھوں عمل میں آ یا۔ سر کا ری اسپتالوں میں ہو نے والی پہلی زچکی کے بعد حکو مت کی جانب سے نو زائیدہ بچوں کے استعمال کی اشیاء پر مبنی یہ کِٹ مفت دیا جائے گا۔
***** ***** *****
 وزیر اعظم نریندر مودی نے طلباء سے کہا ہے کہ وہ یکسوئی کے ساتھ اپنی تعلیمی تیا ری پر توجہ دیں۔ وقت کا بہتر بندوبست کریں اور نفسیاتی تنائو سے ہار نہ ما نیں۔ وہ کل نئی دہلی میں پریکشا پر چر چہ پروگرام میں 2؍ ہزار طلباء ، سر پرست اور اساتذہ سے بات چیت کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ طلباء اپنی زندگی کو کامیاب بنا نے کے لیے صرف حصول علم پر توجہ دیں اور نتائج کی فکر نہ کریں۔ یہ پروگرام سبھی سر کا ری  اورCBSE اسکولوں ،اعلیٰ تعلیمی اِداروں اور ملک بھر کے کالجوں میں نشر کیا گیا ۔
***** ***** *****
 احمد نگر ضلعے کے نیواسہ تعلقے میں جائیکواڑی ڈیم کے تحت آ نے والے علاقے میں بجلی کی فراہمی 8؍ گھنٹے کیئے جانے کے مطالبے پر کل صبح احمد نگر-اورنگ آباد شاہراہ پر  پر ورا سنگم کے مقام پر کُل جماعتی راستہ رو کو احتجاج کیا گیا۔ اِس مظا ہرے کے باعث کچھ وقت کے لیے آمد و رفت شدید متاثر ہوئی۔
***** ***** *****
 ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر پُر شو تم بھا پکر نے کہا ہے کہ مختلف سر کاری فلاحی اسکیموں پر موثر عمل در ا ٓمدکر کے سر کا ری افسران سماج اور ملک کی بڑی خد مت انجام دے سکتے ہیں۔ وہ کل اورنگ آباد کے دیو گیری کالج میں منعقدہ ایک پرو گرام سے خطاب کر رہے تھے۔
***** ***** *****

No comments: