Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date : 05.05.2019 , Time : 8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 05 May - 2019
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:۵؍مئی ۲۰۱۹
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
مرکزی حکومت نے عدالت ِ عظمیٰ کو بتایا ہے کہ رافیل جہاز کی خرید سے متعلق خفیہ دستاویزات منظرِ عام پر لانے سے ملک کے وجود اور یکجہتی کو خطرہ لاحق ہوسکتاہے۔ حکومت کی جانب سے عدالت میں جمع کردہ حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ رافیل سودے کی دستاویزات منظرِ عام پر لائی گئیں تو قومی سلامتی‘ مسلح افواج میں کی گئی نامزدگیوں‘ جوہری توانائی مرکز سے متعلق معلومات اور دہشت گردی کیخلاف کیے گئے اقدامات فاش ہونے کا خدشہ بڑھ جائیگا۔ حکومت نے یہ بھی کہا کہ 14/ دسمبر 2018ء کو عدالت کی جانب سے رافیل سے متعلق تمام درخواستیں خارج کرنے کا فیصلہ درست تھا۔ اس فیصلے پر نظرِ ثانی کی درخواست کے ذریعے رافیل خریدی معاہدے کی تحقیقات کی کوشش کی گئی ہے۔ حکومت نے اپنے حلف نامے میں کہا کہ ذرائع ابلاغ میں شائع شدہ تین مضامین کو رائے عامہ قرار نہیں دیا جاسکتا اور نہ ہی اسے حکومت کا حتمی فیصلہ سمجھا جائیگا۔
***** ***** *****
ریاست میں قحط کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی غرض سے اجلاس طلب کرنے کی مرکزی انتخابی کمیشن نے ریاستی حکومت کو اجازت دیدی ہے۔ تاہم اس اجازت کا سیاسی فائدہ نہ اٹھانے اور غیر ضروری تشہیر نہ کرنے کا بھی حکم دیا۔ قحط سے متاثرہ علاقوں میں آبرسانی کی اسکیموں کو منظوری اور درستی و دیگر اقدامات کیلئے ضابطۂ اخلاق کی شرائط کو نرم کرنے سے متعلق انتخابی کمیشن نے ریاستی حکومت کو آگاہ کیا۔ حکومت نے 151/ تعلقوں کو قحط زردہ قرار دیا ہے اور اس کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے 4/ ہزار 714/ کروڑ روپئے کی امداد بھی جاری کی جارہی ہے۔
***** ***** *****
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے کہا ہے کہ ریاست میں قحط سے نمٹنے کیلئے حکومت فی الفور اقدامات کرے۔ پینے کے پانی اور مویشیوں کی زندگیاں بچانے کیلئے چا رہ چھائونیاں‘ روزگار اور فصلوں کو ہونے والے نقصانات کا معاوضہ جیسے اُمور پر حکومت توجہ دے۔ وہ کل ممبئی میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔ این سی پی کے ایک نمائندہ وفد نے اس خصوص میں کل شب وزیرِ اعلیٰ سے بھی ملاقات کی۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ باغاتی کاشت کیلئے حکومت کاشتکاروں کی امداد کرے۔ کسانوں سے کی جارہی ہر قسم کی وصولی کو سرِ دست روکا جائے اور قرض معافی اور قرضوں کے ازسرِ نو نظم کے مسائل کو فوری حل کیا جائے۔
***** ***** *****
میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے ہونے والی جانچ نیشنل ایلیجبلیٹی انٹرنس ٹیسٹ (NEET) کے امتحانات ملک بھر میں آج منعقد ہورہے ہیں۔ تاہم اُڑیسہ میں فینی طوفان کے باعث یہ امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں۔ اور امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان عنقریب کیا جائیگا۔
***** ***** *****
گڈچرولی ضلع کے جامبھور کھیڑہ میں بارودی سرنگ دھماکے میں 15/ جوانوں کی جان لینے اور دادا پور میں سڑک کی تعمیر کے تنازعے پر گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے کے معاملات میں نکسلائٹس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ نکسلائٹس کمانڈر اور نکسلائٹس کے شمالی گڈچرولی علاقے کے سرغنہ بھاسکر اور اس کے 40/ حلیفوں کیخلاف پوراڈا پولس اسٹیشن میں یہ مقدمہ درج کیا گیا۔ ان کیخلاف ملک سے غداری‘ جرائم کی سازش تیار کرنے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے معاملات سے متعلق دفعات کے تحت یہ کیس درج ہوا۔
***** ***** *****
ریاستی حکومت نے بچوں کی مفت تعلیم سے متعلق قانون RTE کے مطابق مفت داخلوں کے عمل کے پہلے مرحلے میں داخل کی میعاد میں 10/ مئی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس خصوص میں محکمۂ تعلیم نے کل نئے پروگرام کا اعلان کیا۔ RTE کے تحت اورنگ آباد ضلع میں پہلے مرحلے میں تین ہزار 839/ طلبہ کو داخلہ دیا جائیگا۔ سرپرستوں کو اس ضمن میں ہونے والی دشواریوں کو دیکھتے ہوئے محکمۂ تعلیم نے خود مختار کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ ان کمیٹیوں کی جانب سے صداقت نامے کے اجراء کے بعد ہی طلبہ کو داخلہ دیا جاسکے گا۔
***** ***** *****
جالنہ شہر سے قریب ایک صنعتی علاقے میں واقع وَرَد فرٹیلائزر کمپنی کے گودام پر کل رات محکمۂ زراعت نے چھاپہ مارکر تقریباً 88/ لاکھ روپئے کی 500/ ٹن نقلی کھاد ضبط کرلی۔ اس چھاپے میں گنّے کے راب میں مٹی اور نمبولی کا عرق ملا کر تیار کیے گئے ڈاکٹر نیم کے نام سے فروخت کی جانے والی کھاد کا دخیرہ برآمد کیا گیا۔ اس معاملے میں زرعی افسر وی ایس کراڑ کی شکایت پر کمپنی کے ڈائریکٹر، مالک اور مینیجر کیخلاف چندن جھیرہ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

No comments:
Post a Comment