Tuesday, 29 January 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 29 January 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۹ ؍  جنوری   ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ اُنکی حکو مت ریاست میں قحط سے متا ثرہ کسا نوں کے ساتھ مضبو طی سے کھڑی ہے اور کسا نوں کو فصل بیمہ اور قحط سے نمٹنے کے لیے دی جانے والی اِمداد کی رقم فروری میں اُن کے بینک کھاتوں میں جمع کر دی جائے گی۔ پھڑ نویس کل جالنہ میں بی جے پی کی ریاستی مجلس عاملہ کی میٹِنگ کے بعد منعقد ہوئے جلسہ ٔ عامل سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے لوک سبھا انتخا بات کے لیے اپو زیشن جماعتوں کے اتحاد پر بھی تنقید کی۔ اِس سے پہلے مجلس عاملہ کی میٹِنگ میں پھڑ نویس نے کہا کہ اُنکی پارٹی جو ساتھ آئے اُنھیں ساتھ لے کر اور جو ساتھ نہ آئیں اُنکے بغیر انتخا بی میدان میں اُتریگی ۔ اُنھوں نے کہا کہ اپو زیشن جماعتوں کے ایک ساتھ آنے سے کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
 فصل بیمہ منصوبے میں بد عنوانی ہونے کے اپو زیشن جماعتوں کے الزام کو خارج کر تے ہوئے پھڑ نویس نے اُنھیں بحث کر نے کا چیلنج کیا۔ وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ ریاست ِ مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے 3؍ سالہ دورِ اقتدار کے دوران کسا نوں کو بارہ ہزار کروڑ روپئے دیئے گئے ہیں۔ پھڑ نویس نے کہا کہ اُنکی حکو مت نے دلا لوں کا راج ختم کیا ہے اور جب تک آخری کسان کو قرض معا فی نہیں مل جاتی تب تک چھتر پتی شیواجی مہاراج شیتکری سنمان یو جنا بند نہیں ہو گی۔
***** ***** *****
 اِس بیچ شیو سینا صدر اُدّھو ٹھا کرے نے کہا ہے کہ اُنھیں بی جے پی کی جانب سے انتخا بی اتحاد کر نے سے متعلق کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔ اُدّھو کل ممبئی میں شیو سینا اراکین ِ پارلیمنٹ کے اجلاس کے بعد بول رہے تھے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ شیو سینا مہاراشٹر میں بڑے بھائی کا رول ادا کرے گی اور اپنی شر طوں پر ہی سیاست کریں گی۔
***** ***** *****
 ممبئی ہائی کورٹ نے مہاراشٹر حکو مت کو ہدا یت دی ہے کہ وہ مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق پسماندہ طبقات کے کمیشن کی رپورٹ کی کاپی در خواست گذاروں اور اپو زیشن اراکین کو فراہم کرے۔ سماعت کے دوران کل عدالت نے کہا کہ ریاستی حکو مت پسماندہ طبقات کے کمیشن کی رپورٹ کو جوں کی توں در خواست گذاروں کو دستیاب کروائے ۔ حکو مت نے کہا کہ وہ یہ رپورٹCD کی شکل میں فراہم کرے گی۔
 دوسری جانب در خواست گذاروں کے وکیل گُن رتن سدا ورتے نے عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
***** ***** *****
 وزیر اعظم نریندر مودی امتحا نات کے تنا ظر میں ’’پریکشا پر چر چا‘‘ کے تحت آج طلباء سے خطاب کریں گے۔ اِس پروگرام کے ذریعے وہ دسویں اور بارہویں جماعت کے طلباء اسا تذہ اور سر پرستوں سے مخا طب ہوں گے۔ پریکشا پر چر چا میں2؍ ہزار طلبائ، اُنکے سر پرست اور اسا تذہ کے علا وہ بیرونی ممالک کے کئی طلباء بھی حصّہ لیں گے۔
 آکاشوانی اور دور درشن کے قومی چینلوں سے صبح 10:55؍ منٹ سے پریکشا پر چر چا کو براہِ راست نشر کیا جا ئے گا۔ مہاراشٹر حکو مت نے ریاست کے سبھی اسکو لوں سے اِس پروگرام کو طلباء کو دکھانے کو کہا ہے ۔
***** ***** *****
 ستارہ ضلعے کی ملکا پور نگر پنچا یت میں ہوئے انتخا بات میں کانگریس نے جیت حاصل کی ہے۔ وہیں رائے گڑھ ضلع کی کر جت نگر پالیکا انتخا بات میں بی جے پی - شیو سینا اتحاد نے بازی ماری ہے۔ دوسری جانب ناگپور ضلع کی مہادُلا نگر پریشد انتخا ب میں بی جے پی نے فتح حاصل کی ہے۔
***** ***** *****
 پر بھنی ضلعے کے مانوت تعلقے کے ہفتہ واری با زار میں ایک ہوٹل میں رکھے گیس سِلینڈر کے دھما کے کے بعد آگ لگ گئی۔ اِس آگ میں آس پاس کی 5؍ دُکانیں جل کر خاک ہو گئیں۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے قریب دیڑھ گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا یا۔
***** ***** *****
 نیوزی لینڈ کے خلاف جا ری ایک روزہ کر کٹ مقا بلوں کی سیریز کا کل کھیلا گیا میچ بھارت نے ایک -صفر کی سبقت حاصل کرکے جیت لیا ہے۔ مائونٹ مونگا نُوئی میں کل کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ مقابلے کو بھارت نے 7؍ وکٹ سے اپنے نام کیا۔ پہلّے بلّے بازی کر تے ہوئے نیو زی لینڈ کی ٹیم نے بھارت کے سامنے 244؍ رنوں کا نشانہ رکھا جواب میں بھارتی ٹیم نے43؍ ویں اوور میں ہی یہ ہدف حاصل کر لیا۔ اِس دوران بھارت نے
3؍ وکٹ کھو ئے ۔ روہت شر ما نے62؍ اور وِراٹ کو ہلی نے60؍ رن بنائے۔ امبا تی رائڈو 43؍ رن بنا کر ناٹ آئو رہے ۔ سیریز کا اگلہ مقابلہ جمعرات کو ہو گا۔
***** ***** *****
 اِس دوران بھارت اور نیوزی لینڈ کی خواتین کر کٹ ٹیمیں بھی آج ایک دوسرے سے ٹکرا ئیں گی۔ خواتین ٹیم آج مائونٹ مونگا نُو ئی میں ہی اپنا مقابلہ کھیلے گی۔ سیریز میں بھارتی خواتین ٹیم بھی ایک-صفر کی بر تری حاصل کیئے ہوئے ہے۔
***** ***** *****

No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 15 اگست 2025‘ وقت: صبح 06:50 تا 07:00

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 15 August-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبری...