Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 22 February 2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۲ ؍ فروری ۲۰۲۰ئ
وَقت : ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 22 February 2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۲ ؍ فروری ۲۰۲۰ئ
وَقت : ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
وزیر اعلیٰ اُدّھو ٹھا کرے نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کی تر قی کے لیے مرکزی حکو مت کی جانب سے تعاون جاری رکھنے کا تیقن دیا ہے۔وہ کل دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملا قات کے بعد صحا فیوں سے مخاطب تھے۔
اُنھوں نے بتا یا کہ اِس ملا قا ت میں وزیر اعظم کے ساتھ اشیاء و خد مات ٹیکس میں ریاست کے محصول کا حصہ اور ‘ وزیر اعظم فصل بیمہ اسکیم وغیرہ موضوعات پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہر یت تر میم قا نون CAAسے متعلق سے اپنا موقف وہ پہلے ہی بیان کر چکے ہیں ۔ اُنھوں نے کہا کہ CAA کسی کی بھی شہر یت سلب کرنے کے لیے نہیں ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے اپنی بات دہراتے ہوئے کہا کہ اِس قانون سے ملک کے مسلمانوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔NPR کے حوالے سے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ قانون مر دم شماری سے متعلق ہے اسی لیے اُنھیں اِس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ جناب ٹھا کرے نے کہا کہ مرکزی حکو مت NRC قانون کو پورے ملک میں نافذ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے اور یہ بات وہ پارلیمنٹ میں بھی واضح کر چکی ہے۔لہذاس سے متعلق بھی فکر کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
***** ***** *****
مملکتی وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے کہا ہے کہ عنقریب ریاست میں 8؍ہزار پولس اہلکار بھر تی کیے جا ئیں گے۔ اور اسٹیٹ سیکیوریٹی کارپوریشن کے تو سط سے 7؍ ہزار سیکو ریٹی گارڈز بھی بھرتی کیے جائیں گے۔ وہ کل گڈ چِرولی میں مخاطب تھے۔
***** ***** *****
اسکو لی تعلیم کی وزیر ور شا گائیکواڑ نے بتا یاہے کہ جو اسکولس اسکول ٹریبیونل کے دائرہ ٔ اختیار میں نہیں آتے ہیں اُن اسکولوںکی شکا یات پرکار وائی کرنے کے لیے ریاستی حکو مت نے شکایات اِزالہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کمیٹیاں اسکول‘ ضلع اور علاقائی سطح پر تشکیل دی جائیں گی۔وزیر موصوفہ نے بتا یا کہ تمام اسکولوں میںComplaint Boxبھی نصب کیے جائیں گے اور شکایتیں فوراً دور کرنے کے مقصد سے ہر ماہ کے پہلے سوموار کو یومِ تعلیم کا اہتمام کیا جائے گا۔
***** ***** *****
ریاستی حکو مت کی جانب سے 7/12 کورہ کرنے کے وعدے کی تکمیل اور دیگر مطالبات کے لیے بی جے پی کی جانب سے آئندہ25؍ تاریخ کو ریاست بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ یہ اطلاع بی جے پی کے بزرگ رہنما ہری بھائو باگڑے اور اورنگ آباد شہر صدر سنجئے کے نیکر نے کل اورنگ آباد میں ایک اخباری کانفرنس میں دی۔ جناب باگڑے نے بتا یا کہ اِن مطالبات کے لیے آئندہ25؍ تاریخ کو اورنگ آباد میں ضلع کلکٹر دفتر کے سامنے اور مختلف تعلقوں میں تحصیل دفاتر کے روبرو احتجاج کیا جائے گا۔
***** ***** *****
مہاشیو راتری کا تہوار کل نہایت عقیدت سے منا یا گیا۔ ریاست میں ترمبکیشور‘ اور بھیما شنکر سمیت مراٹھواڑے کے پر لی ویجناتھ ‘ اَونڈھا ناگ ناتھ او ر اورنگ آباد ضلعے میں ایلورہ کے گھُش نیشور کے درشن کے لیے مختلف ریاستوں سے عقیدت مند بڑی تعداد میں پہنچے ۔
ناندیڑ‘ جالنہ ‘ پر بھنی اور ہنگولی کے مختلف مندروں میں بھی صبح سے عقیدتمندوں کی قطاریں دیکھی گئیں۔
***** ***** *****
اورنگ آباد کے رکنِ پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے ریلوے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اورنگ آ باد میں مُکُند واڑی ریلوے اسٹیشن پر ایکسپریس ریل گاڑیوں کو بھی اسٹاپ دیا جائے۔ اُنھوں نے کل اورنگ آباد میں ایک اخباری کانفرنس میں یہ بات بتائی۔ امتیاز جلیل نے بتا یا کہ اُنھوںنے اورنگ آ باد میں شیواجی نگر ریلوے کراسنگ پر زیر زمین راستہ بنا نے کے حوالے سے بھی ریلوے حکام کے ساتھ بات چیت کی ہے۔
ایم آئی ایم کے سابق رکن اسمبلی وارث پٹھان کے متنازعہ بیان سے متعلق اُنھوں نے کہا کہ اِس پر وارث پٹھان سے
و ضاحت طلب کی جائے گی۔ اُنھوں نے کہا کہ اُن کی جماعت پٹھان کے بیان کی حما یت نہیں کر تی ۔
***** ***** *****
لاتور ضلعے میں سلک پروڈیوسر ایسوسی ایشن قائم کی جائے گی۔ اَوسا کے رکن اسمبلی ابھیمنیو پوار نے یہ بات کہی ہے۔ وہ کل اَوسا میں منعقدہ پہلی ریشم کانفرنس میں خطاب کر رہے تھے۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے کسانوں کو ریشم کی کاشت کرنے کا مشورہ دیا۔
***** ***** *****
آسٹریلیاء میں کل سے شروع ہوئے خواتین کے عالمی کپ کرکٹ مقابلوں میں بھارت نے میز بان آسٹریلیاء پر17؍ رنوں سے جیت حاصل کی۔ آسٹریلیاء نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بلّے بازی کے لیے مدعو کیا تھا۔بھارتی ٹیم نے مقررہ 20؍ اوور میں آسٹریلیاء کے سا منے 132؍ رن کا نشانہ مقرر کیا تھا۔جوابی بلّے بازی میں آسٹریلیاء کی پوری ٹیم 19؍ ویں اوور میں 115؍رن بنا کر آل آئوٹ ہو گئی۔ بھارتی کھلاڑی پونم یادو کو مقابلے کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment