Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 25 January 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۵ ؍ جنوری ۲۰۱۹
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے واضح کیا کسی بھی صورت میں بیلیٹ پیپر کا دو بارہ استعمال نہیں ہو گا۔ اروڑا نے الیکٹرونِک ووٹِنگ مشینEVM کی معتبریت پر چل رہی بحث کو افسوسناک قرار دیا۔ وہ کل نئی دِلّی میں الیکشن کمیشن کی طرف سے منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس میں اظہار ِ خیال کر رہے تھے۔ کانفرنس میں بنگلہ دیش،بھو ٹان، قزاخستان،مالدیپ، روس اور سری لنکا جیسے مما لک کے انتخا بی اِداروں کے سر براہان اور نمائندے شریک ہیں۔ آج منائے جانے والے نویں قومی ووٹر دِن کے پس منظر میں اِس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
کل 70؍ واں یومِ جمہوریہ منا یا جائے گا۔ اِس پس منظر میں صدرِ جمہوریہ جناب رامناتھ کووِند آج شام قوم سے خطاب کر یں گے۔ آکاشوانی اور دور درشن کے سبھی چینلز شام 7؍ بجے سے صدر ِ جمہوریہ کا ہندی پیغام نشر کریں گے۔ اِسکے بعد وہ انگریزی میں قوم سے مخا طب ہو ں گے۔ اِسکے بعد دور درشن صدرِ جمہوریہ کے پیغام کا مقامی زبان میں تر جمہ پیش کرے گا۔ آکاشوانی پر رات9.30؍ بجے صدر جمہوریہ کا پیغام مقامی زبان میں نشر ہو گا۔
***** ***** *****
دہشت گرد مخالف مہم کے دوران کشمیر میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر نے والے لانس نائک نظیر احمد وانی کے لیے اشوک چکر کا اعلان کیا گیا ہے۔ کشمیر کے کُلگام ضلع کے اَشُموجی کے رہائشی نظیر احمد وانی2004 میں دہشت گردی کا راستہ چھوڑ کر بھارتی فوج میں شامل ہوئے تھے۔ گذشتہ سال25؍ نومبر کو کشمیر کے شو پیاں ضلع میں ہوئی مُدبھیڑ کے دوران دو دہشت گردوں کو مار گرا نے کے بعد نظیر احمد وانی شہید ہو گئے تھے۔
***** ***** *****
سُپریم کورٹ نے درجِ فہرست ذاتوں اور جماعتوں پر ہونے والے مظالم مخالف قا نون، ایٹرا سٹی میں کی جانے والی تر میمات پر روک لگا نے سے اِنکار کر دیا ہے۔ اِس قا نون میں کی گئی سِفارش کے مطا بق ملزم کو قبل از گرفتاری ضما نت نہ دینے کی گنجائش موجود ہے۔ جسٹِس اے کے سِکری کی صدارت والی بینچ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 20؍ مارچ کے فیصلے اور نئی تر میمات کے خلاف دائر عرضیوں کی سماعت عدالت ایک ساتھ کرے گی۔ بینچ نے اِس معاملے کو چیف جسٹِس کے ذریعے قائم کر دہ بینچ کو بھیج دیا ہے۔

بھارتی خلائی تحقیقی اِدارے اِسرو نے کل رات مائیکرو سیٹ آر اور اور سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام سے منسوب کلام سیٹ اِن دو سیٹلائٹ کو کامیا بی کے ساتھ داغا۔ مائیکرو سیٹ آر740؍ کلو گرام وزنی سیٹلائٹ ہے جو دِفاعی تحقیق کے شعبے میں مدد کرے گا جبکہ کلام سیٹ طلباء کے ذریعے بنایا گیا محض 1200؍ گرام وزن کا چھوٹا سیٹلائٹ ہے۔
***** ***** *****
مرکزی تفتیشی بیورو،CBIنے کل اورنگ آباد اور ممبئی میں ویڈو کان گروپ کے دفتروں پر چھا پے مارے2012 میںICICI بینک نے
ویڈیو کان کمپنی کو3250؍ کروڑ روپیوںکا قرض منظور کیا تھا جسکے عوض میں ویڈیو کان کمپنی کے سر براہ وینو گو پال دھوت کی جانب سے ICICI بینک کی سر براہ چندا کو چر کے شو ہر دیپک کو چر کی نو پا ور کمپنی میں سر ما یہ کاری کر نے کا الزام ہے ۔ اِس معاملے میںCBI نے نو پا ور رینیو ایبل کے خلاف بھی معاملہ درج کیا ہے۔
***** ***** *****
نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے مہاراشٹر صدر جینت پاٹل نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے مرکزی اور ریا ست میں اقتدار حاصل کر نے کے لیے کیئے گئے وعدوں میں سے کوئی بھی وعدہ پو را نہیں کیا ہے۔ وہ کل ہنگولی ضلع کے بسمت تعلقے میں پَریورتن سبھا میں بول رہے تھے۔ اِس بیچ کانگریس کی جن سنگھرش یاترا کل رائے گڑھ ضلع کے پین میں پہنچی۔ اِس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کانگریس کے مہاراشٹر صدر اور رکن ِ پارلیمنٹ اشوک چو ہان نے کہا کہ عوام اب جھو ٹے وعدوں سے تنگ آ چکے ہیں اور وہ اِن انتخا بات میں بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کردینگے۔
***** ***** *****
Maharashtra Fedration of Electical Contractors Associationکا تیسرا اجلاس آج سے اورنگ آباد میں شروع ہو رہا ہے۔ شاہ نور میاں در گاہ علاقے کے شری ہری پویلین میں منعقد کیا جا نے والا یہ اجلاس27؍ جنوری تک چلے گا۔ مہاراشٹر قا نون ساز اسمبلی اسپیکر ہری بھائو باگڑے آج اجلاس کا افتتاح کریں گے۔
***** ***** *****
ناسک ضلعے کے چاندوڑ میں کل ایک کار کے ٹائر پھٹ جانے سے کار بس سے جا ٹکرائی۔ اِس حادثے میں ایک ہی خاندان کے 3؍ افراد کی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔ سبھی مہلو کین کا تعلق وانی سے ہے۔
***** ***** *****
بھارت اور نیو زی لینڈ کی خواتین ٹیموں کے در میان کل نیپئر میں کھیلا گیا پہلا ایک روزہ کر کٹ مقابلہ بھارت نے 9؍ وکٹ سے جیت لیا۔ پہلّے بلّے بازی کر تے ہوئے نیو زی لینڈ کی ٹیم نے بھارت کے سامنے 193؍ رنوں کا نشا نہ مقرر کیا۔ جواب میں بھارتی کھلاڑی سمر تی مندھا نا کے شاندار105؍ رنوں کی اننگز کے بل پر بھارت نے 33؍ ویں اوورمیں ہی نشا نہ حاصل کر تے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔

No comments:
Post a Comment