Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 31 January 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۳۱ ؍ جنوری ۲۰۱۹
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے۔صدرِ جمہوریہ رامناتھ کو وِنداِس اجلاس کی افتتاحی تقریر کریں گے۔وہ آج صبح
11؍ بجے پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں دونوں ایونوں کے اراکین سے مشترکہ خطاب کریں گے۔ یہ عبوری بجٹ اجلاس ہو گا۔ جو 13؍ فروری تک جاری رہے گا۔
اِسی پس منظر میں لوک سبھا کی اسپیکر سُمترا مہاجن نے کل نئی دہلی میں کُل جماعتی اجلاس طلب کیا تھا۔اِس موقعے پر اُنھوں نے تمام جماعتوں سے اجلاس کی کار وائی پر امن طریقے سے چلا نے میں تعاون کر نے کی اپیل کی۔ اِس اجلاس میں کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما ملِکارجُن کھر گے ،کے ایس وینو گو پال، اور رام وِلاس پاسوان سمیت دیگر رہنمائوں نے بھی شر کت کی۔
***** ***** *****
وزیر ِ ریل پیوش گوئل نے کہا ہے کہ ریلوے راستوں کی صدفیصد بجلی کاری جلد ہی یقینی بنائی جائے گی۔وہ کل نئی دہلی میں’’ ریلوے کا مستقبل ‘‘کے عنوان سے شائع بین الاقوامی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کااجراء کر نے کے بعد مخا طب تھے۔وزیر موصوف نے بتا یا کہ گذشتہ سال 4؍ ہزار کلو میٹر ریلوے راستوں کی بجلی کاری کی گئی اور اِس برس 6؍ ہزار کلو میٹر ریلوے لائنوں کی بجلی کاری کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
درج فہرست ذاتوں جماعتوں پر مظالم کی روک تھام سے متعلق قا نون میں حال ہی میں کی گئی تر میمات پر حکم امتناع جاری کرنے کی در خواست سپریم کورٹ نے ایک مرتبہ پھر مسترد کر دی ہے۔ عدالت کے اِس فیصلے کی وجہ سے مذکورہ قا نون کی خلاف روزی کر نے والوں کو ضما نت قبل از گرفتاری نہ دینے کی گنجائش برقرار رہے گی۔ عدالت نے کہا ہے کہ اِس معاملے پر مرکزی حکو مت کی جانب سے داخل کی گئی نظر ثانی کی در خواست سمیت دیگر در خواستوں پر آئندہ19؍ فروری کو سماعت ہو گی۔
***** ***** *****
ویڈیو کان قرض معاملے میں ICICI بینک کی سا بق چیف ایکزیکیٹو آفیسر اور مینیجِنگ ڈائریکٹر چندا کو چرکو قصور وارقرادیا گیاہے۔
دوران ملازمت اُنھوں نے بینک کے قوانین و ضوابط کی خلاف ور زی کر تے ہوئے وینو گو پال دھو ت کی کمپنی ویڈیو کان گروپ کو
3؍ ہزار250؍ کروڑ روپئے قرض فراہم کیا تھا۔جسکے عوض دھو ت نے چندا کو چر کے خا وِند دیپک کوچر کی کمپنی میں 64؍ کروڑ روپئے کی سر مایہ کاری کر نے کا الزام ہے ۔بینک کی داخلی جانچ کمیٹی کی معرفت کی گئی تحقیقات میں یہ اِنکشاف ہواہے۔بینک نے وضاحت کی ہے کہ مستعفی ہونے سے قبل چندا کوچر کے جمع شدہ بھتے ادا نہیں کیئے جائیں گے اور 2009 سے دیا گیا بھونس بھی وصول کیا جا ئے گا۔

کسا نوں کی مکمل قر ض معا فی اور سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات نافذ کر نے کے بعد کسانوں کو حکو مت سے کوئی اور مطالبہ کر نے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔بزرگ سما جی کار کن اننا ہزار نے اِن خیا لات کا اظہار کیا ہے ۔وہ کل رانے گڑھ سدھی میں بھوک ہڑتال شروع کر نے کے بعد صحا فیوں سے مخا طب تھے۔اُنھوں نے کہا کہ لوک پال قانون پر عمل آوری کر نے کا وعدہ حکو مت نے پانچ برسوں میں بھی پو را نہیں کیا۔اِس موقعے پر اننا ہزار نے ریاستی ودھان سبھا میںلوک آیوکت قانون منظور کر کے لوک آیوکت کی تقرری کا مطالبہ کیا۔اُنھوں نے کہا کہ اپنے مطالبات کی یکسوئی کے لیے عوام کو بھوک ہڑتال کرنا پڑے یہ نہا یت افسوسناک امر ہے۔جناب ہزارے نے کہا کہ مطالبات کی یکسوئی کے لیے وہ آخری سانس تک بھوک ہڑتال کریں گے۔
***** ***** *****
آج عالمی یومِ جذام کے موقعے پر ریاست بھر میں عوامی بیدار ہفتوں کا آغاز عمل میں آرہا ہے۔اِس ضمن میں ضلع سطح پر ریلی ،کوئز اور راستوں پر ڈرامے وغیرہ پروگرام پیش کیئے جائیں گے۔اِس ضمن میں وزیر صحت ایکناتھ شِندے نے بتا یا کہ ریا ست میںمحکمہ صحت کی معرفت جذام کے مریضوں کے لیے بازآباد کا ری منصوبوں پر عمل آ وری کرتے ہوئی جذام کے مکمل خاتمہ کے لیے اقدامات کیئے جا ئیں گے۔
***** ***** *****
موجودہ صورتحال میں ذات پات کے نام پر ذات پرستی کا نیا معاملہ پیدا ہو رہا ہے۔ جو ایک تشویشناک امر ہے ۔ صحافی اورمصنف سنجئے اَوٹے نے اِن خیا لات کااظہار کیا ۔ وہ کل اورنگ آبادکے دیو گیری کالج میں پھُلے شاہو امبیڈکر مذاکرے میں اظہارِ خیال کر رہے تھے۔
اُنھوں نے اِس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ پھُلے شاہو امبیڈکرتحریک میں خواتین کا تعاون کم ہو رہا ہے اور یہ تحریک صرف مردوں کی تحریک ہوتی جا رہی ہے۔جناب َاوٹے نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے سبھی کو مل جُل کر فعال کر دار ادا کر نے کی ضرورت ہے۔
***** ***** *****
بابا ئے قوم مہاتما گاندھی کی بر سی کے موقعے کل وِدھان بھون میں اُنھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس ، ودھان پریشد کے چیئر مین رام راجے نائک نمبالکر اورودھان سبھا کے اسپیکر ہری بھائو باگڑے نے مہاتما گاندھی کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کیئے۔
***** ***** *****
بھارت اور نیوزی لینڈ کے ما بین چو تھا ایک روزہ کر کٹ مقابلہ آج ہیمِلٹن میں کھیلا جا رہا ہے۔بھارتی وقت کے مطا بق صبح ساڑھے سات بجے مقابلے کا آغاز ہوا۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلّے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چوٹ سے متاثرہ مہیندر سنِگھ دھو نی کواِس مقابلے میں آ رام دیا گیا ہے۔ اور شُبھم گِل اور خلیل احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے۔ آخری خبر ملنے تک بھارت نے14؍ اوور میں 6؍وکٹ کے نقصان پر
35؍رن بنا لیے ہیں۔

No comments:
Post a Comment