Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date : 01.05.2019 , Time : 8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 01 May - 2019
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: یکم مئی ۲۰۱۹
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
ریاست ِ مہاراشٹر کا یومِ تاسیس آج منایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں ریاست بھر میں مختلف مقامات پر پرچم کشائی اور ثقافتی تقا ریب منعقد کی گئی ہیں۔ اورنگ آباد میں ریاستی وزیر برائے حمل و نقل دیواکر رائوتے‘ ناندیڑ میں رابطہ وزیر رام داس کدم‘ بیڑ میں رابطہ وزیر پنکجا منڈے اورلاتور میں رابطہ وزیر سنبھاجی پاٹل نلنگیکر کے ہاتھوں پرچم کشائی کی مرکزی تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔ گورنر سی وِدّیا ساگر رائو اور وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے آج صبح ممبئی میں شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
آج یکم مئی کو عالمی یومِ محنت بھی منایا جارہا ہے۔ محنت کش افراد کو ان کے حقوق سے آگاہی دلانے کیلئے یہ دِن منعقد کیا جاتا ہے۔
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے ایک مکتوب کے ذریعے انتخابی کمیشن سے درخواست کی ہیکہ ریاست میں قحط کی سنگین صورتحال کے پیشِ نظر ریاست میں ضابطۂ اخلاق کی پابندیوں میں رعایت دی جائے۔ اس خط میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے تمام حلقوں میں رائے دہی ہوچکی ہے اس لیے 10/ مارچ سے نافذ العمل ضابطۂ اخلاق میں رعایت کی جائے۔ ریاستی حکومت اس سے قبل ہی 151/ تعلقوں کو قحط زدہ قرار دے چکی ہے اور قحط کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 4/ ہزار 714/ کروڑ روپئے مختص کیے جاچکے ہیں۔ انتخابی کمیشن کو ارسال کردہ اس مکتوب میں کہا گیا ہے کہ قحط کے پیشِ نظر مؤثر اقدامات سے متعلق فیصلہ کرنے کیلئے ریاستی کابینہ کا اجلاس طلب کرنا ضروری ہے۔ دیہی علاقوں میں واقع اسپتالوں میں مشینیں اور آلات خریدنے کیلئے ٹینڈر طلب کرنے کے احکامات کو قطعی شکل دینے کی وزیرِ اعلیٰ نے اس مکتوب کے ذریعے انتخابی کمیشن سے اجازت بھی طلب کی۔
***** ***** *****
وزیرِ اعظم نریندر مودی کیخلاف ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت انتخابی کمیشن نے مسترد کردی ہے۔ ریاست کے وردھا میں ایک تشہیری جلسے میں اپنے تقریر کے دوران ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی نریندر مودی نے کی۔ اس طرح کی شکایت کانگریس نے انتخابی کمیشن سے کی تھی۔ تاہم کمیشن نے معاملے کی جانچ کرکے اس شکایت کو مسترد کردیا۔
***** ***** *****
مرکزی وزارتِ داخلہ نے کانگریس صدر راہل گاندھی کو شہریت کے مسئلے پر نوٹس جاری کیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ ایک خانگی کمپنی کے دستاویزات میں راہل گاندھی نے خود کو برطانوی شہری بتایا ہے۔ بی جے پی کے رکنِ پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے اس ضمن میں درخواست دی ہے کہ وزارتِ داخلہ ان بنیادوں پر راہل گاندھی کی شہریت ختم کردے۔ اس شکایت پر وزارت ِ داخلہ نے راہل گاندھی کو حکم دیا ہے کہ وہ اندرونِ 15/ یوم اپنا مؤقف پیش کریں۔
***** ***** *****
مرکزی انتخابی کمیشن نے بی جے پی کے گجرات صدر جیتو بھائی وگانی پر 72/ گھنٹے کیلئے اور سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان پر 48/ گھنٹے تک تشہیری مہم میں حصہ نہ لینے کی پابندی عائد کردی ہے۔ جیتو بھائی نے صورت کے امرولی میں ایک انتخابی جلسے میں ہتک آمیز بیان دئیے تھے، جبکہ اعظم خان کے اُتر پردیش کے انتخابی افسر کیخلاف دھمکی آمیز بیان پر یہ پابندی عائد کی گئی۔ اعظم خان پر اس مہینے میں دوسری مرتبہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں پابندی عائد کی گئی ۔
***** ***** *****
رافیل جنگی جہاز خریدنے سے متعلق تمام نظرِ ثانی درخواستوں پر عدالت ِ عظمیٰ آئندہ 6/ مئی کو سماعت کریگی۔ کل عدالت ِ عظمیٰ نے مرکزی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ اس خصوص میں 4/ مئی تک اپنا مؤقف پیش کرے۔ 14/ دسمبر 2018ء کو عدالت ِ عظمیٰ نے اس معاملے میں فیصلہ سناتے ہوئے رافیل معاملت کو شفاف قرار دے دیا تھا۔ تاہم سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا‘ ارون شوری اور ماہر ِ قانون پرشانت بھوشن سمیت متعدد افراد نے اس معاملے میں نظرِ ثانی کی درخواستیں داخل کی ہیں۔
***** ***** *****
عدالت ِ عظمیٰ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امیت شاہ کیخلاف داخل کردہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی شکایات پر فیصلہ کرنے کیلئے انتخابی کمیشن اہل ہے۔ اس خصوص میں کانگریس کی رکنِ پارلیمنٹ سشمتا دیو نے درخواست داخل کی ‘ جس پر عدالت ِ عظمیٰ نے انتخابی کمیشن سے وضاحت طلب کی ہے۔
***** ***** *****
مبینہ دھرم گرو نارائن سائی کو سورت کی سیشن کورٹ نے عصمت دری کے معاملے میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اکتوبر 2013ء میں داخل کردہ ایک عرضداشت پر گذشتہ جمعہ کو عدالت نے نارائن سائی کو خاطی قرار دیا تھا۔ جس کے بعد کل اسے یہ سزا سنائی گئی۔ نارائن سائی‘ دھرم گرو آسارام باپو کا بیٹا ہے۔ آسارام خود بھی کئی معاملات میں گذشتہ 6/ برسوں سے جودھپور جیل میں قید ہے۔
***** ***** ****

No comments:
Post a Comment